Saeed Homoeopathic Clinic

Saeed Homoeopathic Clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Saeed Homoeopathic Clinic, White House H. Block, Vehari.

20/10/2023
السلام علیکمآپ گھر بیٹھے بزریعہ کورئیر میڈیسن منگوا سکتے ہیں
12/10/2023

السلام علیکم
آپ گھر بیٹھے بزریعہ کورئیر میڈیسن منگوا سکتے ہیں

گینگرینگینگرین ایک خطرناک امراض میں سے ہے۔ اسکا وقت پر پہچانے جانا اور علاج کرانا ضروری ہوتا ہے۔ گینگرین کی بنیادی وجوہا...
03/09/2023

گینگرین
گینگرین ایک خطرناک امراض میں سے ہے۔ اسکا وقت پر پہچانے جانا اور علاج کرانا ضروری ہوتا ہے۔ گینگرین کی بنیادی وجوہات میں خون کی رسائی کا کم ہونا اور انفیکشن شامل ہوتا ہے۔

علامات:
- جلد کی سیاہی اور نکروسز
- درد

احتیاطی تدابیر:
- جلد کے زخموں کی صحیح دیکھ بھال کریں
- لاپرواہی نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر سے بر وقت تشخص کروانا ضروری ہے.




السلام علیکم گھر بیٹھے بزریعہ کورئیر میڈیسن منگوا سکتے ہیں
26/08/2023

السلام علیکم
گھر بیٹھے بزریعہ کورئیر میڈیسن منگوا سکتے ہیں

السلام علیکمگھر بیٹھے بزریعہ کورئیر میڈیسن منگوا سکتے ہیں
20/08/2023

السلام علیکم
گھر بیٹھے بزریعہ کورئیر میڈیسن منگوا سکتے ہیں

السلام علیکم ھومیو پیتھی میں تحقیق اور تجربات کے تیس سال
10/08/2023

السلام علیکم ھومیو پیتھی میں تحقیق اور تجربات کے تیس سال

14/06/2023

السلام علیکم
ہم کریں۔ بات دلیلوں۔ سے تو رد ھوتی ھے
اسکے ھونڻوں کي خاموشی بهی سند هوتی هے
۔Selection of potency
افورزم نمبر 278
۔پوٹینسی کا انتخاب یعنی Homoeopathic posology
۔Posology یونانی لفظ posos سے نکلا ہے جس کے معنی how much ۔کس قدر کے ہیں
ھومیو پیتھی کے پانچ اصول ہیں
نمبر 1 Similar remedy
نمبر 2 Single remedy
نمبر 3 Human proving
نمبر 4 Individualization
نمبر 5 Minimum dose
پہلے چار اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ھم میڈیسن کا صحیح انتخاب کرتے ہیں اور پانچویں اصول کو سامنے رکھتے ہوئے پوٹینسی کا چناؤ کرتے ہیں
ھومیو پیتھی میں شروع سے ہی پوٹینسی کا چناؤ متنازعہ رہا ہے کچھ ڈاکٹر لو پوٹینسی کا استعمال کرتے ھیں کچھ ھائی پوٹینسی استعمال کرتے ہیں ڈاکٹر ھانیمن نے خود پہلے 1xسے 6x پوٹینسی استعمال کی اس کے بعد ھانیمن نے اپنے ساتھی Bose اورBoenning Hausan کے تجربات سے اور ھائی پوٹینسی کا استعمال کیا لیکن ھانیمن نے درمیانی پوٹینسی کو محفوظ قرار دیا ہے
ٹاپک بہت لمبا ہے (میں صرف ضروری باتیں ہی لکھوں گا )
۔Classification of potency
نمبر 1 Low potency.
Mt.1x.3x.6x.6.12x
نمبر 2 Medium potency
12.30x.30.
نمبر 3 High potency
200.1m.
نمبر 4 Very High
10m.50m. cm.dm.mm.
Selection of potency
دوا کے چناؤ میں درج زیل عوامل بہت اہمیت کے حامل ہیں
نمبر 1 Susceptibility of patient
مریض کی دوا کے لئے استعداد قبولیت

میڈیسن کی پوٹینسی کا چناؤ Susceptibility کی بنیاد پر ہونا چاہئیے جو کہ مختلف افراد میں عمر مزاج خلقی بناوٹ عادات و اطوار بیماری کی نوعیت اور موسمی حالات میں مختلف ہوتی ہے
ڈاکٹر جار نے Low and high potency کا فرق بہت اچھے طریقے سے واضح کیا کہ انہوں نے بتایا ہے کہ Proving کے دوران مدر ٹنکچر اور لو پوٹینسی سے صرف عام قسم کی علامات ملتی ہیں جبکہ Medium and high potency نےدس کی خاص اور نمایاں دماغی علامات واضح کی ہیں
اسی طرح جار نے نظریہ پیش کیا کہ دوا کی طاقتکا چناؤ Totality of characteristic symptoms کی بنیاد پر ہوگا کیونکہ خاص علامات میں جتنی زیادہ مماثلت ملتی ہے دوا کے لئے مریض کے اندر اتنی ہی زیادہ Susceptibility موجود ہوتی ہے اور زیادہ مماثلت پر high potency دی جاتی ہے اگر علامات واضح نا ہوں اور نمایاں علامات کی کمی کی وجہ سے کئی علامات سامنے آ رہی ہوں تو اس کا مطلب ہے مریض کی Susceptibility کم ہے ایسی صورت میں مریض کو Low potency دی جائیگی
بچوں ۔جوانوں۔ حساس ۔اعصابی۔ذہین افراد میں Susceptibility زیادہ ہوتی ہے ان کو high potency کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ بوڑھے کند ذہن غبی افراد میں Susceptibility کم ہونے کی وجہ سے Low potency کی ضرورت ہوتی ہے
نمبر 2 ۔۔مرض کی نوعیت Nature of disease
ھمیں Grass pathological Diseases اور deficiency diseases اور ایسے امراض جس میں گردے۔پھیپھڑے اور جگر متاثر ہوں Low to medium پوٹینسی استعمال کرنا ھوگی
ایسے امراض جو بہت خطرناک ہوں یعنی Malignant and rapidly fatal diseases اور Disease with poor vital rection میں بعض اوقات مدر ٹنکچر بھی استعمال کرنا پڑتا ہے
۔Functional disorders میں Medium to high پوٹینسی استعمال کی جاتی ہے
ایسے امراض جن میں دماغی علامات بیت واضح ہوں ھائی پوٹینسی استعمال کی جائےگی
Nature of medicine
میڈیسن کے چناؤ میں اس کی نوعیت کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے
۔Organ remedy
ایسی میڈیسن جو جسم کے کسی خاص عضو پر زیادہ اچھا اثر کرتی ہوں مثلاً ceanothus کا اثر spleen پر Berb.Vulgکا اثر kidney پر اور Crataegus کا اثر Heart پر
Clinical Proved Remedy
ایسی دوائیں جن کو ڈاکٹرز نے اپنے کلینک میں کسی خاص مرض میں یا کسی خاص علامت کے تحت موثر پایا ہو اور ان کی باقاعدہ پرونگ نا ہوئی ہو بلکہ معالجین کے مشاہدات کو مرتب کر کے میٹیریا میڈیکا میں درج کیا گیا ہو ایسی دواؤں کو Low potency میں استعمال کیا جاتا ہے مثلاً Mag phos۔ Kali Mur وغیرہ
Biochemic Remedies
اگر جسم میں Salts کی کمی کی وجہ سے بیماری پیدا ہو جائے تو سب سے پہلے ان کی کمی کو پورا کرنا ھوگا تاکہ اس کی کمی کی وجہ سے جو علامات پیدا ہوئی ہیں وہ ختم ہو جائیں اس کمی کو پورا کرنے کے لئے جو نمکیات کی حامل دوائیں ھوتی ھیں بائیوکیمک کہلاتی ہیں ان کا استعمال Low potency میں کیا جاتا ہے
Constitutional Remedies
ایسی دوائیں جو مریض کی علامات کے ساتھ ساتھ اس کے مزاج اور جسمانی ساخت سے بھی مماثلت رکھتی ہوں Constitutional Remedies کہلاتی ہیں ان کو ھمیشہ اونچی طاقت میں استعمال کیا جاتا ہے
Nosodes۔Sarcodes and Poisons
ایسی دوائیں جو خام حالت میں ادویاتی تاثیر نا رکھتی ہوں اور Low potency میں ان کا استعمال نقصان دہ ہو ان کو ھمیشہ اونچی طاقت میں استعمال کیا جاتا ہے
Nature of patient
مختلف مریض مختلف عادات و اطوار کے ہوتے ہیں اسی طرح ان کی جسامت بھی مختلف ہوتی ہے جو مریض ذکی الحس ہوں کند ذہن اور سست ہوں ان پر چھوٹی طاقت اچھا کام کرتی ہے جبکہ پھرتیلےاور ذہین مریضوں میں High potency کا استعمال مناسب ہے
Effects of Medicine
ایسی دوائیں جو مختلف امراض میں Physiological effect حاصل کرنے کے لئے استعمال کروائی جاتی ہیں ان کی Low potency رکھی جاتی ہے مثلاً قے لانے کے لیے Ipecac جسم سے کسی چیز کو باہر نکالنے کے لیے Silicea ۔
اگر جسم میں کسی جگہ مواد جمع ہو اور اسے نکالنا مقصود ہو تو اس مقصد کے لئے Heper۔sulph۔Silicea کی پوٹینسی کو رکھیں گے اور زخم کو خشک کرنا ھو تو انہی دواؤں کی High potency استعمال ہوگی
Prophylactic medicine
ایسی تمام دوائیں جو کسی بھی بیماریوں کی روک تھام میں استعمال کی جاتی ہیں High potency میں استعمال ہوتی ہیں مثلاً خسرہ سے بچاؤ کے لئے Veriolinum کالی کھانسی سے بچاؤ کے لیے Pertussin
Constitutional Effect
وہ ادویات جو constitutional effect مرتب کرتی ہیں اور گہرا اثر کرتی ہیں ان کو High potency میں دیا جاتا ہے
ڈاکٹر ھانیمن نے حمل کے دوران constitutional طریقہ علاج پر زور دیا ہے اس وقت ماں بہت sensitive ھوتی ھے اور اس میں Susceptibility ہوتی ہے ماں کو حمل کے دوران میڈیسن دے کر انے والی نسل کو وراثتی بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے
Similarity of medicine with disease
جس قدر مماثل دوا ہو گی اسی قدر اونچی پوٹینسی استعمال کی جائے گی اور اگر جزوی مماثل ہو اور علامات واضح نا ھو تو دوا ھمیشہ Low potency میں ہی اچھی رہے گی
Previous Treatment
دوا کی پوٹینسی کا چناؤ کرتے وقت اس بات کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے کہ مریض کا سابقہ علاج کس قسم کا رہا ہے ایسے جہاں دواؤں کا استعمال کثرت سے کیا گیا ہو مریض کی Susceptibility کم ہو چکی ہوتی ہے اس لئے وہاں لو پوٹینسی استعمال کروائی جاتی ہے اور جب تک مریض کی استعداد قبولیت بڑھ نا جائے مریض کو لو پوٹینسی پر رکھا جائے اور جیسے جیسے Susceptibility بڑھے تو بتدریج پوٹینسی کو بڑھایا جائے

