03/12/2025
شولام ہسپتال میں غریب اور مستحق مریضوں کے لیے ڈائلیسس کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جو کہ علاقے میں ایک اہم اور قابلِ تحسین خدمت ہے۔ اس سہولت کا مقصد گردوں کے مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مالی پریشانی کے بغیر اپنی زندگی کا بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکیں۔
ہسپتال انتظامیہ اور عملے کی یہ کاوش صحت کے شعبے میں انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال ہے۔