18/05/2024
الفجر فاونڈیشن کے ساتھ منسلک تھیلیسیمیا فائٹرز کے لئے خون فراہم کرنے کے لئے بلڈ کیمپ منعقد کرنے والے تمام سٹیک ہولڈرز،مالی تعاون کرنے والے مخیرحضرات،سرکاری سطح پرالفجر فاونڈیشن کے مسائل حل کرنے والے افراد اور الفجر فاونڈیشن تھیلیسیمیا فائٹرز کے والدین اور فیملی ممبرزکے لئے ایس پی ایس سکول میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے الخدمت فاونڈیشن،خپل کور فاونڈیشن، گیوٹولائف۔خان ویلفیئرآگنائزیشن،چنارفاونڈیشن،مہرفاونڈیشن اور دیگر اداروں کے ممبران شامل تھے جن میں الفجر فاونڈیشن اور ایس پی ایس کے طرف سے سرٹیفیکیٹس اور یادگاری شیلڈزتقسیم کئے گئے ۔ تقریب سے الفجر فاونڈیشن کے وائس چیئرمین محمد علی،کوارڈینیٹر الفجر وجاہت علی اوردیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ پروگرام میں الفجر فاونڈیشن کے بچوں کے لئے بلڈ ٹرانفیوجن (خون چڑھانے) کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ الفجر فاونڈیشن کے تھیلسیمیا فائٹرز نے سوات ٹریفک وارڈن پولیس کے اہلکاروں کو جیکٹ بھی پہنائے جن پر تھیلیسیمیا سے آگاہی کے جملے درج تھے۔پروگرام کے آخر میں ایس پی ایس سکول ادارے کے طرف سے سوات کے لئے خدمات دینے والے مختلف اداروں کے تمام سوشل ورکرز کو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