ھومیو ڈاکٹر سعید چوہدری وہاڑی 03007737087
آن لائن مشورہ کے لئے صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک فون کر سکتے ہیں

  treatment
10/06/2023

treatment

28/05/2023

السلام علیکم ھم میں سے بہت سے ڈاکٹرز نے کینٹ ریپرٹری میں Mind چپٹر کو بہت کم پڑھا ہے اس کو اگر اچھے طریقے سے پڑھا جائے تو ھمارے بہت سے معاشرتی مسائل کا حل اس میں موجود ہے مثلاً اگر ایک عورت اپنے خاوند سے اکثر ناراض ہو کر میکے چلی جاتی ہے جبکہ اس کے بچے بھی ہیں گھر میں کوئی مسئلہ بھی نہیں ہے اصل میں اس کے ڈوپامین نامی ھارمون کم ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے اس کو خوشی کا احساس کم ہوتا ہے بچوں گھر اپنے میاں سے دلچسپی کم ہو جاتی ہے اگر اس عورت کو SEP ھائی پوٹینسی میں دے دی جائے تو وہ دوبارہ ناراض ہو کر میکے نہیں جائے گی اسی طرح اگر مرد حضرات خود تو گھر سے بن سنور کر نکلتے ہیں لیکن گھر بیوی بچوں کو خرچہ بھی نہیں دیتے اور ان پر بلا وجہ رعب بھی ڈالتے رہتے ہیں ان کو Lyco ھائی پوٹینسی میں چند خوراک ہی دے دی جائیں تو گھر خرچہ دینا شروع کر دیتے ہیں ھومیو ڈاکٹر کا کام صرف صرف جسمانی بیماریوں کی دوا دینا نہیں ہے بلکہ معاشرے کو اچھا بنانا بھی ذمہ داری ہے میں بہت سے لوگوں پر تجربے کی بنیاد پر یہ بات لکھ رھا ہوں کینٹ ریپرٹری میں مائنڈ چپٹر کو رٹہ لگا لیں یا پھر سہگل مائنڈ میتھڈ سیکھنے کی کوشش کریں۔ ھومیو ڈاکٹر سعید چوہدری وہاڑی

10/05/2023

السلام علیکم ڈاکٹر پھاٹک لکھتے ہیں کہ بخار میں زیادتی کھانے سے ہو تو Phos اور Tuber اگر کھانے سے آرام ملے تو Anac اور China دیں اسی طرح اگر Emotion اور Home sickness سے بخار ہو تو Caps دوا ہوگی۔ ھومیو ڈاکٹر سعید چوہدری وہاڑی 03007737087

