Nursing students in Pakistan

  • Home
  • Nursing students in Pakistan

Nursing students in Pakistan Nursing information's

06/09/2025
03/09/2025

Nursing job advertisment mostly 90% highlight female nurses, with little mention of males why...?
اگر صرف Female کو ہی بھرتی کرنا ہے تو پھر Male نرسنگ کا حصہ کیوں بنایا گیا؟ میل اسٹوڈنٹس کو کیوں داخلہ دیا جاتا ہے؟ کیا صرف ڈگری لینے کے بعد گھروں میں بیٹھنے کے لیے؟
📢 حکام کو یہ پالیسی فوراً ختم کرنی چاہیے۔ میل اور فی میل نرسز دونوں کو برابر مواقع ملنے چاہئیں۔
یہ وقت ہے کہ میل نرسز اپنی آواز بلند کریں، ورنہ آنے والی نسلیں بھی اسی ناانصافی کا شکار ہوں گی۔
Nursing students in Pakistan Nurse's In Pakistan

02/09/2025

آج کل پرائیویٹ نرسنگ کالجز میں ہر کسی کو ایڈمیشن مل رہا ہے، چاہے اُسے ریڈنگ نہ آتی ہو یا وہ نقل سے پاس ہو رہا ہو۔ اس وجہ سے نرسنگ کے معیار پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

اگر *لائسنسنگ ٹیسٹ* لازمی کر دیا جائے، تو صرف وہی سٹوڈنٹس کامیاب ہوں گے جو واقعی قابل اور اہل ہوں گے۔ اس سے نہ صرف نرسنگ کا معیار بلند ہوگا، بلکہ پاکستانی نرسز دنیا بھر میں اپنا نام اور مقام بنا سکیں گی۔

جب نرسنگ میں قابل اعتماد، باصلاحیت افراد آئیں گے، تو مریضوں کا اعتماد ایک MBBS ڈاکٹر کی بجائے نرس پر بھی قائم ہوگا۔ یہی اصل نرسنگ کا وقار ہے۔

*تحریر: Abdul Baseer*
(BSN 5th Semester, Nursing Educator )

Fazle Maula Nursing Officer Nursing information

02/09/2025

حالیہ اپڈیٹ کے مطابق

1. انٹرن شپ لازمی قرار دی جا رہی ہے، جس سے طلباء کو عملی تجربہ حاصل ہوگا۔
2. لائسنس امتحان بھی لازم ہوگا، تاکہ صرف کوالیفائیڈ نرسز ہی فیلڈ میں آئیں۔
3. تمام نرسنگ کالجز کی کیٹیگرائزیشن کی جائے گی، جس کے مطابق فیس کا تعین کونسل کرے گی۔
4. ہر کالج کا سالانہ اکیڈمک آڈٹ ہوگا، جس سے تعلیم کا معیار بہتر ہوگا۔

یہ اقدامات نرسنگ پروفیشن کو مضبوط، شفاف اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی طرف ایک مثبت قدم ہیں۔

ان شاء اللہ فائدہ طلباء کو ہی ہوگا۔


Pakistan Nursing and Midwifery Council, Islamabad Fazle Maula Nursing information Health Information PK Voice Of Nursing Students Pakistan Nursing Council, Islamabad, Pakistan Nursing Council, Islamabad

02/09/2025

آخر کار نرسنگ کو بھی پروفیشنل سطح پر سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، ماشاءاللہ! انٹرن شپ کا لازمی ہونا طلباء کے لیے فائدہ مند ہوگا، جبکہ لائسنسنگ امتحان سے معیاری نرسز سامنے آئیں گی۔ الحمدللہ، فیسوں کا کنٹرول بھی ایک مثبت قدم ہے۔ واقعی، یہ نرسنگ کے شعبے کے لیے بہت اچھا اقدام ہے!

