Johar Herbal

Johar Herbal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Johar Herbal, Family medicine practice, Toba Tek Singh.
(1)

16/02/2025

🍊 کینو کے چھلکے کے 9 استعمالات 🍊

کینو کے چھلکے کا پاؤڈر کرشماتی پاؤڈر ہے کیونکہ اس کے استعمال سے جلد میں قدرتی چمک اور تازگی پیدا ہوتی ہے ۔ کینوکے چھلکے کا پاؤڈر گھر میں تیار کرکے محفوظ کرنا بہت آسان ہے جب کینو کا موسم آئے آپ اس کو بنا کر رکھ لیں اور ساراسال استعمال کرسکتے ہیں ۔
کینو کے چھلکے کے بے شمار فائدے جن کو ہم نہیں جانتے ۔

🍊 کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بنانا 🙂
کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بنانا مشکل نہیں ہے ۔ آپ جب بھی کینو کھائیں تو اس کے چھلکے محفوظ کرلیں اور اسے دو سے تین دن تک دھوپ میں رکھیں یہاں تک کہ خشک ہوکر سخت ہوجائیں ۔ اب ان کو گرینڈ کرلیں کہ پاؤڈر بن جائے اور اس پاؤڈر کو کسی بوتل میں محفوظ کرلیں ۔

🍊 رنگ گورا کرنے کے لیے 🙂
کینو کے چھلکے کے پاؤڈر کو دھی میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے سکرب کریں پھر پندرہ منٹ بعد دھولیں ۔ یہ جلد سے چکنائی کم کرکے رنگت نکھارتا ہے ۔ کیا آپ کے چہرے پر چھائیاں یا کسی قسم کے نشانات ہیں ؟ تو کینو کا چھلکا آپ کے لئے فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں قدرتی طور پر بلیچ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔

🍊 چکنی جلدکاعلاج 🙂
اگر آپ کی جلد چکنی ہے اور مسام کھلے ہیں یا چہرے پر داغ دھبے اور دانے ہیں ان سب مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بہت مفید ہے ۔ پاؤڈر کو انڈے کی سفیدی اور لیموں کا رس چند قطرے میں مکس کرکے پندرہ منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں ۔ ہفتے میں ایک بار استعمال فائدہ مند ہے ۔

🍊 دانے ختم کرنے کے لئے:)
جب چہرے پر گندگی کی وجہ سے مسامات بند ہوجائیں تو دانے بن جاتے ہیں جو چہرے کی ساری خوبصورتی کو ماند کردیتے ہیں۔ ان دانوں کو ختم کرنے کے لیے کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بہت مفید ہے کیونکہ وہ جلد کی گہرائی تک صفا کرتا ہے ۔ کینو کے چھلکے کے پاؤڈر میں پانی ملا کر پیسٹ بنالیں اور اسے پورے چہرے پر لیپ کرلیں پھر پندرہ منٹ بعد دھولیں ۔ا س سے ناصرف دانے ختم ہوں گے بلکہ چہرے سے چکنائی کو ختم کرنے میں بھی مددملے گی ۔

🍊 چہرے سے کیل ختم کرنا 🙂
چہرے سے کیل مہاسے ختم کرنے کا آسان اور سادہ طریقہ یہ ہے کہ چہرے پر کینو کی چھال سے بنا ماسک لگائیں ۔ ایک سادہ ماسک بنانے کے لئے ایک حصہ دھی میں دو حصے کینو کے چھلکے کاپاؤڈر ملا کر گاڑھی پیسٹ بنالیں ۔ انگلیوں کو گولائی میں حرکت دیتے ہوئے نرمی سے چہرے پر لگالیں اور پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ اس سے نا صرف قدرتی طور پر اور بغیر درد کے کیل نکل جائیں گے بلکہ چہرے کی اچھے طریقے سے صفائی بھی ہوجائے گی۔