14/04/2023

السلام علیکم
اگر دیکھا جائے تو اس وقت پوری دنیا میں جو آپریشن سب سے زیادہ ہوتے ہیں وہ اپنڈکس کے ہیں
بہت سارے مریضوں میں کلیر نہیں ہوتا کہ درد Appendicitis کی وجہ سے ہے یا کسی اور چیز کا درد ہے اس کو سارٹ لکھوں گا
۔1 A Meckel's diverticulum is small outpouching of the small intestine.
یہ small intestine میں ایک چھوٹی سی outpouching ہوتی ہےاور اپنڈکس کے بالکل پاس ہوتی ہے اگر اس میں انفیکشن ہوگی تو اس کا جو درد ہے وھ بالکل Acute Appendicitis جیسا ہوتا ہے ویسے تو یہ بچوں میں زیادہ ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی younger adults میں بھی ہو سکتا ہے
2
The right o***y and right fallopian tube lie near appendix
اگر فیلوپین ٹیوب یا اووری میں انفیکشن ہو تو یہ اپنڈکس کے درد سے ملتا جلتا ہوتا ہے اس میں اگر الٹراساؤنڈ اسکین کروالیا جائے تو بہتر ہے
3
Right sided diverticulitis
4
Right kidney disease and ureter infection
پیشاب کی نالی جو گردے سے نکل کر Bladder کوAppendix کے بالکل پیچھے سے ہوکر جاتی ہے اس میں اگر انفیکشن ہو جائے تو بھی درد کی جگہ اور علامات Appendix کے درد سے ملتی جلتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ
Pyelonephritis
Renal abscess
Pari Renal pus
Rarely Ureteric Stone
کی علامات بھی اپنڈکس کے درد کا دھوکہ دے سکتی ہیں
کبھی کبھی Actopic pregnancy کی درد بھی اپنڈکس کی درد کا دھوکہ دے سکتی ہے
اوپر والی سب وجوہات کے ھوتے ہوئے اگر ھم کلینیکل اگزامینیشن ٹھیک سے کریں ھم پوری ھسٹری لیں تو ھم %90 صحیح ڈائگنوز کر سکتے ہیں اس کے علاؤہ اگر ہم الٹراساؤنڈ اسکین کروالیں اور بلڈ CBC کروا لیں تو علاج کرنے میں بہت آسانی ہو جائے گی
ھومیو پیتھک علاج
1. کالوسنتھ
درد کی وجہ سے مریض دھرا ہو اور جھکنے سے کچھ آرام ملے تو کالوسنتھ دوا ھوگی
2۔برائی اونیامریض کو تھوڑی سی حرکت سے درد میں زیادتی ہو اور آرام سے سکون ملے تو برائی اونیا بہترین کام کرتی ہے
3۔رہس ٹاکس
ویٹنگ روم میں مریض بیٹھے اور اٹھ کر چلنا شروع کر دے تو دوا رہس ٹاکس ہوگی
4۔بیلاڈونا
درد کی جگہ حساس ہو درد کی جگہ گرم ہو ہلکا جھٹکا برداشت نا ہو
5۔آئرس ٹینکس
اس کی ساری علامات اپنڈکس میں بیلا ڈونا کی طرح ہوں اور درد کے ساتھ متلی ھو تو بہترین کام کرتی ہے
6۔اینٹی پائرین
مریض کا جب CBC کروائیں گے تو TLC زیادہ ہوگا پیتھالوجیکل بیس پر ھمارے پاس انفیکشن کو ختم کرنے کے لئے بہت اچھی دوا ہے

بزریعہ کورئیر گھر بیٹھے میڈیسن منگوا سکتے ہیں
08/04/2023

بزریعہ کورئیر گھر بیٹھے میڈیسن منگوا سکتے ہیں

04/04/2023

   # fitness
22/03/2023

# fitness

15/03/2023

السلام علیکم
موسم بدل رہا ہے فضا میں پولن بھی ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگ نزلہ چھینکوں کی شکایت کے ساتھ آرہے ہیں اگر رات کو سوتے وقت ناف اور ناک میں سرسوں کا تیل لگا لیں تو ایوریج لوگ دواؤں سے بچ سکتے ہیں
ھومیو ڈاکٹر سعید چوہدری وہاڑی

" گندم"   *خوراک یا زہر *ایک مشہور ماہر امراض قلب بتاتے ہیں کہ گندم کواپنی روزمرہ زندگی سے نکالنا  آپ کی صحت کو کس طرح ب...
11/03/2023

