02/10/2022
*بناسپتی گھی ڈالڈا اور تیل کے نقصانات*
گھی صرف دیسی گھی ہی ہے اور بناسپتی گھی یا آئل دراصل زہرآلود کیمیکل اور صابن کا فارمولا ہے،
جو کہ صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔
یہ بات حکیم انقلاب جناب دوست محمد صابر ملتانی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے 60 سال پہلے لکھی تھی،
علاج بالغذاء میں لکھتے ہیں:
بناسپتی گھی دراصل گھی نہیں ہے اور نہ ہی حیوانی روغن ہے بلکہ نباتاتی تیلوں کو مصنوعی اور بناوٹی طور پر گھی کی شکل دے دی گئی ہے یہ عام طور پر کسی تیل کے ساتھ سوڈا کاسٹک یا کوئی دیگر قوی الکلائین (کھار) ملا کر تیار کیا جاتا ہے بالکل اسی طرح جس طرح صابن بنایا جاتا ہے فرق صرف یہ ہے کہ صابن کا قوام سخت ہوتا ہے اور بناسپتی کا قوام نرم مثل گھی کے رکھا جاتا ہے دراصل ہر بناسپتی گھی نرم قسم کا صابن ہے
(کلیات صابر ملتانی682/1)
مزید لکھتے ہیں
دیسی گھی کے استعمال نہ کرنے سے خوفناک امراض جیسے تپ دق وسل فالج ذیابیطس اور جنون پیدا ہو جاتے ہیں، یہ صحت کا اہم جزو ہے۔
(علاج بالغذاء، تحقیقات صابر ملتانی صفحہ نمبر 607/1)
ایک دوسرے مقام پر لکھتے ہیں:
گھی کا مزاج گرم تر ہے، جسم انسان کے اندر کسی قسم کی سوزش، ورم اور درد اور بخار ہو اس کا شرطیہ تریاق ہے، جس ملک میں خالص گھی ملتا ہو وہاں تپ دق و سل نہیں ہو سکتا فالج اور ذیابیطس کے لئے بے حد مفید ہے اس کا جسم پر ایسا ہی اثر ہوتا جیسے پرزوں پر تیل اثر کرتا ہے، یہ حیوانی گندھک ہے، دوسرے معنوں میں اس کو روغن گندھک کہ دیں جس کیلئے کیمیا بنانے والے ترستے ہیں کہ ہر دھات کو سونا بنا دیتا ہے اسی طرح یہ بھی جسم میں سونے کے خواص پیدا کر دیتا ہے ہماری رائے میں انسانی غذا صرف گھی ہے جو کبھی گوشت کبھی دودھ اور کبھی اناج کے ساتھ کھایا جاتا ہے اور زندگی و قوت اور صحت بخشتا ہے، بناسپتی اس کے مقابلے میں زہر ہے یہ تیل سے تیار ہوتا ہے ، تیل جسم میں تیزابیت پیدا کرتا ہے گندھک پیدا نہیں کرتا اور جب تیل میں تیز ادویات اور گیسیں شامل کرکے اس کو گھی بنایا جاتا ہے تو وہ زہر بن جاتا ہے دوسرے معنوں میں بناسپتی اور صابن کا نسخہ ایک ہے، صابن گاڑھا ہوتا ہے اور بناسپتی گھی رقیق ہوتا ہے، اس میں جس قدر چاہیں وٹامن نکالیں اس کے زہر ہونے اور نقصان پہنچانے میں کوئی کمی نہ ہوگی، گویا قوت اور صحت کے لیے نقصان عظیم ہے
(کلیات صابر ملتانی 657/1)
بناسپتی گھی کے نقصانات میں مزید ایک جگہ مزید لکھتے ہیں:
کہ بناسپتی گھی کے استعمال سے ضعف جگر اور گردے اور دل ڈوبنا شروع ہو جاتا ہے آخر مریض کی موت ہارٹ فیل سے ہو جاتی ہے سب سے بڑی خرابی بناسپتی گھی کے استعمال سے یہ شروع ہوتی ہے کہ مردوں میں منی کی پیدائش میں خرابی جریان اور ضعف باہ شروع ہو جاتا ہے اور اکثر پیدائش اولاد کی طاقت نطفہ میں نہیں رہتی، عورتوں میں بہت جلد ماہواری کی خرابی اور خون میں کمی کے ساتھ ساتھ سیلان کی شدت پیدا ہوتی ہے، اول تو میاں بیوی کی اولاد نہیں ہوتی یا بہت کم ہوتی ہے اور جب ہوتی ہے تو اکثر لڑکیاں ہوتی ہیں، اس کے نقصانات اس قدر زیادہ ہیں کہ اس پر دلائل کے ساتھ تفصیلی بحث کی ضرورت ہے۔
( کلیات تحقیقات صابر ملتانی، تحقیقات علاج بالغذا 683/1)
نیکسٹ پوسٹ میں انشاء الله آئل بنانے کا نسخہ بتائوں گا جو دیسی گھی کا نیم بدل ہوگا۔