
03/01/2025
ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
✍پریس ریلیز: مورخہ 03 جنوری 2024
*صوابی۔تھانہ کالوخان پولیس کی کامیاب کاروائی موٹر سائیکل چور افغانی سرغنہ ٹریس اور گرفتار ٗ لاکھوں روپے مالیت مالمسروقہ درجن موٹرسائیکل برآمد**
*موٹرسائیکل چوری میں مطلوب گینگ ملزمان خُشکیار صادق سکنہ افغانستان حال صوابی اور عابد علی گرفتار*
*سرقہ شدہ 12 عدد موٹرسائیکلز برآمد*
*ڈی ایس پی رزڑ محمد فیاض خان کا اے ایس آئی بشر خان اور شہزاد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس*
تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل چوری کی مختلف شکایات موصول ہونے پر *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان* کے وضع کردہ ٹاسک پر *ایس پی انوسٹی گیشن افتخار علی* کے سربراہی میں *ڈی ایس پی سرکل رزڑ محمد فیاض خان* کے قیادت میں *ایس ایچ او کالو خان عبدالعلی خان عرف گبر* معہ پولیس ٹیم نے موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے افغانی مہاجر خشکیار اور ساتھی مستری عابد علی کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیے اور مستری عابد کے گودام سے 12 عدد چوری شدہ مختلف قسم موٹرسائیکلز برآمد کیے گئے .
گرفتار ملزمان میں سرغنہ خشکیار صادق جو کہ افغانستان سے تعلق رکھتا ہے کافی مہارت کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کرکے بعد میں مستری عابد علی تک لے جاتے وہاں مستری موٹرسائیکل گودام میں جمع کرکے سپئرپارٹس کرلیتے ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل ماسٹر اوزار بھی برآمد کر لیا ہے اور یہ ملزمان موٹر سائیکل چوری کرکے نمبر تبدیل کرکے دوسرے شہر بیچ دیتے تھے۔ اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان کی ایس ایچ او تھانہ کالوخان اور ٹیم کو موٹر سائیکل چور گینگ کی گرفتاری پر شاباش دی
* #ترجمان صوابی پولیس*