Bushra Hospital GT Road Muridke

  • Home
  • Bushra Hospital GT Road Muridke

Bushra Hospital GT Road Muridke Mother child healthcare
information page

18/02/2024
04/01/2024

#سوال: کیا بچپن میں ٹائیفائڈ بخار ہوا ہو تو آگے چل کر بھی کوئی مسئلہ ہو سکتا ہے ؟

⬅️ جواب : ٹائیفائڈ بخار صرف ایک بیکٹیریل انفیکشن ہے جو کسی کو بھی کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ یہ بیکٹیریا(جراثیم) متاثرہ شخص کے پاخانے میں خارج ہوتا ہے ۔ اگر کوئی شخص اس پاخانے سے آلودہ کھانا کھاتا ہے یا پانی پیتا ہے تو اسے بھی ٹائیفائڈ ہو جاتا ہے۔

⬅️ پچپن میں ہوا ٹائیفائڈ آپ کو بعد میں کوئی مسئلہ نہیں کرتا ، اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ اگر کوئی بھی علامات ہوں تو ڈاکٹر کو چیک کروا لینا چاہئے۔ ہمارے ہاں یہ بات بہت عام ہے کہ بچپن میں ٹائیفائڈ ہوا تھا، اب جسم میں درد ہے یا ٹانگوں میں درد ہے۔یہ صحیح نہیں۔

• کھانا ہمیشہ ہاتھ دھو کر پکائیں۔

• ایسی جگہ سے کھانا کھائیں جہاں حفظان صحت کا خیال رکھا جاتا ہو۔

‼️ اہم :

ٹائیفائڈ کو کنفرم کرنے کے لئے اب Blood Culture test کروایا جاتا ہے۔ Widal test یا Typhidot test اب متروک ہو چکے ہیں۔

