Kings International Hospital & Nursery

Kings International Hospital & Nursery The Hospital Where A Ray of Life Arise.

اگر کوئی پاگل کتا (احتیاطی طور پر کوئی بھی کتا)  کاٹ لے تو فوری انٹی باڈی RIG لگوائیں اور ریبیز کی ویکسین کا کورس ضرور م...
01/10/2025

اگر کوئی پاگل کتا (احتیاطی طور پر کوئی بھی کتا) کاٹ لے تو فوری انٹی باڈی RIG لگوائیں اور ریبیز کی ویکسین کا کورس ضرور مکمل کریں . . چاہے بظاہر زخم بلکل معمولی یا خراش کیوں نہ ہو اور مریض بلکل ہشاش بشاش کیوں نہ ہو۔

اس سلسلے میں ہمارے ہاں آگاہی کی کمی ہے۔



اکثر لوگ اس بات کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

پچھلے سال مجھے میرے بلے Cat نے کاٹ لیا تھا جو کہ غلط فہمی میں واقعہ ہوا ۔

ڈاکٹر کہتا کوئی ایسا مسلہ نہیں تو میں نے اسے مجبور کیا کہ مجھے ریبیز کی وکسین لگائی جاۓ،

اس طرح میں نے کورس مکمل کیا۔



ریبیز کے جراثیم سال دو بعد بھی ایکٹو ہو سکتے ہیں

اور جب ایسا ہو جاۓ تو یہ تقریبا لا علاج ہے،

اس لئے کبھی بھی کوتاہی نہ کریں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں یہ موجود ہے اور بلکل فری ہے۔

یہاں ایک مریض آپ دیکھ سکتے ہیں جس نے کوتاہی کی اور اب شدید بیمار ہے،۔چوہنگ کا 27 سالہ نوجوان حامد بن اسلم کئی دنوں سے الخدمت کے فلڈ ریلیف کیمپ میں کام کر رہا تھا۔ ایک متاثرہ علاقے میں کھانا تقسیم کرنے کے دوران اسے پاگل کتے نے کاٹ لیا ، کچھ دن پہلے اس میں (Rabies) کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں تو میو ہاسپٹل میں ایڈمٹ کرایا گیا ، سوشل میڈیا پر یہ کیس ہائی لائٹ ہوا ۔ بتایا گیا کہ پرسوں حالت کچھ بہتر ہوئی، وہ کھانے پینے اور بات چیت کرنے لگا۔ خوشی ہوئی کہ حامد اب ٹھیک ہو رہا ہے ۔ لیکن آج اس کی طبیعت پہلے سے بھی بگڑ گئی ہے ۔اور اسے زنجیروں سے باندھنا پڑا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ ربیز میں وقتی بہتری دھوکہ ہوتا ہے، ربیز دنیا کی سب سے جان لیوا بیماریوں میں سے ایک ہے۔ یہ وائرس جیسے ہی یہ دماغ پر حملہ کرتا ہے، اس کے بعد دنیا کی کوئی جڑی بوٹی، کوئی ٹوٹکا، کوئی دوا، کوئی ڈاکٹر، کوئی ہسپتال، کوئی ویکسین کام نہیں آتی۔ربیز کی علامات ظاہر ہو جائیں تو مریض کے زندہ بچنے کے امکانات تقریباً صفر (0–1%) رہ جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک صرف 4,5 ہی کیسز ایسے ہیں جہاں مریض بچ پایا، اور وہ بھی نایاب مثالیں ہیں۔ پنجاب اور سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ہر سال کئی لوگ ربیز کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ، اول تو چھوٹے ہسپتالوں میں ربیز کی ویکسین ہی میسر نہیں ہوتی ، ہو بھی تو لوگ لگوانے میں اتنی دیر کردیتے ہیں کہ یہ وائرس اعصاب اور دماغ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے ، پھر دنیا کا کوئی علاج ۔۔۔ اس کو ٹھیک نہیں کرسکتا ۔ پاگل کتے کے کاٹنے کے بعد علاج میں سستی ، جھاڑ پھونک، دیسی علاج یا انتظار کرنا ۔۔۔ سیدھا سیدھا موت کو آواز دینا ہے ۔

کل ایک سرکاری ڈاکٹر صاحب بتا رہے تھے کہ اگر کاٹنے کی جگہ چہرے، گردن یا انگلیوں پر ہو، یا زخم بہت گہرا ہو تو ویکسین کے ساتھ ساتھ Rabies Immunoglobulin (RIG) لگانا بھی لازمی ہوتا ہے۔ یہ وائرس کو فوراً زخم پر ہی بے اثر کرتا ہے۔ لیکن ہمارے ہسپتالوں میں (RIG) انجیکشن بروقت دستیاب نہیں ہوتا۔ مریض کو کہا جاتا ہے کل آنا ، ویکسین شارٹ ہے۔ ۔ جبکہ صرف اینٹی ریبیز ویکسین اس صورت میں ناکافی ہوتی ہے

حامد کی زندگی اور صحت کے لیے ہم سب دعا گو ہیں۔ اللہ تعالی ہی کوئی معجزہ کردے ، اس اسٹیج پر میڈیکل سائنس تو بےبس ہے ۔ لیکن کتے کے کاٹنے کے بعد ، چاہے وہ باؤلا نہ بھی ہو ، 24 گھنٹے کے اندر ویکسین لگوائیں ۔ اور حکومت سے بھی درخواست ہے جگہ جگہ آوارہ کتے پھر رہے ہیں ، کوئی گلی ، کوئی محلہ محفوظ نہیں ، ان کا بندوست کریں ، نہیں ہوسکتا تو ہسپتالوں میں (RIG) ویکسین کا تو بندوبست کرکے رکھیں ۔۔۔تاکہ کسی کا جان کا ٹکڑا ، کسی کا حامد یوں ہسپتال میں نہ تڑپے

🌟 NICU / Paediatric Staff Required 🌟We are looking for qualified and experienced staff for NICU and Paediatrics at Kings...
20/09/2025

🌟 NICU / Paediatric Staff Required 🌟

We are looking for qualified and experienced staff for NICU and Paediatrics at Kings International Hospital, Saidu Sharif, Swat.

📌 Requirement: Relevant qualification & experience in NICU/Paeds
📌 Location: Kings International Hospital, Saidu Sharif, Swat
📌 How to Apply: Please send your updated CV/Resume on WhatsApp at 0345-3938214

عوامی آگاہی(Public Awareness)              وائرل کنجکٹوائٹس. (Pink Eye) 🔴 یہ کیا ہے؟وائرل کنجکٹوائٹس ایک تیزی سے پھیلنے ...
20/08/2025

عوامی آگاہی(Public Awareness)

وائرل کنجکٹوائٹس. (Pink Eye)

🔴 یہ کیا ہے؟
وائرل کنجکٹوائٹس ایک تیزی سے پھیلنے والا آنکھوں کا انفیکشن ہے جو ایک شخص سے دوسرے کو لگ جاتا ہے۔

⚠️ علامات:

آنکھوں کی لالی اور خارش

پانی جیسا یا پیلا چپچپا مواد نکلنا

ہلکا درد یا جلن

پلکوں کی سوجن

بعض اوقات بخار یا گلے کی خراش

🧼 پھیلنے سے بچاؤ:

ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں۔

آنکھوں کو رگڑنے یا چھونے سے پرہیز کریں۔

تولیہ، تکیہ، میک اپ یا آئی ڈراپس دوسروں کے ساتھ استعمال نہ کریں۔

آنکھ آنے کی صورت میں اسکول/دفتر نہ جائیں۔

آنکھ سے نکلنے والے مواد کو صاف کپاس/ٹشو سے صاف کریں اور فوراً پھینک دیں۔

💊 علاج:

یہ بیماری عموماً 3 سے 7 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہے۔

سکون کے لئے ٹھنڈی پٹیاں یا ڈراپس استعمال کریں۔

اگر شدید درد، نظر کی کمی، یا روشنی سے حساسیت ہو تو فوراً آنکھوں کے ماہر سے رجوع کریں۔

✅ یاد رکھیں: صفائی اور احتیاط ہی سب سے بڑا علاج ہے!
Share in your circle.

19/08/2025
10/07/2025

کیا آپ اپنے نوزائیدہ بچے کے علاج کے لیے فکرمند ہیں؟
کنگز انٹرنیشنل ہسپتال میں جدید NICU (نوزائیدہ نگہداشت یونٹ) کی سہولت اب صحت کارڈ کے ذریعے مکمل مفت دستیاب ہے۔
آپ کا بچہ ہمارا بچہ!

✅ جدید NICU سہولیات
✅ ماہر چائلڈ اسپیشلسٹ اور نینیٹولوجسٹ
✅ 24/7 ایمرجنسی سروس
✅ صحت کارڈ پر مفت علاج

04/06/2025

Celebrating my 8th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

16/04/2025

*ڈفتھیریا* ایک خطرناک اور متعدی بیماری ہے جو خاص طور پر بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ یہ بیماری *کورنیا* یا گلے کی انفیکشن کی صورت میں ظاہر ہو سکتی ہے اور اگر فوری علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ اس ویڈیو میں میں ڈفتھیریا کے *علامات، علامات* اور *علاج* کے بارے میں وضاحت کروں گا۔

*ڈفتھیریا کی علامات*:
1. گلے میں درد اور سوجن
2. بخار اور سردی کی لہر
3. سانس میں مشکلات اور کھانسی
4. زبان اور حلق پر سفید رنگ کے چھالے
5. چکر آنا اور کمزوری کا احساس

*علاج*:
ڈفتھیریا کا علاج *اینٹی بایوٹکس* اور *دفتھیریا اینٹی ٹوکسن* سے کیا جاتا ہے، جو انفیکشن کو روکنے اور مریض کی حالت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

*اہم بات*:
ڈفتھیریا کی ویکسی نیشن دستیاب ہے اور بچوں کو اس کی ویکسی نیشن دلوائی جانی چاہیے تاکہ اس بیماری سے بچا جا سکے۔

*براہ کرم عوامی آگاہی کے لیے اس ویڈیو کو شیئر کریں* تاکہ مزید افراد اس بیماری کی علامات اور علاج کے بارے میں آگاہ ہو سکیں۔

Address

Faizabad Road Saidu Shareef Swat
Swat
19200

Telephone

+923498333988

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kings International Hospital & Nursery posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Kings International Hospital & Nursery:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram