Wana Health Services

Wana Health Services یہ پیج آپ کو ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر میں صحت سے متعلق سرگرمیوں، سہولیات اور عوامی فلاحی مہمات سے باخبر رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے

To improve health services in Wana

14/05/2026
ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا میں نیا ایکسرے مشین کامیابی سے نصب کر دیا گیا ہے، جس سے مریضوں کو جدید اور بروقت تشخیصی سہولیات م...
05/05/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا میں نیا ایکسرے مشین کامیابی سے نصب کر دیا گیا ہے، جس سے مریضوں کو جدید اور بروقت تشخیصی سہولیات میسر آئیں گی۔
یہ اہم اقدام ایم ایس لیفٹیننٹ (ر) کرنل جان محمد شینواری کی قیادت میں مکمل کیا گیا۔

MERF-Medical Emergency Resilience Foundation
Hammad Mahmood Paktika News Desk/پکتیکا نیوز ڈیسک DHO South Waziristan Ahmad Wazir Alam Care Foundation Ahmad Muhammad Wazir Muhammad Noman Qamar

South Waziristan Grapples with HIV and Hepatitis Outbreak Amidst Allegations of Health Department's Inadequate Response....
19/04/2026

South Waziristan Grapples with HIV and Hepatitis Outbreak Amidst Allegations of Health Department's Inadequate Response....

جنوبی وزیرستان میں خطرناک بیماریوں کا انکشاف، HIV اور ہیپاٹائٹس کیسز میں اضافہ ٬ محکمہ صحت خاموش تماشائی ٬

وانا (پکتیکانیوز) خیبر پختونخوا کے ضم شدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں مہلک بیماریوں کے پھیلاؤ نے تشویشناک صورتحال اختیار کرلی ہے، جہاں HIV کے 73 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر زین اللہ بیدین نے انکشاف کیا کہ ضلع میں ہیپاٹائٹس سی کے 56 جبکہ ہیپاٹائٹس بی کے 404 کیسز بھی سامنے آچکے ہیں، جو کہ ایک سنگین عوامی صحت کا بحران بن چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔
ڈاکٹر زین اللہ کے مطابق ان خطرناک بیماریوں کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات میں ڈسپوزایبل سرنجز کا بار بار استعمال، غیر معیاری ڈینٹل کلینکس، اور مقامی سیلونز میں آلودہ آلات کا دوبارہ استعمال شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ عمل انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی ایچ او لوئر وزیرستان نے ہنگامی بنیادوں پر تمام پرائیویٹ پریکٹیشنرز کے لیے اسکریننگ لازمی قرار دے دی ہے، جبکہ سپین ہسپتال میں فوری طور پر اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ دیگر ہسپتالوں میں بھی جلد اسکریننگ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
محکمہ ہیلتھ خیبر پختونخوا کے ہنگامی اقدامات: محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعدد اہم ہدایات جاری کی ہیں تمام نجی کلینکس اور لیبارٹریز کی فوری انسپیکشن
غیر معیاری ڈینٹل کلینکس اور سیلونز کے خلاف کارروائی
صرف ایک بار استعمال ہونے والی سرنجز کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت
ضلع بھر میں ہنگامی اسکریننگ مہم کا آغاز
عوام میں آگاہی مہم تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں

رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد علاقے میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ عوام نے حکومت سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس خطرناک صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔
Ahmad Muhammad Wazir Paktika News Desk/پکتیکا نیوز ڈیسک Ahmad Wazir DHO South Waziristan Alam Care Foundation

Hammad Mahmood

07/04/2026

AANHospital....

🎉خوشخبری برائے وانا اور ٹانک کے رہائشیوں! 🎉اب آپ کے لیے اپنی **میڈیکل سروسز کی تشہیر** کرنا پہلے سے بھی زیادہ آسان اور م...
05/04/2026

🎉خوشخبری برائے وانا اور ٹانک کے رہائشیوں! 🎉

اب آپ کے لیے اپنی **میڈیکل سروسز کی تشہیر** کرنا پہلے سے بھی زیادہ آسان اور مؤثر ہو گیا ہے!
ہم اپنے فیس بک پیج پر فراہم کر رہے ہیں ایک **پروفیشنل ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم** جہاں آپ اپنے کلینک، ہسپتال، فارمیسی یا دیگر طبی سہولیات کو بہترین انداز میں پروموٹ کر سکتے ہیں۔

ہماری نمایاں سروسز:
✔️ کلینک اور ہسپتال کی تشہیر
✔️ ڈاکٹروں کی پروفیشنل برانڈنگ
✔️ ہیلتھ آگاہی مہمات
✔️ فارمیسی اور لیبارٹری پروموشن

💼 اپنے میڈیکل بزنس کو ترقی دیں اور زیادہ سے زیادہ مریضوں تک رسائی حاصل کریں۔

📞 رابطہ کریں:

0343 5655244

📩 ابھی رابطہ کریں اور اپنی سروسز کو ایک نئے انداز میں متعارف کروائیں!

@topfans

عارف وزیر کی شہادت نے ہماری عید کے خوشیوں کو غم میں بدل دیا ہے۔ اللہ پاک! عارف کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرما اور اس...
22/03/2026

عارف وزیر کی شہادت نے ہماری عید کے خوشیوں کو غم میں بدل دیا ہے۔ اللہ پاک! عارف کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرما اور اس عظیم نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔ بحیثیت محکمۂ صحت، ہم نے اپنا ایک بہادر اور فرض شناس ہیرو کھو دیا ہے، یہ صدمہ ہم سب کے لیے انتہائی بڑا ہے، مگر ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ اس کے گھر والوں پر کیا گزر رہی ہوگی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ دے۔ آمین۔۔
ایڈمن۔۔۔۔۔: نعمان قمر

19/11/2025

First-Ever Evisceration and Artificial Eye Implantation at MERF – DHQ Hospital Wana, South Waziristan Lower

Case Presentation:
A patient presented with a severe corneal ulcer and corneal melting. After thorough evaluation, the eye was deemed unsalvageable. The procedure performed was evisceration followed by artificial eye implantation — a first at MERF – DHQ Hospital Wana.

Detailed counseling was provided to the patient and attendants regarding the diagnosis, prognosis, and the need for surgical removal of the infected eye, followed by prosthetic eye implantation. All aspects of the procedure, including risks, benefits, and postoperative expectations, were clearly explained.

The surgery was successfully performed by Dr. Noor Hassan (Ophthalmologist), and the patient is now stable in the postoperative period.

MERF-Medical Emergency Resilience Foundation DHO South Waziristan

30/08/2025

الحمدللہ ایک اور معجزہ!
کل شام کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا ایمرجنسی میں ایک ننھی گڑیا ریسیو ہوئی ، جو کہ تقریباً 15 منٹ پانی میں ڈوب گئ تھی، سانسیں بند، آنکھیں پلٹ چکی تھیں، جسم بے جان تھا — والدین کی امیدیں دم توڑ رہی تھیں۔

لیکن جیسے ہی ڈی ایچ کیو اسپتال وانا کے ایمرجنسی ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف نے کیس سنبھالا، تو ایک بار پھر اللہ نے زندگی کی لَوٹ دی۔

والدین کی فریاد: "ڈاکٹر صاحب! کچھ کریں، ہماری گڑیا کو بچائیں!"
اور پھر طبی عملے کی محنت، مہارت اور رب کی مہربانی سے وہ ننھی جان واپس زندگی کی طرف لوٹ آئی — آج وہ مسکرا رہی ہے۔

یہ سب کچھ ممکن ہوا ہماری ہیلتھ ٹیم کی انتھک کوششوں سے۔
واقعی، ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں!

اللہ ان تمام مسیحاؤں کو جزائے خیر دیں ل۔

یادگار لمحہ!  آج DHQ ہسپتال وانا کے ایڈمن آفس میں محمد نعمان قمر کے اعزاز میں ایک خوبصورت الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ اس ت...
28/07/2025

یادگار لمحہ!

آج DHQ ہسپتال وانا کے ایڈمن آفس میں محمد نعمان قمر کے اعزاز میں ایک خوبصورت الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں Lt Col (ر) جان محمد شنواری (Health Manager/MS)، لاجسٹکس منیجرز بابر خان اور حافظ پیرزیادہ، HR مینیجر کلیم اللہ اور آفس اسسٹنٹ محمد ہارون سمیت پوری ایڈمن ٹیم نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران MS صاحب اور دیگر سینئر افراد نے محمد نعمان قمر کی انتھک محنت، دیانت داری اور ادارے کیلئے دی گئی خدمات کو سراہا، اور اُنہیں مستقبل کیلئے نیک تمناؤں سے نوازا۔

محمد نعمان قمر نے بھی اپنی تین سالہ شاندار سروس کا ذکر کیا اور انتظامیہ، سینئر ڈاکٹرز، نرسز، ٹیکنیشنز اور پورے اسٹاف کا تعاون اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

اس الوداعی تقریب نے سب کیلئے یادگار لمحات چھوڑے اور ایک اچھے ٹیم ورک کی مثال قائم کی۔

نعمان قمر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا!

ہم سب اُن کے روشن مستقبل کیلئے دعاگو ہیں۔ 🌟



آج کل ڈی ایچ کیو ہسپتال وانہ، ساؤتھ وزیرستان لوئر کے سی آر پی پوائنٹ پر ڈاکٹروں سے چیک اپ کے لیے مریضوں کے ٹوکن لینے وال...
21/07/2025

آج کل ڈی ایچ کیو ہسپتال وانہ، ساؤتھ وزیرستان لوئر کے سی آر پی پوائنٹ پر ڈاکٹروں سے چیک اپ کے لیے مریضوں کے ٹوکن لینے والوں کا رش بہت زیادہ ہے۔

ہمارے ہسپتال کی انتھک ٹیم ہر مریض کی بہترین نگہداشت اور فوری علاج کو یقینی بنا رہی ہے۔

آپ سب کی دعاؤں اور تعاون سے ہم خدمت انسانیت میں ہمیشہ پیش پیش ہیں۔

اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہو تو ہم سے ضرور رابطہ کریں۔

صحت سب کی سب سے بڑی ترجیح ہے!

Khyber Pakhtunkhwa Health Foundation
Health Department, KP
MERF-Medical Emergency Resilience Foundation
DHO South Waziristan
Ajab Gul Wazir
Zubair Khan
South Waziristan Lower Police
Ihsas News احساس نیوز
HD Spinwall
آزاد نیوز/Azad news

خوش آمدید ۔۔۔!ڈاکٹر سیف الرحمٰن (جنرل سرجن)  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، وانا جنوبی وزیرستان لوئر۔ماہرامراض:🔹 ہرنیا  🔹 اپی...
18/07/2025

خوش آمدید ۔۔۔!
ڈاکٹر سیف الرحمٰن (جنرل سرجن) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، وانا جنوبی وزیرستان لوئر۔

ماہرامراض:

🔹 ہرنیا
🔹 اپینڈکس
🔹 آنتوں کی بیماریاں
🔹 گٹھلیاں
🔹 ہاتھ پاؤں کی بیماریاں
🔹 پھوڑے، رسولیاں، ٹیومرز
🔹 بواسیر
🔹 ٹراما اور ایمرجنسی
🔹 پتے کی سرجری
🔹 چھوٹی/بڑی آنت کی سرجری

او پی ڈی روزانہ
⏰ صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک

📍 بر وقت سروس اور اعتماد کے ساتھ

صحت سب کے لیے!
Health Department, KP
Ajab Gul Wazir
Zubair Khan
MERF-Medical Emergency Resilience Foundation
DHO South Waziristan
Khyber Pakhtunkhwa Health Foundation


゚viralfbreelsfypシ゚viral
Ihsas News احساس نیوز

Address

Wana

Telephone

+923012632979

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wana Health Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Wana Health Services:

Share