دارالعلوم ملا بابا پیرسدو للبنین والبنات

دارالعلوم ملا بابا پیرسدو للبنین والبنات پیرسدو علاقے کا ممتاز دینی ادارہ جامعہ علوم القرآن والسنہ ملا بابا پیرسدو تخت بھائی مردان۔
03460313142

09/05/2026

اللہ تعالی زینت الشہداء حضرت شیخ شہ_ید کی ش_ہادت کو قبول فرمائیں۔۔

داخلے جاری ہے۔۔۔اسباق کا باقاعدہ آغاز 8 اپریل بروز بدھ ہوگا۔۔
06/04/2026

داخلے جاری ہے۔۔۔
اسباق کا باقاعدہ آغاز 8 اپریل بروز بدھ ہوگا۔۔

 #خوشخبریان شاء اللہ اس سال جامعہ علوم القرآن والسنہ ملابابا پیرسدو میں تجوید للحفاظ کا یک سالہ خصوصی کورس منعقد کیا جا ...
01/04/2026

#خوشخبری
ان شاء اللہ اس سال جامعہ علوم القرآن والسنہ ملابابا پیرسدو میں تجوید للحفاظ کا یک سالہ خصوصی کورس منعقد کیا جا رہا ہے، جسے تدریسِ قرآن کے میدان میں 25 سالہ تجربہ رکھنے والے ممتاز قاری، قاری المقری استاذ القرآء قاری رفیع اللہ صاحب پڑھائیں گے۔
لہٰذا تمام شائقینِ قرآن اور طلبۂ کرام سے گزارش ہے کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے جلد از جلد دفترِ تعلیمات سے رجوع کریں اور اپنے داخلے کو یقینی بنائیں۔
رابطہ:03460313142۔۔03005776404

📢 جامعہ علوم القرآن والسنہ ملابابا پیرسدو میں داخلے جاری ہیں! 📢الحمدللہ! جامعہ علوم القرآن والسنہ ملابابا پیرسدو میں نئے...
29/03/2026

📢 جامعہ علوم القرآن والسنہ ملابابا پیرسدو میں داخلے جاری ہیں! 📢

الحمدللہ! جامعہ علوم القرآن والسنہ ملابابا پیرسدو میں نئے تعلیمی سال کے داخلوں کا آغاز 01 اپریل بروز بدھ ہوگا
۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے قرآن و حدیث، فقہ، تفسیر اور دیگر اسلامی علوم سے آراستہ ہوں، تو یہ ایک بہترین موقع ہے!

یہاں طلبہ کو بغیر کسی معاوضے کے ایک معیاری دینی و تعلیمی ماحول فراہم کیا جاتا ہے، جہاں ان کی علمی، اخلاقی اور روحانی تربیت کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

📚 تعلیمی پروگرام

🔹شعبہ بنین میں درجہ اولیٰ ،ثانیہ ،ثالثہ اور درجہ رابعہ
درسِ نظامی کی معیاری تعلیم۔
🔹 حفظ القرآن (مکتب حفظ)
🔹تجوید یک سالہ مکمل کورس
🔹 ناظرہ و قاعدہ کی خصوصی کلاسز
🔹 شعبہ بنات میں درس نظامی کا مکمل نصاب خاصہ اول سے لیکر دورہ حدیث تک، نیز تجوید للعالمات اور ناظرہ کے خصوصی کلاسز۔۔
📌 باقاعدہ تعلیمی سال کا آغاز:
08 اپریل 2026 (بدھ)

---

📜 داخلے کے اصول و شرائط

✅ طلبہ کو جامعہ کے قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کرنا ہوگی۔
✅ والدین یا سرپرست کا داخلے کے وقت موجود ہونا ضروری ہے۔
✅ نیا طالب علم مڈل تعلیم مکمل کرچکا ہو۔
✅ داخلہ انٹرویو اور تعلیمی ٹیسٹ کے بعد دیا جائے گا۔
✅ مدرسہ کے ماحول کے مطابق لباس پہننا لازم ہوگا۔

📍 مدرسہ کا پتہ:

