Arshad Pharmacy and Child care centre

Arshad Pharmacy and Child care centre Arshad Pharmacy in Child care Center a New setup to provide health facility in their home door..

وائیگرا کوئی ٹائم والی گولی نہیں. یہ صرف erectile dysfunction اور چند اور بیماریوں کیلئے استعمال ہوتی ہے. یہاں نوجوان بھ...
17/02/2022

وائیگرا کوئی ٹائم والی گولی نہیں. یہ صرف erectile dysfunction اور چند اور بیماریوں کیلئے استعمال ہوتی ہے. یہاں نوجوان بھی یہ گولی استعمال کررہے ہوتے ہیں. بغیر کسی وجہ کے. خدارا بلاوجہ ایسی میڈیسن استعمال نہ کریں. یہ میڈیسن بڈھے بابوں کیلئے ہوتی ہے کہ جن کا مینار پاکستان بوسیدہ ہوجاتا ہے. اور اس کو سہارے کی ضرورت ہوتی ہے..
اس دوا کو بلاوجہ استعمال کرکے اپنے آپ کو بڑے نقصان کی طرف دھکیل رہے ہیں. ورنہ آپ کا مینار پاکستان بھی وقت سے پہلے خستہ خالی کا شکار ہوجائے گا.

انتہائ سنجیدہ اور سمجھنے والا پوسٹ,  مہربانی کرکے غلط مت سمجھیں  بلکہ  سمجھنے کی کوشش کریں 👉🙏why dog's get stuck during ...
11/02/2022

انتہائ سنجیدہ اور سمجھنے والا پوسٹ, مہربانی کرکے غلط مت سمجھیں بلکہ سمجھنے کی کوشش کریں 👉🙏

why dog's get stuck during mating, and why you should not hit them during this process

چلو آئیے آج یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔!!!!!

کتے عموما
ً
August ________اگست
September _____ستمبر
October________ اکتوبر

کے مہینوں میں mating کرتے ہیں اور یہ اُن کا mating period ہوتا ہے۔

اگر اتنی سی بات سمجھ آ گئی ہو تو ہم آگے بڑھتے ہیں

اور یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کتے s*x کے دوران آپس میں کیوں چپک جاتے ہیں اور بحثیت ایک intelligent being ہمارا اس دوران کیا طریقہ کار ہونا چاہیے۔

ہم جانتے ہیں کہ
s*x is a natural thing۔

یہ وہی چیز ہے جس سے میں ، آپ بلکہ ہم سب انسان، جانور، چرند پرند ، کیڑے مکوڑے سب اسی طریقے سے پیدا ہوئے ہیں۔
( بس تھوڑا بہت ایک دوسرے سے مختلف)

(شروع کرنے سے پہلے آپ سب سے درخواست ہے کہ اس آرٹیکل کو ہنسی مذاق نہ بنائیے گا بلکہ اسے اخلاقی اور سائنسی topic کے طور پر پڑھیے گا )

تو ہمیں اس کو ایک process کے طور پر لینا چاہیے۔

بہت سے اَن پڑھ لوگ اور افسوس کے ساتھ لکھنا پڑھ رہا ہے کہ کچھ پڑھے لکھے لوگ بھی dog's کو ایک دوسرے کے ساتھ چپکے ہوئے دیکھ کر اُن کو پتھر یا ڈنڈے سے مارتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو کہ داصل ایک غلط طریقہ ہے۔

سیکس ہم بھی کرتے ہیں۔لیکن چار دیواری کے اندر

یہ بچارے جانور تو ہماری طرح intelligent being نہیں ہیں اور اتنی سمجھ بوجھ نہیں رکھتے لیکن ہم تو رکھتے ہیں۔ اس لیے ہمیں اُس وقت اپنے intelligent being ہونے کا ثبوت دینا ہے نہ کہ وحشی اور درندے ہونے کا۔۔۔۔۔۔!

مجھے امید ہے کہ آپ اب سے ایسا نہیں کرو گے کیونکہ ہم پڑھے لکھے لوگ ہیں اصولاً ہمیں اس کا ثبوت بھی دینا چاہیے اور دوسرے لوگوں کو اس سے روکنا بھی چاہیے

🐕
بنیادی طور پر dog's s*x
2 سے 3 steps پر مشتمل ہوتا ہے۔ جس میں سے دوسرا step جس کو ہم stuck step بولتے ہیں۔

جس سے male dog اور female dog آپس میں چپک جاتے ہیں۔

جب male dog اپنا semen release کرتا ہے

تو اس کے جنسی اعضاء کے بلبس غدود (bulbas glandis) کافی سخت ہو جاتے ہیں اور ساتھ ہی female dog کی (va**na muscles) کے پٹھے بھی تنگ ہو جاتے ہیں۔

اور جب تک male dog اور female dog کے muscles relax نہیں ہوجاتے تب تک male dog اپنا ge***al مادہ کتا کے ge***al part سے الگ نہیں کرسکتا۔

اسی دوران male dog کے ge***al part سے fluid secrete ہوتا ہے
جس کی وجہ سے اس کے سپرم زیادہ تیزی سے بہنے لگتے ہیں۔

یہ پورا process ہونے کا دورانیہ 5 سے 45 منٹ کے درمیان ہوتا ہے( الگ ہونے کا دورانیہ )

//یعنی کم سے کم 5 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 45 منٹ۔۔۔//

اسی دوران اگر کوئی Dog 🐶 کو پھتر ڈنڈے یا کسی بھی چیز سے مارتا ہے تو کہی بار female dogs اپنی s*xual ability بھی کھو سکتی ہیں۔ دوسرے لفظوں میں ہاتھ دھو سکتی ہیں۔

اور جہاں تک male dog's کی بات ہے اُن کی kidney کام کرنا بند کرسکتی ہے

اگر آپ یہ سوچ رہے ہو کہ male dog اور female dog ایک دوسرے کی opposite سمت میں کیوں کھڑے ہوجاتے ہیں تو جواب ہے
👇
کیونکہ یہ دورانیہ 5 سے 45 منٹ کا ہوتا ہے۔ اس لیے اس دوران وہ اپنے آپ کو comfortable position دینے کے لیے یہ position لے لیتے ہیں

تحریر: بنتِ حق

اور ایک گزارش ہے کہ فضول comments سے اجتناب کیا جائے اور مثبت اور اچھی گفتگو کی جائیں

 #آئس !!!آئس جس کا اصل نام "میتھ ایمفیٹامین" ہے جسے مختصراََ میتھ یا کرسٹل میتھ کہا جاتا ہے۔ یہ بھاڑی نما مخصوص پودوں او...
08/02/2022

#آئس !!!
آئس جس کا اصل نام "میتھ ایمفیٹامین" ہے جسے مختصراََ میتھ یا کرسٹل میتھ کہا جاتا ہے۔
یہ بھاڑی نما مخصوص پودوں اور درختوں سے حاصل کئے جانیوالے ایک خاص کیمیکل کو کہتے ہیں۔
نیز یہ لیبارٹریوں میں ایفیڈرین سے بھی تیار کیا جاتا ہے۔ اس خونی نشے کے کرسٹلز عموماََ چینی یا نمک کے بڑے دانوں کی سائز کے ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ خطرناک ترین نشوں میں سے ایک ہے۔ اسکے استعمال سے انسان کے اندر توانائی دگنی حد تک بڑھ جاتی ہے، حافظہ انتہائی تیز ہو جاتا ہے اور انسان 24 سے لے کر 72 گھنٹے تک جاگ سکتا ہے۔ لیکن نشہ اترنے کے بعد انسان انتہائی تھکاوٹ اور سستی محسوس کرتا ہے۔ وہ آس پاس موجود ہر انسان کو شک کی نظر سے دیکھنے لگتا ہے۔ آئس کے مسلسل استعمال سے انسان پاگل پن کا شکار ہو کر جلد ہی موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

پاکستان میں قبائلی علاقے بالخصوص خیبر ایجنسی کو آئس کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ جہاں یہ زہریلا اور مہلک نشہ ایران اور افغانستان سے سمگل ہو کر آتا ہے۔ مہنگا ہونے کی وجہ سے یہ پہلے صرف امراء کی دسترس میں تھا اور ان کی پارٹیوں میں سرو کیا جاتا تھا۔ کیونکہ خالص اور اصل آئس کی ایک چھوٹی سی پڑیا 5 سے 10 ہزار تک ملتی تھی۔ لیکن جہازوں" کی تعداد اور کھپت میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر ایران اور افغانستان سے کثرت سے سمگلنگ اور مقامی لیبارٹیوں میں تیار شدہ دو نمبر آئیس" کی وجہ سے قیمتیں بتدریج کم ہو کر 500 سے 1500 کے درمیان تک آ گری ہیں۔

خیبر پختونخواہ میں اس خونی نشہ کا استعمال اور کاروبار بہت مضبوطی سے اب اپنے خونی پنجے گاڑ چکا ہے۔ اور بڑے شہروں پشاور، لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر میں اس کا پھیلاؤ خطرناک حد تک تیزی سے جاری ہے۔ عام افراد کے ساتھ ساتھ تجارت پیشہ افراد ، سیاستدان، سرکاری افسران تک اس نشے کی لت میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ بدقستی سے یہ نشہ ملک کے تعلیمی اداروں میں بھی فروغ پا رہا ہے اور اس سے زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ طالبات اور خواتین کی بھی ایک قابلِ ذکر تعداد اس جان لیوا نشے کی عادی ہے۔

جتنی تیزی سے یہ مہلک نشہ اقبال کے شاہینوں کے پر کاٹ رہا ہے، اس سے کئی گنا سستی اور غفلت کا ارتکاب پاکستان کی حکومتیں کر رہی ہیں۔ حکومت کی طرف سے اس نشے کی روک تھام کے سسلسلے میں اب تک کسی بھی قسم کے کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ابھی تک خصوصی طور پر آئس کے سمگلروں اور پینے والوں کے لیے کوئی سزا ہی مقرر نہیں کی گئی .

میری اس پوسٹ کے توسظ سے حکومت وقت سے بھی درخواست ہے کہ حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے جتنی جلد ممکن ہو، اس کے سدباب کیلئے قانون سازی کی جائے اور اس لعنت سے جڑے تمام لوگوں کیلئے سخت سے سخت سزائیں مقرر کی جائیں۔ نیز اسکے خلاف بلا تاخیر فوری سرکاری مہم شروع کی جائے۔ تاکہ اس مہلک نشے کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو .

نوجوانوں کیلئے چند اہم راز جو بڑھاپے تک ان کا ساتھ دینگی.... اور آپ کو لمبے عرصے تک جوان رکھ سکتی ہے. اور آپ اپنی عمر سے...
28/12/2021

نوجوانوں کیلئے چند اہم راز جو بڑھاپے تک ان کا ساتھ دینگی.... اور آپ کو لمبے عرصے تک جوان رکھ سکتی ہے. اور آپ اپنی عمر سے کم لگیں گے.

1) اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں، مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں. خاص طور پر فاسٹ فوڈز استعمال نہ کریں. مہینے ایک دفعہ بے شک یہ شوق پورا کرلیا کریں. لیکن لگاتار ایسے کھانے آپ کی صحت پر اتنا برا اثر ڈالتے ہیں کہ آپ وقت سے پہلے بوڑھے ہوجائیں گے. یا کوئی بڑی بیماری لاحق ہو سکتی ہے.
2) ایک کپ سبز چائے 🍵 کو اپنی روزانہ روٹین بنا لیں. دن میں 2 یا 3 سے زیادہ کپ سبز چائے نہ پیئیں. سبز چائے کے بہت زیادہ فوائد ہیں. اسی طرح اسے بہت زیادہ پینے سے نقصان بھی ہوسکتا ہے. جیسا کہ کیلشیم کی کمی.
3) روزانہ کم ازکم 30 منٹ تک دھوپ میں بیٹھیں. تاکہ آپ کو وٹامن ڈی کی کمی نہ ہو. وٹامن ڈی کی کمی نہ صرف کیلشیم کی کمی کا باعث بنتی ہے بلکہ جسم میں بہت زیادہ مسائل کا سبب بنتہ ہے. اس کی شدید کمی سے شوگر، بلڈپریشر، کولیسٹرول اور کینسر جیسی بیماری تک لگ سکتی ہے. اگر دھوپ پر. بیٹھنا ممکن نہیں تو وٹامن ڈی کے کیپسول استعمال کریں.
4) روزانہ کم از کم 30.منٹ کی ورزش کریں. چاہے وہ جم ہو یا دوڑ ہو، واک ہو. ضرورت پڑنے پر ملٹی وٹامن استعمال کریں. سٹیرائنڈز سے بچیں. اکثر جیم میں لوگ سٹیرائنڈز لگاتے ہیں جس سے ان کا بیڑا غرق ہوجاتا ہے، بہت سی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں. اگر یہ غلطی کر دی ہے تو وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ جلدی لیں. کیوں کہ سٹیرائنڈز استعمال کرنے سے آپ کے اندر وٹامن ڈی کی شدید کمی لاتا ہے جس سے مزید مسائل جنم لیتے ہیں. ورزش صرف اپنی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے کریں.
5) روزانہ تازہ پھل کھائیں، ڈرائی فروٹس جیسا کہ بادام، چنے، اخروٹ وغیرہ کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں. ہر چیز کو ایک خاص مقدار میں استعمال کریں.
6) کبھی کبھی شہد بھی استعمال کریں. دودھ کو روزانہ کی بنیاد پر پیئیں. مچھلی بھی ہفتے میں ایک دفعہ کھائیں.
7) اپنی صحت کا. بہت خیال رکھیں یہ اللہ کی امانت ہے. کسی بھی مسئلے کی صورت میں کسی مستند (فیزیشن) ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے مشورہ کریں. اس پر کوئی کمپرومائز نہ کریں. عطائی ڈاکٹروں سے مشورہ لے کر اپنا ستیاناس نہ کریں. ایسے بہت سے لوگ ہم نے دیکھیں ہیں جو ان عطائی ڈاکٹروں کے ہتھے لگ جاتے ہیں اور پھر ساری زندگی پچتاتے ہیں.
8) کھانے کے 30.منٹ تک کوئی چیز بھی نہ پیئیں. کھانے کے بعد چائے پینے کہ بہت زیادہ برے اثرات ہوتے ہیں. کم از کم 30.منٹ کا وقفہ دیں. پھر چاہے چائے پیئیں یا جوس.
آپ کی زندگی میں بیماریاں وغیرہ تب آتی ہیں جب آپ اپنی پرواہ نہیں کرتے. اور اپنی خوراک میں ہر مضر صحت چیز کو شامل کر دیتے ہیں. فاسٹ فوڈز، سٹیرائنڈز وغیرہ، ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے مشورے کے بغیر میڈیسن استعمال کرنے سے آپ بہت بڑے نقصان کو پہنچ جاتے ہیں جس کی سمجھ آپ کو نہیں آتی.
دین اور دنیا دونوں کو ساتھ لے کر چلیں. نماز کو لازمی حصہ بنائیں. ایک ٹائم ٹیبل بنالیں. شروع میں مشکلات محسوس ہونگی لیکن بعد میں آپ کو اس روٹین میں مزا آنے لگے گا.
دعاگو:Arshad Pharmacy

 #پیدائش کے بعد  #نر  #بچوں (لڑکوں) میں  #چھاتی کا بڑھنا جسے میڈیکل کی زبان میں  Gynecomastia # کہلاتی ہیں ایک  #عارضی ع...
02/12/2021

#پیدائش کے بعد #نر #بچوں (لڑکوں) میں #چھاتی کا بڑھنا جسے میڈیکل کی زبان میں Gynecomastia # کہلاتی ہیں ایک #عارضی عمل ہے جو کہ حمل کے دوران ماں کے خون میں ایسٹروجن کی زیادہ مقدار کی وجہ سے %60-90 نوزائیدہ نر بچوں میں پایا جاتا ہے۔ چھاتی کی نشوونما غیر متناسب ہوسکتی ہے اور تقریبا %5 میں #دودھ نکلنا بھی دیکھا جاتا ہے۔ زیادہ تر بچوں میں یہ حالت پیدائش کے 4-8 ہفتہ کے اندر حل ہوجاتا ہے ، لیکن کچھ بچوں میں یہ 12 ماہ تک رہ سکتے ہیں، اور پھر خودبخود ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اس حالت کےلیے کسی دوائی یا علاج کی ضرورت نہیں ہے۔
اگر آپ کو بچے میں کبھی ایسا حالت دیکھنے کو ملے تو اسے اپنے حالت پر چھوڑ دے، اور بچے کی چھاتی سے دودھ نکالنے کی کوشش نہ کرے کیونکہ اس کی وجہ سے چھاتی میں انفکشن ہو سکتی ہے۔ اور یہ انفکشن ایک ناسور کی شکل اختیار کرسکتی ہیں جس کےلیے پھر سرجری اور دوائ دونوں کی ضرورت ہوگی۔

For your kind information and care🤲اج کل بچوں کا سینہ جب خراب ھو جاتا ھے تو کچھ مائیں بچوں کا سینہ کپڑے سے مضبوطی کےساتھ...
18/11/2021

For your kind information and care🤲
اج کل بچوں کا سینہ جب خراب ھو جاتا ھے تو کچھ مائیں بچوں کا سینہ کپڑے سے مضبوطی کےساتھ باندھ لیتے ھیں۔ یہ ایک انتہائ خطرناک عمل ھے اس سے بچے کی جان جا سکتی ھے۔ یہ بچے کو فائدہ کے بجائے نقصان پہنچاتی ھے کیونکہ جب سینہ خراب ہوجاتا ھے تو فطری عوامل انسان کو موت سے بچانے کے لئے متحرک ھو جاتے ھے جیسے سانس کا پھولنا اور چھاتی کا تیز تیز حرکت شروع کرنا تاکہ زیادہ سے زیادہ آکسیجن کینچح سکے ۔ لہذہ سینہ باند ھنے سے آکسیجن کھینچنے میں مزید دشواری ھو جاتی ھے اور بچے کی تکلیف میں مزید اضافہ ھو جاتا ھے۔ اسلئے اس عمل کی حوصلہ شکنی کریں...

مکئ کو انگریزی میں Maize کہتے ہے جبکہ شمالی امریکہ اور آسٹریلین انگلش میں اس کو Corn بھی کہتے ہیں۔ اس کا بوٹنیکل نام Zea...
23/10/2021

مکئ کو انگریزی میں Maize کہتے ہے جبکہ شمالی امریکہ اور آسٹریلین انگلش میں اس کو Corn بھی کہتے ہیں۔ اس کا بوٹنیکل نام Zea mayz ہے۔ تعلق اس کا monocot کے مشہور ترین family یا خاندان Poaceae یا Gramineae سے ہے۔

اس پودے میں male اور female پھول الگ الگ ہوتے ہیں۔ اس کے چوٹی پر جو پھول بنتے ہیں ان کو Corn tussel کہتے ہیں۔ یہ male flowers ہے۔ اس کا پشتو نام " بمبلے" ہیں۔

پودے کے درمیان پر Female flowers اگتے ہیں جن کو Kernels کہتے ہیں۔ اس کے درمیان corncob ( پشتو نام شتئی) ہوتا ہے۔ اس کے باہر جو گھاس کے چھلکے ہوتے ہیں ان کو Husk ( پشتو نام کوسڑہ) کہتے ہیں۔

مکئ کے پیدوار تو ویسے پوری دنیا سے reported ہے لیکن سب سے زیادہ مکئ پیدا کرنے میں پھر سے امریکہ ٹاپ پر ہے۔ اس کے بعد چائنہ اور برازیل کے نام ہیں۔

مکئی تقریباً ہر ثقافت میں ایک اہم خوراک ہے۔ اسے پاؤڈر یا آٹے (corn flour) کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے دنیا بھر میں مختلف طریقوں سے کھایا جاتا ہے۔

ستمبر کے آغاز سے ﮨﯽ ﻣﮑﺌﯽ ﮐﯽ بھٹے، سِٹا یا چھلی (وگی) تیار ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ مکئی کے سِٹا، بُھٹا یا چھلی ایک ایسی چیز ہے جو شاید ہی کسی کو ناپسند ہو۔ لوگ ان کو مختلف طریقوں سے سے کھاتے ہیں۔

بعض لوگ اُبال کر اور بعض بھون کر کھانا پسند کرتے ہیں۔ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﻤﮏ میں ﺑﮭﻮﻥ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﺭﯾﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﮑﺎ ﮐﺮ ، کوئی گرم سرخ کوئلے کے اوپر بون رہا ہے۔

اسی طرح مکئ کے کچے دانے گھی اور نمک کے ساتھ روسٹ کیے جاتے ہیں جسے نینے یا ( پڑسکے ) کہتے ہیں یہ بھی بہت مزے دار اور لذیذہوتے ہیں۔ نینوں کی بہت سارے اقسام ہیں جس پر پھر لکھوں گا۔

مکئ کے نرم اور میٹھے بْھٹے بھْون کر ہرعمر کے لوگ خوب شوق سے کھاتے ہیں اور اکثر اوقات اس کے ساتھ اخروٹ بھی خوب میچ کرتی ہے۔ کچے بھْٹے اْبال کر بھی کھائے جاتے ہیں۔ گرم بھْٹے پر نمک یا لیموں چھڑک کر بھی کھانے کا اور مزہ ہوتا ہے۔

فوائد :

▪️مکئ بحیثیت اناج، پھل اور سبزی پوری دنیا میں استعمال ہوتی ہے جو ﻟﺬﺕ ﺍﻭﺭ ﻏﺬﺍﺋﯿﺖ ﺳﮯ بھرپور ہے۔

▪️ﻧﺸﺎﺳﺘﮧ ﮐﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﻘﺪﺍﺭ کے وجہ سےColon cancer ، cholesterol اور IBS ﮐﮯ ﺧﻄﺮﺍﺕ ﮐﻮ ﮐﻢ ﮐﺮﻧﮯ کی باعث ﺑﻨﺘﯽ ﮨﮯ۔

