Dr Asif khan chachak -Child Specialist Pediatrician

Dr Asif khan chachak -Child Specialist Pediatrician میرا نام ڈاکٹر آصف خان چاچک ہے۔ میں بچوں کا اسپیشلسٹ ڈا

25/09/2022
18/09/2022




ماں کا دودھ بچے کی پہلی غذا ہے ۔بچے کی اچھی صحت اور بیماریوں سے حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ اسے فارمولا ملک کے بجائے صرف ماں کا دودھ دیا جائے ۔پیدائش کے بعد بچے کو ماں کا دودھ دیا جاتا ہے ۔لیکن اکثر مائیں کچھ ہی عرصے میں بچے کو دودھ پلانا چھوڑ دیتی ہیں اور اسے فیڈر لگادیتی ہیں ۔جس کی وجہ سے وہ بار بار بیماریوں کا شکار ہوتا رہتا ہے ۔
ماں کا دودھ چھڑانے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے ایک وجہ دودھ کی پیداوار میں کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے بچے کا پیٹ نہیں بھرتا اور بچہ بھوک کی وجہ سے روتا رہتا ہے لہٰذامجبور ہوکر ماں بچے کو فیڈر لگادیتی ہے۔

:

1) :

یوں تو ہر شخص کی پانی کی ضرورت الگ الگ ہوتی ہے لیکن دودھ پلانے والی ماؤں کو روزانہ آٹھ گلاس پانی ضرور پینا چاہئے ۔خاص طور پر جب بچے کو دودھ پلانے بیٹھیں تو ایک گلاس پانی پی لیں۔

2) :

دودھ پلانے والی ماؤں کو دوسری خواتین کے مقابلے میں 500 اضافی کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے ۔
لہٰذا ماؤں اپنی خوراک میں پروٹین والی غذائیں جیسے
مچھلی،انڈے ،دودھ، دہی، سبزیاں ،جوء اور میتھی کے بیج شامل کریں ۔ایک چمچ میتھی کے بیج ایک کپ پانی میں بھگو کر رات بھر کے لئے رکھ دیں ۔صبح کے وقت پانچ منٹ تک ابالیں ،پھر اس چائے کو چھان کر اس میں شہد ملا کر پی لیں ۔

3) :

ماہرین کے مطابق دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے کیلشیئم، وٹامن ڈی، آئرن اور فولک ایسڈ بہت ضروری ہیں ۔ان وٹامنز اور منرلز کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال ماں کے دودھ میں اضافے کو یقینی بناتا ہے۔

4) :

ماں کا دودھ پینے والے بچوں کے لئے کوئی وقت مقرر نہیں ہوتا۔لہٰذاجب بھی بچہ روئے یا دودھ زیادہ آتا محسو س ہو بچے کو دودھ پلائیں ۔

5) :

بچہ جتنا دودھ پئے گا دودھ کی پیداوار میں اتنا ہی ا ضافہ ہوگا ۔بچے کو دونوں طرف سے دودھ پلائیں اور بریسٹ کو بالکل خالی کردیں اس طرح دودھ دوبارہ بننا شروع ہو جائے گا ۔


:
۔ابتد ائی چھ ماہ تک بچے کواپنے پاس سلائیں ۔

۔بچے کی بھوک کا خاص خیال رکھیں۔

۔بچے کو چسنی نہ لگائیں ۔

۔صحت بخش غذا کھائیں ۔

۔زیادہ پانی ور لکوئڈ پیئیں ۔

۔ضرورت کے مطابق آرام کریں۔

۔چست کپڑوں کے بجائے ڈھیلے کپڑے پہنیں ۔

جشن آزادی مبارک 🇵🇰
13/08/2022

جشن آزادی مبارک 🇵🇰

Address

3/25 Street # 3 Sarhand Colony
Vehari
61100

Opening Hours

Monday 16:00 - 21:00
Tuesday 16:00 - 21:00
Wednesday 16:00 - 21:00
Thursday 16:00 - 21:00
Friday 17:00 - 21:00
Saturday 16:00 - 21:00

Telephone

923336275353

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Asif khan chachak -Child Specialist Pediatrician posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Asif khan chachak -Child Specialist Pediatrician:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category