Health & Hygiene Early Learning Program

Health & Hygiene Early Learning Program This is the Grass Root Level Teaching & Training Program,
(3)

This Group is created under by HELP Program - Health & Hygiene Early Learning Program, which deals all types of Occupational Health, Safety, Hygiene, Food Safety/Hygiene and Environment.

21/12/2023

مدرسے کے طلبا سے ہیلتھ سیفٹی کے موضوع پر گفتگو

21/12/2023
جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ کام کی زیادتی اور گھریلو پریشانیوں کے باعث انسانی رویوں میں تبدیلی ایک فط...
29/10/2023

جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ کام کی زیادتی اور گھریلو پریشانیوں کے باعث انسانی رویوں میں تبدیلی ایک فطری عمل ہے۔ لہذا ذہنی دباؤ میں گھبرائیں نہیں, بلکہ اپنوں سے بات کریں۔ ہر مسلے کا حل موجود ہے۔

ہمارا معاشرہ 🙏🏻اپنے پیسوں سے گول گپے کھاتے ہیں تب پلیٹ کا پانی بھی پی جاتے ہیں آئسکریم کھاتے وقت ڈھکن بھی چاٹ لیتے ہیں م...
29/10/2023

ہمارا معاشرہ 🙏🏻
اپنے پیسوں سے گول گپے کھاتے ہیں تب پلیٹ کا پانی بھی پی جاتے ہیں آئسکریم کھاتے وقت ڈھکن بھی چاٹ لیتے ہیں مونگ پھلی کھانے کے بعد چھلکے میں دانہ ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں

لیکن کسی کی شادی میں جب کھاتے ہیں تو آدھے سے زیادہ کھانا جوٹھا چھوڑ دیتے ہیں ایسا کیوں ؟ ایک باپ اپنی پوری زندگی کی کمائی لگا کر اپنی بیٹی یا بیٹے کی شادی میں آپ کے لئے اچھا کھانا تیار کرواتا ہے

ایک باپ کے محنت کی کمائی کا اس طرح مذاق نہ اڑائیں اتنا ڈالیں اور بچوں کو خود ڈال کر دیں جتنا کھا سکیں کم ہو دوبارہ لے لیں مگر رزق کو ضائع مت کریں اللّٰہ کریم جزاۓ خیر عطا فرماٸیں

20/08/2023
20/08/2023

*▪️دائیں کروٹ سونے کے حیرت انگیز فوائد*

ایک تحقیق کے مطابق 60% بالغ افراد دائیں پہلو پر سونے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ اس پوزیشن کو نیند کی صحت مند ترین جسمانی حالتوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

دائیں ہاتھ پر سونا بہت سے فوائد پیش کرتا ہے، ریڑھ کی ہڈی کی صحت سے لے کر خراٹوں، سینے کی جلن اور کمر میں درد کے خطرے تک میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ درج ذیل میں دائیں کروٹ پر سونے کی مزید صحت بخش فوائد کا ذکر کیا جارہا ہے۔

*بہتر ہاضمہ:* دائیں طرف سونے سے ہاضمے کے عمل کو آسان بنانے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ یہ پیٹ میں موجود تیزاب کو دوبارہ غذائی نالی میں جانے سے روکتا ہے جس سے ایسڈ ریفلکس یا سینے کی جلن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

*جسم سے غیرمطلوب مادوں نکاسی :* کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ دائیں طرف سونے سے لیمفیٹک سیال (lymphatic drainage) کے قدرتی بہاؤ میں مدد مل سکتی ہے جو جسم سے فضلات اور زہریلے مادوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے نکالنے کا ذمہ دار ہے۔

*حمل :* حاملہ خواتین کے لیے عام طور پر بائیں جانب سونے کی تجویز دی جاتی ہے تاہم دائیں کروٹ سونا خون کے بہاؤ اور گردش کے لحاظ سے زیادہ آرام دہ اور فائدہ مند ہے۔

*خراٹے اور نیند کی کمی:* بعض صورتوں میں دائیں کروٹ سونا پیٹھ کے بل سونے کے مقابلے میں ہوا کے راستے کو زیادہ واشگاف رکھتا ہے جس سے خراٹے اور کم نیند کی حالتوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔

*دل کی صحت:* دل کے بعض امراض میں مبتلا افراد کے لیے دائیں کروٹ سونا زیادہ فائدہ مند ہے اور خون کی گردش کے لیے بہتر ہے۔ ہیلپ پروگرام

02/09/2022

*🦟ملیریا کے 7 علاج*🦟

ملیریا کا شمار مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی خطرناک بیماریوں میں ہوتا ہے، یہ بیماری ان ممالک میں پائی جاتی ہے جہاں مچھروں کی افزائش کے لیے سازگار ماحول میسر ہوتا ہے، اس لیے جنوب ایشائی ممالک میں ہر سال ملیریا سے لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں۔

پاکستان بھی انہی ممالک میں شامل ہے جہاں مچھر آسانی کے ساتھ افزائش پاتے ہیں کیوں کہ یہاں مچھروں کی افزائش کے تمام عوامل پائے جاتے ہیں۔ شہروں اور دیہاتوں میں گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر، سڑکوں اور گلیوں پر بنے کھڈوں میں کھڑا گندہ پانی، اور گرمی کے موسم میں لوگوں کی بے احتیاطی ان کو مچھروں کا آسان شکار بنا دیتی ہے۔

ملیریا کی وجہ سے عمومی طور پر شدید بخار کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کی اگر بر وقت تشخیص نہ ہو تو یہ مرض جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ جب مادہ مچھر انسان کو کاٹتی ہے تو یہ انفیکشن منتقل ہوتا ہے۔ ملیریا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر انسان کا اعصابی نظام ہوتا ہے۔

ملیریا لاحق ہونے کی صورت میں بخار کے ساتھ شدید سردی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس سردی کی شدت میں کچھ دیر بعد کمی آتی ہے تو پسینہ آتا ہے۔ چند دنوں تک بخار کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بھوک بھی کم لگتی ہے جس کی وجہ سے جسم میں درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پٹھے بھی کھنچاؤ کا شکار ہو جاتے ہیں، اس کے علاوہ ہاضمہ کا نظام بھی خراب ہو سکتا ہے اور متلی کی کیفیت بھی لاحق ہو سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ لوگ آسانی کے ساتھ ملیریا کا شکار ہو جاتے ہیں جن کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے، بچوں اور حاملہ خواتین کو بھی اس بیماری کے زیادہ خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

*ملیریا کا علاج*
ملیریا کے مندرجہ ذیل گھریلو علاج نہایت مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

*سیب کا سرکہ*
ملیریا کی سب سے عام علامت تیز بخار ہے، بخار کی شدت کو اگر کم نہ کیا جائے اور بہت سے شدید طبی مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ملیریا ہونے کی صورت میں سب سے پہلے بخار کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ بخار سے نجات حاصل کرنے کے لیے سیب کا سرکہ نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

بخار سے چھٹکارا پانے کے لیے آدھا کپ سیب کا سرکہ، دو سے تین گلاس پانی، اور دو نرم و ملائم کپڑے کے ٹکڑے لے لیں۔ سیب کے سرکے کو پانی میں مکس کر لیں اور کپڑے کے ٹکڑے کو اس میں بھگو لیں اور پھر اسے ٹانگ کے پچھلے حصے پر دس سے بارہ منٹ کے لیے رکھیں۔ ملیریا کی وجہ سے جتنی بار بخار کا سامنا کرنا پڑے، اتنی ہی بار اس گھریلو علاج پر عمل کریں۔

*دار چینی*
دار چینی کے استعمال کو بھی ملیریا کے خلاف بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ ملیریا بخار کی شدت کو کم کرنے کے لیے دار چینی کو پیس کر ایک چمچ پاؤڈر لے لیں (کوشش کریں کہ دار چینی کو گھر میں خود پیسیں کیوں کہ بازار سے ملنے والا دار چینی کا پاؤڈر ملاوٹ شدہ ہو سکتا ہے)۔

ایک چمچ دار چینی کا پاؤڈر، چٹکی بھر کالی مرچ، اور ایک چمچ شہد کو ایک کپ یا گلاس گرم پانی میں گھول کر دن میں دو مرتبہ استعمال کریں، اس سے بخار کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ شہد، دار چینی، اور کالی مرچ سے آپ کا مدافعتی نظام بھی مضبوط ہو گا، جس کی وجہ سے ملیریا کی علامات شدت اختیار نہیں کریں گی اور آپ مستقبل میں بھی متعدی بیماریوں سے محفوظ ہو جائیں گے۔

اس کے علاوہ دار چینی کے مزید طبی فوائد کی معلومات بھی آسانی کے ساتھ حاصل کی جا سکتی ہے۔

*کرنجوا*
کرنجوا کو فیور نٹ بھی کہا جاتا ہے، اسے بھی ملیریا کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔ ملیریا سے چھٹکارا پانے کے لیے تین گرام کرنجوا اور ایک کپ پانی لے لیں۔

ملیریا بخار کے متوقع حملے سے دو گھنٹے پہلے کرنجوا کے بیجوں کو پانی کے ساتھ لے لیں اور بخار کی شدت کم ہونے کے ایک گھنٹے بعد بھی ان بیجوں کو پانی کے ساتھ لیں۔

*ہلدی*
ہلدی مادہ مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے جسم میں پلاس موڈیم انفیکشن پھیل جاتا ہے جس کو ختم کرنے کے لیے ہلدی کا استعمال ایک بہترین آپشن ہے، اس کے علاوہ ہلدی سے اور بھی بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ایک گلاس نیم گرم دودھ میں ایک چمچ ہلدی شامل کر کے دن میں ایک سے دو مرتبہ پینے سے ملیریا کی وجہ سے لاحق ہونے والے جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

*وٹامن سی سے بھرپور جوس*
ملیریا کا شکار ہونے والے مریض کو سب سے زیادہ وٹامن سی سے بھرپور پھل اور خاص طور پر جوسز استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، کیوں کہ وٹامن سی مدافعتی نظام کی صحت کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ ملیریا کی تشخیص ہونے کے بعد کینو کا جوس استعمال کریں۔

اگر کینو کا جوس میسر نہ ہو تو لیموں پانی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ گریپ فروٹ کا جوس بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

*🍵ہربل چائے*
ہربل چائے کو بھی ملیریا کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔ ایک کپ گرم پانی میں ایک گرین ٹی بیگ اور ایک املی کا ٹکڑا شامل کر لیں۔ ان کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد پانی کو چھان کر پی لیں۔ دن میں دو مرتبہ یہ ہربل چائے استعمال کرنے سے ملیریا کی شدت کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

*ادرک*
ادرک کو اس کی طبی خصوصیات کی بنا پر ملیریا کی دوا کہا جاتا ہے۔ ملیریا سے چھٹکارا پانے کے لیے ادرک کا قہوہ استعمال کیا جا سکتا ہے یا اس کو سلاد میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ ادرک کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے انفیکشن شدت اختیار نہیں کرتا۔

ملیریا کے یہ علاج زیادہ تر لوگوں کے لیے مؤثر ثابت ہوتے ہیں، تاہم اگر ان علاج کی مدد سے ملیریا کی شدت کم نہ ہو تو آپ کو کسی ماہرِ امراض سے رابطہ کرنا ہو گا، آسانی کے ساتھ کسی ماہرِ امراض سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔
ہیلپ پروگرام

14/08/2022

جشن آزادی مبارک

Address

Dhulli
Talagang
48170

Telephone

923015521983

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health & Hygiene Early Learning Program posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Health & Hygiene Early Learning Program:

Share

Health & Hygiene Development Program

The Purpose of my Training, Workshops & Speeches is to Share my Experience which I have Gained from Different Workplace, Conditions, Interacting with the People of Different Nationalities, all School of Thoughts & Passionate Health & Hygiene Development Programs by Visiting Across the Country. Surely, YOU have Never had this Types of Session Before!


Other Medical & Health in Talagang

Show All