Zafir Homeo Clinic

Zafir Homeo Clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zafir Homeo Clinic, Alternative & holistic health service, main bazar multan khurd, talagang , punjab, Talagang.

Based on this analysis, CoreVital Shop likely offers products, services, or solutions aimed at promoting health, wellnes...
21/02/2025

Based on this analysis, CoreVital Shop likely offers products, services, or solutions aimed at promoting health, wellness, and vitality. This could include supplements, fitness programs, healthy food options, or wellness services.

20/02/2025

" فوڈ سپلیمنٹ "
ہاضمہ اور اعصابی طاقت کےلیے

یہ فوڈ سپلیمنٹ بدہضمی ۔ کھٹے ڈکاروں ۔ تیزابیت ۔ بھوک نہ لگنا اور اعصابی کمزوری ۔ جسمانی دردوں ۔ ہر وقت جسم کا تھکا تھکا رہنا وغیرہ کےلیے بہترین ٹانک ہے ۔
نوٹ : ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

18/02/2025

لِپِڈ پروفائل
Lipid profile :
بہترین وضاحت

ایک مشہور ڈاکٹر نے ایک خوبصورت کہانی کے ذریعے لِپِڈ پروفائلز کی وضاحت کی۔

ذرا تصور کریں کہ ہمارا جسم ایک چھوٹا سا شہر ہے۔
اس شہر کے سب سے بڑے شرارتی عناصر کولیسٹرول ہیں۔
ان کے کچھ ساتھی بھی ہیں، جن میں سب سے بڑا ساتھی ٹریگلیسرائیڈ ہے۔
ان کا کام گلیوں میں گھومنا، افراتفری مچانا، اور راستے بند کرنا ہے۔

دل اس شہر کا مرکزی مقام ہے، جہاں تمام راستے جا کر ملتے ہیں۔
جب یہ شرارتی عناصر زیادہ ہو جاتے ہیں، تو آپ جانتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے؟
یہ دل کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

لیکن ہمارے جسم-شہر میں ایک پولیس فورس بھی موجود ہے۔
ایچ ڈی ایل (HDL) ایک اچھا پولیس والا ہے جو ان شرارتی عناصر کو گرفتار کرکے جیل (جگر) میں ڈال دیتا ہے۔
جگر پھر انہیں جسم سے نکال دیتا ہے، جیسے کہ نکاسی کے نظام کے ذریعے۔

لیکن ایک برا پولیس والا بھی ہے، ایل ڈی ایل (LDL)، جو طاقت کا بھوکا ہے۔
ایل ڈی ایل ان شرارتی عناصر کو جیل سے آزاد کرکے دوبارہ گلیوں میں بھیج دیتا ہے۔

جب اچھے پولیس والے (ایچ ڈی ایل) کی تعداد کم ہو جاتی ہے، تو شہر میں انتشار پھیل جاتا ہے۔
کون ایسے شہر میں رہنا پسند کرے گا؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ ان شرارتی عناصر کی تعداد کم ہو اور اچھے پولیس والے بڑھ جائیں؟

تو چلنا شروع کریں!
ہر قدم کے ساتھ، اچھے پولیس والے (ایچ ڈی ایل) کی تعداد میں اضافہ ہوگا،
اور شرارتی عناصر (کولیسٹرول، ٹریگلیسرائیڈ، اور ایل ڈی ایل) کم ہوں گے۔

آپ کا شہر (جسم) دوبارہ توانائی سے بھرپور ہو جائے گا۔
آپ کا دل، جو شہر کا مرکزی مقام ہے، ان شرارتی عناصر کے حملے سے محفوظ رہے گا۔
جب آپ کا دل صحت مند ہوگا، تو آپ بھی صحت مند ہوں گے!

لہٰذا، جب بھی موقع ملے، چلنا شروع کریں!