📍 جامعہ علوم القرآن والسنہ ملابابا پیرسدو تخت بھائی، ضلع مردان

📞 مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
📱 03460313142 | 03005776404

🌟 جلدی کریں! جامعہ میں داخلہ لے کر اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔

02/02/2026

#اظہارِ_تشکر
جامعہ علوم القرآن والسنہ ملابابا پیرسدو میں 2 فروری 2026 بروز پیر چھبیسویں سالانہ جلسۂ دستاربندی بحمداللہ نہایت خوش اسلوبی اور شایانِ شان طریقے سے منعقد ہوا۔ اس بابرکت و روح پرور اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں علماء کرام، طلبہ عزیز اور عوام الناس نے شرکت فرما کر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
تقریب سے شیخ الحدیث مولانا عبد المتین جمال صاحب، جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک (دیوبندِ ثانی) کے دارالافتاء کے رئیس مولانا مفتی غلام قادر حقانی صاحب، اور دیگر جید و نامور علماء کرام نے نہایت بصیرت افروز خطابات فرمائے، جن سے حاضرین نے خوب استفادہ کیا۔
امسال جامعہ میں مجموعی طور پر 78 طلبہ کرام نے قرآنِ کریم کی تکمیل کی، جن میں 17 حفاظِ کرام اور 61 ناظرہ خواں شامل ہیں، جو بلاشبہ جامعہ کی دینی خدمات کا روشن ثبوت ہے۔
ہم اس عظیم الشان تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانانِ گرامی، علماء کرام اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، نیز جامعہ کے تمام ذمہ داران، منتظمین اور معاونین کو اس کامیاب اور بامقصد پروگرام کے انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو،
اور اللہ تعالیٰ اس عظیم دینی گلشن کو تا قیامت شاداب و آباد رکھے، اور اس سے علم و ہدایت کے چراغ ہمیشہ روشن فرمائے۔ آمین۔

آج دارالعلوم ملا بابا پیرسدو میں روایتِ علم کی تجدید اور امانتِ نبوت کی یادگار تقریب دستاربندی و ختم قرآن  منعقد کی جا ر...
02/02/2026

آج دارالعلوم ملا بابا پیرسدو میں روایتِ علم کی تجدید اور امانتِ نبوت کی یادگار تقریب دستاربندی و ختم قرآن منعقد کی جا رہی ہے۔
تمام احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

سالانہ تقریبِ دستاربندی و ختمِ قرآنبروز پیر بمقام جامعہ علوم القرآن والسنہ ملابابا پیرسدو تمام اہلِ علم احباب اور محبانِ...
01/02/2026

سالانہ تقریبِ دستاربندی و ختمِ قرآن
بروز پیر بمقام جامعہ علوم القرآن والسنہ ملابابا پیرسدو
تمام اہلِ علم احباب اور محبانِ دینی سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس بابرکت تقریب میں شرکت فرما کر اجرِ عظیم کے مستحق بنیں۔

سالانہ جلسہ دستاربندی صرف دو دن کی دوری پر۔۔
30/01/2026

سالانہ جلسہ دستاربندی صرف دو دن کی دوری پر۔۔

جامعہ علوم القرآن والسنہ ملابابا پیرسدو کا چھبیسوا سالانہ جلسہ دستاربندی و تقریب ختم القرآن ان شاء اللہ 2 فروری 2026 برو...
15/01/2026

جامعہ علوم القرآن والسنہ ملابابا پیرسدو کا چھبیسوا سالانہ جلسہ دستاربندی و تقریب ختم القرآن ان شاء اللہ 2 فروری 2026 بروز پیر کو ہوگی۔۔

13/01/2026

تمام احباب اور متعلقین کی خدمت میں اطلاعا عرض ہے کہ جامعہ کا سالانہ جلسہ دستاربندی 31 جنوری کی بجائے 2 فروری 2026 کو ہوگی۔

Address

Takht-i-Bhai

Telephone

+923460313142

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دارالعلوم ملا بابا پیرسدو للبنین والبنات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to دارالعلوم ملا بابا پیرسدو للبنین والبنات:

Share