01/09/2025

ترقی یافتہ ملکوں کی نرسنگ پالیسیاں (جو پاکستان میں کمی ہیں)

1. لائسنسنگ امتحان (Licensing Exam)

بیرون ملک ہر نرس کو لائسنس حاصل کرنے کے لیے ایک سخت امتحان پاس کرنا پڑتا ہے (جیسے امریکہ میں NCLEX-RN امتحان)۔

پاکستان میں ایسا مربوط اور قومی سطح کا امتحان موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے معیار برقرار نہیں رہتا۔

2. انٹرن شپ اور کلینیکل ٹریننگ لازمی

باہر ملکوں میں ڈگری مکمل کرنے کے بعد نرس کو ایک سال یا اس سے زیادہ لازمی انٹرن شپ کرنی پڑتی ہے۔

پاکستان میں اکثر کالجز صرف ڈگری یا ڈپلومہ دے کر طلبہ کو فارغ کر دیتے ہیں، عملی ٹریننگ پر زیادہ زور نہیں۔

3. کنٹینیوئنگ ایجوکیشن (Continuing Education)

ترقی یافتہ ممالک میں نرسز کو ہر چند سال بعد اپنے لائسنس کی تجدید کے لیے مزید کورسز یا ٹریننگ کرنی پڑتی ہے۔

پاکستان میں ایک بار لائسنس لینے کے بعد اکثر دوبارہ کسی قسم کی تعلیم یا اپڈیٹڈ ٹریننگ کی شرط نہیں ہے۔

4. میریٹ بیسڈ ایڈمیشن (Merit Based Admission)

باہر ملکوں میں نرسنگ ایڈمیشن خالصتاً میریٹ پر ہوتے ہیں، کسی سفارش یا پیسے کا عمل دخل نہیں ہوتا۔

پاکستان میں پرائیویٹ مافیا پیسوں کے زور پر ایڈمیشن دیتے ہیں، جس سے معیار گر جاتا ہے۔

5. نرسنگ لیڈرشپ اور پالیسی میکنگ میں نمائندگی

ترقی یافتہ ممالک میں نرسز خود پالیسی بنانے والے اداروں میں شامل ہوتی ہیں۔

پاکستان میں زیادہ تر فیصلے غیر نرس لوگ کرتے ہیں، نرس کی آواز شامل نہیں کی جاتی۔

6. اسپیشلائزیشن اور ایڈوانس پریکٹس نرسنگ

باہر ملکوں میں نرسز کے لیے اسپیشلائزیشن (جیسے Nurse Practitioner, Nurse Anesthetist وغیرہ) کے مواقع ہوتے ہیں۔

پاکستان میں ایسی ایڈوانس نرسنگ پریکٹس کا فقدان ہے۔

7. فیکلٹی اور انسٹیٹیوشن کا اسٹرکچر

باہر ملکوں میں نرسنگ کالجز کے لیے سخت معیار مقرر ہیں، فیکلٹی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور رجسٹرڈ نرسز ہوتی ہیں۔

پاکستان میں اکثر جگہوں پر نرسنگ کالجز صرف بزنس کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں، اساتذہ اور سہولیات کی کمی ہے۔

خلاصہ:
پاکستان میں نرسنگ کو ترقی دینے کے لیے ہمیں وہی پالیسیاں اپنانی ہوں گی جو دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں رائج ہیں: لائسنسنگ امتحان، لازمی انٹرن شپ، مسلسل تعلیم، میرٹ ایڈمیشن، نرسز کو پالیسی سازی میں شامل کرنا، اسپیشلائزیشن کے مواقع اور معیاری فیکلٹی۔

Pakistan Nursing and Midwifery Council, Islamabad Nursing information Health Information PK Pakistan Nursing Council, Islamabad, Fazle Maula Voice Of Nursing Students Nursing Student Union Kp Pakistan Nursing Council, Islamabad

01/09/2025

پاکستان میں آج تک نرسنگ میں ترقی کیوں نہیں ہوئی؟ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ کچھ مافیا یعنی پرائیویٹ کالجوں کے مالکان نرسنگ کی پالیسی کو اپنے ذاتی فائدے کے لیے بدلتے رہتے ہیں۔ وہ یہ نہیں دیکھتے کہ اس سے طلبہ کا فائدہ ہے یا نقصان۔ اپنی ذاتی مفاد کی خاطر پالیسی بنا کر اسے طلبہ پر نافذ کر دیتے ہیں۔ بیچارے طلبہ کو یہ تک نہیں معلوم ہوتا کہ ہمارے مستقبل کا کیا بنے گا۔ ہمیں تمام طلبہ کو تعلیم دینی چاہیے اور نئی نرسز کو آگے آنا چاہیے تاکہ نئی اور بہتر پالیسی بنا کر نرسنگ کو ترقی دی جا سکے۔

01/09/2025

پاکستان میں نرسوں کیلئے انٹرن شپ بھی لازمی ہونی چاہیے اور لائسنس کے لیے امتحان بھی۔
اسی طرح پاکستان میں نرسنگ ترقی کرے گی۔