صحت مند زندگی کے لیے ضروری اقدامات

کم کریں:
1. نمک
2. چینی
3. بلیچ شدہ آٹا
4. ڈیری مصنوعات
5. پراسیسڈ کھانے

ضروری غذائیں:
1. سبزیاں
2. دالیں
3. پھلیاں
4. میوے
5. انڈے
6. کولڈ پریسڈ آئل (زیتون، ناریل وغیرہ)

تین بنیادی اصول:
1. ہمیشہ مسکرائیں اور ہنسیں
2. اپنی رفتار کے مطابق جسمانی سرگرمی کریں
3. اپنا وزن چیک کریں اور قابو میں رکھیں

چھ بنیادی طرزِ زندگی کے اصول:
1. پیاس لگنے کا انتظار نہ کریں، پانی پیتے رہیں
2. تھکن ہونے کا انتظار نہ کریں، آرام کریں
3. بیمار ہونے کا انتظار نہ کریں، وقتاً فوقتاً اپنا طبی معائنہ کروائیں
4. معجزات کا انتظار نہ کریں، اللہ پر بھروسہ رکھیں
5. کبھی خود پر اعتماد مت کھوئیں
6. ہمیشہ مثبت رہیں اور بہتر کل کی امید رکھیں

صحت مند رہیں اور خوش رہیں!

18/02/2025

سیکس اس عارضی دنیا کا سب سے حسین رد عمل ہے،

کمزور مرد اور کمزور عورتیں، اس آرٹ سے محرومیت کے شکار ہیں۔
سیکس میں لذت اور سرور حاصل کرنے کے لیے میاں بیوی دونوں کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔
اگر کسی پیاسے کو پانی نہیں چاہیے تو اسے پیاسا نہیں کہتے،
سیکس جسم میں قدرتی غذائیت رکھتا ہے، جس میں یہ مادہ کم ہو اسے اس آرٹ اور اپنائیت کا پتا ہی نہیں۔
اس لئے الجھنوں اور تصورات سے نکل کر حقیقت میں مجازی خدا کے ساتھ رئیل میں انجوائے کرنے کی طاقت پیدا کریں۔
بوسہ لیجئے اور دیجیے ایک دوسرے کے ماتھے پہ، اور خود کو اپنی بیوی یا شوہر کے حوالے کیجئے...
بہترین ڈبل بیڈ کے ہوتے ہوئے، الگ کمرہ، بند دروازہ، اور شادی پہ کئی لاکھوں خرچہ کرنے کے بعد، جب مرد یا عورت دونوں یا کوئی ایک جنسی یا جسمانی طور پر فٹ نہیں ہے، اور سیکس میں وہ سرور اور لذت نہیں مل رہی تو دنیا کی ساری شہنشاہی فضول لگتی ہیں اور پھر مرد ہو یا عورت چڑچڑے پن کا شکار ہونے لگتے ہے ڈپریشن اور جنسی طور پر مفلوج مطلب اپاہج ہوجاتے ہے۔
اور ان مسائل کے ہل کے لیے جب وہ اپاہج مرد یا عورت فیس بک کے گروپوں میں آکر اپنے مسلے کا حل پوچتے ہے تب وہیں سے انکی زندگی کی واٹ لگنا شروع ہوجاتی ہے جب اسی کی پوسٹ کے نیچے ہزاروں فیس بکی دانشوروں کے کمینٹ ہوتے ہے کوئی کہتا ہے inbox میں پرسنلی رابطہ کریں کوئی کہتا ہے واٹس ایپ پر رابطہ کریں زندگی بدل دینے والا نسخہ دیتا ہوں اور مریض کبھی کسی کا نسخہ بتایا ہوا بناکر استعمال کرتا ہے تو کبھی پنساری ادویات بنی بنائی لیکر استعمال کرتا ہے جس کی وجہ سے میدے اور جگر کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے۔
میری مانے تو اگرچ آپ علاج ضروری سمجھتے ہے تو کسی بڑے کو ساتھ لیکر کسی اچھے حکیم سے ملکر اپنا مکمل علاج کروائیں اسی میں آپکی بھلائی اور صحت ہے۔

