25/09/2023
بارش, برسات کا موسم چل رہا ہے اور سانپ کے کاٹنے کے کیسز اس موسم میں بہت بڑھ جاتے ہیں۔
اس پوسٹ میں سانپ کے کاٹنے سے متعلق عام سوالات پر بات کریں گے جو لوگ پوچھتے ہیں اور عوام کے لیے اسکا جاننا ضروری ہے ۔
اپنے تمام دوست احباب کے ساتھ ضرور شیر کریں۔یہ بنیادی معلومات ہیں۔جزاك الله
سانپ کے ڈسنے کے دوران موت کی ایک اہم وجہ سانپ کا خوف ہے اس لیے اس خوف کی کیفیت کو دور کرنا ضروری ہوتا ہے۔بنیادی باتیں!
1-تمام سانپ زہریلے نہیں ہوتے۔
2-زہریلے سانپوں میں بھی کاٹتے وقت زہر کی پوری مقدار نہیں ہوتی ہے مطلب ضروری نہیں کہ وہ زہر سے بھرے ہوں۔ 3-زہر سے بھرا زہریلا سانپ کاٹتے وقت ضروری نہیں کے انسان میں مکمل طور پر زہر منتقل کرسکے .
یہ چیزیں سانپ سے ڈسے شخص کو بتائیں تاکہ وہ تسلی میں رہے۔
پاکستان میں پاۓ جانے والے زہریلے سانپ کوبرا، کریٹ اور وائپر سانپ ہیں۔
زہریلے سانپوں میں کاٹنے کی خاص علامت صرف دو نشانات ہیں جبکہ غیر زہریلے سانپوں میں آدھے دائرے کی شکل میں کٸ نشان ہوتے ہیں۔
زیادہ تر ہسپتال حتیٰ کہ ٹی ایچ کیو(THQ) اور ڈی ایچ کیو (DHQ) میں سانپ کے زہر کا ٹیکہ ہوتا ہے۔ اس زہر کے ٹکے (Antvenome)کو پولی ویلنٹ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ سانپوں کے ہر قسم کے زہر کا علاج کر سکتا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ جب بھی کسی کو سانپ کاٹتا ہے تو ان بنیادی ہدایات پر عمل کریں
1. کاٹنے کے جگہ سے وپر ایک رسی یا کپڑے سے باندھ دیں۔ یہ زہر کے پھیلاؤ کو روکے گا,لیکن بہت سختی نہیں۔اتنی کے ایک انگلی کے گزرنے کی گنجاٸش رہے
2. اس حصے کو زیادہ حرکت نہ دیں کیونکہ حرکت سے خون کی گردش میں اضافہ ہوگا اور زہر خون کے ساتھ باقی جسم میں پھیل جائے گا۔
3. زخم کو صاف پانی سے دھو لیں۔
4.. زخم کی جگہ کو کٹ یا چیرا نہ لگاٸیں
5. زخم کی جگہ کو نہ چوسیں۔
6. زخم کی جگہ پر برف نہ لگائیں۔
جتنی جلدی آپ ہسپتال جائیں گے، اور جتنی جلدی زہر کےخلاف انجیکشن لگے گا،اتنا ہی صحت یابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
ٹوٹکوں میں وقت ضاٸع کرنا مطلب مریض کی جان کے ساتھ کھیلنا ہے۔
اللہ ھم سب کوٸ ایسی آزماٸش اور
مصیبتوں سے بچاۓ۔آمین