▪️ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﺍیک ﺑﮭﭩﮧ ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﺍﯾﮏ ﮐﭗ ﻣﮑﺌﯽ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ ﺍ ﺳﮯ 18.4 Fibre ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺲ سے blood sugar levels ﮐﻮ ﻣﺴﺘﺤﮑﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﺪﺩ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ۔

▪️مکئی complex carbohydrates پر مشتمل ہے اسے کھانا صرف توانائی کا ذریعہ نہیں بلکہ دماغ اور اعصابی نظام کیلئے بھی بہت مفید ہے۔

▪️ مکئی وٹامن B 12 اور Iron سے بھرپور ہوتی ہے، یہ خون کے RBCs کی پیداوار کو بڑھاتی ہے جو خون کی کمی سے بچنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ RBCs ناصرف جسم صحت مند اور چاق وچوبند رکھتا ہے بلکہ چہرے پر تازگی اور شادابی بھی چھلکتی ہے۔

▪️مکئی میں lotine اور xeccinthene بھی ہوتا ہے، جو retina یعنی آنکھ کی پُتلی میں موجود molecular fat ہیں اور بصارت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بینائی کیلئے بہت اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔

▪️یہ وزن کم کرنے والے افراد کیلئے بہت اچھا ہے کیونکہ یہ توانائی کی کثافت کو کم کرنے اور بھوک کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ وزن کنٹرول میں رہنے کے لئے چاول کھانے کی بجائے مکئی کو ترجیح دیں۔

▪️برطانوی کارنویل یونیورسٹی کی مطابق مکئی انٹی آکسیڈینٹ کا بہترین ذریعہ ہے۔اس میں Phenolic acid نامی compound پایا جاتاہے جس کی وجہ سے جسم میں antioxidation بڑھتے ہیں۔

▪️جن افراد کو Diabetes یا بلڈ پریشر کامسئلہ ہوانہیں مکئی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔اس میں موجود Photochemicals کی وجہ سے خون میں اعتدال رہنے کی وجہ سے شگر لیول کنٹرول میں رہتی ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر نہیں ہوتا۔ مکئی میں موجود starch کا استعمال glucose اور insulin کے ردعمل کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

▪️اسے کھانے سے قبض دور ہونے کے ساتھ پیٹ ٹھیک رہتا ہے۔ ایسے کھانے جن میں Fibre موجود ہووہ جسم کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں اور مکئی ایسے ہی کھانوں میں سے ایک ہے۔ فائبر کی وجہ سے معدہ ٹھیک رہتا ہے اور قبض نہیں ہوتی۔

Toradol💊(katorolac) a NSAID 🚨 should not be used for more than 5 days📌 even if the pain continues.🔊 Because katorolac ma...
10/10/2021

Toradol💊(katorolac) a NSAID 🚨 should not be used for more than 5 days📌 even if the pain continues.
🔊 Because katorolac may causes serious⚠️
side effects like ( GIT bleeding,ulcer and coagulation disorders.

29/08/2021

To fill the prescription and Deal with the patient .also Fill the order form..

02/07/2021

Fulfil the Needs of customers

شئیر کریں تاکہ آگاہی ہو گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔‏جب سے تیز ہوا چل رہی اس دن سے کافی لوگوں کے ناک سے خون آ رہا ہے،‏اس وق...
02/04/2021

شئیر کریں تاکہ آگاہی ہو
گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔
‏جب سے تیز ہوا چل رہی اس دن سے کافی لوگوں کے ناک سے خون آ رہا ہے،
‏اس وقت ملکی فضاء میں نمی کا تناسب خطرناک حد تک کم ہے جس کی وجہ سے ہونٹ پھٹنے، ناک اور گلے میں خون آنے اور سانس رکنے کی شکایت عام ہے۔
ہونٹوں اور ناک میں گلیسرین لگائیں۔ پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
‏ہوا خشک ہے ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے ناک کے اندرونی تہہ میں موجود خون کی نالیاں پھٹ جاتی ہیں اور خون بہنا شروع ہو جاتی ہے۔ اپنے ناک کو پانی سے تر کر کے رکھیں اور با وضو رہیں
اور ماسک لازمی پہنیں

23/03/2021

Expert in ultrasound in Delivery

Address

Deolai Adda Swat
Swata

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arshad Pharmacy and Child care centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Arshad Pharmacy and Child care centre:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram