05/04/2026
پنجوں کے بل چلنا
لیتھائرس سیٹیوس کا دیگر ادویات کے ساتھ تقابلی جائزہ
ڈاکٹر بنارس خان اعوان
لیتھائرس سیٹیوس اور کیلکیریا کارب میں فرق یہ ہے کہ کیلکیریا کارب کے مریض عموماً سست، موٹے، سر پر زیادہ پسینہ کرنے والے اور نشوونما میں تاخیر کا شکار ہوتے ہیں، جبکہ لیتھائرس سیٹیوس میں مسئلہ زیادہ تر اعصابی نوعیت کا ہوتا ہے، جس میں ٹانگوں میں اکڑاؤ اور چلنے کا انداز سخت اور جھٹکے دار ہو جاتا ہے۔
لیتھائرس سیٹیوس اور کیوپرم میٹ کے درمیان فرق یہ ہے کہ کیوپرم میں کھچاؤ اور اینٹھن وقفے وقفے سے آتی ہے، یعنی یہ کیفیت عارضی ہوتی ہے، جبکہ لیتھائرس سیٹیوس میں اکڑاؤ مسلسل رہتا ہے اور ٹانگوں میں سختی قائم رہتی ہے۔
لیتھائرس سیٹیوس اور ٹیوبرکیولینم میں فرق یہ ہے کہ ٹیوبرکیولینم میں بے چینی، بے قراری اور مزاج میں تبدیلیاں نمایاں ہوتی ہیں، جبکہ لیتھائرس سیٹیوس میں واضح اعصابی و عضلاتی خرابی پائی جاتی ہے، جس میں حرکت کا کنٹرول متاثر ہوتا ہے اور ٹانگوں میں سختی بنیادی علامت ہوتی ہے۔