" گندم" *خوراک یا زہر *
ایک مشہور ماہر امراض قلب بتاتے ہیں کہ گندم کواپنی روزمرہ زندگی سے نکالنا آپ کی صحت کو کس طرح بہتر بنا سکتا ہے۔.
ماہر امراض قلب ولیم ڈیوس نے انجیو پلاسٹی اور بائی پاس سرجریوں کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔.
". ان کی اپنی والدہ 1995 میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں ، بہترین کارڈیک نگہداشت حاصل کرنے کے باوجود ،
اگلے 15 سال اس نےاپنے مریضوں میں دل کی بیماری کی وجوہات کی جاننے میں گزارے۔.
نتیجے میں جودریافتیں سامنے آئیں۔
نیو یارک ٹائمز کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب "گندم بیلی" ، جو ہمارے بہت سے جسمانی مسائل ، بشمول دل کی بیماری ، /ذیابیطس / موٹاپا فالج /اندھا پن سمیت ، ہمارے گندم کے استعمال کی وجہ قرار دیتی ہے۔.
گندم کا اپنی روزمرہ خوراک سےخاتمہ "ہماری زندگی کو بدل سکتا ہے۔."۔
* "گندم بیلی" کیا ہے؟?*
گندم آپ کے بلڈ شوگر کو ڈرامائی انداز میں بڑھاتا ہے۔. ۔
آپ گندم اور صحت کے دیگر مسائل کے درمیان رابطے واضح کرتے ہیں۔.
میرے اسی فیصد مریضوں کو ذیابیطس یا قبل از ذیابیطس تھا۔.
میں جانتا تھا کہ گندم نے بلڈ شوگر کو تقریبا کسی بھی چیز سے زیادہ بڑھایا ہے ، لہذا میں نے کہا ، "آئیے گندم کو اپنی غذا سے نکالیں اور دیکھیں کہ آپ کے بلڈ شوگر کا کیا ہوتا ہے۔.”وہ 3 سے 6 ماہ بعد واپس آئے ، تو ان کی بلڈ شوگر ڈرامائی طور پر کم ہو گئی تھی۔.
لیکن ان کے یہ دوسرے بھی حیرت انگیز فوائد تھے:۔
1- “میں نے گندم کو ہٹا دیا اور میرا وزن کم ھو گیا
.2- میرا دمہ بہتر ہوگیا ، میں نے اپنے دو ائیاں بہت کم کر دیں۔."۔
3-میں 20 سال سے درد شقیقہ میں مبتلا تھا بہتر ھو گیا
4-" میرا ایسڈ ریفلوکس اب ختم ہوگیا ہے۔."۔
5- "میرا آئی بی ایس بہتر ہے ، 6-میرا السرسی کولائٹس
،7- ، میرا موڈ ، میری نیند . . ."اور اسی طرح ،
جب آپ گندم کی ساخت کو دیکھیں تو ،
1-امیلوپیکٹین اے ، جو گندم کا منفرد کیمیکل ہے ، ایل ڈی ایل بڑھاتا ھے - جو خون کی شریانیں بند کرتا ھے اور نظر کو ناقابل تلافی نقصان دیتا ھے/ دل کی بیماری کی پہلی وجہ ہے۔.
جب گندم کو غذا سے ہٹا دیا جاتا ہے تو ، ایل ڈی ایل کی سطح 80 اور 90 فیصد تک گر جاتی ہے۔.
2-گندم میں گلیڈن ہوتی ہے ، ایک پروٹین جو دراصل بھوک زیادہ بڑھاتی ھے ۔. گندم کھانے سے ایک دن میں اوسطا شخص کی کیلوری کی مقدار میں 400 کیلوری کا اضافہ ہوتا ہے۔.
3-گلیڈین میں افیون جیسی خصوصیات بھی ہیں
کیا آپ گندم سے پاک غذا کھا رہے ہیں
میں لوگوں کو حقیقی کھانے پر واپس آنے کی ترغیب دیتا ہوں:۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ھو
نیو یارک ٹائمز کی بہترین فروخت ہونے والی کتاب کے اقتباسات ~۔

27/02/2023

    پستان خواتین کے لئے درد سینہ نہیں بلکہ بہت بڑا درد سر ہیں.چھوٹے ہو جائیں تو پرابلم.زیادہ بڑے ہو جائیں تو مصیبت.ناپید...
13/02/2023



پستان خواتین کے لئے درد سینہ نہیں بلکہ بہت بڑا درد سر ہیں.
چھوٹے ہو جائیں تو پرابلم.
زیادہ بڑے ہو جائیں تو مصیبت.
ناپید رہ جائیں تو نالاں.
ایک پستان چھوٹا اور دوسرا بڑا ہو جائے تو عجوبہ.
ایک ہے زندگی اور سو سو طوفان. جائیں تو کہاں جائیں.

