تیمرگرہ سایکاٹری کلینک Drsamiulhaq Psychiatrist

تیمرگرہ سایکاٹری کلینک Drsamiulhaq Psychiatrist DR SAMI UL HAQ, MBBS, FCPS(PSYCHIATRY)
OPPOSITE DHQ HOSPITAL TIMERGARA DIR LOWER.

23/01/2024
30/10/2023

یہ سب تمہارا وہم ہے‘، ’پریشانی کی کوئی بات نہیں‘ یا ’خوش رہا کرو، تم بہتر محسوس کرو گے۔‘

یہ باتیں یقیناً کسی ذیابیطس کے مریض کو نہیں سننی پڑیں گی۔ لیکن جب ذہنی امراض کی بات ہوتی ہے تو ہمارے معاشرے میں اکثر لوگ ایسے ہی عجیب و غریب مشورے دیتے ہیں۔

عام لوگ تو دور کی بات، اکثر اوقات تو معالج بھی ایسی ایسی باتیں کر دیتے ہیں کہ مریض کو سمجھ نہیں آتا کہ وہ ہنسے یا روئے۔

کئی مرتبہ تو ڈاکٹر صاحب خود ہی عقیدہ ٹھیک کرنے اور نماز باقاعدگی سے پڑھنے کا نسخہ دے کر جان چھڑوا لیتے ہیں۔

ماہرینِ نفسیات کے مطابق ڈپریشن کسی کو بھی ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کا روزمرہ کے کاموں میں دل نہیں لگتا، آپ بہت اداس، مایوس یا بیزار رہتے ہیں یا گھبراھٹ، بے چینی اور بے بسی کا شکار رہتے ہیں تو شاید آپ بھی ڈپریشن کا شکار ہیں۔

اگرچہ یہ بات کئی لوگ تسلیم نہیں کرتے، لیکن ڈپریشن بھی ایک باقاعدہ بیماری ہے۔ اس کی دیگر علامات میں ٹھیک سے نیند نہ آنا، بھوک نہ لگنا یا وزن میں کمی، فیصلہ کرنے کی صلاحیت اور توجہ و یاداشت کی کمی جیسے مسائل بھی شامل ہیں یہاں تک کہ اس بیماری کا شکار لوگ اپنی جان لینے کے بارے میں بھی سنجیدگی سے سوچنے لگتے ہیں۔

اگر یہ کیفیت بہت دیر تک برقرار رہے تو انسان کو زندگی سے اکتاہٹ محسوس ہونے لگتی ہے جسے طبی اصطلاح میں ’کلینیکل ڈپریشن‘ کہتے ہیں۔

ان کے علاوہ طبی ماہرین کی رائے میں جبڑوں اور سر میں درد، ہاضمے کی خرابی، سانس کے مسائل اور دیگر علامات سمیت ایسی شکایات بھی ہوسکتی ہیں جن کا بظاہر کسی بیماری سے کوئی تعلق نہیں۔

ڈپریشن کیوں ہوتا ہے؟

کراچی کی آغا خان میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک نفسیات کے پروفیسر ڈاکٹر مراد موسیٰ خان کے مطابق زیادہ تر نفسیاتی بیماریوں کی وجہ موروثی بیماریاں اور ہر فرد کے گرد و پیش کے حالات اور ماحول ہوتا ہے۔

ان کے مطابق ’اگر آپ کے بہن بھائیوں، ماں باپ، والدین یا کسی اور رشتہ دار میں سے کوئی بھی ڈپریشن کا شکار رہا ہے تو امکان ہے کہ یہ آپ کو بھی ہو سکتا ہے۔‘

اس کے علاوہ اگر آپ کے مالی حالات اور اردگرد کا ماحول ناساز ہیں تو یہ بھی ذہنی تناؤ اور دباؤ کا باعث بنتا ہے، جس کی وجہ سے کوئی بھی شخص ڈپریس محسوس کر سکتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ یہ بیماری ایسے لوگوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے جو کہ کسی اور مہلک مرض، جیسے کہ کینسر، دل کے امراض یا کسی اور دائمی بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔

’ڈپریشن آپ کی روزمرہ زندگی کی سرگرمیوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ آپ کا بستر سے نکلنے کا دل نہیں کرتا، یا پھر آپ لوگوں سے ملنے ملانے سے کتراتے ہیں۔‘

ڈاکٹر مراد موسیٰ خان کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر اور دیگر بیماریوں کے لیے استعمال کی جانی والی دوائیں بھی ڈپریشن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ ’بہت سے لوگ سٹیرائڈز استعمال کرتے ہیں جس سے ان کا موڈ تبدیل ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ ان کی وجہ سے زیادہ ہشاش بشاش محسوس کرتے ہیں جبکہ کئی لوگ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔‘

ڈپریشن کا علاج کیسے ممکن ہے؟

ماہرِ نفسیات ڈاکٹر علی ہاشمی کا کہنا ہے کہ اگر ڈپریشن کی نوعیت زیادہ نہیں اور آپ بہت زیادہ مسائل کا شکار نہیں ہیں تو اس صورت میں آپ اپنی خوراک ٹھیک رکھ کر، نیند پوری کرکے اور باقاعدگی سے ورزش کرکے خود بھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

’لیکن اگر ڈپریشن کی علامات میں شدت اتنی ہے کہ آپ کے روزمرہ کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں یا گھر والے، دوست یا آس پاسں کے افراد کہہ رہے ہیں کہ آپ میں کوئی واضح تبدیلی آئی ہے تو اسکی صحیح تشخیص کے لیے آپ کو پروفیشنل کی مدد لینی چاہیے۔‘

ان کا کہنا تھا وہ پروفیشنل آپ کا جنرل فزیشن، ماہرِ نفسیاتی امراض، نفسیاتی امراض کا ڈاکٹر یا تھراپسٹ بھی ہو سکتا ہے۔

سائیکالوجسٹ عام طور پر سائیکوتھراپی، کونسلنگ یا سائیکالوجیکل سیشن سے علاج کرتے ہیں جبکہ سائیکیٹرسٹ کچھ مخصوص ٹیسٹوں کے بعد آپ کے لیے دوائی تشخیص کرتے ہیں۔ عام طور پر ان دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں علاج ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔

سوشل میڈیا: ڈپریشن میں کمی یا اضافے کا باعث؟

بی بی سی نے اس سلسلے میں ڈپریشن کا شکار متعدد افراد سے بات کی۔

ان میں سے زیادہ تر افراد کا کہنا تھا کہ روز مرہ زندگی میں درپیش کسی بھی مشکل کا اظہار فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کا بوجھ ہلکا ہوتا ہے۔

ان کے بقول اپنے احساسات کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اظہار کرنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ جس کے ساتھ بات کر رہے ہیں وہ کس حد تک آپ کو سمجھ پا رہے ہیں اور اُن کا ردِعمل کیا ہے۔ یہ بہت اہم ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ آپ کو یہ بھی سننے کو مل سکتا ہے: یہ تو کچھ بھی نہیں سب کو ایسے ہی لگتا ہے نماز پڑھو اپنا عقیدہ ٹھیک کرو سب ٹھیک ہو جائے گایا یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کا کوئی علاج نہیں اس کے علاج کے لیے دی جانی والی دوائیاں نشہ آور ہیں اور ان دوائیوں کو ساری زندگی استعمال کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی سننے کو مل سکتا ہے کہ آپ ناکارہ ہو گئے ہیں اور ڈپریشن کا علاج صرف خود کُشی ہے۔

ڈاکٹر مراد موسیٰ خان کہتے ہیں کہ جب ایسی منفی رائے سننے کو ملتی ہے تو لوگ بات کرنے سے کتراتے ہیں۔

انھوں نے کہا ’ڈپریشن ایک میڈیکل کنڈیشن ہے جس کی ذمہ داری آپ پر نہیں ہے اور اس کا موثر علاج موجود ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی منفی رائے کے حامل افراد کو یہ بتانا ضروری ہے کہ اگر کسی کی یہ کیفیت ہو جائے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ جان بوجھ کر ایسا کر رہا ہے اور نفسیاتی معالج سے مشورہ لینے کا مطلب بھی یہ نہیں کے کوئی پاگل ہو گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’تاہم اگر دوسرے افراد آپ کی بات سن رہے ہیں اور مددگار ثابت ہو رہے ہیں تو اس صورت میں سوشل میڈیا پر شئیر کرنا سود مند ہو گا۔‘