17/02/2025

Aloe Vera benefits for healthy lifestyle

ایلو ویرا کھانے میں کڑوا ضرور لیکن اس کے فوائد جان کر آپ اس کو بھی دوا سمجھ کر کھانے پر مجبور ہوجائیں گے
ایلو ویرا جسے کنوار گندل کہا جاتا ہے یہ ہماری خوبصورتی کے لئے بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ ہماری صحت کے لئے۔

اس کو کھانے سے آپ کو کیا فائدے ہوسکتے ہیں، آپ بھی جانیں اور اپنے استعمال کریں:
• ایلو ویرا نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے۔ معدے میں موجود غذاؤں کے زہریلے اثرات کو ختم کرتا ہے، السر، تیزابیت اور معدہ میں موجود زخموں اور سوزش کو دور کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔

• ایلو ویرا کے باقاعدہ استعمال سے خوراک میں موجود چکنائی کا اخراج ہو جاتا ہے جس سے کولیسٹرول اور وزن کنٹرول میں آجاتا ہے۔

• گھٹنے اور جوڑوں کے درد میں اس کو کھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

• بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول کرنے کے لئے ایلوویرا بہت بہترین ہے۔

• ٹی بی، کینسر اور ہیپاٹائٹس کے مریض ایلو ویرا کو اپنی خوراک میں لازمی استعمال کریں۔

• حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی مائوں کے لئے ایلو ویرا کا استعمال بہت مفید ہے، اس سے ماں اور بچہ دونوں کی صحت اچھی رہتی ہے۔

استعمال کیسے کریں؟
• اس کا آپ گودا نکال کر سادے پانی کے ساتھ پی لیں۔

• سلاد بنا کر اس کا گودا اس میں شامل کرکے لیموں چھڑک کر استعمال کرلیں۔

• اس کا حلوہ بنا کر کھالیں ۔

• اس کا قہوہ بنا کر پی لیں۔

30/09/2023

"Nephritis"
گردے کی ساخت میں خرابی کی وجہ سے سوزش کو (Nephritis) یا سوزشِ گردہ کہتے ھیں جس کے سبب ایک یا دونوں گردوں میں استسقاء اور پیشاب میں البیومن آنے لگتی ھے۔
"اسباب مرض"
ایسی فیملیز جن میں (ِنقرسGout) کا مرض پایا جاتا ہے ان میں موروثی طور پر آگے منتقل ہو سکتا ہے-
بعض اوقات زمانہ حمل میں رحم کا بوجھ گردوں پر پڑنے سے خواتین متاثر ہو سکتی ھیں-
ہائی بلڈپریشر و ہائی بلڈ شوگر، ملیریا بخار، Scarlet Fever یعنی سرخ بخار، ِنقرس، آتشک، سیسہ کا زہر اور خصوصاً شراب نوشی اس مرض کا سبب بنتے ھیں۔

مرض کی نوئییت دو طرح کی ہوتی ھے "اکیوٹ اور مزمن"

*اکیوٹ مرض میں*
1۔ مریض کے ہاتھ پائوں اور چہرہ سوج جاتا ھے
2۔ عموماً بخار بھی ہوتا ھے
3۔ سر درد اور نبض تیز چلتی ھے
4۔ پیاس زیادہ لگتی ھے
5۔ جلد خشک اور کھردری ہو جاتی ھے
6۔ متلی اور قے بھی ہو سکتی ھے
7۔ اگر خداناخواستہ دونوں گردے متاثر ہو جائیں تو سارے جسم پر سوزش ہو جاتی ھے
8۔ چہرے پر سوزش کی وجہ سے آنکھیں نظر نہیں آتیں
9۔ پیشاب مقدار میں کم، بدبودار اور بار بار آتا ھے
10۔ پیشاب میں البیومن کا اخراج ہوتا ھے۔

*مزمن مرض میں*
1۔ مریض کے چہرے پر پیلاہٹ نمایاں ہوتی ھے
2۔ ہاضمہ خراب اور متلی کی شکایت ہوتی ھے
3۔ بھوک ندارد
4۔ کھٹے ڈکار
5۔ جلد کھردری اور بھدی ہو جاتی ھے
6۔ صرف پائوں اور ٹخنوں پر سوج ہوتی ھے
7۔ پیشاب کی بار بار حاجت رہتی ھے
8۔ مریض لاغر اور کمزور ہو جاتا ھے
9۔ ہزیان اور تشنج کے دورے پڑنے لگتے ھیں۔

