Swat physiotherapy & Rehabilitation center

Swat physiotherapy & Rehabilitation center Providing quality and effective physical therapy services in swat..

11/03/2024

Everyone          For appointments: +92 319 3651731
11/03/2024

Everyone

For appointments: +92 319 3651731

05/03/2024

ہر بچہ مختلف ھوتا ھے بات صرف اتنی ہے کہ کسی کے ساتھ کم خواری یا محنت کرنی پڑتی ہے اور کسی کے ساتھ زیادہ ۔۔
۔ اپنے بچوں کو تا حیات معذوری سے بچانے کےلئے وقت سے ہی فزیکل تھراپی کا علاج شروع کروایا کریں ۔

Swat Valley the beauty of Pakistan
Matta swat news
SWAT Valley - The Switzerland of PAKISTAN group

03/03/2024
For appointments contact.
12/12/2023

For appointments contact.

فزیوتھیراپی کے مُتَعَلِّق اکثر پُوچھے جانے والے سوالات1. فزیوتھیراپی کیا ہے؟فزیوتھیراپی یا فزیکل تھیراپی علاج کا ایک سائ...
18/08/2023

فزیوتھیراپی کے مُتَعَلِّق اکثر پُوچھے جانے والے سوالات

1. فزیوتھیراپی کیا ہے؟
فزیوتھیراپی یا فزیکل تھیراپی علاج کا ایک سائِنسی طریقہ ہے جس سے جِسْم کی مُتَاَثِّرَہ یا غیر فَعّال حرکات کو ورزش اور دیِگر تکنیکوں کے ذریعے بَحال کیا جاتا ہے۔

2. فزیوتھیراپی میں کن مٙسائِل کا علاج کیا جاتا ہے؟
فزیوتھیراپی اُن تمام مسائل کا حل پیش کرتی ہے جن میں واضِح طٙور پر جسمانی حرکت/حرکات مُتَأثِّر ہو(ں)۔ پَٹّھوں کے مسائل، اٙعْصابی مسائل، سرجری کے بعد جسمانی حرکات کی بہتری، پھیپھڑوں اور دل سے مُتَعَلِّقہ مسائل، زَچْگی سے پہلے اور بعد کی دیکھ بھال، بچّوں کے پَیدائِشی مسائل، بڑی عُمْر کے افراد کی نِگَہداشت اور کھیل کے دٙوران آنے والی چوٹوں کا فزیوتھیراپی کے ذریعے علاج ممکن ہے۔

3. فزیوتھیراپی کیسے کام کرتی ہے؟
فزیوتھیراپی میں طَبِیعاتی ذَرائع (physical means) کے اِسْتِعْمال سے جسمانی تبدیلیاں (physiological changes) واقِع ہوتی ہیں جو کہ راحت بَخْش نَتائِج (therapeutic outcomes) کا سَبَب بنتی ہیں!

4. فزیوتھیراپسٹ علاج کے کن طریقوں/تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں؟
فزیوتھیراپی میں علاج کے مُتَعَدِّد طریقے ہیں۔ مینوئل تھیراپی جو کہ موبلائزیشن (mobilization) اور منپیولیشن (manipulation) کے اُصُولوں پر کام کرتی ہے، پٹھوں میں مضبوطی اور کِھچاؤ کے لیے علاج بخش ورزشیں، الٹراساؤنڈ اور TENS کے ذریعے الیکٹروتھیراپی (electrotherapy)، دَرْد اور سوزِش کے لیے ہیٹ اور کولڈ (heat & cold) تھیراپی اور وَضْع (posture) سے متعلق آگاہی عُمُومی طور پر اِخْتِیار کیے جانے والے طریقے ہیں۔ اس کے علاوہ فزیوتھیراپسٹ کی مَہارَت اور مریض کی حالت کے لِحاظ سے ہائیڈروتھیراپی (hydrotherapy)، ٹیپنگ (taping) اور ڈرائی نیڈلنگ (dry needling) خُصُوصی تکنیکوں میں شامل ہیں۔

5. فزیوتھیراپی سیشن کا دَوْرانِیَہ کتنا ہوتا ہے؟
ایک مِعْیاری فزیوتھیراپی سیشن عام طور پر 30 سے 60 منٹ پر مُحِیط ہوتا ہے۔ تاہم، مریض کی حالت اور مُعالِج کی طرف سے مُقَرَّر کردہ علاج کے اَہْداف کی بنیاد پر سیشن کی طَوالَت میں اُتار چَڑھاو آ سکتا ہے۔

6. فزیوتھیراپی میں کتنے سیشنز کی ضٙرُورت ہوتی ہے؟
دورانیے کی طرح سیشنز کی تَعْداد بھی مریض کی حالت اور مقرر کردہ اہداف پر مبنی ہے۔

7. کیا فزیوتھیراپی تَکْلِیف دِہ عمل ہے؟
عام طور پر فزیوتھیراپی کے طَرِیقَۂ کار تکلیف دہ نہیں ہوتے ۔ ہاں مگر کچھ تکنیکیں ہلکی اور عارضی درد پیدا کر سکتی ہیں۔ اَلبَتَّہ آپ مُطْمَئِن رہیں اور یاد رکھیں کہ علاج کی تکلیف مرض کی تکلیف سے بہتر ہے۔

8. کیا فزیوتھیراپی کے کوئی مُضِر اثرات (side effects) ہوتے ہیں؟
اِس ضِمْن میں فزیوتھیراپی علاج کا مَحْفُوظ طریقہ مانا جاتا ہے۔ بَعْض دَفْعَہ سیشن کے بعد درد میں عارضی اِضافہ یا پھر معمولی زَخْم ہوسکتا ہے۔ ایسے میں مریض کو چاہیے کہ غیر معمولی علامات سے اپنے معالج کو با خَبَر رکھے۔

9. کیا فزیوتھیراپی کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ یا حوالہ (referral) لینے کی ضرورت ہے؟
چوں کہ فزیوتھیراپی ایک مکمل طریقۂ علاج ہے جس میں ایک آزاد پیشہ کہلوانے کے لیے تمام شرائط مٙوجُود ہیں لِہٰذا زیادہ تر مَمالِک میں فزیوتھیراپسٹس خود مختار ہیں۔ پاکِستان کے تَناظُر میں بھی مریض سیدھے فزیوتھیراپسٹ کے پاس آسکتے ہیں یا ایسے مُعامَلات اپنے ڈاکٹر سے مشورہ لے سکتے ہیں۔

اِنتِباہ: مٙتْن میں دی گئیں تمام معلومات ذاتی آراء و تٙجرِبات پر مبنی ہیں۔ پڑھنے والے کی سہولت کے لیے مواد کو سطحی رکھا گیا ہے۔ اِس تحریر کا بنیادی مقصد فِزیوتھیراپی کی آگاہی کو فٙرُوغ دینا ہے۔ فزیوتھیراپی کی ضُرورت مسئٙلے کی شدّت پر مُنحصِر ہے۔ جسمانی عِلّت کی صُورت میں ہمیشہ مُستٙنٙد زرائع سے رُجُوع کریں۔

Address

Swat

Telephone

+923193651731

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat physiotherapy & Rehabilitation center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby clinics