Dental tips & information

Dental tips & information ROOT CANAL TREATMENT

DENTAL X-RAY

DENTAL FILLINGS ( LASER + SIMPLE)

TOOTH EXTRACTION


FIX DENTAL

17/05/2025

؟

دانتوں یا مسوڑھوں سے خون آنا ایک عام مگر قابلِ توجہ مسئلہ ہے، جو اکثر مسوڑھوں کی سوزش (Gingivitis) یا صفائی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ پیریڈونٹل بیماری (Periodontitis) میں تبدیل ہو سکتا ہے، جو دانتوں کے گرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

---

🩸 *مسوڑھوں سے خون آنے کی ممکنہ وجوہات:*

- مسوڑھوں کی سوزش (Gingivitis)
- دانتوں کی صفائی کی کمی
- وٹامن C اور K کی کمی
- ہارمونی تبدیلیاں (مثلاً حمل کے دوران)
- سگریٹ نوشی یا تمباکو کا استعمال
- کچھ ادویات کا استعمال
- بلڈ پریشر اور شوگر کا اتار چڑھاؤ
---

🩺 *علاج اور احتیاطی تدابیر:*

1. *دانتوں کی صفائی:*
- دن میں دو بار نرم برش سے دانت صاف کریں۔اور میڈی کیٹڈ ٹوتھ پیسٹ جو بھی ڈاکٹر دے مثال کے طور پر paradontax یا prosal-z استعمال کریں ۔
- ہر 6 ماہ بعد ڈینٹسٹ سے دانتوں کی صفائی (Scaling) کروائیں۔

2. *وٹامنز کا استعمال:*
- وٹامن C سے بھرپور غذائیں (جیسے مالٹے، لیموں) کھائیں۔
- وٹامن K کے لیے سبز پتوں والی سبزیاں (جیسے پالک) استعمال کریں۔

3. *نمک والے پانی سے کلی:*
- نیم گرم پانی میں نمک ملا کر دن میں دو بار کلی کریں۔

4. *لائف اسٹائل میں تبدیلی:*
- سگریٹ نوشی اور تمباکو سے پرہیز کریں۔
- صحت مند غذا کا استعمال کریں۔

5. *ڈینٹسٹ سے رجوع:*
- اگر مسئلہ برقرار رہے تو ڈینٹسٹ سے مشورہ کریں۔
- ممکن ہے کہ آپ کو مخصوص ماؤتھ واش یا دیگر علاج کی ضرورت ہو۔

---

🏠 *گھریلو علاج:*

- *بیکنگ سوڈا:* ایک چمچ بیکنگ سوڈا کو نیم گرم پانی میں ملا کر کلی کریں۔
- *لَوَنگ کا تیل:* مسوڑھوں پر لَوَنگ کا تیل لگائیں یا لَوَنگ چبائیں۔
- *کپور اور پودینے کا تیل:* مسوڑھوں پر لگانے سے سوزش کم ہو سکتی ہے۔

---

📌 *نوٹ:*
اگر مسوڑھوں سے خون آنا مستقل مسئلہ بن جائے یا اس کے ساتھ درد، سوجن یا دانتوں کی حرکت محسوس ہو تو فوری طور پر ڈینٹسٹ سے رجوع کریں۔

---

صحت مند مسوڑھے، مضبوط دانتوں کی ضمانت ہیں!

 ؟دانتوں یا مسوڑھوں سے خون آنا ایک عام مگر قابلِ توجہ مسئلہ ہے، جو اکثر مسوڑھوں کی سوزش (Gingivitis) یا صفائی کی کمی کی ...
17/05/2025

؟

دانتوں یا مسوڑھوں سے خون آنا ایک عام مگر قابلِ توجہ مسئلہ ہے، جو اکثر مسوڑھوں کی سوزش (Gingivitis) یا صفائی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ پیریڈونٹل بیماری (Periodontitis) میں تبدیل ہو سکتا ہے، جو دانتوں کے گرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

---

🩸 *مسوڑھوں سے خون آنے کی ممکنہ وجوہات:*

- مسوڑھوں کی سوزش (Gingivitis)
- دانتوں کی صفائی کی کمی
- وٹامن C اور K کی کمی
- ہارمونی تبدیلیاں (مثلاً حمل کے دوران)
- سگریٹ نوشی یا تمباکو کا استعمال
- کچھ ادویات کا استعمال
-بلڈ پریشر اور شو گر میں اتار چڑھاؤ
---

🩺 *علاج اور احتیاطی تدابیر:*

1. *دانتوں کی صفائی:*
- دن میں دو بار نرم برش سے دانت صاف کریں۔اور میڈیکیٹڈ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کریں ۔ جیسا کہ paradontax , prosalz .
- ہر 6 ماہ بعد ڈینٹسٹ سے دانتوں کی صفائی (Scaling) کروائیں۔

2. *وٹامنز کا استعمال:*
- وٹامن C سے بھرپور غذائیں (جیسے مالٹے، لیموں) کھائیں۔
- وٹامن K کے لیے سبز پتوں والی سبزیاں (جیسے پالک) استعمال کریں۔

3. *نمک والے پانی سے کلی:*
- نیم گرم پانی میں نمک ملا کر دن میں دو بار کلی کریں۔

4. *لائف اسٹائل میں تبدیلی:*
- سگریٹ نوشی اور تمباکو سے پرہیز کریں۔
- صحت مند غذا کا استعمال کریں۔

5. *ڈینٹسٹ سے رجوع:*
- اگر مسئلہ برقرار رہے تو ڈینٹسٹ سے مشورہ کریں۔
- ممکن ہے کہ آپ کو مخصوص ماؤتھ واش یا دیگر علاج کی ضرورت ہو۔

---

🏠 *گھریلو علاج:*

- *بیکنگ سوڈا:* ایک چمچ بیکنگ سوڈا کو نیم گرم پانی میں ملا کر کلی کریں۔
- *لَوَنگ کا تیل:* مسوڑھوں پر لَوَنگ کا تیل لگائیں یا لَوَنگ چبائیں۔
- *کپور اور پودینے کا تیل:* مسوڑھوں پر لگانے سے سوزش کم ہو سکتی ہے۔

---

📌 *نوٹ:*
اگر مسوڑھوں سے خون آنا مستقل مسئلہ بن جائے یا اس کے ساتھ درد، سوجن یا دانتوں کی حرکت محسوس ہو تو فوری طور پر ڈینٹسٹ سے رجوع کریں۔

---

صحت مند مسوڑھے، مضبوط دانتوں کی ضمانت ہیں!

14/05/2025
Ultrasonic scaling & polishing ✅       Visit us for your dental treatments . TimingsMonday Tuesday WednesdayThursday Sat...
02/08/2023

Ultrasonic scaling & polishing ✅





Visit us for your dental treatments .
Timings
Monday
Tuesday
Wednesday
Thursday
Saturday
9:00am to 6.30pm

Friday
9:00am to 12:00pm

Sunday 9:00am to 2:00pm


Jinnah dental surgery taunsa sharif opposite to Dr.tahir clinic

*بکرا عید اور دانتوں کا درد*بڑی عید میں اکثر لوگ دانت کے درد کی شکایت کرنے لگتے ہیں، اکثریت میں یہ دانت نہیں بلکہ مسوڑے ...
24/06/2023

*بکرا عید اور دانتوں کا درد*
بڑی عید میں اکثر لوگ دانت کے درد کی شکایت کرنے لگتے ہیں، اکثریت میں یہ دانت نہیں بلکہ مسوڑے کا درد ہوتا ہے۔جب کوئی گوشت کا ٹکڑا(fibers) دو دانتوں کے بیچ میں پھنس جاتا ہے تو کوئی ناخن سے، کوئی tooth pick سے نکالنے کی کوشش کرتا ہے،جو کہ مسوڑے کو مزیدزخمی( infected) کر لیتا ہے،اور اگر اسی طرح چھوڑا جائے تو بھی اگلے دن بندہ چبانے کا قابل نہیں رہتا،کیونکہ گوشت گل سڑکر خراب ہوجاتا ہے جو درد اور بدبو کا بعث بنتا ہے۔
اس سے بچنے کا واحد حل ہر کھانے کے بعد فلاسنگ(flossing)اوردن میں دو مرتبہ دو منٹ تک برش کرنا ہے ۔فلاس ایک جر ثوموں سے پاک دھاگہ نماچیز ہوتی ہے جو دو دانتوں کے بیچ میں ڈال کراوپر نیچےکھیچ کر نکالا جاتا ہے۔ نکالنے پر دانتوں میں پھنسی گوشت ،آم کے ریشے یا کوئی بھی دانتوں میں پھسنے والی چیزیں ساتھ نکل کر دانتوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
کھانے کے بعد فلاس کرنا نہایت ضروری ہے۔وہ نہ صرف پھنسی ہوئی چیزیں نکالتا ہے بلکہ مسوڑوں کو بھی تندرست رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کسی بھی اچھے برینڈ کا ماؤتھ واش (mouthwash) استعمال کر سکتے ہیں دن میں 2-3 مرتبہ آدھہ گلاس نیم گرم پانی میں ایک ڈھکن مکس کر کے کلیاں کریں ۔

امید ہے یہ معلومات پڑھنے والوں کے لیے کافی فایدہ مند ثابت ہوں گی ۔ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔

اللہ سب کو آنے والی عید پر ڈھیروں خوشیاں دے ۔ اپنے ارد گرد لوگوں کا اس خوشی کے موقع پر خاص خاص رکھیں ۔

جناح ڈینٹل سرجری باالمقابل ڈاکٹر طاہر کلینک وہوا روڈ تونسہ شریف
ٹائم
سوموار منگل بدھ جمعرات ہفتہ صبح 9:00 سے شام 6:30
جمعہ صبح 9:00 سے دن 12:00
اتوار صبح 9:00 سے دن 2:30

"سیلف کیور ایکریلک(self cure acrylic)، منہ کے کینسر کا سبب بن سکتا  ہے!"سیلف کیور سفید یا گلابی پاوڈر ہوتا ہے،جسےایک پان...
15/09/2022

"سیلف کیور ایکریلک(self cure acrylic)، منہ کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے!"

سیلف کیور سفید یا گلابی پاوڈر ہوتا ہے،جسےایک پانی جیسے لیکوئیڈمیں مکس کر کے،گاڑھا گاڑھا گلابی محلول بنا لیا جاتا ہے۔۔

یہ محلول عموماجعلی ڈاکٹروں کی طرف سےان مریضوں کے منہ میں استعمال کیا جاتا ہے،جن کے دانت ہلنے لگ جاتے ہیں اور
وہ مریض اپنے ان جھولے کھاتے دانتوں کو
فکس کرانا چاہتے ہیں۔۔

وہ حضرات ان ہلتے دانتوں کوتار کے ساتھ خوب چالاکی سے لپیٹ دیتے ہیں۔۔اور پھر
ان تاروں کے جال اور ہلتے دانتوں کے اردگرد،
اس گلابی محلول کوایسے لیپ دیا جاتا ہے،
جیسے ہمارے اباواجداد،مٹی کے گارے سے
مکانوں کی" چھتیں " لیپا کرتے تھے۔۔

چند منٹوں بعدمریض کے دانت پکے ہو جاتے ہیں اوروہ مریض پورے شہر میں،ان سارے ڈاکٹرز پر لعنت بھیجتا پھرتا نظر آتا ہے، جنھوں نےاس مریض کو یہ ہلتے ہوئے ناکارہ دانت، نکلوانے کے لیے کہا ہوتا ہے۔۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پوری دنیا میں یہ گلابی محلول جو آنافانا پکا ہو جاتا ہے،
صرف لیبارٹری میں استعمال کیا جا سکتا ہے
اور انسان کے منہ میں استعمال کرنا، منع ہے۔۔

انسان کے منہ میں استعمال ہونے کی صورت میں یہ گلابی محلول مندرجہ ذیل مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔۔

1- مسوڑھوں کا گلنا سڑھنا،
2- تالو میں سوراخ کا ہو جانا،
3- منہ میں چھالوں کا بار بار ہونا،
4- منہ سے بھیانک قسم کی بدبو کا مسلسل آنا،
5- منہ کا کینسر ہو جانا،
7- ذائقہ کی حس پر بری طرح اثر انداز ہونا۔۔

اپنا خیال رکھیے،
اپنوں کا خیال رکھیے
اور
اپنی صحت پر سمجھوتہ کبھی نہ کیجئے۔۔ اپنا اور اپنے پیاروں کا علاج ہمیشہ کسی مستند ڈاکٹر سے ہی کرایں۔۔

 دانتوں کے علاج اور صحت کے بارے میں ہمارا معاشرہ کوتاہی اور لا پرواہی کا شکار ہے ۔ جب تک دانت گل سڑ کے ختم نہ ہو جائیں ی...
11/09/2022



دانتوں کے علاج اور صحت کے بارے میں ہمارا معاشرہ کوتاہی اور لا پرواہی کا شکار ہے ۔ جب تک دانت گل سڑ کے ختم نہ ہو جائیں یا درد سے جان نہ نکل جائے اس وقت تک دانتوں کے مریض معالج کے پاس جانے کی زحمت نہیں کرتے ۔
پریوینشن از بیٹر دین کیور

علاج سے بہتر پرہیز ہے ۔ اگر آپ سال میں ایک دفعہ کسی بھی ڈینٹل سرجن سے صفائی یا پالش کروا لیتے ہیں تو اس سے آپ کا سال کا خرچہ 3000 سے 5000 آئے گا ۔ اور سال میں دو دفعہ اپنے دانتوں کا معائینہ کرواتے ہیں تو اس کا چرچہ 600 سے 1000 تک ہے ۔ اگر کوئی بھی مسئلہ ہو گا آپ کا معالج اس کا بروقت علاج کر پائے گا ۔ یوں آپ کے پیسہ بھی کم خرچ ہوں گے ۔ اور تکلیف سے بچ جائیں گے۔
مثال کے طور پر
اگر آپ بروقت علاج کرواتے ہیں اور آپ کو #فلنگ یعنی دانت کی بھرائی کروانی ہے تو 1500 سے 2000 لگیں گے ۔ اس میں آپ کو صرف معمولی ٹھنڈا گرم کی شکایت ہوتو فلنگ کروائیں یا کوڑھ لگ رہا ہو تو
اگر ٹائم پر نہیں جائیں گے اور یعنی ڈیڈ کرنے کی نوبت آ گئی تو 4000 سے 5000 تک لگیں گے اور #کوور کروانا پڑے گا اس کے 4000 سے 5000 الگ لگیں گے ۔ اس میں شدید درد خاص طور پر سوتے وقت ۔ کھانے میں درد اور شدید ٹھنڈا گرم لگے تو کروائیں ۔
اگر بات دانت #نکالنے تک آ گئی تو اس ایک دانت کی 3 دانت لگیں گے ۔ نکل تو 1000 سے 1500 تک جائے گا ۔ جب لگائیں گے تو ساتھ والے دانت چھوٹے کر کے ان کی سپورٹ سے لگیں گے ۔ جس کو کہتے ہیں ۔اس کا 12000 سے 15000 خرچہ ہے ۔ اگر بالکل ختم ہو جائے دانت جڑیں پڑی ہوں تو نکلوائیں ۔ جو بچنے کے قابل نہ ہو۔

06/09/2022

کلینک ٹائمنگ
سوموار - منگل ۔ بدھ ۔ جمعرات ۔ ہفتہ

صبح 9:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک

جمعہ اور اتوار

صبح 9:00 بجے سے دن 12:00 بجے تک

Clinic timing

Monday- tuseday - wednesday - thursday - saturday

9:00 am to 6:00 pm

Friday and sunday

9:00am to 12:00 pm

جناح ڈینٹل سرجری تونسہ شریف نزد ڈاکٹر شاہ رخ کلینیکل لیبارٹری وہوا روڈ تونسہ شریف

13/08/2022

Happy independence day 🇵🇰

  of grossly carious lower left 1st molar by split procedure due to large carious lesion and lingual wall almost missing...
13/08/2022

of grossly carious lower left 1st molar by split procedure due to large carious lesion and lingual wall almost missing .

Address

Taunsa
32100

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 19:00
Sunday 09:00 - 12:00

Telephone

+923096389388

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dental tips & information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dental tips & information:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category