Arslan Homeopathic Clinic Canal Road Toba Tek Singh

Arslan Homeopathic Clinic Canal Road Toba Tek Singh ھومیو ڈاکٹر ایم نعیم تبسم
سابق انچارج شعبئہ ھومیوپیتھ?

23/04/2025

ساگو دانہ

بچپن میں جب کبھی بیمار پڑتے ، خاص طور پر بخار یا ٹائیفائیڈ ہوتا تو ڈاکٹر صاحب کی کڑوی کسیلی دوائوں اور انجکشن کے ساتھ ساتھ پرہیز کی ھدایت بھی ملتی تھی۔
ڈاکٹر صاحب کہتے کہ ان کو ہلکی غذا دیجئے۔ امی پوچھتیں کہ ہلکی غذا میں کیا دیا جائے تو ڈاکٹر صاحب قدرے توقف سے فرماتے کہ چائے بسکٹ، ساگو دانہ، اگر گلا خراب اور کھانسی نہ ہو تو موسمی کا رس، دلیہ دودھ ڈال کر یا پھر مونگ کی دال کی کھچڑی جس میں دال دو حصے اور چاول ایک حصہ ہو۔ باقی تمام اشیا تو عام ہوتیں مگر ہم ہمیشہ ساگو دانہ کے بارے میں سوچتے کہ یہ کیا چیز ہے اور کہاں سے نکلتی ہے کیونکہ یہی ایک چیز صرف اس وقت بطور غذا دی جاتی تھی جب انسان بیمار ہو۔آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ ساگو دانہ آخر ہے کیا چیز!!!
ساگو دانہ ایک پام نما درخت جس کو کہ ساگو پام کہا جاتا ہے کے تنے کے درمیانی اسفنج نما حصے سے نکالا جاتا ہے۔ ساگو پام ایک انتہائ خوبصورت درخت ہوتا ہے۔ نیوگنی میں اس کے درخت بکثرت ہوتے ہیں اور وہاں کے مقامی لوگ اس کو پیس کر اس کا آٹا بھی بناتے ہیں اور اس کی روٹی بھی بناتے ہیں۔بلکہ یہ وہاں کی مقامی آبادی کی بنیادی غذا بھی ہے۔ ایشیا میں یہ سب سے زیادہ انڈونیشیا اور ملائشیا میں پایا جاتا ہے جہاں سے اسے یورپ اور دیگر ممالک کو برامد کردیا جاتا ہے۔ ساگو پام سری لنکا میں بھی پایا جاتا ہے۔ اگر ساگو پام کے درخت میں پھل لگ جائے تو پھل پکنے کے بعد اس کا دور حیات ختم ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد یہ درخت مردہ ہو کر سوکھ جاتا ہے اور اس کے تنے کا درمیانی حصہ سخت ہو جاتا ہے جس میں سے ساگو نہیں نکلتا۔ اس لئے احتیاط کی جاتی ہے کہ اس درخت میں پھول آنے سے پہلے اس کو کاٹ لیا جائے۔ ساگو پام کا درخت سات سے پندرہ سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد پھول دینا شروع کرتا ہے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے کہ پھول آنے سے پہلے پہلے اس درخت کو کاٹ لیا جاتا ہے۔ تنے کے اوپری موٹی چھال اور لکڑی کے درمیان نرم اسفنج نما ساگو بھرا ہوتا ہے۔ ایک ساگو پام سے تقریبا" آٹھ سو پائونڈ کے قریب ساگو دانہ حاصل ہوتا ہے۔ نرم گودے کو نکال کر خشک کیا جاتا ہے پھر اس کو پیس کر اس کا آٹا بنا لیا جاتا ہے جس سے مختلف پکوان تیار کئے جاتے ہیں اور روٹی بھی۔ بیرونی ممالک کو برامد کرنے کے لئے ایک خاص طریقے سے اس کو دانہ دار بنایا جاتا ہے جیسا کہ آپ ساگو دانے کو دیکھتے ہیں۔
۔ساگو دانہ میں 94 فی صد نشاستہ ،0.2 گرام پروٹین ،0.5 گرام غذائی ریشہ ، 10 ملی گرام کیلسیم اور 1.2ملی گرام لوہا وغیرہ شامل ہوتا ہے۔اسی لیے زود ہضم اور بھرپور غذائیت کی حامل ہونے کے سبب ساگو دانہ بچوں اور بیماروں کے لیے بہترین غذا مانی جاتی ہے۔ بیماروں کے علاوہ ساگو دانہ کی کھیر انتہائی مقوّی اور مزے دار میٹھا ہے اور ساگو دانے کو نمکین پانی میں اُبال کر ،اس آمیزہ کو خشک کیا جاتا ہے اور پھر گرم تیل میں تَل کر ساگو دانے کی " پھُول بڑیاں" تیّار کی جاتی ہیں جو چائے کے ساتھ ایسا مزا دیتی ہیں کہ آپ بے اختیار واہ واہ کہہ اُٹھیں گے۔

ساگو دانہ کے فوائد
عام طور پر ساگو دانہ لوگوں کے درمیان پیٹ کی بیماری سے بچاؤ یا پھر بیمار اور کمزور بچوں کی خوراک کے حوالے سے جانا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ساگو دانہ ان تمام اجزاﺀ سے بھرپور ہوتا ہے جن کی ہمارے جسم کو اشد ضرورت ہوتی ہے- تاہم ساگو دانہ ایک انتہائی صحت بخش غذا ہے جبکہ لوگوں کی بڑی اکثریت اس کے قیمتی فوائد سے ناواقف ہے- ساگو دانہ کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے آپ کو کتنے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟ آئیے ہم بتاتے ہیں!
پٹھوں کی افزائش اور مضبوطی:
ساگو دانہ میں پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو کہ پٹھوں کی افزائش اور انہیں مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے- اس کے علاوہ ساگو دانہ شفایابی کے عمل کو بھی تیز بناتا ہے- اسی لیے ہر شخص کو ساگو دانہ ضرور اپنی غذا میں شامل رکھنا چاہیے-

ہڈیوں کی بہترین صحت:
ساگو دانہ وٹامن کے٬ کیلشیم اور آئرن سے بھی بھرپور ہوتا ہے اور یہ اجزاﺀ ہڈیوں کی صحت بہترین بنانے اور انہیں لچکدار بنانے کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں- اس کے علاوہ یہ اجزاﺀ توانائی کی سطح میں اضافے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں- اسی وجہ سے ساگو دانہ ایسے بچوں کو کھلانا زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے جو بڑھنے کی ابتدائی عمر سے گزر رہے ہوں-

بلڈ پریشر:
ساگو دانہ پوٹاشیم پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے- یہ پورے جسم میں دورانِ خون کی سطح کو قابو میں رکھتا ہے- اس کے علاوہ یہ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے-

توانائی میں اضافہ:
اگر آپ خود کو جسمانی طور پر فعال رکھنے کے خواہشمند ہیں تو اس کے لیے ساگو دانہ ایک بہترین غذا ہے- ساگو دانہ میں پائے جانے والے کاربو ہائیڈریٹس آپ کی توانائی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں- ایسے افراد جو اکثر سستی اور کاہلی کی شکایت کرتے ہیں انہیں ساگو دانہ ضرور کھانا چاہیے-

وزن میں اضافہ:
ساگو دانہ میں بھاری مقدار میں پائے جانے والے کاربوہائیڈریٹس وزن میں اضافہ بھی کرتے ہیں- اسی لیے ایسے افراد جو بہت زیادہ کمزور ہوں انہیں چاہیے کہ وہ اپنی غذا میں ساگو دانہ کو ضرور شامل کریں- ساگو دانہ ایک ایسی بہترین غذا ہے جس میں پائے جانے والے اجزاﺀ آپ کو ایک مناسب جسمانی وزن فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

پیدائشی نقائص سے بچاؤ:
اجزاﺀ کی کمی اور غلط ادویات کا استعمال اکثر بچوں میں پیدائشی نقائص کا سبب بن جاتا ہے- ساگو دانہ میں پایا جانے والا فولک ایسڈ اور وٹامن بی 6 بجوں کی بہترین نشونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے- اسی وجہ سے ماہرین حاملہ خواتین کو ساگو دانہ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں-

نظامِ ہضم کی بہترین کے لیے:
ہم سے اکثر افراد کو نظامِ ہضم کے مسائل کا سامنا رہتا ہے- ساگو دانہ آپ کو اپھارہ پن٬ قبض اور بدہضمی سے بچاتا ہے- اس کے علاوہ ساگو دانہ کولیسٹرول کی سطح کو بھی برقرار رکھتا ہے- ساگو دانہ میں پایا جانے والا فائبر قبض کی بیماری سے بچاؤ کے حوالے سے جادو کا کام کرتا ہے- قبض کی شکایت زیادہ تر بچوں میں پائی جاتی ہے لیکن انہیں ساگو دانہ کھلا کر اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے -
ساگو دانہ انتہائ زود ہضم اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے ۔ کمزور سےکمزور ہاضمے والے بھی اس کو با آسانی ہضم کرلیتے ہیں۔

ساگو دانہ کی کھیر:
پاکستان میں عام طور پر اس کو دودھ میں پکا کر چینی ملا کر کھیر بنائ جاتی ہے۔ پچاس گرام ساگو دانہ کے لئے آدھا لٹر دودھ درکار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پچھتر گرام سفید شکر یا چینی۔ دودھ کو ابالیں۔ جب دودھ میں ابال آجائے تو اس میں ساگودانہ شامل کر کے پکاتے جائیں اور ساتھ ساتھ چمچ چلاتے جائیں. چینی بھی شامل کردیں اور اتنی دیر تک پکائیں کہ ساگو دانہ گل کر نرم ہو جائے۔ لیجئے ساگو دانہ کی کھیر تیار ہے۔
وزن اور قد بڑھانے کے لئے ساگو دانہ اور منقہ کی کھیر.
خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب اکثر اپنے کالم میں دبلے پتلے اور کم وزن والے افراد کو ساگو دانہ اور منقہ کی کھیر کے ناشتے کا مشورہ دیا کرتے تھے۔ اس کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ پچیس گرام ساگو دانہ، دس عدد صاف ستھری بڑی منقہ کے دانے اور چینی حسب ذائقہ، ددھ ڈیڑھ پائو۔
دودھ کو ابالیں اور اس میں ساگو دانہ، منقہ اور چینی شامل کر کے ہلکی آنچ پر چمچے سے چلاتے ہوئے پکاتے جائیں۔ جب کھیر جیسا ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں ۔ روزانہ نہار منہ ناشتے میں یہی کھائیں کم از کم چھ ماہ تک پابندی کے ساتھ۔ یہ دبلے بدن کو موٹا اور صحت مند کرتی ہے اور قد بڑھانے میں بھی معاون ہے۔
تو پھر آج سے ساگو دانہ کو صرف بیماروں کی غذا نہ جانئے گا.

08/04/2025

پپیتا (Papaya) ایک نہایت مفید پھل ہے جس کے بے شمار فائدے ہیں۔ اردو میں پپیتے کے فائدے درج ذیل ہیں:

1. نظامِ ہضم کے لیے مفید:
پپیتا میں "پاپین" نامی ایک خاص انزائم پایا جاتا ہے جو خوراک کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ قبض اور بدہضمی کے لیے بھی یہ مفید ہے۔

2. دل کی صحت کے لیے فائدہ مند:
اس میں اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر، اور وٹامن C ہوتا ہے جو دل کو صحت مند رکھتا ہے اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

3. جلد کو نکھارتا ہے:
پپیتا جلد کے داغ دھبے، دانے اور جھریوں کے خاتمے میں مددگار ہوتا ہے۔ چہرے پر اس کا گودا لگانا جلد کو تروتازہ بناتا ہے۔

4. وزن کم کرنے میں مددگار:
کم کیلوریز اور زیادہ فائبر کی وجہ سے پپیتا وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتا ہے۔

5. آنکھوں کے لیے مفید:
پپیتے میں وٹامن A اور بیٹا کیروٹین ہوتا ہے جو آنکھوں کی بینائی کو بہتر بناتا ہے۔

6. مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے:
وٹامن C کی زیادہ مقدار کی وجہ سے پپیتا جسم کی قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے۔

7. گردوں اور جگر کے لیے مفید:
یہ جسم کے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے اور جگر و گردے کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔

اگر آپ کسی خاص بیماری یا مقصد کے لیے پپیتا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو بتائیں، میں مخصوص فائدے بھی بتا سکتا ہوں۔

04/04/2025
ھومیوپیتھک ڈاکٹر محمد نعیم تبسم سابق انچارج شعبئہ ھومیوپیتھک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کلینک:- محمدی مسجد و...
01/03/2025

ھومیوپیتھک ڈاکٹر محمد نعیم تبسم سابق انچارج شعبئہ ھومیوپیتھک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ
کلینک:- محمدی مسجد والی گلی علامہ اقبال روڈ (لطیف ھائی سکول روڈ) ٹوبہ ٹیک سنگھ

Address

Toba Tek Singh

Opening Hours

Saturday 13:00 - 16:00
Sunday 13:00 - 16:00

Telephone

+923017281755

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arslan Homeopathic Clinic Canal Road Toba Tek Singh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Arslan Homeopathic Clinic Canal Road Toba Tek Singh:

Share