لہٰذا ٹائیفائڈ کا شبہ ہو تو "بلڈ کلچر" کروائیں ۔

07/03/2023

ڈاکٹر صاحب آپ بار بار بتا رہے ہیں کہ نومولود بچےکو گائےکا دودھ نہ دیں ۔
میں نے کئی ماؤں کو گائے یا بھینس کا دودھ بچوں کو دیتے دیکھاہے جنکے بچے ذیادہ تندرست نظر آتے ھیں ۔ وضاحت فرمایں۔۔۔
#جواب ۔
سب سے پہلی بات یہ کہ گا ئےکا دودھ قدرت نے گا ئے کے بچھڑ ے کے لئے بنا یا ہے ۔ بچھڑے کی غذا کی ضرو ریات انسان کے بچے سےبا لکل مختلف ہیں ۔ گائے کے بچھڑے کا معدہ اور نظام ہضم انسان کے نازک بے بی سے بالکل مختلف ہے ۔
جس طر ح ایک بالغ انسان گا ئے کی غذا ہضم نہں کر سکتا اسی طر ح بے بی کا معدہ بھی بچھڑ ے کا خوراک ہضم نہیں کر سکتا ۔اس لئے ما ں کا دودھ ایک نو مو لود بچےکے لئے بہتر ین غذا ہے ۔
اگر ما ں کا دودھ کسی وجہ سے میسرنہیں ہے تو دوسرے نمبر پر فا رمو لا یا ڈبے کا دودھ /formula milk ہے ۔
اگر چہ ڈبے کا دودھ گا ئے کے دودھ سے ہی بنا یا جاتا ہے مگر اس کو ایک بہت پیچیدہ طر یقہ سےگزار کر ما ں کےدودھ کے سا خت کے قریب ترکیا جا تا ہے ۔
کر یں ؛
»» گا ئے کے دودھ میں ائرن/iron بہت کم مقدار میں ہے اور جس شکل میں ہےا میں بہت کم مقدار میں جذب ہو تا ہے۔
»» گا ئے کے دودھ میں پروٹین/proteins اورمنرل/minerals کی مقدر بہت زیا دہ ہے جوکہ نو مو لود بے بی کے گردوں/kidneys کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔
»» گائےکےدودوھ میں جو لیپڈ کی مختلف شکل مو جود ہے ۔وہ انسا نی بے کے لئے مو زوں نہیں ۔
»» اور ایک انتہا ئی اہم چیز گائے کادودھ بہت ابتدائی عمر میں دینے سے کا و ملک الرجی/cow_milk_allergy کا رسک بہت بڑھ جا تا ہے جس سے بے بی کے انت سے خون بہتا ہےجو بظاہرپاخانے میں نظر نہیں آ تا مگر اگر مائیکروسکوپ/ microscope کے اندر دیکھے تو یہ اوکلٹ بلڈ/occult blood کی صورت میں نظرآتا ہے ۔
اس سے نہ صرف انت کو نقصان ہو تا ہےبلکہ خون میں مو جو د رہا سہا ائرن بھی پاخانے کے راستے ضائع ہو جا تا ہے ۔
»»ا گر گا ئے کا دودھ پینے والا بچہ بظاہرصحت مند نظر آئے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کی ذہنی اور جسما نی صحت بہتر ہے ۔
ہمیں نہیں معلوم ا س میں ائرن کی کمی کتنی ہے جو کہ ذہنی صحت/mental_health اور ائی کیو/IQ کے لئے ضروری ہے ۔
اور اسکا بھی اندازہ لگا نا اسان نہیں کہ بچے کے گر دوں پر کتنا بو جھ ہے -
»» ایک اور چیز کی وضاحت ضروری ہے کہ بچھڑے کیلئے جسامت کاجلدبڑھنا زیا دہ ضروری ہے ۔
اس لئے قدرت نے گائے کے دودھ میں پر و ٹیں ا ور منرل کی مقدار انسانی حد سے زیا دہ رکھا ہے ۔
انسان کے لئے پہلی تر جیح دما غ اور ذہنی صحت ہے اس لئے ماں کے دودھ میں سینکڑوں ایسے اجزا ہیں جو دماغ کے نشو نما میں مددکرتے ہیں۔۔
ایک سال کی عمر میں بچے کا ہا ضمہ اورگردے/kidneys اتنے میچو ر ہو تے ہیں کہ بے بی ارام سے گا ئے کا دودھ ہضم کرسکتا ہے ۔
ہمارا کام بچو ں کی صحت کے با رے میں جدید سا ئنسی معلومات فرا ہم کرناہے-
بچو ں کو جو بھی وا لدین پلا ئیں ان کی مر ضی ہے ۔
اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔آ مین !۔




22/09/2022

GOUT
گاؤٹ کیا ہوتا ہے؟
گاؤٹ جوڑوں کے درد کی ایک شکل ہے۔ اس سے جوڑوں میں درد اور سوجن ہو سکتی ہے۔ سب سے پہلے، یہ صرف ایک جوڑ کو متاثر کرتا ہے اکثر بڑے پیر کو۔ یہ ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کے خون میں بہت زیادہ یورک ایسڈ ہوتا-یورک ایسڈ تیز سوئی نما کرسٹل بنا سکتا ہے جو جوڑوں میں بنتا ہے اور درد کا باعث بنتا ہے۔ یورک ایسڈ کرسٹل ان ٹیوبوں کے اندر بھی بن سکتے ہیں جو پیشاب کو گردوں سے مثانے تک لے جاتی ہیں۔ یہ کرسٹل "گردے کی پتھری"kidney stones میں تبدیل ہو سکتے ہیں جو پیشاب کے بہاؤ میں درد اور مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔
گاؤٹ کی علامات کیا ہیں؟ - گاؤٹ کے شکار لوگوں کو اچانک "بھڑک" یا شدید درد کے حملے ہوتے ہیں، اکثر بڑے پیر، ٹخنے یا گھٹنے میں۔ اکثر جوڑ بھی سرخ ہو جاتا ہے اور سوجن ہو جاتی ہے۔ عام طور پر، صرف ایک جوڑ متاثر ہوتا ہے، لیکن کچھ لوگوں کو ایک سے زیادہ جوڑوں میں درد ہوتا ہے۔ گاؤٹ کے بھڑک اٹھنے کا رجحان اکثر رات کے وقت ہوتا ہے۔

