Dr.Ismail pediatrician ڈاکٹراسماعیل چایلڈ سپیشلسٹ

  • Home
  • Pakistan
  • Swabi
  • Dr.Ismail pediatrician ڈاکٹراسماعیل چایلڈ سپیشلسٹ

Dr.Ismail pediatrician  ڈاکٹراسماعیل چایلڈ سپیشلسٹ PEDIATRICIAN ON CALL

کلینک میں معاینہ کے لیےصرف بروز اتوارصبح7تا سہ پہر 3 بجے تک تشریف لے آئے ۔۔
کلینک پتہ :الجنت ھاسپٹل اینڈ انفرٹلٹی سنٹر میں جھانگیرہ روڈ نزد کالا پل صوابی kpk
: أنلاین اپوائنٹمنٹ کے لیے, کال📞 03469797632 یا واٹپ مسج کریں.

12/10/2025

چاول کے استعمال کے بارے میں غلط فہمیاں:

اس آرٹیکل کے آغاز ہی میں میں یہ واضح اعلان کرنا چاہون گا کہ: ‘‘دنیا میں کوئی ایسی بیماری نہیں ہے جس میں چاول کھانے کی ممانعت ہو’’۔
تاہم ،یہ ایک عام مشاہدہ ہے کہ عوام الناس سے لے کر ماہر ڈاکٹروں تک، تقریباً ہر کوئی ہر بیماری میں چاول کھانے پر پابندی لگا دیتا ہے۔ یہ عمل اس قدر عام ہو چکا ہے کہ دیگر غیر ضروری غذائی پابندیوں(مثلاً مرچ، مصالحہ، نمک، گوشت، انڈا اور دودھ کی ملائی وغیرہ ) کے ساتھ ساتھ “چاول بند کرنا” گویا ڈاکٹروں کا ایک لازمی فریضہ بن گیا ہے۔
جیسا کہ اوپر وضاحت سے بیان کر دیا گیا ہے کہ، ایسی کوئی بیماری نہیں — بشمول ذیابطیس، ہائی بلڈ پریشر، گردوں کی بیماری، سینے یا جوڑوں کی بیماریوں کے — کہ جس میں چاول کھانا منع ہو۔
اگرچہ مختلف اناج اپنی شکل، ذائقے اور پروٹین کے مواد میں فرق رکھتے ہیں، لیکن ان میں موجود کاربوہائیڈریٹس اور فی گرام کیلوریز تقریباً یکساں ہوتی ہیں۔ ایک عام غلط فہمی، خصوصاً خواتین میں، یہ پائی جاتی ہے کہ مکئی موٹاپا نہیں بڑھاتی، اس لیے وزن کم کرنے کے لیے وہ گندم اور چاول چھوڑ کر مکئی کھانا شروع کر دیتی ہیں۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ تمام اناج برابر طور پر حرارے (کیلوریز) فراہم کرتے ہیں اور موٹاپے کا باعث بن سکتے ہیں۔ وزن کم کرنے کے لیے میٹھے، سافٹ ڈرنکس، فاسٹ فوڈ اور تمام اناج کی مقدار کم کرنا ضروری ہے — صرف چاول یا گندم چھوڑنا کافی نہیں۔

اس کے برعکس، ایک بیماری — سیلیک بیماری (Celiac Disease) — ضرور ہے جس میں زندگی بھر گندم، جو، رائی اور ان کی مصنوعات (جو گلوٹن پر مشتمل ہوں) سے پرہیز کرنا پڑتا ہے۔ ایسے مریضوں کے لیے چاول ایک اہم اور بنیادی غذا بن جاتا ہے۔
تو پھر لوگ چاول کھا کر تکلیف کیوں محسوس کرتے ہیں؟
اس کو سمجھنے کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ کھانے کے بارے میں مریض کا ذہنی رویہ اس کے ردِعمل پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔یاد رکھئے کہ ‘‘کوئی بھی دوا اور غذا کے بارے میں جیسی سوچ رکھے گا، اسکے جسم پر ویسا ہی اثر ہو گا’’۔
جب ڈاکٹروں کی طرف سے چاول، گوشت، انڈے یا کسی اور چیز کے کھناے پر پابندی لگا دی جاتی ہے تو مریض ان چیزوں کو ذہن میں نقصان دہ اور خطرناک سمجھنے لگتا ہے — یہاں تک کہ وہ انہیں دل کے دورے یا فالج سے جوڑ دیتا ہے۔ اسلئے جب کبھی(مثلاً شادی یا کسی دعوت میں) ان چیزوں کو، میزبان کے اسرار پر، زبردستی کھا لیتا ہے، تو خوف اور اضطراب کی وجہ سے اسے بد ہضمی ہو جاتی ہے،اسے ڈکاریں آنے لگتی ہیں اور اسکا پیٹ خوف کے مارے پھول بھی جاتا ہے اور بعض مریض تو اتنا ڈر جاتے ہیں کہ خوف کے مارے کھائے ہوئے چاول اور گوشت کو الٹی کر کے باہر نکال دیتے ہیں۔
چاول کھانے کے بعد تکلیف کی ایک عام وجہ زیادہ کھانا بھی ہوتی ہے، نہ کہ چاول خود۔کھانا اگر مزیدار ہو اور کم مقدار میں کھایا جائے تو کبھی بھی بدہضمی کا باعث نہیں بنتا، چاہے وہ کچھ بھی ہو۔اور یہ بات بھی ذہن میں بٹھا لیجئے کہ جتنا مرچ مصالحہ اور روغن ہم ترکاری یا چاولوں(مثلاً گوشت کے پلاؤ، کابلی پلاؤ یا بریانی وغیرہ) میں استعمال کرتے ہیں اسکا مقصد خوراک کو مزیدار بنانا اور اس میں ایک اشتہا آمیز خوشبو پیدا کرنا ہوتا ہے، جو کھانے کو ذود ہضم بنا دیتا ہیں۔مرچ مصالحوں کی اتنی مقدار جو منہ نہ جلائے اتنی مقدار معدے کو بھی کچھ نہیں کہتی۔
آخر میں، ایک بات پر غور کیجیے:

اگر واقعی چاول اتنا نقصان دہ ہوتا جتنا کہ عوام (اور کچھ لاعلم ڈاکٹر) سمجھتے ہیں، تو چین، جاپان، انڈونیشیا اور دیگر مشرقِ بعید کے وہ لوگ، جہاں چاول بنیادی غذا ہے، ہمیشہ بیمار رہتے اور جوانی میں مر جاتے۔
لیکن حقیقت اس خیال کے بالکل برعکس ہے۔ اسی طرح، اگر چاول واقعی ذیابطیس، ہائی بلڈ پریشر، گردوں یا سانس کی بیماریوں کو بڑھاتا تو ان علاقوں کے لوگ ان بیماریوں میں مبتلا ہو کر آخر کیا کھاتے؟

حقیقت یہ ہے کہ دنیا کے بیشتر حصوں میں چاول صحت اور بیماری دونوں حالتوں میں ایک غذائیت بخش، مقبول اور اچھی طرح برداشت کی جانے والی غذا ہے۔ شکریہ

06/10/2025
04/10/2025

ڈاکٹر اسماعیل ، اپنے حسب معمول اتوار کے دن کے کلینک میں اس اتوار 5/10 کو موجود نہیں ہونگے۔۔۔۔

23/09/2025
18/09/2025

On December 23, 2024, Khaled arrived unexpectedly at just 25 weeks and 6 days, weighing only 2 lb 5 oz — “so tiny, but his spirit was bigger than we could have imagined.”

The NICU quickly became his family’s second home, filled with beeping monitors, late-night prayers, and the unwavering care of nurses and doctors who fought alongside him. His mom remembers, “Every milestone felt like a miracle — the first time we held him skin-to-skin, the first time he breathed without help, the first time his eyes truly locked with ours.”

She shares this encouragement for NICU parents walking a similar path:
“Even the smallest warriors have the strongest fight. Take each day as it comes and celebrate every single win, no matter how small. Your baby feels your love and hears your voice — never doubt that you make a difference.”

Now, as Khaled nears his first birthday, his family reflects with awe and gratitude: “From a fragile micropreemie to a thriving, joyful baby boy, he is the true definition of resilience and hope. His story is one of faith, love, and miracles.” 💚

18/09/2025
18/09/2025
18/09/2025

✅ HPV Vaccine Facts

💉 Protects girls (9–14 years) from cervical cancer

🌍 Used safely in 120+ countries for 15+ years

👩‍⚕️ Millions of doses given with an excellent safety record

❌ No link to infertility – proven by global scientific evidence

⚠️ Side effects are rare, mild, and temporary (like any medicine)

🛡️ Saves thousands of lives by preventing cancer in adulthood

👉 Don’t believe the propaganda. Trust science. Protect our daughters.

Pediatricians of Pakistan – Standing for Child Health

04/09/2025

Address

ALJANNAT HOSPITAL OPP PESHAWRI ICE CREAM NEAR KALA PUL SWABI
Swabi
23430

Opening Hours

07:00 - 16:00

Telephone

+923409812101

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Ismail pediatrician ڈاکٹراسماعیل چایلڈ سپیشلسٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Ismail pediatrician ڈاکٹراسماعیل چایلڈ سپیشلسٹ:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category