ڈاکٹر علی ہاشمی کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ ان لوگوں سے بھی تعلق جوڑ سکتے ہیں جن کو آپ جانتے تک نہیں۔

ان کے مطابق ’ایسا کرنے سے آپ اپنے احساسات اور خیالات کا تبادلہ کرسکتے ہیں اور نئے رابطے بنا سکتے ہیں جو عام حالات میں ممکن نہیں ہوتا۔‘

انھوں نے مزید یہ بھی کہا کہ دوسری طرف اگر سوشل میڈیا آپ کی ذاتی زندگی پر حاوی ہو جائے اور آپ حقیقی زندگی میں کسی خاندان کے فرد اور دوست سے مل نہیں رہے اور نہ ہی کچھ شئیر کر رہے ہیں تو یہ ڈپریشن میں اضافے کا باعث ہو سکتا ہے۔

مدد کیسے کی جائے؟

نفسیاتی ماہرین کے مطابق اگر آپ کے خاندان یا دوست احباب میں کوئی ڈپریشن کی علامات ظاہر کر رہا ہے تو اس صورت میں آپ ان کو الگ بیٹھا کر پوچھیں کہ وہ کیسا محسوس کر رہا ہے۔

ایسے شخص سے پوچھا جائے کہ وہ کس مشکل کا شکار ہے اور کیا اسے کسی قسم کی مدد درکار ہے۔

ماہرین کے مطابق بہتر ہو گا کہ آپ ان پر نظر رکھیں اور انہیں مائل کریں کہ وہ کسی ماہر نفسیات یا پروفیشنل سے مدد لینے پر مان جائیں۔

لیکن اگر وہ ایسا کرنے سے گریزاں ہیں تو آپ خود جا کر کسی معالج سے مشورہ کر سکتے ہیں اور پوچھ سکتے ہیں کہ اس صورت میں آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے علاوہ آپ دیگر ذرائع جیسا کہ انٹرنیٹ وغیرہ سے بھی معلومات اکھٹی کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹرعلی ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں ڈپریشن اوراس کے علاج سے متعلق بہت توہمات پائی جاتی ہیں۔

’آپ کسی سے ذکر کریں کہ آپ ڈپریشن کا شکار ہیں یا اس کا علاج کروا رہے ہیں تو آپ کو اکثر یہ سننے کو ملتا ہے کہ ڈپریشن کوئی بیماری نہیں بلکہ کردار کی کمزوری ہے یا گناہ کا احساس ہے۔‘ایسے شخص سے پوچھا جائے کہ وہ کس مشکل کا شکار ہے اور کیا اسے کسی قسم کی مدد درکار ہے۔

ماہرین کے مطابق بہتر ہو گا کہ آپ ان پر نظر رکھیں اور انہیں مائل کریں کہ وہ کسی ماہر نفسیات یا پروفیشنل سے مدد لینے پر مان جائیں۔

لیکن اگر وہ ایسا کرنے سے گریزاں ہیں تو آپ خود جا کر کسی معالج سے مشورہ کر سکتے ہیں اور پوچھ سکتے ہیں کہ اس صورت میں آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے علاوہ آپ دیگر ذرائع جیسا کہ انٹرنیٹ وغیرہ سے بھی معلومات اکھٹی کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹرعلی ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں ڈپریشن اوراس کے علاج سے متعلق بہت توہمات پائی جاتی ہیں۔

’آپ کسی سے ذکر کریں کہ آپ ڈپریشن کا شکار ہیں یا اس کا علاج کروا رہے ہیں تو آپ کو اکثر یہ سننے کو ملتا ہے کہ ڈپریشن کوئی بیماری نہیں بلکہ کردار کی کمزوری ہے یا گناہ کا احساس ہے۔‘

20/09/2023

copied

آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا، میں نے ایک شخص کو دیکھا جو مجھ سے آدھا کلومیٹر دور تھا۔ میں نے اندازہ لگایا کہ وہ مجھ سے تھوڑا آہستہ دوڑ رہا ہے، مجھے بڑی خوشی محسوس ہوئی، میں نے سوچا اسے ہرانا چاہئے۔ تقریبا ایک کلو میٹر بعد مجھے اپنے گھر کی جانب ایک موڑ پر مڑنا تھا۔ میں نے تیز دوڑنا شروع کر دیا۔ کچھ ہی منٹوں میں، میں دھیرے دھیرے اس کے قریب ہوتا چلا گیا۔جب میں اس سے 100 فٹ دور رہ گیا تو مجھے بہت خوشی ہوئی جوش اور ولولے کے ساتھ میں نے تیزی سے اسے پیچھے کردیا۔

