
31/07/2025
آج چسٹ او پی ڈی میں تقریبا پانچ چھ سال کی ایک بچی لائی گئی جس کو بیس دنوں سے کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔بچی کا والد انتہائی غریب شخص تھا جو کہ کسی مقامی مسجد میں امام تھا۔ بچی کا ایکسرے کروایا گیا تو ایک طرف بالکل سفید تھا چونکہ بچی کو شدید بخار تھا اور اس کا ٹی ایل سی بھی کافی زیادہ تھا یعنی بیس ہزار تو ہمارا ذہن پیرا نمیونک پلیورل ایپیوجن یا ایمپائما کی طرف گیا۔ہم نے چسٹ اوپی ڈی میں الٹراساونڈ گائیڈڈ پلیورل ٹیپ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
میں اس کو مین الٹراساونڈ اوپی ڈی میں لے گیا لیکن الٹراساونڈ پر صورت حال واضح نہ ہوسکا اس لئے سی ٹی سکین کروایا گیا جس میں پتہ چلا کہ بائیاں پھیپھڑا پورا کولیپسڈ ہوچکا۔بعد ازاں اس کو ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ میں ریفر کیا گیا انہوں نے ریجیڈ برنکوسکوپی کے ذریعے ايملي کے بیج کا مغز نکالا۔ حالانکہ بچی کے والد کا کہنا تھا کہ میں تو اس کو صرف کھانسی اور بخار کے لیے لایا تھا، مجھے تو یہاں ڈاکٹروں سے پتہ چلا کہ بچی کے سانس کی نالی میں کوئی چیز پھنس چکی ہے۔
جدید میڈیکل سائنس انسانیت کے لئے شاندار تحفہ ہے اور اگر ڈاکٹرز نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ کام کرنا چاہیں تو ا۔مریضوں کی خدمت کرکے دنیا اور آخرت کی کامیابی سمٹ سکتا ہے۔
ڈاکٹر اشفاق الرحمن چسٹ اینڈ ٹی بی سپیشلسٹ تیمرگرہ