افسوس کی بات ہے کہ بہت سے ایسے طلباء ہیں جو پڑھائی میں دلچسپی نہیں رکھتے، لیکن نقل کے ذریعے نرسنگ امتحانات پاس کر لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نرسنگ کی بدنامی ہو رہی ہے۔

اگر لائسنس کے لیے امتحان لازمی کر دیا جائے تو نرسنگ نہ صرف بہتر ہوگی بلکہ اچھے اور قابل طلباء بھی سامنے آئیں گے جو ڈاکٹروں کے ساتھ مقابلہ کر سکیں گے۔

نرسنگ کا معیار بلند کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔


Pakistan Nursing and Midwifery Council, Islamabad Health Information PK Fazle Maula Nursing information

📢 PHSA Nursing Admissions 2025 (Government) – Seat Allocation👥 Total Seats: 650Female: 585 (90%)Male: 65 (10%)📝 Admissio...
31/08/2025

📢 PHSA Nursing Admissions 2025 (Government) – Seat Allocation

👥 Total Seats: 650

Female: 585 (90%)

Male: 65 (10%)

📝 Admission Basis: KMU-CAT (Merit-Based)

📊 Merit Pattern:

Female candidates usually secure admission at a relatively lower merit because of the higher number of reserved seats.

Male candidates face much higher merit cutoffs due to the limited availability of seats.

⚠️ Note on Gender Discrimination:
Although nursing is a profession open to all, the drastic imbalance in seat distribution (90% for females vs. 10% for males) reflects gender discrimination, restricting opportunities for male students despite equal capability and interest in the field.

🏥 Colleges Included: PGN Hayatabad, ATH Abbottabad, KTH, LRH, HMC, and other affiliated institutions

31/08/2025
Kiya tab Azithromycin 500 mg, 2 tablet Aik saat teek lika hy. Doctor of Pharmacy(PHARM.D)
31/08/2025

Kiya tab Azithromycin 500 mg, 2 tablet Aik saat teek lika hy.


Doctor of Pharmacy(PHARM.D)

*🟢 نوٹیفکیشن: بی ایس این (جنرک) نرسنگ گریجویٹس کے لیے ایک سالہ تنخواہ دار انٹرن شپ کا اعلان*حکومتِ پنجاب، اسپیشلائزڈ ہیل...
28/08/2025

*🟢 نوٹیفکیشن: بی ایس این (جنرک) نرسنگ گریجویٹس کے لیے ایک سالہ تنخواہ دار انٹرن شپ کا اعلان*

حکومتِ پنجاب، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 44 سرکاری نرسنگ کالجز کے *BSN (Generic)* گریجویٹس کے لیے *ایک سالہ پیڈ انٹرن شپ پروگرام* کا اعلان کر دیا ہے۔

*اہم نکات:*

1️⃣ انٹرن شپ میں ہر ماہ اتنا وظیفہ دیا جائے گا جو BS-16 چارج نرس کی بنیادی تنخواہ کے برابر ہوگا۔
2️⃣ وظیفہ *پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے اسٹائپنڈ پورٹل* کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔
3️⃣ ہر سال دو بار انٹرن شپ کی انڈکشن ہوگی:
- پہلی انڈکشن فائنل ایئر کے نتیجے کے بعد
- دوسری انڈکشن سپلیمنٹری کے بعد
4️⃣ سیٹیں ہر کالج کے BSN بیچ کی منظور شدہ تعداد کے مطابق ہوں گی اور اس سے تجاوز نہیں کیا جائے گا۔
5️⃣ پہلی ترجیح متعلقہ کالج کے گریجویٹس کو دی جائے گی، دوسری ترجیح دیگر سرکاری کالجز کے طلبا کو دی جائے گی۔
6️⃣ میرٹ صرف فائنل ایئر کے رزلٹ کی بنیاد پر بنایا جائے گا۔
7️⃣ تمام انٹرنز کی مختلف وارڈز میں روٹیشن (میڈیسن، سرجری، گائنی، پیڈیاٹرکس، سائیکائٹری وغیرہ) پاکستان نرسنگ کونسل کے قواعد کے مطابق ہوگی۔
8️⃣ نرسنگ کالجز اور ٹیچنگ اسپتالز انٹرنز کی مکمل سپروژن اور تمام کلینیکل و تھیوری آورز کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔

*جاری کردہ:*
*محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن، پنجاب*
*تاریخ: 26 اگست، 2025*

Address


SWABI

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nursing students in Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram