02/06/2024
KALI IODIDE
کالی آئیوڈائیڈ
کالی آئیوڈیٹم یا پوٹاشیم آئیوڈائیڈ بہت گہرا اثر رکھنے والی دوا ہے۔ اس کا مریض گرم مزاج کا ہوتا ہے یعنی گرمی سے تکلیف بڑھتی ہے اور سردی سے اور سرد ہوا سے آرام محسوس ہوتا ہے۔ یہ دوا گلٹیوں اور رسولیوں کو دور کرنے میں بہت مفید ہے جسم میں کہیں بھی گھٹی ہو تو اس دوا کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ غدودوں کا بڑھ جانا سوکھ جانا دونوں علامات اس دوا کے دائرہ کار میں آتی ہے۔
رحم میں ریشہ دار رسولی ، رحم کی سوزش ، رحم کا ٹل جانا ، رحم کا بڑھ جانا ، اور رحم میں کسی بھی قسم کی سوزش پائی جائے تو یہ دوا بہترین کام کرتی ہے ۔
نوجوان شادی شدہ خواتین میں انتہائی خراش دار لیکوریا کے علاج میں بہترین دوا ہے۔
(نیوموکوکائی) نامی جرائم سے پیدا ہونے والے دماغی پردوں کے ورم ( سوزش) کو بھی ٹھیک کرتی ہے ۔
یہ دوا پارے کے غلط استعمال سے پیدا ہونے والی تکالیف کو
ختم کرتی ہے۔ یہ روا رسولیوں اور گومڑوں کو درست کرنے میں نہایت فائدہ مند ہے۔
خصوصاً آتشک کے گومز اسی طرح پستان ، رحم، پیٹ اور کھوپڑی وغیرہ کے گومز دور کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ دوا گلے کے بڑھتے ہوئے غدودوں کو درست کرتی ہے۔ اسی طرح گھی گھا یعنی گلہڑ میں بھی اس دوا کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
رکٹس (Rickcts) یعنی ہڈیوں کے نرم ہو کر تیڑھا ہو جانے
اور اس سے متعلقہ علامات میں بہت مفید ہے۔
اس دوا کا اثر دل پر بھی ہوتا ہے یہ دل کی بائی کی تکالیف میں اکسیر سمجھی جاتی ہے۔
اور کانوں سے آوازیں آنے میں اس دوا کا اثر قابل تعریف ہے۔ اگر کانوں میں مختلف قسم کی آوازیں آتی ہوں تو پھر اس
دوا کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
POTENCY & DOSE
اس دوا کو عموماً 30 اور 200 کی طاقت میں استعمال کیا جاتا ہے۔