11/12/2023
👈👈 سیلینیم Selenium ۔
(ہومیو پیتھک مٹیریا میڈیکا ) طالب علموں کے لئے .....
طویل بیماریوں ، کثرت ج**ع، مشت زنی، رطوبات زندگی کے ضیاع سے، دھوپ میں محنت مشقت یا لو لگنے وغیرہ کے بعد سے شدید تھکن، کمزوری اورنقاہت، جو آرام کرنے سے بھی دور نہ ہو۔
ذرا سی محنت مشقت سے ہی مریض تھک کر چور ہو جاتا ہے۔ شکل و صورت سے ہی مریض نہایت کمزور اور لاغر دکھائی دیتا ہے۔
چہرہ سوکھا سڑا، اس پر جھریاں پڑی ہوئیں چکنائی زدہ، ہاتھوں اور رانوں میں نمایاں ہوتی ہیں .
سارے جسم کے بال گرنے کی طرف مائل ہوتے ہیں۔
پلکیں بھنویں، اعضائے تناسلی اور سرکے بال گر جاتے ہیں۔
شدید قبض ، خشک پاخانہ مقعد سے باہر نکالنے کیلئے بیرونی آلات کا استعمال کرنا پڑے۔
انگلیوں کے درمیان اور ٹخنوں کے جوڑوں پر خارش
کان میل سے اٹ جاتے ہیں اور سماعت کمزور ہوجاتی ہے۔
آلات صوت (ووکل کارڈ) کمزور۔ دھوپ میں پھرنے یا آواز کے زیادہ استعمال سے آواز بیٹھ جاتی ہے۔ نرخرے میں سفید سی بلغم بکثرت پیدا ہوتی ہے، مریض کو بار بار کھنکار کر گلا صاف کرنا پڑتا ہے۔ چھاتی میں نمایاں طور پر کمزوری کا احساس رہتا ہے۔
صبح کے وقت خشک سی کھانسی آتی ہے.
مثانہ کمزور، چلتے پھرتے پیشاب کے قطرے ٹپکتے ہیں، یا پیشاب کر چکنے کے بعد، واش روم سے نکل آنے پر پھر پیشاب کے قطرے نکل جاتے ہیں،
پیشاب پاخانے پر زور لگانے پر، یا ویسے ہی پیشاب پاخانے کے بعد پراسٹیٹ کی لیسدار رطوبت رستی ہے۔
۔
نفسانی خواہش کی زیادتی مگر عملاً ناکارہ ۔
اس دوا کی نمایاں علامات ہیں۔
نامردی لیکن مجامعت کی خواہش,
خیالات شہوانی زوروں پر لیکن عملی طور پر نامردی . خیزش سست اور ناکافی سرعت انزال ہو .
اور ساتھ ہی بڑی دیر تک کپکپی رہتی ہو. مجامعت کے بعد کمزوری ہو اور بدمزاج ہو جائے
بیٹھنے پر بوقت اجابت اور دوران خواب میں منی اور قدامیہ کا رس قطرہ قطرہ بے اختیار گرتے رہتے ہیں
قرحہ میں بھی نافع ہے
( منی پتلی اور بلا بو نکلتی ہو قوت باہ کمزور ہو چکی ہو
دخول کے وقت قضیب ڈھیلا پڑجاتا مجامعت کے لئے مریض دیوانہ ہو لیکن قضیب سکڑ گیا ہو.
ذہنی تکان اور اعصابی کمزوری،
دماغی صلاحیتیں کمزور پڑجاتی ہیں،
روز مرہ کے کاموں میں بھول چوک، پڑھا، سنا، یاد نہیں رہتا، پڑھنے لکھنے، اور دیگر دماغی کام کاج سے بری طرح تھک جاتا ہے،
اح**ام اور ج**ع کے بعد بھی دماغی اور اعصابی کمزوری میں شدت محسوس ہوتی ہے،
مریض چڑ چڑا ہوجاتا ہے۔ اسکا کام کرنے کو دل چاہتا ہے نہ کسی سے ملنے جلنے کو، حتٰی کہ کسی قریبی دوست سے بھی ملنا نہیں چاہتا۔
ریڑھ کی ہڈی خصوصاً چھوٹی کمرمیں میں نمایاں کمزور ی اور درد، خصوصاً صبح بستر سے اٹھنے پر، گردن میں سختی۔ کرسی یا بستر سے اٹھتے وقت چکر آتے ہیں، بسا اوقات اسکے ساتھ متلی، قے اور غشی آتی ہے،
کھانے پینے کے بعد یہ تکلیف بڑھتی ہے۔
تیز دھوپ میں پھرنے سے بائیں آنکھ کے ٹھیک اوپر ڈنک لگنے کی طرح کا سخت درد ہوتا ہے.
آدھی رات تک تو نیند آتی نہیں بعد میں نیند آتی ہے تو بار بار آنکھ کھلتی رہتی ہے اور پھر علی الصبح ٹھیک ایک مخصوص ٹائم پر جاگ جاتا ہے۔
ظاہر ہے کہ جاگنے پر اسکی بری حالت ہوتی ہے،
بستر چھوڑنے کو جی نہیں چاہتا،
تھکاوٹ، کمزوری اور کمر درد۔
برانڈی جیسی تیز چیز پینے کی خواہش۔
ذرا سی محنت پر پسینہ جو کہ بدبو دار ہوتاہے اور زرد داغ چھوڑتا ہے۔
سیلینیم کا مریض ذہنی جسمانی اور اعصابی کمزوری کا چلتا پھرتا شاہکار ہے.
طاقت : 3x اور اونچی طاقتیں .
چھوٹی بڑی طاقتیں بہترین کام کرتی ہیں.
معاون :
Agnus castus.
Caladium.
Lycopodium .etc.
.