
For gynecologists, primary care physicians and public in general.
اپنی ڈاکٹر سے اس بارے میں بات کریں۔
State of the art medical diagnostic and therapeutic including endoscopy services.. Single visit diag
Operating as usual
For gynecologists, primary care physicians and public in general.
اپنی ڈاکٹر سے اس بارے میں بات کریں۔
انسولین کے بارے میں چند اہم معلو مات اور بہت سی ایسی غلط فہمیاں ،جن کا کے کوئی تعلق نہیں ہے۔
1۔ اگر آپ کو انسولین کی ضرورت ہے تو دنیاوی کو ئی گولی انسولین کا نعیم البدل نہیں ہو سکتی۔
2۔ انسولین شروع ہونے کا ہرگز ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اب پرہیز کی ضرورت نہیں۔
Fateh Liver Centre and Medicare /Dr Rahmat Ullah Aura FCPS updated their address.
ASCITES کیا ہے؟
پیٹ میں پانی جمع ہونے کے عمل کو Ascites کہتے ہیں۔ پیٹ کے پھیلنے پھولنے بھاری ہونے اور درد سے پیٹ میں پانی ہونے کا شک ہوتا ہے۔
Ascites کی وجوہات کیا ہیں؟
جگر کا سکڑاؤ
جگر کا سرطان
ٹی بی
گردے فیل ہونا
دل کا فیل ہو جانا پھیپھڑوں کی پورانی بیماریاں انفیکشن
انفلیمیشن (سوزش)
پیٹ پر گہری چوٹ
چربی ذدہ جگر۔ ہیپاٹئٹس بی اور سی سے ذیادہ تیزی سے پھیلتا ہوا خطرہ۔۔جو کا لا یرقان اور جگر کی کینسر کا سبب بن رہا ھے۔۔وجہ صرف ہمارا ڈھیلا طرز زندگی اور مصنوعی مرغن خوراک کا بڑھتا استعمال ھے
ذیابیطس کا عالمی دن۔۔14 نومبر
ذیابیطس تاحیات ساتھ رہنے والی ایسی بیماری ہے جو ہر سال لاکھوں افراد کو ہلاک کرتی ہے اور یہ عمر کےکسی بھی حصے میں لاحق ہو سکتی ہے
۔۔۔۔بد قسمتی سےپچھلے چند سالوں میں مریضوں کی تعداد میں پاکستان 10 سے 3 نمبر پر أ گیا ھے. . . زیابیطس قابل علاج ہے اور وزن ، ورزش اور کھانے پینے کے رویوں کا خیال رکھ کر اس سے بچا بھی جا سکتا ہے
۱۰ اکتوبر : ذہنی امراض کا عالمی دن
خوش رھیں، ھلکی ورزش کو معمول بنائیں، مرغن اور بازاری غذاؤں سے پرہیز کریں،سگریٹ شراب نوشی چھوڑیں،گھی نمک چکنائ اور چربی والے گوشت کی جگہ نباتاتی تیل سبزیاں پھل دالیں اور مچھلی کا گوشت لیں اگر بلڈ پریشر یا شوگر ھے تو ان کو اپنے ڈاکٹر سےکنٹرول کروائیں
انسداد تمباکو نوشی کا دن: سگریٹ اور کرونا وائرس مل کر بڑا خطرہ بن گئے
:::::::31 مئی 2021:::::::
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن (نو ٹوبیکو ڈے) منایا جارہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق تمباکو نوشی ہر سال دنیا بھر میں 70 سے 80 لاکھ افراد کی موت کی وجہ بن رہی ہے
ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن 17مئی 2021
بلڈ پریشر دل کی شریانوں اور گردوں کے امراض کے ساتھ ساتھ فالج کا باعث بن سکتا ہے۔ڈاکٹر کے مشورہ سےادویات کا باقاعدہ استعمال اور صحت مند طرز زندگی اپنا کر اس پر قابو پایا جا سکتا ہے.
انسانی جسم میں مختلف اعضاء کی وجہ سے درد کے احساس کی عمومی جگہیں
دمہ کا عالمی دن 5 مئی 2021
احتیاط اپنائیں کیونکہ آپ کی ہرسانس قیمتی ہے۔
• ورزش کو معمول بنائیں۔
• فضائی آلودگی و الرجی سے بچیں۔
• ماسک کا استعمال کریں۔
• سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔
کالا یرقان کی أج کے دور میں عمومی وجہ۔۔
فیٹی لیور (چربی والا جگر)
جگر کی چربی گھٹانے والی پانچ غذائیں
ھلدی۔...۔گرین ٹی۔۔... ہرے پتوں والی سبزیاں:.....لیموں:... سیب کا سرکہ:
سر درد کی عمومی وجوہات
ڈاکٹر رحمت اللہ اورا صاحب اپناکورونا ویکسین لگواتے ہوے ۔۔اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے
دل کی تکلیف اکثر اوقات ''معدہ' بد حضمی' اور پٹھوں کی سمجھ کر غلط تشخیص اور علاج سے جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔۔۔۔۔ڈاکٹرز اور عام لوگ ان تصاویر اور عبارت کو ذہن نشین کر کے کئ جانوں کو بچا سکتے ہیں
یکم دسمبر ۔۔۔ایڈذ کا عالمی دن....... . . . . . . . . . .. ایڈز ایک مہلک اور جان لیوا مرض ہے جس کا انکشاف1981ء میں ہوا۔قدرت نے انسانی جسم کو مختلف بیماریوں سے بچانےکے لیے ایک نہایت ہی مؤثر دفاعی نظام سے نوازا ہےجس کو مدافعتی نظام بھی کہتے ہیں .
پھیلاؤ:. ایڈز کا مرض ایک وائرس virus کے ذریعے پھیلتا ہے جو انسانی مدافعتی نظام کو تباہ کر کے رکھ دیتا ھے۔ ایڈز کا یہ وائرس زیادہ تر خون اور جنسی رطوبتوں میں پایا جاتا ہے۔ ۔یہ وائرس کسی بھی متاثرہ شخص سے اس کے جنسی ساتھی میں داخل ہو سکتا ہے یعنی مرد سے عورت، عورت سے مرد، ہم جنس پرستوں میں ایک دوسرے سے اور متاثرہ ماں سے پیدا ہونے والے بچے میں جا سکتا ہے۔
خون سے ایڈز کا پھیلاؤخون کے اجزاء کے ذریعے ایڈز کی بیماری درج ذیل صورتوں میں پھیلتی ہے۔جب ایڈز کے وائرس سے متاثرہ خون یا خون کے اجزاء کو کسی دوسرے مریض میں منتقل کیا جائے۔جب ایڈز کے وائرس سے متاثرہ سرنج اور سوئیاں دوبارہ استعمال کی جائیں۔وائرس سے متاثرہ اوزار جلد میں چبھنے یا پیوست ہونے سے مثلا کان، ناک چھیدنے والے اوزار، دانتوں کے علاج میں استعمال ہونے والے آلات، حجام کے آلات اور جراحی کے دوران استعمال ہونے والے آلات۔ایڈز کا وائرس متاثرہ مان کے بچے میں حمل کے دوران، پیدائش کے وقت یا پیدائش کے بعد منتقل ہو سکتا ہے۔اگر کوئی بھی شخص اوپر بیان کیے گئے بیماری کے پھیلاؤ کے کسی ایک بھی طریقے سے گزرا ہو تو اس کو ایڈز کے جراثیم متاثر کر سکتے ہیں خواہ وہ کسی بھی عمر اور جنس کا ہو۔
علامات:: ایڈر کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے اس کا وائرس انسانی جسم میں کئی مہینوں یا برسوں تک رہ سکتا ہے۔کسی شحض کے ایڈز کے جراثیم کی اینٹی باڈیز(Antibodies) اس سے متاثر ہونے کے چھ ہفتے یا اس سے زیادہ عرصہ میں بنتی ہیں۔جسم میں ایڈز کے جراثیم کی موجودگی معلوم کرنے کے لیے خون میں اینٹی باڈیز کی موجودگی کو ٹسٹ test کیا جاتا ہے۔
ابتدائی علامات:: شروع میں غیر محسوس معمولی زکام کی بیماری ہو سکتی ہے۔ جس پر عموما دھیان نہیں دیا جاتا۔ جس کے بعد مریض مہینوں یا برسوں تک بالکل ٹھیک نظر آ سکتا ہے۔ رفتہ رفتہ وہ مکمل ایڈز کا مریض بن جاتا ہے۔
بڑی علامات:: ایڈز کے مریض کی بڑی علامات درج ذیل ہیں۔مختصر عرصہ میں جسم کا وزن دس فیصد سے زیادہ کم ہو جانا۔
ایک مہینے سے زیادہ عرصہ تک اسہال رہنابخار کا ایک مہینے سے زیادہ عرصہ تک رہنااس کے علاوہ بھی کی نشانیاں ہیں لہذا مستند ڈاکٹر کے پاس جا کر مکمل ایڈز کے ٹیسٹ کروانے چائیں۔
احتیاطی تدابیر:: ایڈز سے بچنے کے لیے درج ذیل احتیاط تبدابیر کرنی چاہیں :۔ہمیشہ اپنے جیون ساتھی تک محدود رہیںجنسی بے راہروی سے بچیں
اگر ٹیکہ لگوانا ضروری ہو تو ہمشیہ غیر استعمال شدہ نئی سرنج کے استعمال پر اصرار کریں۔خون کا انتقال تب کروائیں جب اس کی اشد ضرورت ہو۔اگر زندگی بچانے کے لیے خون کا انتقال ضروری ہو تو اس بات کا یقین کر لیں کہ انتقال کیا جانے والا خون ایڈز اور یرقان وغیرہ کے وائرسز سے مکمل پاک ھے
پاکستان میں اکتوبر 1993ء میں ایچ آئی وی پازیٹو کے مریضوں کی تعداد 251 تھی جو 2017ء میں بڑھ کر 132000 ہو گئی ہے۔یہ تعداد اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے کیونکہ کچھ لوگ شرمندگی کے باعث اپنی بیماری چھپاتے ہیں اور کچھ کو پتہ ہی نہیں کہ وہ اس موزی مرض کا شکار ہو چکے ہیں
. .
گرڈ :week 22-28 november) GERD) نیم ھضم شدہ خوراک اورمعدہ کے تیزاب کا، معدء سےخوراک کی نالی اور منہ میں آنا؛ اس امر کو گرڈ کہتے ہیں....کھانا کھانے میں وقت کی باقاعدگی۔۔ ایک وقت میں کم کھانا، کھانے اور لیٹنے کا وقفہ بڑھانا، اونچا سرہانہ لینا،،،، دوائیوں کے ساتھ بہت مفید ہو گا
۱۴ (چودھ)نومبر شوگر کی مرض کی اگاھی کا دن
Photos from Fateh Liver Centre and Medicare /Dr Rahmat Ullah Aura FCPS's post
Monday | 08:00 - 20:00 |
Tuesday | 08:00 - 20:00 |
Wednesday | 20:00 - 20:00 |
Thursday | 08:00 - 20:00 |
Saturday | 08:00 - 20:00 |
Sunday | 07:00 - 17:00 |