
14/08/2025
یومِ آزادی نہ صرف ہمارے وطن کی آزادی کی یاد ہے بلکہ اُن قربانیوں کا عہد ہے جو ہمارے بزرگوں نے دی تھیں۔ 14 اگست ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں، جو اپنی تقدیر خود لکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آئیں آج کے دن ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہم پاکستان کو صرف لفظوں میں نہیں، بلکہ عمل سے بہتر بنائیں گے۔ صحت، تعلیم، ایمانداری اور اتحاد کے ساتھ ہم ایک روشن کل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ پاکستان زندہ باد!