🍊 چہرے کو تروتازہ رکھنے کے لیے 🙂
کینو کے چھلکے کا پاؤڈر اور دودھ برابر مقدار میں مکس کرکے ہموار پیسٹ بنالیں اور اس فیس ماسک کو بیس منٹ کے لیے چہرے پر لگالیں ۔ نیم گرم پانی کی مدد سے ہلکے ہاتھوں سے اُتار دیں ۔ اس کے استعمال سے آپ اپنی جلد کو تروتازہ محسوس کریں گے ۔

🍊 دانتوں کو سفید کرنا؛)
کینو کے چھلکے کا پاؤڈر دانتوں سے پیلے دھبے ختم کرکے ان کو سفید کرنے کا آسان اور سستا ذریعہ ہے ۔ آپ پاؤدر کا پیسٹ بنا کر یا پاؤڈر کو دانتوں پر ملیں ، روزانہ کے استعمال سے دانت سفید ہوجائیں گے ۔

🍊 بڑھتی عمر کے لیے 🙂
کینو کے چھلکے کا پاؤڈر اور ہلدی میں پانی مکس کرکے استعمال کرنے سے بڑھتی عمر کے اثرات کم ہوتے ہیں ۔ جلد کی صفائی ہوتی ہے اور یہ داغ دھبوں کو بھی ختم کرتا ہے ۔

🍊 جسمانی سوزش 🙂
اگر جسم پر کوئی کیڑا کاٹ جائے یا کسی قسم کی سوزش ہوجائے تو زہریلا اثر ختم کرنے میں بھی کینو کا چھلکا بہترین ہے ۔

🍊 جسمانی تھکاوٹ دور کرنا 🙂
غسل کرتے ہوئے اگر پانی میں کینو کے چھلکے ڈال لئے جائیں تو ان کی خوشبو جسمانی تھکاوٹ دور کرکے جلد کو تازگی اور فرحت کا احساس دیتی ہے۔
@ حکیم چاچا

03/10/2024

اسرائیل کی ایرانی نیوکلئیر فیسیلیٹیز پر حملے کی خواہش اپنی جگہ البتہ اسرائیل کو تو چھوڑیے امیرکہ کے پاس بھی چار سو فیٹ زیرِ زمین موجود فیسیلیٹیز تباہ کرنے کی صلاحیت موجود نہیں۔

ایران کی آٹھوں نیوکلئیر سائٹس ایسے علاقوں میں موجود ہیں جہاں سطح زمین پر حملے کے لیے بھی اسرائیلی جنگی جہازوں کا پہنچ پانا معجزہ ہو گا۔
ہاں ایرانی آئل ریفائنریز اور آئل ڈپو آسان ٹارگٹس ہیں لیکن ان پر حملہ ہوتے ہی ایران سعودی آئل ایسٹس تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ساری دنیا کی آئل سپلائی اور دس ٹرلین ڈالرز پر ڈے کی عالمی تجارت چند گھنٹوں میں روک کر عالمی معیشیت منجمد کر دے گا۔

یعنی ایرانی نیوکلئیر فیسیلیٹیز اور ایرانی آئل ریفائنریز پر اسرائیلی حملہ آؤٹ آف کوئسچن ہے،

ہاں اپنی عزت بچانے کے لیے اسرائیل ایران کی عسکری تنصیبات، پُلوں، ریڈار سسٹم یا ایسی دیگر تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے, copied

22/09/2024

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995 میں پیجر کے نام سے ایک ڈیوائس بنانا شروع کی‘یہ ٹیلی فون کی دوسری اور موبائل فون کی ابتدائی اسٹیج تھی‘ پیجر چھوٹی سی پاکٹ سائز ڈیوائس تھی‘ لوگ اسے جیب میں رکھ کر پھرتے رہتے تھے‘ لوگ اس کے ذریعے ایک دوسرے کو سو لفظوں کا ٹیکسٹ میسج بھجوا سکتے تھے‘ یہ ایس ایم ایس اور ٹیکسٹ میسج کی ابتدائی اسٹیج تھی۔

انیس سو نوے کی دہائی میں پاکستان میں بھی پیجر استعمال ہوتا تھا اور میں خود بھی اسے استعمال کرتا تھا لیکن پھر موبائل فون آ گیا اور یہ پیجر کوکھا گیا تاہم خفیہ اداروں‘ میڈیکل سروسز اور اسپورٹس میں یہ ٹیکنالوجی استعمال ہوتی رہی‘ اس کی دو وجوہات تھیں‘ پہلی وجہ پیجر کے لیے انٹرنیٹ یا وائی فائی ضروری نہیں ہوتا لہٰذا یہ ان جگہوں پر بھی کام کرتا ہے جہاں انٹرنیٹ کی رسائی نہیں ہوتی اور دوسرا یہ موبائل فون کے مقابلے میں محفوظ ذریعہ ہے۔

موبائل فون کا ڈیٹا چوری کرنا اور اس کے ذریعے جاسوسی آسان ہے جب کہ پیجر میں یہ ممکن نہیں تھا چناں چہ یہ 17 ستمبر 2024 تک دنیا میں استعمال ہوتا تھا‘ پیجرز دنیا میں دو جگہوں پر بنتا ہے‘ تائیوان میں اسے گولڈ اپالو بناتی ہے اور یورپ میں اسے ہنگری کی کمپنی بی اے سی کی کنسلٹنگ کے ایف ٹی بناتی ہے‘ اس کے پاس گولڈ اپالو کی فرنچائز ہے‘ لبنان اور شام میں حزب اللہ‘ غزہ اور فلسطین میں حماس اور ایران میں پاس داران کے اہم ترین لوگ پیجر استعمال کرتے ہیں‘ دنیا کی باقی خفیہ ایجنسیوں میں بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے۔

اسرائیل نے 1995 میں حماس کے ایک بم میکر یحییٰ عیاش کو موبائل فون میں بم لگا کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد حماس نے موبائل کا استعمال ترک کر دیا تھا‘ غزہ پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد حماس اور حزب اللہ نے اپنا نیٹ ورک مکمل طور پر موبائل فون سے پیجر پرمنتقل کر دیا جس کے بعد اچانک پیجر کی فروخت میں اضافہ ہو گیا‘ آن لائین ویب سائیٹس پر دھڑا دھڑ آرڈرز آنے لگے‘ ہنگری کی ’’کے ایف ٹی‘‘ کو پچھلے چھ ماہ میں ساڑھے دس ہزار ڈیوائسز کے آرڈرز آ گئے۔

اب دنیا کی تمام بڑی ویب سائیٹس‘ آئی ٹی پراڈکٹس اور انٹرنیٹ کمپنیاں اسرائیلی ہیں یا ان کے سی ای اوز یہودی ہیں یا پھر یہ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کی نگرانی میں ہیں‘ پیجر کی سیل میں اضافہ موساد سے خفیہ نہ رہ سکا‘ یہ لوگ جانتے تھے حماس‘ حزب اللہ اور پاس داران پیجر استعمال کرتے ہیں چناں چہ موساد نے آن لائین چیکنگ شروع کر دی اور یہ بہت جلد جڑ تک پہنچ گئے‘ اس کے بعد دو امکانات ہیں‘ پہلا امکان ہنگری میں قائم ’’کے ایف ٹی‘‘ کمپنی موساد کے لوگ چلا رہے تھے‘ ان لوگوں نے پیجر کے اندر ’’منی بم‘‘ لگا کر ڈیوائسز حزب اللہ کو پہنچا دیں اور دوسرا امکان موساد نے ڈیلیوری کے دوران تمام پیجرز پورٹ سے اٹھا لیے اور منی بم یا خطرناک ڈیوائس لگا کر یہ پورٹ کے ذریعے حزب اللہ کو ڈیلیور کرا دیے۔