ایسے مریض جو فالج و لقوہ ۔ امراض جگر و معدہ ۔ امراض گردہ و مثانہ ۔ خونی و بادی بواسیر کی دوائیاں کھا کھا کے تھک چکے ہیں ...
24/12/2022

ایسے مریض جو فالج و لقوہ ۔ امراض جگر و معدہ ۔ امراض گردہ و مثانہ ۔ خونی و بادی بواسیر کی دوائیاں کھا کھا کے تھک چکے ہیں اور ان کو دوائی کھانے سے اگر صرف وقتی فرق پڑتا ہے اور وہ مکمل علاج کرانا چاہیتے ہیں تو ایک دفعہ ظافر ہومیوپیتھک کلینک سے ضرور رابطہ کریں
انشااللہ ایک دفعہ کا کورس کرنے سے آپ کو ہمیشہ کے لئے ان امراض سے چھٹکارہ حاصل ہوگا

ڈاکٹر صاحب فالج و لقوہ
بواسیر خونی ،بواسیر بادی ، موقعے والی بواسیر بھگندر ، ناسور ، فشر ۔
بھوک نہ لگنا ، سوزش و درد معدہ ، خون کی کمی ، قے و متلی ، عام جسمانی کمزوری ، ہر وقت تھکا تھکا رہنا ، ہاتھ پاوں کا سن ہونا ، غذا کا جزوبدن نہ بننا ، سانس پھولنا ، پیٹ کے کیڑے ، بدہضمی ، خوراک کی نالی میں جلن ، قبض ، جگر کا سکڑنا ، کالا یرقان ، پیلا یرقان ، جگر کا بڑھ جانا ، پتہ کی پتھری ، معدے کا السر ، پیچس ، منہ کے چھالے ، پیٹ اور دیگر جسمانی اعضاء میں پانی پڑ جانا ، گردے و مثانے کی پتھری ، سوزش و درد گردہ ، انفیکشن ، گردوں کا فیل ہونا ، پیشاب کا بند ہوجانا یا کم ہو جانا ، خونی پیشاب ، پیشاب میں جلن ، خون میں یوریا اور کریٹینن کا بڑھ جانا ، جسم میں سوجن ہونا ، پراسٹیٹ گلینڈ کا بڑھ جانا کا مکمل اور کامیاب علاج کرتے ہیں۔

مزید معلومات کے لئے دئیے گئے نمبر پر کال یا واٹس ایپ کریں شکریہ
0302-5603508

05/11/2021

*بد نگاہی کے جسم پر اثرات.....!!!*

مذید اضافت کے ساتھ....

*ایک ایسا مضمون جسے پڑھ کر یقینا ہمیں اپنا اپنا محاسبہ کرنا چاہیے کہ کہیں ہم بھی تو اس میں کسی بھی درجے میں مبتلا تو نہیں ؟؟؟*

نگاہیں جس جگہ جاتی ہیں، وہیں جمتی ہیں۔..

پھر ان کا اچھا اور برا اثر اعصاب و دماغ اور ہارمونز پر پڑتا ہے۔..
شہوت کی نگاہ سے دیکھنے سے ہارمونری سسٹم کے اندر خرابی پیدا ہوجاتی ہے کیونکہ ان نگاہوں کا اثر زہریلی رطوبت اخراج کا باعث بن جاتا ہےاور ہارمونری گلینڈز ایسی تیز اور خلاف جسم زہریلی رطوبتیں خارج کرتے ہیں۔ جس سے تمام جسمانی نظام درہم برہم ہوجاتا ہے اور آدمی بے شمار امراض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔۔۔

دیکھنے سے کیا ہوتا ہے؟؟؟

صرف دیکھا ہی تو ہے ۔۔۔
یہ کون سا غلط کام کیا ہے؟؟؟
تو کیا ہم نے کبھی یہ سوچا ہے کہ اچانک اگر شیر یا سانپ سامنے آجائے تو آدمی صرف دیکھ لے تو صرف دیکھنے سے جان پر کیا بنتی ہے؟؟؟
سبزہ اور پھول صرف دیکھے جاتے ہیں تو پھر ان کے دیکھنے سے دل مسرور اور مطمئن کیوں ہوتا ہے؟؟؟

زخمی اور لہولہان کو صرف دیکھتے ہی تو ہیں لیکن پریشان‘
غمگین اور بعض بے ہوش ہوجاتے ہیں۔۔۔!

آخر کیوں؟؟؟
واقعی تجربات کے لحاظ سے یہ بات واضح ہے کہ نگاہوں کی حفاظت نہ کرنے سے انسان ڈپریشن‘
بے چینی,
اور مایوسی کا شکار ہوتا ہے جس کا علاج ناممکن ہے کیونکہ" نگاہیں" انسان کے خیالات اور جذبات کو منتشر کرتی ہیں...
ایسی خطرناک پوزیشن سے بچنے کیلئے صرف اور صرف اسلامی تعلیمات کا سہارا لینا ضروری ہے ۔۔۔

بعض لوگوں کے تجربات بتاتے ہیں کہ صرف تین دن نگاہوں کو شہوانی محرکات‘
خوبصورت چہروں,
اور عمارتوں میں لگائیں تو صرف تین دن کے بعد جسم میں درد‘
بے چینی‘
تکان‘
دماغ بوجھل بوجھل ,
اور جسم کے عضلات کھینچے جاتے ہیں...
اگر اس کیفیت کو دور کرنے کیلئے سکون آور ادویات بھی استعمال کی جائیں تو کچھ وقت کیلئے سکون اور پھر وہی کیفیت۔ ۔
اس کا واحد علاج نگاہوں کی حفاظت ہے۔۔۔

بہرحال مردوں اور عورتوں کو عفت اور پاک دامنی حاصل کرنے کیلئے بہترین علاج اپنی نظروں کو جھکانا ہے....
خاص طور پر اس معاشرے اور گندے ماحول میں,
بے شرمی,
اور بے حیائی اس قدر عام ہے کہ نظروں کو محفوظ رکھنا بہت ہی مشکل کام ہے۔۔۔
اس سے بچنے کیلئے ظاہری و عملی شکل تو یہی ہے جو قرآن نے ہمیں بتائی:
" کہ چلتے پھرتے اپنی نگاہوں کو پست (جھکا کر) رکھیں اور دل کے اندر اللہ کا خوف ہو کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے"

جس قدر اللہ تعالیٰ کا خوف زیادہ ہوگا ، اتنا ہی حرام چیزوں سے بچنا آسان ہوگا۔...

حدیث پاک میں آقا کریم ﷺ کاارشاد ہے کہ:
"آنکھیں زنا کرتی ہیں اور ان کا زنا دیکھنا ہے۔"

جبکہ قرآنِ کریم میں اللہ رب العزت کے ارشاد کا مفہوم ہے کہ:
" زنا کی سوچ کے قریب بھی مت جاؤ، بے شک یہ بہت ہی برا راستہ ہے۔"

اب آپ خود دیکھیں کہ جب تک ہم دیکھتے نہیں ،
تو سوچ کیسے سکتے ہیں؟؟؟
اس لئے جب نگاہ مسلسل برائی دل میں رکھ کر کسی کا پیچھا کرے گی تو زنا کا ۔۔۔ اور زنا کی سوچ کا معاملہ دل میں تقویت پکڑے گا۔۔۔
اِسی لئے جہاں اللہ رب العزت نے مسلمان عورت کا پردے کا حکم دیا ،
وہیں مرد کو بھی اپنی نگاہیں جھکا کے رکھنے کا حکم دیا،

ان آیات پہلے کس کو مخاطب کیا گیا یا بعد کی آیت میں کس کو حکم دیا گیا، مرد وزن دونوں اس اخلاقی معاملے کے مکمل ذمہ دار اور حقوق العباد کی معاشرتی سیڑھی میں آتے ہیں۔۔۔

٭٭٭بدنظری کے طبی نقصانات٭٭٭

ایک بدنظری سے کئی مرض پیدا ہوجاتے ہیں۔۔۔
اگرچہ ایک سیکنڈ کی بدنظری ہو دل کو ضعف ہوجاتا ہے۔

فوراً کشمکش شروع ہوجاتی ہے کہ نہیں؟؟؟

کبھی ادھر دیکھتا ہے کبھی ادھر دیکھ رہا ہے کوئی دیکھ تو نہیں رہا ۔۔۔؟؟؟
اس کشمکش سے قلب میں ضعف پیدا ہوتا ہے...
اور۔۔۔ گندے خیالات سے مثانے کے غدود متورم ہوجاتے ہیں
جس سے اس کو بار بار پیشاب آنے لگتا ہے۔۔۔

پیشاب سے پہلے یا بعد میں رطوبتوں کے اخراج کامعاملہ پیدا ہو جاتا ہے...
اور انسان کو "جسمانی دیمک" کی بیماریاں لگ جاتی ہیں ایسے جسمانی دیمک کی بیماری کے مریضوں کی تعداد مرد اور عورت دونوں میں ہی آجکل بہت زیادہ ہے ۔۔۔۔
اور ان کے اثرات بد آئندہ آنے والی زندگی پر مرتب ہوتے ہیں...
اور شادی شدہ زندگی کا سکھ ہمیشہ کے لئے ناپید ہوجاتا ہے.....
یہی وجہ ہے کہ بلوغت کے فورا بعد شریعت شادی پر زور دیتی ہے کہ اس کا معاملہ بہت نازک ہوتا ہے...
ان سب معاملات سے اعصاب ڈھیلے ہوجاتے ہیں جس سے دماغ کمزور اور نسیان پیدا ہوجاتا ہے۔۔۔

ہرعصیان (برائی ) کا سبب نسیان ہے اللہ تعالیٰ کی ہر نافرمانی سے قوت دماغ اور حافظہ کمزور ہوجاتا ہے۔۔۔

بھول کی بیماری پیدا ہوجاتی ہے اور ایسے انسان کا علم بھی ضائع ہوجاتا ہے ....
پھر گردے کمزور ہوتے ہیں ,
اور بدنگاہی کی بد عادت میں سارے اعصاب کمزور ہوجاتے ہیں۔۔
اسے اس طرح سمجھیں کہ زلزلے میں کیا ہوتا ہے؟؟؟

جب کہیں زلزلہ آتا ہے تو عمارت کمزور ہوجاتی ہے یا نہیں؟؟؟

11/09/2021

گردے ، مثانے کی پتھری ۔ لیکوریا و زنانہ جملہ پوشیدہ امراض ۔ مردانہ پوشیدہ امراض ۔ دماغی و نفسیاتی امراض ۔ قبض و معدہ کے جملہ امراض ۔ بواسیر ۔ امراض جگر و پتہ کی پتھری ۔ امراض دل ۔ بلڈ پریشر کے علاج کے لیے آن لائن رابطہ کریں شام 4 سے شام 6 بجے ۔

رابطہ : 03025603508

14/04/2021

روزےکےدوران ہماراجسمانی ردعمل کیاہوتاہےاس بارےمیں کچھ دلچسپ معلومات

(پہلے دو روزے)
پہلےہی دن بلڈشگرلیول گرتاہےیعنی خون سےچینی کے مضراثرات کادرجہ کم ہوجاتاہے، دھڑکن سست ہوجاتی ہے اور بلڈپریشرکم ہوجاتا۔اعصاب جمع شدہ گلائ کوجن کو آزادکر دیتے ہیں جس کی وجہ سے جسمانی کمزوری کااحساس اجاگر ہوجاتا ہے۔ زہریلےمادوں کی صفائی کے پہلےمرحلہ میں نتیجتا سردرد۔ چکرآنا۔ منہ کابدبودار ہونا اورزبان پرموادکےجمع ہوتا ہے

(تیسرےسے7ویں روزے تک)
جسم کی چربی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوتی ہےاورپہلےمرحلہ میں گلوکوزمیں تبدیل ہوجاتی ہے۔ بعض لوگوں کی جلدملائم اور چکنی ہوجاتی ہے۔جسم بھوک کا عادی ہوناشروع کرتاہےاور اس طرح سال بھر مصرف رہنےوالا نظام ہاضمہ رخصت مناتاہے جسکی اسےاشد ضرورت تھی۔خون کےسفید جرسومےاورقوت مدافعت میں اضافہ شروع ہوجاتا ہے۔ہوسکتا ہے روزیدارکے پھیپھڑوں میں معمولی تکلیف ہواسلئےکہ زہریلے مادوں کی صفائ کاعمل شروع ہوچکاہے۔انتڑیوں اورکولون کی مرمت کاکام شروع ہوجاتاہے۔ انتڑیوں کی دیواروں پرجمع مواد ڈھیلا ہوناشروع ہوجاتاہے۔

(8ویں سے15ویں روزے تک)آپ پہلےسےتوانامحسوس کرتے ہیں۔ دماغی طورپرچست اور ہلکا محسوس کرتےہیں۔ہوسکتا ہےپرانی چوٹ اورزخم محسوس ہوناشروع ہوں۔ اسلئےکہ اب آپکا جسم اپنےدفاع کیلئےپہلےسے زیادہ فعال اورمضبوط ہوچکا ہے۔ جسم اپنےمردہ یاکینسرشدہ سیل کوکھاناشروع کردیتاہےجسے عمومی حالات میں کیموتھراپی کےساتھ مارنےکی کوشش کیجاتی ہے۔ اسی وجہ سےخلیات سےپرانی تکالیف اور دردکااحساس نسبتا بڑھ جاتاہے۔اعصاب اور ٹانگوں میں تناؤاس عمل کاقدرتی نتیجہ ہوتاہے۔ یہ قوت مدافعت کےجاری عمل کی نشانی ہے۔روزانہ نمک کےغرارے اعصابی تناؤکابہترین علاج ہے ۔

(16ویں سے 30ویں روزے تک)
جسم پوری طرح بھوک پیاس برداشت کاعادی ہوچکا ہے۔ آپ خودکوچست۔چاک وچوبند محسوس کرتےہیں۔ان دنوں آپ کی زبان بالکل صاف اور سرخی مائل ہوجاتی ہے۔سانس میں بھی تازگی آجاتی ہے۔ جسم کے سارے زہریلےمادوں کاخاتمہ ہو چکاہے۔نظام ہاضمہ کی مرمت ہوچکی ہے،جسم سےفالتوچربی اورفاسد مادوں کااخراج ہوچکاہے۔بدن اپنی پوری طاقت کےساتھ اپنے فرائض اداکرناشروع کردیتاہے ۔ 20ویں روزےکےبعد دماغ اور یادداشت تیزہوجاتےہیں۔ توجہ اورسوچ کومرکوزکرنےکی صلاحیت بڑھ جاتی ہے،بلاشبہ بدن اور روح تیسرے عشرے کی برکات کوبھرپورانداز سےاداکرنے کےقابل ہوجاتاہے۔یہ توہوادنیاوی فائدہ،جوبیشک اللہ نے ہماری ہی بھلائ کیلئےہم پرفرض کیا۔ مگر دیکھئےرحمت الہی کاانداز کریمانہ کہ اسکے احکام ماننےسے دنیاکےساتھ ساتھ ہماری آخرت بھی سنوارنےکابہترین بندوبست کردیا ۔

سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم

30/03/2021

کرونا وائرس کوئی زندہ جاندار نہیں بلکہ ایک پروٹین مالیکیول ہے۔ جس کی بیرونی تہہ پر چربی lipid ہوتی ہے

* چونکہ یہ زندہ نہیں لہذا اسے مارا نہیں جا سکتا بلکہ تحلیل/ تباہ (/ disintegrate/dissolve) کیا جا سکتا ہے
* کیمسٹری کے قانون کے مطابق ایک جیسی چیزیں ایک جیسی چیزوں کو تحلیل کرتی ہیں like dissolves like تو کرونا وائرس ( جو بیکٹیریا کی طرح زندہ نہیں بلکہ بے جان پروٹین ہے) کو الکوحل 65% ، کوئی بھی صابن اور 25 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم پانی کافی ہے ۔

* گرم پانی، صابن یا الکوحل سے کم از کم 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونے سے کرونا multiply ہونے کے بجائے ٹوٹ پھوٹ disintegrate کا شکار ہو جاتا ہے ۔

* کرونا نقصان کا عمل اس وقت شروع کرتا ہے جب اسے multiplication کے لیے سازگار ماحول میسر آتا ہے ۔ جبکہ disintegration کی صورت میں یہ فعال نہیں رہتا۔ multiplication کے لیے اسے سازگار ماحول کی ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ ناک میں رطوبت، لہاب دہن وغیرہ

* پروٹین مالیکیول ہونے کی وجہ سے مختلف چیزوں پر اس کی عمر ان چیزوں کی ساخت پر منحصر ہوتی ہے۔

* کرونا وائرس کی جسمانی ساخت کمزور ہوتی ہے ۔ صرف اس کی بیرونی چربی کی تہہ اسے مضبوط بناتی ہے ۔ چربی کی یہ تہہ ٹوٹ جائے تو کرونا کا وار موثر نہیں رہتا۔ اس لیے گرم پانی، صابن اور الکوحل سے ہاتھ دھونے سے اس کی بیرونی تہہ ٹوٹ جاتی ہے اور اسے multiply ہونے کا موقع نہیں ملتا
* فطری قانون کے مطابق حرارت چربی کو پگھلا دیتی ہے ۔ اور جب گرم پانی ، صابن یا الکوحل 65% استعمال کیا جائے تو اس کی چربی کی بیرونی تہہ ٹوٹ جاتی ہے ۔ اور اندر سے یہ اتنا کمزور ہوتا ہے کہ چربی کی بیرونی تہہ کے ٹوٹ جانے سے خود بخود disintegrate ہو جاتا ہے۔

* کپڑوں، لکڑی اور دھاتوں پر اس کی عمر 3 گھنٹے سے 72 گھنٹوں تک ہوتی ہے ۔
* ٹھنڈا موسم اور اندھیرا کرونا وائرس کے لیے محفوظ پناہ گاہیں ہیں ۔ اس لیے کوشش کیجیے کہ ائیر کنڈیشنز نہ چلایا جائے۔ اور گھر کی لائٹیں آن رکھی جائیں

* کپڑے دھونے کے لیے 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر گرم پانی استعمال کیا جائے ۔ ٹھنڈے پانی سے اگر آپ کپڑے دھو رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کرونا وائرس کو multiply ہونے کے لیے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں

* اگر آپ کے گھر میں کارپٹس بچھی ہیں تو ان پر پانی نہ گرنے دیجیے۔ moisture کی موجودگی میں کرونا وائرس multiply ہوتا رہتا ہے ۔

* تنگ جگہوں پر وائرس کی کنسنٹر یشن زیادہ ہوتی ہے اور اسے multiplication کے زیادہ مواقع ہوتے ہیں ۔ لہذا گھر کے اندر بیٹھنے اور سونے کے لیے تنگ کمروں کے بجائے بڑی جگہ کا انتخاب کیجیے تاکہ کرونا کو concentrated ماحول نہ مل سکے۔

* کسی بھی سطح کو چھونے کے بعد مثلا گاڑی کا دروازہ، گھر کا دروازہ، یا کوئی اور چیز اپنے ہاتھوں کو فوری طور پر دھو لیجیے۔ کھانا کھانے سے پہلے اور فورا بعد یہی عمل دھرائیے ۔ یہ نظر نہیں آتا اس لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اس سے بچا جاسکتا ہے ۔
امید ہے یہ معلومات آپ کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔.
یہ تحریر صرف معلومات اور احتیاطی تدابہر کے لیے ہے۔ علامات کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں

Address

Main Bazar Multan Khurd, Talagang , Punjab
Talagang

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923025603508

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zafir Homeo Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share