Talagang City

Talagang City Talagang is a town located in Chakwal Dist., Punjab, Pakistan. It lies about 30KMs from the M2 motorway & about 45KMs from the district capital, Chakwal.

24/04/2025
31/12/2024
12/11/2024

کہیں آپ بھی تو ظلم ہیں کررہے؟؟؟

چند ماہ قبل ایک عزیز کی بیٹی کی شادی تھی۔ بارات رخصت ہوچکی تھی۔ میں مغرب کی نماز پڑھ کر لوٹا تو اس عزیزکو عارضی کچن بیٹھے دیکھا۔ وہ کسی گہری سوچ میں کھوۓ ہوۓ تھے۔
بیٹی کی رخصتی یقیناً جہاں خوشی کی بات ہوتی ہیں وہیں والد کیلیے ہزاروں سوچوں اور پریشانیوں کا در بھی کھل رہا ہوتاہے۔
اپنی بیٹی جسےباپ محبت دیکر، تحفظ دے کر، عزت و آبرو کا رکھوالا بن کر پرورش کرتا ہے، بس ایک نکاح کی قبولیت کے عوض اس جگر کےٹکڑے ہو ہمیشہ کیلیے خود سے جدا کررہاہوتا ہے۔ بہت بڑی قربانی دے رہاہوتا ہے۔

میں انکےپاس گیا۔ انکے کندھے پر ہاتھ رکھا، انہیں حوصلہ دیا، بیٹی کے نیک مستقبل کیلیے دعاٸیں دی۔ وہ کافی حد ہشاش ہوگٸے۔

میں نے غور کیا انکے سامنے تین بڑے بڑے ”ٹب“ پڑے تھے۔ ایک میں سالن، دوسرے میں روٹیاں اور چاول مکس تھے اور تیسرے میں سلاد، کھیر اور راٸتہ مکس تھا۔ یہ سب وہ بچا ہوا کھانا تھا جو مہمانوں نے ایسے آدھ کھایا تھا۔

میرے عزیز بہت رنجیدہ دلی سے کہنے لگے ”رانا صاحب آپ جانتے ہیں میری ایک ہی بیٹی تھی، اسلیے باوجود ہاتھ تنگ ہونے کے میں نے خوب چاٶ اور جتن سے اسکی شادی کی، ساری برادری کو دعوت دی۔ بہت مشکل سے انتظام کرکے یہ بہترین کھانا پکوایا، لیکن باراتیوں نے تو کم لیکن میری برادری، دوستوں رشتہ داروں نے کھانا کھایا کم برباد زیادہ کیا ہے، یہ آپ خود ان ٹبوں کو دیکھ لو، یہ ہزاروں روپےکا کھانا ہے جو ان کم ظرف لوگوں نے ضاٸع کردیا، کتنے ظالم ہیں یہ لوگ کسی محنت کی کماٸی کو یوں برباد کرکے چل دیے“
اس کے بعد وہ باقاعدہ سے کپڑا منہ پر رکھ کر رونے لگے۔
احباب گرامی!
جب ہم اپنے پیسوں سے گوشت کھائیں تو گوشت کے ساتھ نرم ہڈی بھی چبا جاتے ہیں۔
اور آئس کریم کا ڈھکن تک چاٹ لیتے ہیں۔
اور جوس تو اس وقت تک پیتے ہیں جب ڈبے چیخ چیخ کر خالی ہونے کی دہاٸی نہیں دینے لگ جاتا، پھر بھی اسے موٹر ساٸیکل کی ٹینکی کی طرح ہلا کر چیک کرتے ہیں۔
لیکن جب ہم کسی کی شادی میں کھانا کھاتے ہیں تو ناجانے چوپاۓ کیوں بن جاتے ہیں، کھانا کھاتے ہوئے آدھے سے زیادہ کھانا جھوٹا چھوڑ دیتے ہیں۔
کیوں بھٸی ایسا کیوں کرتے ہیں ہم؟
ایسا کیوں..؟

میرے خیال ہے اصل میں ہم اخلاقی طور پر مکمل طور گر چکے ہیں۔ بہت افسوس کا مقام ہے۔
خدا کیلیے شادی بیاہ کی دعوتوں میں کھانا پلیٹ میں اتنا ڈالیں جتنا کھا سکیں، کم پڑ جاۓ تو پھر سے لےلیں۔
خدا کیلیے ہوش کے ناخن لیں۔جو مال آپ اڑا رہے ہیں، ضاٸع کررہے ہیں یہ بھی کسی کی محنت کا کمایا ہوا ہے، کسی نےکتنی حسرتیں پال کر، کتنا صبر کرکے اپناپیٹ کاٹ کر آج کے دن کیلیے رزق اکھٹا کرکے ہمارےسامنے سجایا ہے۔ ہمیں اسے برباد نہیں کرنا چاہیے۔
سوچیے گا ضرور

29/08/2024

“Because of Us,”

This morning I learned
The English word gauze
(finely woven medical cloth)
Comes from the Arabic word […] Ghazza
Because Gazans have been skilled weavers for centuries

I wondered then

how many of our wounds
have been dressed
because of them

and how many of theirs
have been left open
because of us

Em Berry

07/05/2024

تیس لاکھ کا جہیز
پانچ لاکھ کا کھانا
گھڑی پہنائی
انگوٹھی پہنائی
مکلاوے کے دن کا کھانا
ولیمے کے دن کا ناشتہ
پھر بیٹی کو رخصت کیا تو سب سسرالیوں میں کپڑے بھیجنا
برآت کو جاتے ہوئے بھی ساتھ میں کھانا بھی بھیجنا
بیٹی ہے یا کوئی سزا ہے::

اور یہ سب تب سے شروع ہو جاتا ہے جب منگنی کر دی جاتی ہے کبھی نند آرہی ہے کبھی جیٹھانی آرہی ہے کبھی چاچی ساس آرہی ہے کبھی ممانی ساس آ رہی ہے ٹولیاں بنا بنا کے آتی ہیں اور بیٹی کی ماں ایک مصنوعی مسکراہٹ چہرے پر سجائے سب کو اعلی' سے اعلی' کھانا پیش کرتی ہے اور سب کو اچھے طریقے سے ویلکم کرتی ہے
باپ کا ایک ایک بال قرضے میں ڈوب جاتا ہے اور ایسے میں بیس لوگ گھیرے میں لے کے کہتے ہیں جی کتنے بندے برآت میں ساتھ لے کر آئیں 100یا 200 بندے تو ہمارے اپنے رشتے دار ہی ہیں اور باپ جب گھر آتا ہے شام کو تو بیٹی سر دبانے بیٹھ جاتی ہے کہ اس باپ کا بال بال میری وجہ سے قرضے میں ہے خدا کا واسطہ ہے آپ کو خدارا ان ہندوؤں کی رسموں کو ختم کر دو تاکہ ہر باپ اپنی بیٹی کو عزت کے ساتھ رخصت کر سکے♥
کسی کو برا لگے تو معذرت 🙏🙏

11/04/2022

Address

Talagang

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Talagang City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram