Gurya.

Gurya. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gurya., Garah Maharaja Hazrat Sultan Bahoo, .

03/08/2025
ممکن ہے کہ کھا جائے یہ ہجرت اسے کہنا۔۔۔ہم جھیل رہے ہیں تری قلت اُسے کہنا!ہاتھوں کی لکیروں میں ترا نام نہیں ہے۔۔اور بڑھتی...
29/07/2025

ممکن ہے کہ کھا جائے یہ ہجرت اسے کہنا۔۔۔
ہم جھیل رہے ہیں تری قلت اُسے کہنا!

ہاتھوں کی لکیروں میں ترا نام نہیں ہے۔۔
اور بڑھتی چلی جاتی ہے چاہت اسے کہنا!

اک بار پلٹ آئے سینے سے لگا لے۔۔۔۔
اب سانسوں میں ہونے لگی دقت اسے کہنا!

کسی شخص کے جانے سے کوئی مر نہیں جاتا۔۔۔
ہاں لہجوں میں آجاتی ہے شدت اسے کہنا!

کہنا کہ زمانے تو گزر جائیں گے لیکن۔۔۔
مجھ سے نہیں گزرے گا وہ لمحہ اُسے کہنا!!

" جب اُس نے دوبارہ مُجھ سے رابطہ بحال کرنے کی کوشش کی تو مُجھے اُس وقت پروین شاکر کی ایک بات یاد آگئی کہ ؛ کھوئی ہُوئی چ...
29/07/2025

" جب اُس نے دوبارہ مُجھ سے رابطہ بحال کرنے کی کوشش کی تو مُجھے اُس وقت پروین شاکر کی ایک بات یاد آگئی کہ ؛ کھوئی ہُوئی چیزیں تو مِل جاتی ہیں ، کھوئے ہُوئے اِنسان بھی مِل جاتے ہیں ، مگر جب تک وہ آتے ہیں ہمیں اُن کی ضرورت نہیں رہتی ۔۔۔ ہم اُن کے بغیر جینا سیکھ چُکے ہوتے ہیں! ۔ " 💔🙂

29/07/2025

کہنے کو پاگل لیکن کچھ خواب زندہ ہیں ابھی

04/07/2025

ایک ہمارا ماضی دوسرا مستقبل فقط اسی کا نام #زندگی ہے

ایک ماں اپنے نشئی بیٹے کے ساتھ بیٹھی ہے اور انتظار کررہی ہے کہ کب اُس کا نشہ اُترے اور وہ اُسے گھر لے کر جائے بانو قدسیہ...
03/07/2025

ایک ماں اپنے نشئی بیٹے کے ساتھ بیٹھی ہے اور انتظار کررہی ہے کہ کب اُس کا نشہ اُترے اور وہ اُسے گھر لے کر جائے
بانو قدسیہ نے کیا خوب کہا ہے کہ اگر کسی کے سات بیٹے ہوئے، 6 جنت میں گئے اور ساتواں دوزخ میں گیا تو ماں کو جنت میں تلاش نہ کرنا
"وہ ساتویں کے ساتھ دوزخ میں ملے گی"
کہ چھ بیٹے تو آرام و سکون سے ہیں لیکن ماں کا چین و قرار اس ساتویں کے پاس ہوگا۔ اللّٰہ میری اورآپ سب کی ماؤں کو سلامت رکھے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین
🤲

بے پرواہی:کبھی کبھی چھوٹی چھوٹی پابندیاں توڑنی چاہییں آپ کو شوگر ہے؟تو کیا ہےکبھی کبھی ایک گلاب جامن کھا لیںزندگی میٹھے ...
03/07/2025

بے پرواہی:

کبھی کبھی چھوٹی چھوٹی پابندیاں توڑنی چاہییں
آپ کو شوگر ہے؟
تو کیا ہے
کبھی کبھی ایک گلاب جامن کھا لیں

زندگی میٹھے کے بغیر پھیکی ہے
پھیکی زندگی پھر موت سے بھی بدتر ہے

چھوٹی چھوٹی پابندیاں توڑیں
کبھی پچ سے باہر نکل کر ایک آدھ شارٹ کھیل لیں
آپ نے کافی رن بنا لئے ہیں
کافی جی لیا ہے
ایک دو رسک تو لے سکتے ہیں
زندگی خطرے کے بغیر بے کار ہے

گھر کے کھانے اچھے ہیں
کبھی کبھی کوئی چسکہ
ہوٹلنگ
کھابے کی روٹی
ماجھے کی چاۓ پی لینی چاہیے
اس سے آپ کی صحت برباد نہیں ہو جاۓ گی

تنہائی اچھی ہے
لیکن کبھی کبھی لوگوں میں مل جانا
اپنی شناخت کھو دینا
ان جیسا ہو جانا
جھوٹی موٹی ہنسنا
یا بیوقوفی کی باتوں کو سچ سمجھ کر سر ہلانا
اتنی عقل کا بھی کیا کرنا ہے
اگر تم ہنستے نہیں ہو تو سمجھو زندہ نہیں ہو

کسی نۓ راستے سے گھر آ جانا
دوکان کے باہر بیٹھے لوگوں سے سلام لینا
رک کر انہیں حیران کر دینا
بچوں سے مخاطب ہونا
ان کے ساتھ کھیل لینا
آپ کے رتبے میں فرق نہیں آنے والا

سونے کے وقت جاگ جانا
کبھی بے وقت سو جانا
نظم کی جگہ نثر لکھ دینی
نثر کی جگہ کوئی لطیفہ
کبھی کچھ نہ لکھنا
نہ پڑھنا
کتاب رکھ کر ایک پرندے کو دیکھنا
آپ کا ادبی مرتبہ گھٹا نہیں دے گا

آپ ہمیشہ وقت پہ دفتر جاتے ہیں
یا اسکول
آج لیٹ ہو گئے
کوئی بات نہیں
آپ کوئی گناہ گار نہیں ہو گئے
نہ ہی اس پابندی کا آپ کو نوبل انعام ملنا ہے

ذہانت بغیر جذبے کے لطف نہیں دیتی
زندگی بغیر کسی مستی کے زندگی نہیں
کھائیں پییں
گائیں
رقص کریں
زندگی کے چھوٹے چھوٹے اصول توڑیں
آپ ہمیشہ یہاں نہیں ہیں

_لوگوں کو جج نہیں کیا کریں اس طرح وہ آدھی بات کرتے ہیں اور آدھی دل میں رکھ لیتے ہیں۔۔اور دل میں رکھی گئی باتیں سلو پوائز...
02/07/2025

_لوگوں کو جج نہیں کیا کریں
اس طرح وہ آدھی بات کرتے ہیں اور آدھی دل میں رکھ لیتے ہیں۔۔
اور دل میں رکھی گئی باتیں سلو پوائزن کی طرح ہوتی ہے۔_*

پھر  شام  کی  ہوا  نے تری بات چھیڑ دی پھر میرے چار سُو تری خوشبو بکھر گئی
02/07/2025

پھر شام کی ہوا نے تری بات چھیڑ دی
پھر میرے چار سُو تری خوشبو بکھر گئی

02/07/2025

تمہارا ذہنی سکون بہت بہتر ہو جائے گا جب تم یہ سمجھ جاؤ گے کہ:
ہر بات پر ردِعمل دینا ضروری نہیں۔
ہر رائے پر پریشان ہونا ضروری نہیں۔
ہر واقعہ کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دینا ضروری نہیں۔
ہر کہی گئی بات کا جواب دینا ضروری نہیں۔
خاموشی، درگزر، اور نظرانداز کرنا بعض اوقات سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے۔

Address

Garah Maharaja Hazrat Sultan Bahoo

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gurya. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Gurya.:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram