
15/06/2025
پاکستان میں منہ کا کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایک نئی تحقیق میں اس کی بڑی وجہ نسوار، پان، گٹکا اور سپاری جیسی چبانے والی تمباکو مصنوعات قرار دی گئی ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال اور جی سی یونیورسٹی لاہور کی مشترکہ تحقیق کے مطابق یہ کینسر ملک میں دوسرا بڑا اور مردوں میں سب سے عام کینسر بن چکا ہے۔ تحقیق میں 688 افراد کو شامل کیا گیا۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ فوری طور پر عوامی آگاہی، ابتدائی سکریننگ اور نسوار، پان و گٹکا پر سخت ضابطے نافذ کیے جائیں ورنہ منہ کے کینسر کا بوجھ مزید بڑھے گا۔