Dr. Naveed Ahmad-Cardiac Comfort Clinic

Dr. Naveed Ahmad-Cardiac Comfort Clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr. Naveed Ahmad-Cardiac Comfort Clinic, Medical and health, Timurgara.

11/10/2025

🩺 دل کے مریض اور درد کی دواؤں (Pain Killers) کا باقاعدہ استعمال:

دل کے مریضوں کو درد کی دوائیں روزانہ یا لمبے عرصے تک نہیں لینی چاہئیں۔
بیفلام (Diclofenac) اور اس جیسی دوسری درد کی دوائیں دل پر دباؤ ڈالتی ہیں اور ہارٹ اٹیک اور بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ پیدا کرتی ہیں۔

ایسی دوائیں گردوں اور معدے پر بھی نقصان دہ اثر ڈال سکتی ہیں۔

اگر درد کی شکایت بار بار ہو تو خود سے دوا لینے کے بجائے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

✍️ ڈاکٹر نوید احمد
کارڈیالوجسٹ

08/10/2025

🩺 *اینجیو پلاسٹی (PCI) کے بعد احتیاطی تدابیر*

1۔ دوائیں وقت پر لیں:
اینٹی پلیٹلیٹ (ایسپرین، کلوپیڈوگریل وغیرہ) اور دوسری دوائیں کبھی بھی مس نہ کریں۔

2۔ زخم کا خیال رکھیں:
جہاں کیتھیٹر ڈالا گیا تھا (ران یا کلائی)، وہاں سرخی، سوجن یا خون آنے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

3۔ آرام اور حرکت:
پہلے 2،3 دن آرام کریں اور بھاری وزن نہ اٹھائیں۔

4۔ غذا:
نمک اور چکنائی کم کریں، پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیں۔

5۔ سگریٹ و نشہ:
مکمل طور پر بند کرنے کی کوشش کریں۔

6۔ ورزش:
روزانہ ہلکی واک کریں (ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق)، لیکن سینے کے درد یا سانس پھولنے پر فوراً رک جائیں۔

7۔ بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول:
باقاعدگی سے چیک کریں اور کنٹرول میں رکھیں۔

8۔ ازدواجی تعلق:
اگر سب کچھ نارمل ہو اور کوئی پیچیدگی نہ ہو تو ایک ہفتے بعد مریض دوبارہ ازدواجی تعلق قائم کر سکتا ہے۔
اگر PCI کے دوران کوئی پیچیدگی ہوئی ہو، یا دل کی کارکردگی (EF) کم ہو، یا مریض کو سینے میں درد/سانس پھولنے کی شکایت ہو تو ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر دوبارہ تعلق قائم نہ کریں (اکثر 2–3 ہفتے تک انتظار کرنے کا کہا جاتا ہے)۔
👈 اصول یہ ہے کہ جب مریض بغیر سینے میں درد یا سانس پھولے 2 منزل سیڑھیاں آرام سے چڑھ سکے تو وہ عموماً ازدواجی تعلق قائم کرنے کے قابل ہوتا ہے۔
9۔ فالو اپ:
وقت پر کارڈیالوجسٹ کو دکھائیں اور اگر سینے میں دوبارہ درد ہو تو فوراً ہسپتال جائیں۔

✍️ ڈاکٹر نوید احمد
کارڈیالوجسٹ

06/10/2025

🩺 کن مریضوں کو انجیوگرافی کی ضرورت ہوتی ہے؟

1۔ وہ مریض جنہیں چلنے پھرنے میں بار بار سینے میں درد (انجائنا) ہو۔

2۔ وہ مریض جن کا درد آرام یا کم محنت پر بھی شروع ہو جائے۔

3۔ وہ مریض جنہیں ہارٹ اٹیک ہو چکا ہو۔

4۔ جن کا سٹریس ٹیسٹ (ETT) یا ای سی جی غیر معمولی (Abnormal) آئے۔

5۔ جن مریضوں میں دل کے پمپ کرنے کی طاقت (LV function) کم ہو رہی ہو۔

👈 لیکن صرف ڈاکٹر کے مشورے پر، تاکہ دل کی تنگ یا بند شریانوں کو دیکھا جا سکے اور علاج (دوائی ، سٹنٹ یا بائی پاس) کا فیصلہ ہو سکے۔ کیونکہ اینجیوگرافی صرف ٹیسٹ ہے، علاج نہیں۔

✍️ ڈاکٹر نوید احمد
کارڈیالوجسٹ

02/10/2025

🩺 دل کے دورے (MI) کے بعد احتیاطی تدابیر

1. ادویات باقاعدگی سے لیں:

اسپرین اور دوسری خون پتلا کرنے والی دوا (ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق)، کولیسٹرول کم کرنے کی دوا،
بلڈ پریشر اور دل کی حفاظت کرنے والی دوائیں۔

2. طرزِ زندگی میں تبدیلی:

سگریٹ نوشی بالکل ترک کریں۔
نمک اور چکنائی کم استعمال کریں، سبزیاں اور پھل زیادہ کھائیں۔
وزن، شوگر اور بلڈ پریشر قابو میں رکھیں.

3. جسمانی سرگرمی:

کم از کم ایک ہفتہ آرام کرنے کے بعد ہلکی واک شروع کریں.
بھاری کام اور زیادہ ورزش سے پرہیز کریں (ڈاکٹر کی اجازت سے آہستہ آہستہ بڑھائیں)۔
4 سے 6 ہفتے تک جنسی تعلق سے گریز کریں، بعد میں ڈاکٹر سے اجازت لیں.

4. فالو اپ اور ٹیسٹ:

ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق وقت پر چیک اپ کرائیں. کسی بھی نئی علامت (سینے میں درد، سانس کی تکلیف، بے ہوشی) کی صورت میں فوراً ہسپتال جائیں.

⚠️ اہم بات:
دل کے مریض کے لئے سب سے ضروری ہے کہ وہ دوائیں وقت پر لے، تمباکو نوشی چھوڑے اور ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرے۔

✍️ ڈاکٹر نوید احمد
کارڈیالوجسٹ

30/09/2025

🩺 اینجسِڈ (Angised) گولی کے بارے میں مریضوں کے لئے ہدایات:

یہ دوا زبان کے نیچے رکھی جاتی ہے تاکہ فوری اثر کرے۔

عموماً یہ دوا سینے کے درد (انجائنا) کے وقت استعمال کی جاتی ہے۔

دوا لینے سے اکثر ہلکا چکر یا بلڈ پریشر کم ہو سکتا ہے، اس لئے دوا لیتے وقت بیٹھ جائیں یا لیٹ جائیں۔

ایک گولی زبان کے نیچے رکھیں، چبائیں یا نگلیں نہیں۔

اگر 5 منٹ میں درد کم نہ ہو تو دوسری گولی رکھ سکتے ہیں (زیادہ سے زیادہ 3 گولیاں 15 منٹ میں)۔

👈 اگر درد پھر بھی ٹھیک نہ ہو تو مزید گولیاں نہ رکھیں بلکہ فوری ہسپتال جائیں۔

✍️ ڈاکٹر نوید احمد
کارڈیالوجسٹ

🩺 دل کے مریضوں کے لیے غذائی ہدایات:1۔ نمک کم استعمال کریں (خصوصاً بلڈ پریشر کے مریض یا جن کے دل کی کارکردگی کمزور ہو).2۔...
29/09/2025

🩺 دل کے مریضوں کے لیے غذائی ہدایات:

1۔ نمک کم استعمال کریں (خصوصاً بلڈ پریشر کے مریض یا جن کے دل کی کارکردگی کمزور ہو).

2۔ تلی ہوئی اور چکنی چیزوں (گھی، ملائی، فاسٹ فوڈ وغیرہ) سے پرہیز کریں۔

3۔ سبزیاں، پھل اور دالیں زیادہ استعمال کریں۔

4۔ لال گوشت کم اور مچھلی/چکن زیادہ کھائیں (بغیر چربی کے).

5۔ میٹھے مشروبات اور مٹھائیاں محدود کریں۔

6۔ پانی مناسب مقدار میں پئیں۔

7۔ سگریٹ نوشی سے مکمل پرہیز کریں۔

👈 یاد رکھیں: متوازن غذا دل کی صحت کے لیے سب سے ضروری ہے۔

✍️ ڈاکٹر نوید احمد
کارڈیالوجسٹ

🩺 اے ٹیپیکل یا غیر خطرناک سینے کا درد:بعض اوقات سینے میں درد دل کی بیماری کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ دوسری وجوہات سے بھی ہ...
28/09/2025

🩺 اے ٹیپیکل یا غیر خطرناک سینے کا درد:

بعض اوقات سینے میں درد دل کی بیماری کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ دوسری وجوہات سے بھی ہوسکتا ہے جیسے؛

* کھانے کے بعد معدے میں تیزابیت یا جلن
* گیس یا بدہضمی۔
* پٹھوں یا ہڈیوں کا درد (وزن اٹھانے یا زور لگانے کے بعد)۔
* کھانسی یا سانس کی نالی کی ہلکی انفیکشن۔
* دباؤ یا ٹینشن (سٹریس)۔

⚠️ یہ درد عام طور پر؛

* چند منٹ میں خود ہی ٹھیک ہوجاتا ہے۔
* چلنے پھرنے یا آرام کرنے سے فرق نہیں پڑتا۔
* معدے کی دوا یا عام درد کی گولی لینے سے بہتر ہوجاتا ہے۔

👈 ایسے درد اکثر طبی ایمرجنسی نہیں ہوتے، لیکن اگر درد بار بار ہو یا بڑھنے لگے تو قریبی ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔

✍️ ڈاکٹر نوید احمد
کارڈیالوجسٹ

🩺اکیوٹ کورونری سنڈروم (دل کے دورے) کی علامات:1. سینے میں بھاری پن، دباؤ یا جلنے جیسا درد جو 20 منٹ سے زیادہ رہے2. درد کا...
27/09/2025

🩺اکیوٹ کورونری سنڈروم (دل کے دورے) کی علامات:

1. سینے میں بھاری پن، دباؤ یا جلنے جیسا درد جو 20 منٹ سے زیادہ رہے
2. درد کا بازو (عام طور پر بایاں) ، گردن، جبڑے یا معدے کی طرف پھیل جانا
3. سانس لینے میں دشواری۔
4. شدید پسینہ آنا۔
5. متلی یا قے ہونا۔
6. اچانک کمزوری یا بے چینی محسوس ہونا۔

👈 اگر یہ علامات ظاہر ہوں اور 20 منٹ سے زیادہ مسلسل برقرار رہیں تو فوری قریبی ہسپتال ایمرجنسی یا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

✍️ ڈاکٹر نوید احمد
کارڈیالوجسٹ

*بلڈ پریشر کے اچانک بڑھنے پر گھریلو احتیاطی تدابیر* (ان مریضوں کے لیے جو پہلے ہی بلڈ پریشر کی دوائیں استعمال کر رہے ہیں)...
24/09/2025

*بلڈ پریشر کے اچانک بڑھنے پر گھریلو احتیاطی تدابیر*
(ان مریضوں کے لیے جو پہلے ہی بلڈ پریشر کی دوائیں استعمال کر رہے ہیں)

گھبرائیں نہیں، سکون سے بیٹھیں اور آرام کریں۔
اپنی تجویز کردہ بلڈ پریشر کی دوا (جو ڈاکٹر نے روزانہ کے لیے دی ہے) وقت پر لیں۔
اگر اپنی تجویز کردہ بلڈ پریشر کی دوا پہلے سے لی ہوئی ہے اور بلڈ پریشر پھر بھی ہائی ہے تو آدھی گولی مزید لے لیں۔ (یا اگر کسی اضافی دوا کے بارے میں ڈاکٹر نے پہلے سے ہدایت دی ہے تو اسی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔)
پانی پی لیں، گہری سانسیں لیں، اور شور یا دباؤ والے ماحول سے دور ہو جائیں۔
اگر بلڈ پریشر کم نہ ہو یا علامات (سینے کا درد، سانس پھولنا، چکر، نظر دھندلانا، بولنے یا چلنے میں مشکل) ہوں تو فوراً ہسپتال جائیں۔

❌ ازخود نئی دوا یا کسی اور کی دوا استعمال نہ کریں۔
ضروری نوٹ:
سر درد یا غصہ چڑھ جانے کا مطلب ہر گز بلڈ پریشر کا بڑھنا نہیں ہے۔ کسی مستند بندے سے چیک کرانا لازمی ہے۔

21/09/2025

*ہائی بلڈ پریشر اور کیپوٹین*

کیپوٹین (Captopril) گولی عام طور پر ہائی بلڈ پریشر ایمرجنسی میں بہت سے مریض زبان کے نیچے رکھ کر خود سے استعمال کرتے ہیں، لیکن اس کے کچھ خطرات ہیں:

1. بلڈ پریشر کا بہت تیزی سے گر جانا:
اچانک زیادہ گرنے سے دماغ، دل اور گردوں کو خون کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔ اس سے فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

2. گردوں پر اثرات:
پہلے سے گردوں کے مریضوں میں یہ دوا Acute Kidney Injury (گردوں کا اچانک فیل ہو جانا) کا باعث بن سکتی ہے۔

مریض اکثر بغیر ناپ تول کے، صرف سر درد یا "زیادہ پریشر" محسوس ہونے پر دوا زبان کے نیچے رکھ لیتے ہیں۔ اس سے بلڈ پریشر اتنا گر سکتا ہے کہ syncope، collapse یا shock تک ہو سکتا ہے۔

19/09/2025

ہائی بلڈ پریشر اور ڈسپرین کا استعمال

🩺 ڈسپرین بلڈ پریشر کم کرنے کی دوا نہیں ہے۔
اسے بلڈ پریشر کے علاج کے طور پر استعمال کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

⚠️ خود سے ڈسپرین لینا دماغ یا معدے کے خون بہنے جیسے سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
ڈسپرین صرف ڈاکٹر کی ہدایت پر استعمال کریں۔

26/05/2025

اطلاع عام:
26 مئی 2025 سے 20 جون 2025 تک کلینک بند رہےگا۔ انشآءاللہ

Address

Timurgara

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 13:00
Saturday 08:00 - 17:00
Sunday 08:00 - 17:00

Telephone

+923139426823

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Naveed Ahmad-Cardiac Comfort Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram