22/08/2025
پاکستان میں دنیا بھر کے مقابلے میں انجیکشن کے ذریعے دی جانے والی ادویات کا استعمال سب سے زیادہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 60 فیصد سے زائد مریضوں کو ایسی پرچیاں ملتی ہیں جن میں انجیکشن شامل ہوتے ہیں، اور ان میں سے تقریباً 90 فیصد انجیکشن غیر ضروری ہوتے ہیں۔