بہرحال پیجرز متعلقہ لوگوں کے پاس پہنچے اور یہ انھیں استعمال کرتے رہے لیکن پھر 17ستمبرکی سہ پہرساڑھے تین بجے لبنان میں حزب اللہ کے لیے کام کرنے والے تین ہزار لوگوں کو بیک وقت ایک پیغام ملا‘ انھوں نے ڈیوائس کھولی اور تمام پیجرز ان کے ہاتھوں میں پھٹ گئے جس کے نتیجے میں13 افراد ہلاک اور2800 زخمی ہو گئے‘ 18 ستمبرکو لبنان میں ہی واکی ٹاکیز کے ذریعے بھی دھماکے ہوئے جن میں20 لوگ انتقال کر گئے جب کہ 450 شدید زخمی ہو گئے‘ بدھ کے دن ان لوگوں کی نماز جنازہ تھی‘ نماز جنازہ کے دوران مزید دو دھماکے ہوئے اورچارلوگ قبرستان میں کھڑے کھڑے فوت ہو گئے جب کہ متعدد افرادشدید زخمی ہو گئے۔

لبنان کے لوگ ابھی اس صورت حال پر حیران تھے کہ اچانک واکی ٹاکیز بھی پھٹنے لگے‘ واکی ٹاکی دوسری جنگ عظم کے دوران کینیڈا کے سائنس دان ڈونلڈ ہنگز (Donald Hings) نے بنائی تھی اور اسے موٹرولا نے 1940 میں لانچ کیا تھا‘ دنیا بھر کی افواج اور سیکیورٹی ادارے واکی ٹاکی استعمال کرتے ہیں‘یہ بھی لبنان میں پھٹنے لگے‘ حزب اللہ نے واکی ٹاکیز جاپانی فرم سے خریدے تھے‘ حملوں کے بعد جاپانی فرم نے انکشاف کیا ہم نے 14 سال پہلے یہ برینڈ بند کر دیا تھا اور ہم نے اس وقت اس کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

پتا چلا حماس اور حزب اللہ کو واکی ٹاکی بھی موساد کی ایک کمپنی بیچتی رہی تھی اور ان میں بھی ’’منی بم‘‘ لگے ہوئے تھے‘ اس کے بعد ملک میں سولر پلیٹس اور الیکٹرک موٹر سائیکل بھی پھٹنے لگے‘ آخری اطلاعات تک لبنان میں 33 لوگ مارے جا چکے ہیں اور چارہزارشدید زخمی ہیں‘ اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کے لیے جگہ موجود نہیں ہے‘ دوسری طرف اسرائیل کے آرمی چیف ہیرزی حلوی نے دھماکوںکے اگلے دن اعلان کیا’’ یہ اس ٹیکنالوجی کا دو فیصد بھی نہیں جو اس وقت ہمارے پاس موجود ہے‘‘ اس اعلان کے بعد پوری دنیا خوف کا شکار ہوگئی۔

ہم اب آتے ہیں ٹیکنالوجی کی طرف‘ دنیا بھر کی تمام ڈیوائسز میں لیتھیم کی بیٹریاں استعمال ہو رہی ہیں‘ کیوں؟ کیوں کہ یہ وزن اور سائز میں بھی چھوٹی ہوتی ہیں‘ یہ بہت جلد چارج ہو جاتی ہیں اور یہ زیادہ وقت تک چلتی بھی رہتی ہیں لہٰذا موبائل فون سے لے کر الیکٹرک کارز تک دنیا کی 80 فیصد ڈیوائسز میں یہ بیٹریاں استعمال ہوتی ہیں‘ جہازوں اور نیوکلیئر پلانٹس میں بھی یہی ہوتی ہیں اور سولر سسٹم میں بھی اور لیتھیم پورا پورا بم ہوتی ہے‘ یہ جب بھی پھٹتی ہے تو تباہی مچا دیتی ہے۔

موبائل فونز میں سب سے پہلے سام سنگ نے 2016 میں نوٹ سیون میں لیتھیم بیٹریاں استعمال کی تھیں اور یہ پھٹنا شروع ہو گئی تھیں لہٰذا کمپنی نے پوری دنیا سے نوٹ سیون فون واپس لے لیے تھے‘ 2016 میں ہوور بورڈز (Hover Boards) کی بیٹریاں بھی پھٹنے لگی تھیں اور اس زمانے میں الیکٹرک کارز کی بیٹریاں بھی بلاسٹ کر گئی تھیں‘ بہرحال بیٹریوں کو دوبارہ ٹھیک کیا گیا اور اس کے بعد یہ ایشو کنٹرول ہو گیا۔