فکر نہ کریں ہومیوپیتھی کا دامن بڑا وسیع ہے
آن لائن علاج کے لئے فون نمبر 03007737087 پر رابطہ کریں

08/02/2023

پیاس زیادہ لگتی ہے؟
پیشاب زیادہ آتا ہے؟
بھوک زیادہ لگتی ہے؟
تھکاوٹ بہت ہے؟
زندگی میں مایوسی ہی مایوسی ہے؟
بینائی کم ہورہی ہے؟
پرائویٹ پارٹس پر خارش ہورہی ہے؟

آپ کو شوگر ہو سکتی ہے۔ کسی اچھی لیب پر جاکر HBA1C خون کا ٹیسٹ کروایں۔

05/02/2023

السلام علیکم
کئی بار ایسا ہوتا کہ بچوں میں ایلو پیتھک اور ھومیو دوا کھانے کے باوجود پیٹ درد ختم نہیں ہوتا باوجود علامات سے مماثل دوا دینے کے
اس طرح کے کیس میں الٹراساؤنڈ ضرور کروائیں اکثر میں اب mesenteric lymph nodes ہوتی ہیں میں نے اس طرح کے کیس میں ٹیوبر میازم کو مدنظر رکھ کر علاج کیا تو اللہ تعالیٰ نے مریض کو سوفیصد شفا دی ہے
ھومیو ڈاکٹر سعید چوہدری وہاڑی

      لیکوریا خواتین کی بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جن کے بارے میں بات نہیں کی جاتی لیکوریا بھی ان بیماریوں میں سے ایک ہے۔ب...
03/02/2023


لیکوریا

خواتین کی بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جن کے بارے میں بات نہیں کی جاتی لیکوریا بھی ان بیماریوں میں سے ایک ہے۔بہت سی لڑکیاں اور عورتیں اس انفیکشن میں مبتلا ہوتیں ہیں لیکن وہ شرمندگی کے باعث ایسی بیماری پر بات بھی نہیں کرتیں لیکن یہ غلط ہے ،کوئی بھی بیماری جب شدت پکڑتی ہے تووہ انسانی صحت کا بہت نقصان کر دیتی ہے۔

اکثر خواتین اپنا یہ مسئلہ ڈاکٹرز کو بھی بتانے سے گریز کرتیں ہیں جس کی وجہ سے یہ بڑھتاچلاجاتاہے۔یہ بیماری کئی وجوہات کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔اس کا بروقت علاج بہت ضروری ہے۔یہ انفیکشن ہماری قوت مدافعت میں کمی کرتا ہے۔بہت سی خواتین اس مسئلے کی وجہ سے بہت پریشان ہوتیں ہیں۔اس انفیکشن کی وجہ ناقص غذااوررہن سہن کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔اس لیے ہمیں چاہیے کہ اگر یہ بیماری کسی بھی لڑکی یا عورت کو ہووہ جلد ڈاکٹر سے مشورہ کرے۔

لیکوریا کیا ہے؟
لیکوریا
لیکوریا عورت کی یوٹرس سے نکلنے والاسفید یا پیلا رطوبت ہے۔اسے لیکوریا کہتے ہیں ۔ یہ بیماری عورتوں میں عام ہوتی ہے۔اس بیماری کے بہت نقصان ہیں جو عورت کی صحت پرمرتب ہوتے ہیں۔

لیکوریا کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں ۔۔۔۔

نامناسب طرزِزندگی

غیرمتوازن کھانے کی عادت

ہارمونل تبدیلی

بدہضمی

فنگل انفیکشن

قبض

خون کی کمی

ذیابیطس

کثرتِ حیض

پریشانی یا صدمہ کاہونا

بہت سی لڑکیوں کو یہ بیماری حیض شروع ہونے کے ایک سال پہلے یا بعد میں ہوسکتا ہے۔بعض خواتین میں ڈلیوری کے بعداس مرض کا شکار ہوتی ہیں۔اس طرح کے معاملات یوٹرائن انفیکشن کی نشاندہی کرتے ہیں۔اس لیے فوری طور پرعلاج ضروری ہے تاکہ انفیکشن سے بچا جاسکے۔یہ مرض اچانک شدت اختیار نہیں کرتا۔لیکن یہ مرض خواتین کے تولیدی نظام کے دوسرے اجزاکو بھی نقصان دے سکتا ہے۔

لیکوریا کی علامات
لیکوریا کی علامات ہر عورت میں مختلیف ہو سکتی ہیں لیکن بعض میں ایک ساتھ کئی علامات ہوسکتی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں؛

اندامِ نہانی سے سفید یا پیلابدبودار مادےکااخراج

پنڈلیوں اور ریڑھ کی ہڈی میں درد

سستی اور کاہلی

پیٹ کے حصے میں بھاری پن

اندامِ نہانی میں خارش

نظامِ انہظام کے مسائل

چڑچڑاپن

فوری کیا کرنا چاہیے

زیادہ سےزیادہ پانی کا استعمال کریں۔

تازہ پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں۔

اپنی غذا میں کیلا،سنترہ اور کینو کا شامل کریں۔

ہرےپتوں والی سبزیاں،دہی اور پیاز کا استعمال کریں۔

کاربوہائیڈریٹ والی غذاکا استعمال کریں۔

کم چکنائی والی چیزوں کا استعمال کریں۔

صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

ذہنی دباؤ سے بچیں کیونکہ اس سےہارمونز کا توازن بگڑتا ہے۔

ہم نےاس بیماری کی وجوہات اور علامات تو جان لی ہیں ،لیکن یہ خواتین کا اتنا حساس مسئلہ ہے کہ اگرآپ کا یہ مسئلہ ٹھیک نہیں ہورہا تو آپ کو بروقت ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے تاکہ اس انفیکشن سے نجات مل سکے۔اس کے لئے ہم سے گھر بیٹھے آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں اور گھر بھیٹھے میڈیسن منگوا سکتے ہیں
رابطہ کے لئے 03007737087
میسیج کے لئے وٹس ایپ نمبر 03323337087

  treatment
27/01/2023

treatment

السلام علیکم بہت سارے امراض میں ٹیسٹ ضروری ہو جاتے ہیں مثلاً میرے پاس ایک مریض آ کر کہتا ہے کھانے کے فورا بعد پیٹ گیس سے...
25/01/2023

السلام علیکم
بہت سارے امراض میں ٹیسٹ ضروری ہو جاتے ہیں مثلاً میرے پاس ایک مریض آ کر کہتا ہے کھانے کے فورا بعد پیٹ گیس سے پھول جاتا ہے جبکہ اس نے سب طریقہ ہائے علاج آزما لئے ہیں میں اسکو میڈیسن دینے سے پہلے Lft اور الٹراساؤنڈ ضرور کرواؤں گا

وہ اس لئے جب مریض کو قبض بھی نہیں کھانا بھی اب نارمل کھاتا ہے پھر بھی گیس ہے تو اس کے فیٹی لیور کے سو فیصد چانس ہیں
ھومیو ڈاکٹر سعید چوہدری وہاڑی
03007737087
, treatment

21/01/2023

السلام علیکم
ھم اگر ڈاکٹر Boericke ۔ڈاکٹر Robin Murphy
ڈاکٹر Julian اور ڈاکٹر Farokh J Master کو اچھی طرح سٹڈی کر لیں تو ہم بیماری کے نام پر بھی اچھی میڈیسن سلیکٹ کر سکتے ہیں
ھومیو ڈاکٹر سعید چوہدری وہاڑی
03007737087

18/01/2023

السلام علیکم
ڈاکٹر کلارک نے Karaka کو فالج کےلئے Specific ریمیڈی لکھا ہے
ھومیو ڈاکٹر سعید چوہدری وہاڑی
03007737087

14/01/2023

اگر آپ خوشی میں روئیں تو پہلا آنسو دائیں آنکھ سے نکلے گا اگر غم میں روئیں تو پہلا آنسو بائیں آنکھ سے نکلے گا

17/12/2022

21/04/2013

Timeline Photos

Address

White House H. Block
Vehari
61100

Telephone

03007737087

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saeed Homoeopathic Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Saeed Homoeopathic Clinic:

Share