
08/09/2024
عزیز دوستو السلام علیکم
پیش خدمت ھے قدرت کے ایک شاھکار پھل گریپ فروٹ یعنی چکوترہ کے متعلق کچھ اھم معلومات. خواص افادیت و علاج
گریپ فروٹ یعنی چکوترہ میں 60 کیلوریز اور 6 گرام بھوسی Fiber, ھوتا ھے اور یہ روغنیات سے مکمل محفوظ پھل ھے اگر ھر کھانے سے پہلے مقررہ محفوظ مقدار مین گریپ فروٹ کا استعمال کیا جاے تو ھمارا وزن اور جسم متوازن رھتا ھے
قدرت نے اس پھل مین کینسر. اور موٹاپے سے حفاظت کے شفاء بخش اثرات رکھے ھین.
یہ ملیریا شوگر کے مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں یہ پھل تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے کافی حدتک محفوظ رکھتا ھے
اسکے علاوہ اسکا تازہ رس ھمارے جسم سے تمام زھریلے و فاسد مادون بالخصوص کینسر سگریٹ نوشی کے بد اثرات کو ختم کرتا ھے
جسم میں نیا صاف خون پیدا کرتا ھے
چہرہ کو حسن و دلکشی بخشتا ھے
موٹے بے ڈول جسم کو خوشنما اور اسمارٹ بناتا ھے. . جن لوگوں کے جگر ملیریا کے اثرات سے متاثر ھوکر ھیپاٹائیٹس کا شکار ھوجاتے ھیں
تو ایسے مریضوں کے لیے گریپ فروٹ کا رس یا پھل کا مسلسل استعمال نہایت ھی مفید و موثر ثابت ھوتا ھے.
ملیریا میں اگر اسکے رس کو صرف بطور دوا استعمال کیا جاے تو صرف تین دن میں مکمل صحتیابی مل جاتی ھے
تمام تازہ سبزیوں پھلوں کے ساتھ ھمیں گریپ فروٹ چکوترہ کا استعمال ضرور کرنا چاھییے
حکیم عبدالعزیز
ٹنڈوادم
سندھ
03103138758