لیکن لبنان اور شام میں پیجرز‘ واکی ٹاکیز اور سولر سسٹم پھٹنے کے بعد پوری دنیا پریشان ہو گئی ہے‘ اس پریشانی کی تین وجوہات ہیں‘ نمبر ایک‘ دنیا میں اب الیکٹرانکس ڈیوائسز محفوظ نہیں ہیں‘ کوئی بھی ملک یا ایجنسی کسی بھی وقت کسی بھی پارسل یا شپ منٹ کو راستے سے ہائی جیک کر کے اس کے اندر کوئی بھی نئی ڈیوائس پلانٹ کر سکتی ہے چناں چہ دنیا بھر کے سربراہان مملکت‘ آرمی چیفس‘ خفیہ اداروں کے سربراہان اور سائنس دانوں کو ان کے زیر استعمال گیجٹس کے ذریعے قتل کیا جا سکتا ہے۔

لبنان کے دھماکوں کے بعد یہ بحث بھی چل رہی ہے شاید 19 مئی 2024 کو ایرانی صدربراہیم رئیسی بھی پیجر دھماکے میں قتل ہوئے ہوں کیوں کہ وہ بھی پیجر استعمال کرتے تھے‘ نمبر دو‘ یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا کہ یہ دھماکے ہارڈ ویئر کی وجہ سے ہوئے یا سافٹ ویئر کی بدولت اگر یہ ہارڈ وئیر تھا تو اس کا مطلب ہے اسرائیل نے دس گرام کے ایسے بم بنا لیے ہیں جو پیجر جیسی چھوٹی ڈیوائسز میں نصب ہو سکتے ہیں اور یہ ایران کے صدر کا ہیلی کاپٹر بھی گرا سکتے ہیں اور لبنان کی طرح کسی بھی ملک میں تباہی بھی مچا سکتے ہیں اور اگر یہ ہارڈ وئیر کے بجائے سافٹ وئیر کے ذریعے ہوا ہے تو پھر پوری دنیا کو ڈر جانا چاہیے کیوں کہ کوئی بھی ایجنسی کسی بھی برینڈ کے موبائل فونز میں سافٹ ویئر کے ذریعے لیتھیم کی بیٹری کو بم بنا سکتی ہے۔

دنیا میں اس وقت صرف ایکٹوآئی فونز کی تعداد ایک ارب 46 کروڑ ہے اور یہ سب چلتے پھرتے بم ہیں بس ایک میسج کی دیر ہے اور ڈیڑھ ارب آئی فون پھٹ جائیں گے اور دنیا میں تباہی مچ جائے گی اور یہ صرف ایک فون برینڈ کی صورت حال ہے جب کہ آپ اگر الیکٹرک موٹر سائیکلز‘ الیکٹرک کارز‘ ہوم اپلائنسز‘ سولر سسٹم‘ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپس کو بھی اس میں شامل کر لیں تو پوری دنیا کی تباہی کے لیے ایک کمانڈ کافی ہو گی اور نمبر تین اسرائیلی آرمی نے دھماکوں کے بعد دھمکی دی’’ہمارے پاس بہت صلاحیتیں ہیں جو ہم نے ابھی فعال نہیں کیں‘ ہمارا پلان مرحلہ وار ہے اور ہر مرحلے پر حزب اللہ بڑی قیمت چکائے گی‘‘

اس دھمکی نے دنیا کو مزید پریشان کر دیا ہے کیوں کہ دنیا کے تمام ڈیفنس سسٹم کمپیوٹر‘ انٹرنیٹ اور سیٹلائیٹ سے منسلک ہیں‘ سول ایوی ایشن‘ بجلی کی ترسیل کا نظام‘ ٹرینیں اوردنیا بھر کا بینکنگ نظام بھی سافٹ ویئرز اور انٹرنیٹ سے چل رہا ہے اور اگر اسرائیل کے پاس ان سب کو سبوتاژ کرنے کی ٹیکنالوجی موجود ہے تو یہ کسی بھی وقت پوری دنیا میں خوف ناک دھماکے کر سکتے ہیں‘ یہ اگر کچھ بھی نہ کریں اور صرف عرب ملکوں کا بینکنگ سسٹم بٹھا دیں یا تیل کے کنوؤںمیں آگ لگا دیںیا ایران کے ایٹمی پلانٹ میں دھماکے کر دیں تودنیا کا کیا بنے گا؟آپ خود فیصلہ کر سکتے ہیں۔

ہم اب مسلم ورلڈ کی طرف آتے ہیں‘ دنیا میں 57 اسلامی ملک اور ایک ارب 90 کروڑمسلمان ہیں لیکن ہم نے کیوں کہ پچھلے ہزار سالوں میں دنیا کے دستر خوان پر حرام خوری کے سوا کچھ نہیں کیا لہٰذا ہم پوری دنیا میں جوتے کھا رہے ہیں‘ غزہ میں ایک لاکھ لوگ مر چکے ہیں اور 8 لاکھ زخمی ہیں اوراب لوگ لبنان میں فونز کو دور رکھ کر بیٹھے ہیں‘ یہ ٹیلی ویژن بھی آن نہیں کر رہے ہیں جب کہ ہمارے مقابلے میں 93 لاکھ آبادی کااسرائیل پوری دنیا کے وسائل جیب میں ڈال کر پھر رہا ہے۔

یہ ایک میسج بھجواتا ہے اور لبنان اور شام میں چار ہزار پیجرز اور واکی ٹاکیز پھٹ جاتے ہیں اور لوگ زخمی حالت میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر پڑے ہوتے ہیں اور اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کی گنجائش نہیں ہوتی اور یہ ہماری کم عقلی‘ نالائقی اور جہالت کی سزا ہے اور ہم اگر اب بھی نہ سنبھلے‘ ہم نے اگر اب بھی اپنی لیبارٹریاں‘ درس گاہیں اور لائبریریاں نہ کھولیں تو پھر ٹیکنالوجی کے اس زمانے میں مسلمانوں کے پاس شودر بننے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا‘ ہم غزہ جیسی صورت حال کا نشانہ بن کر اپنا نشان تک مٹا بیٹھیں گے۔

یہ امریکی جس نے آج واشنگٹن میں اسرائیلی ایمبیسی کے سامنے خود کو آگ لگائی ہے یقینا ہزار درجے بہتر انسان تھا دنیا بھر کے ا...
26/02/2024

یہ امریکی جس نے آج واشنگٹن میں اسرائیلی ایمبیسی کے سامنے خود کو آگ لگائی ہے یقینا ہزار درجے بہتر انسان تھا دنیا بھر کے ان نام نہاد مسلمانوں سے جو فلسطینیوں کی نسل کشی پر سفاکانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

لوگ سمجھتے ہیں اللہ کا عذاب جب بھی آیا آسمان سے آگ اور پتھروں کی بارش کی شکل میں آئے گا اور اس عذاب کا نشانہ غیرمسلم ہونگے۔ یہ دونوں غلط فہمیاں دور کر لیجیے۔ قرآن سے علم ہوتا ہے کہ قوموں پر آیا بدترین عذاب ذلت رسوائی اور غلامی ہوا کرتا ہے، غور تو کیجیے ان عناصر کی بارش آپ پر ہو رہی ہے یا غیرمسلموں پر۔

اور کیوں نہ آئے ہم جیسے سفاک لوگوں پر عذاب، ہم کو بہترین امت کہہ کر نکالا گیا تھا جس نے دنیا کو انسانیت پر لانا تھا، ہمیں لے ڈوبا باہمی نفاق تفرقہ اور انتشار۔

ہم عذاب کے عین بیچوں بیچ ہیں میرے دوستو۔ یہ امریکی جس نے یہ کہتے ہوئے اسرائیلی ایمبیسی کے سامنے خود کو آگ لگائی کہ میں یہ ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ میں فلسطینیوں کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جرائم کا حصہ نہیں ہم نام نہاد مسلمانوں سے ہزار گنا بہتر انسان تھا بخدا۔

It’s a 2 months complete course. However, if you want to gain more, you can extend course to 3 months also.👉Effective fo...
08/01/2024

It’s a 2 months complete course. However, if you want to gain more, you can extend course to 3 months also.

👉Effective for Men & Women
👉Best Weight Gain Medicine
👉Increase Weight Without Side Effects
👉Improve Confidence
👉100% Organic and Natural ingredients
👉NO Side effects.

31/12/2023

Happy New Year To Johar Herbal Family

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہتمام   کو ماہ  #رمضان مبارک ہو۔ اللّٰہ کریم ہمیں اس ماہ کے توسط سے اپنی اصلاح کی توفیق عطا فرم...
22/03/2023

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ
تمام کو ماہ #رمضان مبارک ہو۔ اللّٰہ کریم ہمیں اس ماہ کے توسط سے اپنی اصلاح کی توفیق عطا فرمائے۔ اس ماہ کا خوب اہتمام و انصرام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

باڈی بلڈر کورس دیسی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ  ✅بھوک نہ لگنا، پچکے گالوں کا مستقل اعلاج✅چہرے کے ڈینٹ نکال کر خوبصورت اور گ...
26/02/2023

باڈی بلڈر کورس
دیسی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ

✅بھوک نہ لگنا، پچکے گالوں کا مستقل اعلاج
✅چہرے کے ڈینٹ نکال کر خوبصورت اور گول بنائے
✅مسلز کی نشوونما کے لئے نایاب یونانی نسخہ
✅آپ کی شخصیت کو پر کشش بنائے۔
✅باڈی بلڈرز کے لئے نایاب تحفہ
✅ ابھی خریدیں اور مہنگے سپلیمنٹ سے نجات حاصل کریں بنا کسی سائیڈ ایفکٹ کے۔ جوہرہربلز کا وعدہ زندگی دوبالا۔

سفوف فربہ خاصپچکے گال دبلے پتلے جسم کو فربہ مضبوط اورپچکے گال جسم کو موٹاخوبصورت طاقتور بنائیں،پچکے گالوں کو خوبصورت بنا...
25/02/2023

سفوف فربہ خاص
پچکے گال دبلے پتلے جسم کو
فربہ مضبوط اور
پچکے گال جسم کو موٹاخوبصورت طاقتور بنائیں،پچکے گالوں کو خوبصورت بنانے کا دیسی گھریلو طریقہ علاج،دبلے پتلے افراد موٹے اور خوبصورت ھو جائیں گے ان شاء اللہ۔
۔
پچکے ہوئے گالوں کی وجہ سے آپ اپنی عمر سے بڑے لگتے ہیں۔ کریمز اور دوسرے ٹوٹکوں کی مدد سے رنگ تو گورا ہو جاتا ہے مگر کمزور جسم اور پچکے ہوئے گال نہیں بھرتے۔
اس نسخہ کے استعمال سے ان شاء اللہ آپ خوبصورت جازب نظر آئیں گے ۔
بنیادی خواص، یہ دیسی فربہ نسخہ
•چہرہ کو خوبصورت سرخی مائل کرنا بھوک لگانا نظام ہضم کو تندرست کرنا اور کھائی ہوئی غذاء جزو بدن بنا کر صاف خون پیدا کرنا ھے_
سفوف فربہ خاص کے استعمال سے کمزور و دبلے پتلے افراد صحت مند ہونا شروع ھو جاتے،دیسی فربہ نسخہ بھوک کی کمی کو بھی ختم کرتا ہے۔
•سفوف فربہ قد بڑھاتا چہرہ بارونق و پرکشش بناتا ھے۔
•مرد و خواتین پہلوانوں و کمزور و لاغر افراد کے لیے ایک نعمت ھے__
•یہ نسخہ جریان اح**ام والوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں
اس کے استعمال سے چہرہ سرخ انار کی طرح نظر انے لگتا ہے
جس بھای کو ضروت ہو انبکس رابطہ کرے

24/02/2023

Address

Toba Tek Singh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Johar Herbal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share