
14/08/2025
آشوب چشم کی بیماری تکلیف دہ ہے۔
اس وقت آشوب چشم کی بیماری نے وبا کی شکل اختیار کی ہے۔
آشوب چشم کی وبا کو پھیلنے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
▪︎ ہاتھ ملانے سے پرہیز کرے۔
▪︎ بار بار صابن سے ہاتھ دھوئے اور سینیٹائزر کا استعمال کرے۔
▪︎ آشوب چشم کے مریض دھوپ میں ہرگز نہ جائیں۔ اگر باہرنکلنا انتہائی ضروری ہو تو باہر جاتے وقت کالا چشمہ پہنیں اور سر کو ڈھانپ لے (آنکھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے انھیں تیز دھوپ، دھوئیں اور گرد و غبار سے محفوظ رکھے)۔
▪︎ آنکھوں کو چھونے سے پرہیز کریں اور اگر آنکھوں کو ہاتھ لگ جائے تو فوری ہاتھوں کو صابن سے دھو لیں۔
▪︎ گھر کا کوئی فرد آشوب چشم میں مبتلا ہو جائے تو متاثرہ شخص کے زیر استعمال کپڑے، تولیہ اور چادریں علیحدہ رکھیں۔
▪︎ مریض کے استعمال شدہ ٹشو پیپرز اور روئی کو جلا دیں یا زمین میں دبا دیں۔
▪︎ متاثرہ افراد سکول، دفاتر، پرہجوم مقامات اور گھر سے باہر جانے سے گریز کریں اور مکمل علاج کروائیں۔
▪︎ صاف اور خشک کپڑے پہنیں، ذاتی صفائی کا خیال رکھیں اور روزانہ نہانے کی عادت اپنائیں۔
▪︎ آشوب چشم سے متاثرہ افراد صرف ڈاکٹر کے مشورے سے ہی آنکھوں کے ڈراپس (قطرے) استعمال کریں۔
▪︎ آشوب چشم کا مرض آٹھ سے 10 روز میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے لہازہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