میں نے اپنے آپ سے کہا کہ "یس!! میں نے اسے ہرادیا"

حالانکہ اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ ریس لگی ہوئی ہے۔

اچانک مجھے احساس ہوا کہ اسے پیچھے کرنے کی دھن میں میں اپنے گھر کے موڑ سے کافی دور آگیا ہوں۔ پھر مجھے احساس ہواکہ میں نے اپنے اندرونی سکون کو غارت کردیا ہے، راستے کی ہریالی اور اس پر پڑنے والی سورج کی نرم شعاعوں کا مزہ بھی نہیں لے سکا۔ چڑیوں کی خوبصورت آوازوں کو سننے سے محروم رہ گیا۔میری سانس پھول رہی تھی، اعضاء میں درد ہونے لگا، میرا فوکس میرے گھر کا راستہ تھا اب میں اس سے بہت دور آگیا تھا۔

تب مجھے یہ بات سمجھ میں آئی کہ ہماری زندگی میں بھی ہم خوامخواہ Competition کرتے ہیں، اپنے co workers کے ساتھ، پڑوسیوں، دوستوں، رشتے داروں کے ساتھ، ہم انہیں یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ان سے بہت بھاری ہیں ، زیادہ کامیاب ہیں، یا زیادہ اہم ہیں، اور اسی چکر میں ہم اپنا سکون، اپنے اطراف کی خوبصورتی، اور خوشیوں سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے```

اس بیکار کے Competition کا سب سے بڑا پرابلم یہ ہے کہ یہ کبھی ختم نہ ہونے والا چکر ہے۔_

ہر جگہ کوئی نا کوئی آپ سے آگے ہوگا، کسی کو آپ سے اچھی جاب ملی ہوگی، کسی کو اچھی بیوی، اچھی کار، آپ سے زیادہ تعلیم، آپ سے ہینڈسم شوہر، فرمانبردار اولاد، اچھا ماحول، یا اچھا گھر وغیرہ

یہ ایک حقیقت ہےکہ آپ خود اپنے آپ میں بہت زبردست ہیں، لیکن اس کا احساس تب تک نہیں ہوتا جب تک کہ آپ اپنے آپ کو دوسروں سے compare کرنا چھوڑ نہ دیں۔

بعض لوگ دوسروں پر بہت توجہ دینے کی وجہ سے بہت nervous اور insecure محسوس کرتے ہیں، اللہ نے جو نعمتیں دی ہیں ان پر focus کیجئے، اپنی height، weight ، personality، جو کچھ بھی حاصل ہے اسی سے لطف اٹھائیں۔اس حقیقت کو قبول کیجئے کہ اللہ نے آپ کو بھی بہت کچھ دیا ہے۔۔۔
مقابلہ بازی یا تقابل ہمیشہ زندگی کے لطف پر ڈاکہ ڈالتے ہیں۔ یہ آپ کی زندگی کے مزے کو کرکرا کر دیتے ہیں۔

تقدیر سے کوئی مقابلہ نہیں، سب کی اپنی اپنی تقدیر ہوتی ہے، تو صرف اپنے مقدر پر فوکس کیجئے۔

دوڑیئے ضرور! مگر اپنی اندرونی خوشی اور سکون کیلئے نہ کہ دوسروں کو اپنے سے چھوٹا ثابت کرنے کے لیے، نیچا دکھانے کے لیے یا پیچھے چھوڑنے کے لئے۔۔..
بہت شکریہ۔۔۔

15/07/2023

کلینک 16/07/2023 یعنی کل بروز اتوار سے سٹی میڈیکل سینٹر میں شفٹ ھو رہا ہے۔
مزید معلومات کیلئے اس نمبر پر رابطہ کریں۔03459866720

08/04/2023

Address

Opposite DHQ Hospital Timergara (Hospital Road)
Timurgara
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

923336403106

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when تیمرگرہ سایکاٹری کلینک Drsamiulhaq Psychiatrist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to تیمرگرہ سایکاٹری کلینک Drsamiulhaq Psychiatrist:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram