Bajawelfare

Bajawelfare پیج بنانے کا مقصد صرف غریب کی مدد کرنا ہے ۔

باجا کرکٹ سٹیڈیم کا پانی مشین خراب ہوگیا تھا بار بار کھلاڑیوں کی طرف سے درخواست کرنے پر اس کو نیا لگا دیا اور پمپ مشین ک...
12/07/2025

باجا کرکٹ سٹیڈیم کا پانی مشین خراب ہوگیا تھا بار بار کھلاڑیوں کی طرف سے درخواست کرنے پر اس کو نیا لگا دیا اور پمپ مشین کا مسلہ حل ہوگیا ۔

جون 2025 میں 3 لاکھ روپے باجا ویلفئیر ٹرسٹ کو موصول ہوے جس میں  خرچہ 310888 ہے اس وقت ٹرسٹ کے ساتھ 3249 روپے ہے اس میں ز...
01/07/2025

جون 2025 میں 3 لاکھ روپے باجا ویلفئیر ٹرسٹ کو موصول ہوے جس میں خرچہ 310888 ہے اس وقت ٹرسٹ کے ساتھ 3249 روپے ہے اس میں زیادہ تر پیسے ادویات پر خرچ ہوے جس میں کینسر ، Hep C اور گردوں مرض کے میڈیسن بھی شامل ہے جن بھائیوں نے اس کار خیر میں تعاون کیا اللہ تعالی ان کو اس کے بدلے بہت کچھ دے آمین ۔

01/07/2025

Medicine Fund
Medicine was given to 348 patients
which include Cancer and Hep C medicine
The medicine cost is for June 2025, 547720
Thanks for your contribution to the medicine fund, which helps a lot of poor patients in distt swabi, Buner and Mardan

01/07/2025

سردار کو ٹریکٹر کیلئے 10 ہزار ٹرسٹ سے اور 4 ہزار اپیل سے دئے گئے ہے۔ شکریہ ۔

15/06/2025

اپیل برائے تعاون
دوستوں سردار کا تعلق گاوں باجا محلہ حاجی خیل سے ہے اج اس کا ٹریکٹر جل گیا جو سردار کا واجد زریعہ ہے مزدوری کا اس نے ٹرسٹ سے اپیل کی ہے اور اس کو ٹھیک کرنے پر تقریبا 40 ہزار تک خرچہ آئے گا ۔ گاوں کے سارے لوگ سردار کو جانتے ہے اگر کوئی تعاون کرنا چاہتا ہے تو ضرور سردار سے رابطہ کریں شکریہ ۔ نمبر ۔ +92 311 9333235

جنوری سے لیکر مئی 2025 تفصیل مئی تک ہمارے پاس 14137 روپے فنڈ میں موجود ہے شکر الحمداللہ کہ صوابی کے ہر گاوں سے آئے روز غ...
03/06/2025

جنوری سے لیکر مئی 2025 تفصیل
مئی تک ہمارے پاس 14137 روپے فنڈ میں موجود ہے شکر الحمداللہ کہ صوابی کے ہر گاوں سے آئے روز غریب مریض نئے رجسٹریشن کیلئے آرہے ہیں ہم نے سارے درخواستیں منظور کیے ۔ میڈیسن پروگرام میں بیوہ اور معذور سربراہ جن کا کمانے والا کوئی نہیں ان کو بلکل مفت میڈیسن دی جاتی ہے اور باقیوں کو 15 دن مفت اور 15 دن ادھی قیمت پر دوائی ملتی ہے ۔ اس کے علاوہ مڈل کلاس افراد جو ہمارے ساتھ رجسٹرڈ نہیں وہ ادھی قیمت پر لیتے ہیں یا جو قیمت ان کیلئے دینا آسان ہو پر اب سے کچھ مہینوں کیلئے یہ میڈیسن مڈل کلاس مریضوں کیلئے بند کر رہے ہیں تاکہ رجسٹرڈ غریب مریضوں کی پوری سال کے ادویات مکمل کرسکے ۔ پروگرام بہت مشکل ہے ریگولر اس میں فنڈز درکار ہوتی ہے پر انشاءاللہ ، اللہ تعالی اور دوستوں کے تعاون سے یہ پروگرام جاری و ساری رکھے گے ۔

27/05/2025

زوجہ طاہر سکنہ ٹوپی ۔
طاہر نا بینا ہے اور ان کی بیوی مرگی بیماری کی مریض ہے زوجہ طاہر کی ادویات ہم نے دوگناہ کردی ہے پر پھر بھی ان کے دن میں چار گناہ زیادہ میڈیسن درکار ہوتی ہیں ان کے گھر کمانے والا اور کوئی نہیں اگر کوئی بھائی اس مریض کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے تو ضرور رابطہ کریں شکریہ ۔

تعاون کی اپیل " اس سلسلے میں ہم نے 1900 روپے ان کے حوالے کر دئے"الحمد للہ! ہمارے محترم ساتھی [      ] اس وقت ، صوابی میں...
14/05/2025

تعاون کی اپیل " اس سلسلے میں ہم نے 1900 روپے ان کے حوالے کر دئے"

الحمد للہ! ہمارے محترم ساتھی [ ] اس وقت ، صوابی میں "تخصص فی الفقہ" کے عظیم اور اہم علمی مرحلے سے گزر رہے ہیں۔
جیسا کہ اہل علم بخوبی واقف ہیں، فقہ کے اس عظیم شعبے میں مہارت حاصل کرنے کے لیے وسیع مطالعہ، گہرا فہم، اور معتبر کتب کا حصول ناگزیر ہوتا ہے۔ اس علمی سفر میں سب سے بڑی ضرورت مستند اور معیاری کتب کی ہوتی ہے، جن کی فراہمی اس وقت ہمارے ساتھی کے لیے مشکل ہو رہی ہے۔
لہٰذا ہم تمام اہل خیر، محبانِ علم، اور دین کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے احباب سے پُر خلوص اپیل کرتے ہیں کہ ان کے اس علمی و دینی سفر میں تعاون فرمائیں۔ آپ کا تھوڑا سا تعاون بھی ان شاء اللہ آخرت کا بہت بڑا سرمایہ بن سکتا ہے۔
کتابیں بطور عطیہ دینا، یا کتب خریدنے کے لیے مالی تعاون کرنا دونوں صورتیں قابلِ صد شکر ہوں گی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں علم کی قدر کرنے والا بنائے، اور دین کے خادمین کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
رابطہ:

اپیل بند بچی کو علاج کیلئے پیسے دے دئے ۔غم بانٹنے کی چیز نہیں پھر بھی دوستو!اک دوسرے کے حال سے واقف رہا کرو​اگر "انسان” ...
06/05/2025

اپیل بند بچی کو علاج کیلئے پیسے دے دئے ۔
غم بانٹنے کی چیز نہیں پھر بھی دوستو!
اک دوسرے کے حال سے واقف رہا کرو​
اگر "انسان” کی زندگی دیکھی جائے تو ” خیر الناس من ینفع الناس” سے خالی نہیں ہونی چاہے "انسان” سے مراد ایسا مسلمان جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان کوخیر اور نفع نصیب ہو۔
پیارےدوستوں گاوں باجا محلہ عثمان خیل کے ایک غریب مزدورکار کی بیٹی جو (ENT) کی مریضہ ہے اور شدید تکلیف سے دوچار ہے۔ایک بے بس اور لاچار کے سامنے اولاد کی تکلیف اور سسکیاں کسی قیامت صُغراء سے کم نہیں ہوتی۔ اس بچی کو ای این ٹی سپیشلسٹ نے کچھ ٹیسٹ تجوید کئے ہیں۔ انکے مذکورہ ٹیسٹ اور دوائیوں پر تقریباً بیس ہزار 20000 روپے کا خرچہ آئے گا۔ جو اس بچارے کی بس کی بات نہیں ۔ مشکل کی اس گھڑی میں کوئی بھائی اگر مدد کرنا چاہتا ہو تو ہمارے ساتھ رابطہ کریں ۔
شکریہ

24/04/2025

شکر الحمداللہ 100 سے اوپر یتیم بچوں میں کاپیاں تقسیم کر دی گئی جس بھائی نے اس کار خیر میں تعاون کیا اللہ تعالی اس کے زندگی میں برکت ڈالے آمین ۔ باجا ویلفئیر ٹرسٹ یو ہی اپنے یتیم خاندانوں کےساتھ تعاون جاری رکھے گا انشاءاللہ۔

22/04/2025

طارق اللہ میرگی مرض کا مستقل مریض ہے جو ہمارے ٹرسٹ میں سیریل نمبر 331پر موجود ہے جسکے ادویات کا ماہانہ کا خرچہ 7000 کا آتا ہے جس کا نصف خرچہ ٹرسٹ سے ادا کیاجاتا ہے اور باقی نصف خرچےکیلئے آپ سب دوستوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر کوئی بھائی طارق اللہ کی مدد کرنا چاہتا ہے تو ضرور رابطہ کریں ۔ طارق اللہ جسمانی معذور بھی ہے۔

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته!تمام معززین کی خدمت میں گزارش ہے کہ باجا ویلفئر ٹرسٹ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ما...
10/04/2025

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته!
تمام معززین کی خدمت میں گزارش ہے کہ باجا ویلفئر ٹرسٹ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ماضی کےطرح اس سال بھی یتیم اور نادار بچوں کے لئے تعلیم کی مد میں مدد کا ارادہ رکھتا ہے ان بچوں کے لئے کاپیاں اور دیگر ضروری اشیاء خریدنا مقصود ہے۔ اگر کوئی بھائی مدد کرنا چاہے تو رابطہ کریں
شکریہ

Address

Swabi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bajawelfare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Bajawelfare:

Share