
20/05/2025
سـنــو جـانـــاں 🥰❤️
تم اکثر مجھ سے پوچھتی ہو روح من کیا ہوتی ہے اور
میں تم سے کہتا ہوں اس کی بہترین مثال تم خود ہو
روح من
جیسے تم میری روح میں سمائی ہو اور میری ڈھڑکنوں کا قرار تم میں پوشیدہ ہے جب میرے دل میں تمہاری روح و قرار ملتے ہیں تو( روح من )بنتی ہے ❤️
روح من آپ میری ملکیت ہیں اورآپ کے معاملے میں بڑا ہی خود غرض ہوں جانتی ہو کیوں یہ دل تو مرے پاس ہے مگر اس کی رفتار تمہارے ہاتھ میں ہے اور میں چاہتا ہوں یہ رفتار کبھی بند نہ ہو..❤️
تمہارے پاس تو بہت سے لوگ ہونگے ایسے لوگ جو بلا کے حسین چہرے رکھتے ہیں ۔جن کی آواز حسین،دلکش مسکراہٹیں اور جو دن رات تجھ کو دیکھتے ہیں اور شام ڈھلے ساتھ بھی چلتے ہوں گے مگر ان ہزاروں کو بھی پا کر تمہاری روح بے قرار ہو تو سمجھنا محبت نے تم کو پکارا ہے وہ سب تم کو چاہتے ہیں مگر میری چاہت کی اکلوتی وارث تم ہو کبھی فرصت ملے تو میرے دل کہ آنگن میں اترو اور کبھی نہ جا سکو اور تم کو اپنے قرار کی وجہ سنا سکوں اور بتاوں کہ دیکھو ان ہزاروں کے دل یوں نہیں دھڑکتے جیسے تمہارے لیے (روح من )میرا دل دھڑکتا ہے❤️🥰