04/03/2025
کل اس عظیم شخص کا انتقال ہو گیا جس کے خون کے عطیے نے لاکھوں بچوں کی جان بچائی:
*جیمز ہیریسن جو 27 دسمبر 1936، کو آسٹریلیا میں پیدا ہوے تھے اور 03 مارچ 2025 کو وفات پا گئے۔
*جیمز ہیریسن کی کہانی غیر معمولی ہے، جن نے اپنے خون کے عطیہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے لاکھوں زندگیاں بچائیں۔
*جب وہ 14 سال کے تھے، ان کے سینے کی بڑی سرجری ہوئی، جس میں انہیں خون کی ضرورت پڑی۔ اس تجربے نے انہیں خون عطیہ کرنے کی تحریک دی۔
*جیمز کے خون میں ایک نایاب Rh(D) Immune Globulin اینٹی باڈی تھی، جو Rhesus disease (ایک ایسی حالت جس میں ماں اور بچے کے خون کے گروپ کے فرق کی وجہ سے نومولود کی جان کو خطرہ ہوتا ہے) کے علاج میں مددگار تھی۔
*انہوں نے تقریباً 60 سال تک خون عطیہ کیا اور 1,100 سے زیادہ مرتبہ پلازما ڈونیٹ کیا۔
*ان کے خون سے بننے والی "Anti-D" ویکسین نے 25 لاکھ سے زیادہ بچوں کی زندگیاں بچائیں، جن میں ان کی اپنی بیٹی بھی شامل تھی۔
*آسٹریلوی قوانین کے مطابق، 81 سال کی عمر میں انہیں خون عطیہ کرنے سے روک دیا گیا۔
*جیمز کی زندگی قربانی، خدمت، اور ایک فرد کی غیرمعمولی انسانی ہمدردی کی ایک عظیم مثال ہے❤️