گاؤٹ سے ہونے والا درد انتہائی ہو سکتا ہے۔ گاؤٹ بھڑک اٹھنے کے آغاز میں درد اور سوجن بدترین ہوتی ہے۔ کیا گاؤٹ کے لیے کوئی ٹیسٹ موجود ہے؟ -
جی ہاں. گاؤٹ کے لیے آپ کا ٹیسٹ کرنے کے لیے، آپ کا ڈاکٹر یا درد میں مبتلا جوڑوں سے سیال fluidکا نمونہ لے سکتے ہیں۔ اگر اسے سیال میں مخصوص گاؤٹ کرسٹل ملتے ہیں، تو آپ کو گاؤٹ ہے۔ یہاں تک کہ جوائنٹ سے سیال کی جانچ کیے بغیر بھی گاؤٹ کا سخت شبہ ہوسکتا ہے اگر:

●آپ کو ایک جوڑ میں درد اور سوجن ہوئی ہے، خاص طور پر انگلی کے بڑے حصے کے جوڑ میں

●آپ کی علامات بھڑک اٹھنے کے درمیان مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہیں، کم از کم اس وقت جب آپ ان کا ہونا شروع کریں۔

●آپ کے خون کے ٹیسٹ یورک ایسڈ کی اعلی سطح کو ظاہر کرتے ہیں۔
گاؤٹ کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟ -
کچھ دوائیں ایسی ہیں جو گاؤٹ کی وجہ سے ہونے والے درد اور سوجن کو کم کرسکتی ہیں۔ گاؤٹ کی دوائیں بہترین کام کرتی ہیں اگر آپ انہیں علامات شروع ہوتے ہی لے لیں۔

گاؤٹ بھڑک اٹھنے کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات میں شامل ہیں:

●NSAIDs - یہ ادویات کا ایک بڑا گروپ ہے جس میں ibuprofen اور indomethacin شامل ہیں۔ NSAIDs
گردے یا جگر کی بیماری والے لوگوں کے لیے، یا ان لوگوں کے لیے جن کو خون بہنے کے مسائل ہیں، محفوظ نہیں ہو سکتے
کولچیسن Colchicine- یہ دوا گاؤٹ میں مدد کرتی ہے لیکن اس سے اسہال، متلی، الٹی اور پیٹ میں درد بھی ہوسکتا ہے۔

●Steroids - سٹیرائڈز سوجن اور درد کو کم کر سکتے ہیں۔ یہ سٹیرائڈز اس قسم کے نہیں ہیں جو کھلاڑی پٹھوں کو بنانے کے لیے لیتے ہیں۔

کیا گاؤٹ کے شعلوں کو روکنے کے لیے دوائیں ہیں؟ -
ہاں، ایسی دوائیں ہیں جو مستقبل میں گاؤٹ کے بھڑک اٹھنے کے امکانات کو کم کرسکتی ہیں وہ سب خون میں یورک ایسڈ کی مقدار کو کم کرکے کام کرتے ہیں۔ ان ادویات کی مثالوں میں ایلوپورینولAllopurinol, فریبکسوسٹاٹ febexostat، اور پروبینیسیڈ شامل ہیں ہےاگر آپ گاؤٹ کو روکنے کے لئے ایک دوائی لیتے ہیں تو ، آپ کا ڈاکٹر اس بات کو یقینی بنانا چاہے گا کہ آپ اسے محفوظ طریقے سے استعمال کریں۔ وہ یہ بھی چیک کرنا چاہتا ہے کہ آپ کے یورک ایسڈ کی سطح گاؤٹ کرسٹل کو تحلیل کرنے کے لئے کافی کم ہو جاتی ہے۔ جب آپ پہلی بار ان کو لینا شروع کردیتے ہیں تو ایلوپورینول ، فریبکسوسٹیٹ ، اور پروبینیسیڈ دراصل گاؤٹ کے شعلوں کو بڑھا سکتا ہے۔ ان بھڑک اٹھنے سے بچنے کےلیے، آپ کا ڈاکٹر تجویز کرسکتے کہ جب آپ دوائیں شروع کرتے ہیں تو آپ کولچین کی کم خوراکیں لیتے ہیں۔ اس سے گاؤٹ کرسٹل کو تحلیل کرنے کا وقت ملے گا ، اور اس سے وقت گزرنے کے ساتھ بھڑک اٹھے گا۔ اگر آپ کے پاس گاؤٹ بھڑک اٹھنا ہے تو ، یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی روزانہ کی دوائیں عام طور پر لیتے رہیں۔

آپ کا ڈاکٹر آپ کے یوری ایسڈ کی سطح کو باقاعدگی سے چیک کرے گا۔ یہ یقینی بنانا ہے کہ دوائیں کام کر رہی ہیں اور آپ صحیح خوراک لے رہےہیں۔ کیا میں گاؤٹ کے شعلوں کو روکنے کے لئے خود ہی کچھ کرسکتا ہوں؟ -
جی ہاں. اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو ، وزن کم کرنے سے گاؤٹ کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ایک مخصوص غذا کے منصوبے پر عمل کرنے سے گاؤٹ کے علامات میں مدد ملے گی۔ لیکن متوازن غذا کھانے سے آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو ، یہ آپ کو وزن کم کرنے میں بھی مدد کرسکتا ہے۔

عام طور پر ، صحت مند غذا میں پھل ، سبزیاں ، سارا اناج اور کم چربی والی دودھ کی مصنوعات شامل ہیں۔ آپ کو شوگر مشروبات اور الکحل کو بھی محدود کرنا چاہئے ، جو گاؤٹ کو بھڑک اٹھنے سے خراب بناسکتے ہیں۔

گاؤٹ والے کچھ لوگوں کو صحت کی دیگر پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ، جیسے دل کی بیماری ، ہائی بلڈ پریشر ، گردے کی بیماری ، یا موٹاپا۔ اگر آپ کے پاس ان میں سے کوئی مسئلہ ہے تو ، یہ ضروری ہے کہ اپنے ڈاکٹر کے ساتھ کام کریں تاکہ ان کا انتظام کیا جاسکے۔ اس سے آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے اور آپ کے گاؤٹ میں بھی مدد مل سکتی ہے

21/09/2022

Please monitor screen time of young children. Generally not recommended below 2 years of age. Try to limit for one hour per day. Do keep checking to see what they are watching, specially with teenagers. Avoid screen time at least one hour before sleeping.

14/09/2022

اپنی صحت کی جانچ کے لیے سالانہ کون کون سے ٹیسٹ کروانے چاہئیں؟

1۔ CBC. (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ)۔ یہ خون میں موجود مختلف خلیات یعنی ریڈ بلڈ سیلز، وائٹ بلڈ سیلز آور وائٹ بلڈ سیلز کی تمام اقسام اور پلیٹ لیٹس کی تعداد اور خون میں موجود ہیموگلوبن کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ خون میں ہیموگلوبن کی کمی مطلب اینمیا کا شکار ہیں (جسے عرف عام میں خون کی کمی کہا جاتا ہے) یا جسم میں کوئی انفیکشن یا الرجک پروسیس چل رہا ہے تو اس ٹیسٹ سے پتہ چل جاتا ہے۔

2۔ LFTs (لیور فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ جگر کا ٹیسٹ ہے۔ جس میں جگر کے نارمل کام کرنے کی صلاحیت کو چیک کرنے کے لیے خون میں بلی ریوبن اور کچھ اینزائمز کو جانچا جاتا ہے۔ بلی ریوبن ایک مادہ ہے جو کہ ہمارے خون کے سرخ خلیات کی توڑ پھوڑ سے بنتا ہے اور جگر اس کو جسم سے صاف کرنے کے لیے دیگر کچھ مادوں کے ساتھ جوڑتا ہے اور پھر یہ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ اگر جگر کے نارمل فنکشن میں کوئی خرابی ہو تو بلی ریوبن کی مقدار خون میں ایک مخصوص ویلیو سے بڑھ جاتی ہے۔

3۔ RFTs (رینل فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ گردوں کی جانچ کا ٹیسٹ ہے۔ اس میں خون میں موجود یوریا اور کریٹینن کو جانچا جاتا ہے اور اگر ان کی مقدار ایک مخصوص حد سے زیادہ ہو تو یہ گردوں کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے

4۔ Lipid profile Test. یہ جسم میں موجود مختلف طرح کے لپڈز کی جانچ کرتا ہے یعنی کولیسٹرول ، ہائی ڈینسٹی لائیپو پروٹینز اور لو ڈینسٹی لائیپو پروٹینز۔ جن افراد کی فیملی ہسٹری میں دل کے امراض ہوں ان کو (خاص طور پر مرد حضرات کو) یہ ٹیسٹ سال میں ایک بار ضرور کروانا چاہیے۔ لپڈز لیول میں اگر تھوڑی بہت گڑ بڑ ہو تو آپ ابتدائی لیول پر اس کی جانچ کر کے اپنی خوراک میں تبدیلی اور ورزش کو روٹین کا حصہ بنا کر دل کے خطرناک امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ مردوں میں دل کے امراض کا تناسب زیادہ ہے۔ لہذا سب مرد حضرات کو بیس سال کی عمر کے بعد یہ ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیے اور جن کے ماں باپ میں سے کسی کو دل کا مرض ہے تو وہ سالانہ یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں۔

5۔ BSL. ( بلڈ شوگر لیول )۔ یہ ٹیسٹ خون میں موجود گلوکوز کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ کی فیملی ہسٹری میں ڈایا بٹیز (شوگر) کی بیماری ہے تو سالانہ اپنا یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں

6۔ Stool test . ترقی یافتہ ممالک میں ہر چھ ماہ بعد سکریننگ ٹیسٹ میں یہ بھی کیا جاتا ہے۔ کولون اور ریکٹم کے مختلف امراض خصوصا کینسر کو جلدی پکڑنے کے لیے یہ ٹیسٹ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ اس ٹیسٹ میں سٹول سیمپل کی مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں خون ، پس یا کوئی اور ایبنارمل مادہ تو موجود نہیں ہے۔

7۔ Urine complete examinatiom۔ اس ٹیسٹ میں یورین کی مکمل مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں بیکٹریا ، خون ، پس یا کرسٹلز وغیرہ تو موجود نہیں۔۔یہ ٹیسٹ یورینری ٹریکٹ کی بیماریوں کی جانچ کے لیے ضروری ہے

مفاد عامہ کے لیے شایع کیا گیا.

13/09/2022

سوال ۔بچے کو ماں کا دودھ پلا نے سے ما ں کو کیا فا ئدے ہیں..

جواب ۔ ماں کا دودھ نہ صرف بچے کے لئےببہتر ین غذا
ہے ۔بلکہ ماں کے لئے بھی اس کے لئے بیشمار فا ئدے ہیں ۔
ڈلیوری کے بعد ہو نے بلیڈ نگ رک جا تی ہے ۔
ماں کو کینسر ہو نے کا رسک کم ہوتا ہے ۔
ماں کو جو ڑوں کی بیماری اور ہڈیا ں کمزور ہو نے کا رسک کم ہو تا ہے۔
او ر حمل کے دوران بڑ ھنے والا وزن کم ہو جا تا ہے ۔

اور اکثریت اگلےبچہ ہونے میں وقفہ بڑھ جاتا ہے ۔یعنی قدرتی مانع حمل ہے

ماں نفسیاتی طور پر صحت مند ہوجاتی ہے اور ڈیپریشن سے بچ جاتی ہے ۔
ماں میں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کم ہوتی ئے ۔

ماں میں خون کی کمی یا انیمیا میں کمی ہوتی ہے ۔

ماں میں بلڈ پریشر اور دل کی بیماری میں کمی ہوتی ہے

Address


Opening Hours

Monday 10:00 - 18:00
Tuesday 10:00 - 18:00
Wednesday 10:00 - 18:00
Thursday 10:00 - 18:00
Friday 10:00 - 18:00
Saturday 10:00 - 18:00
Sunday 10:00 - 15:00

Telephone

+924237166220

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bushra Hospital GT Road Muridke posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram