29/10/2025
شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے چیف آف سرجری ڈاکٹر غلام صدیق اور ان کی ٹیم نے 10 ہزار لیپروسکوپک کولے سسٹیکٹومی کامیابی سے مکمل کر لی ہیں۔ یہ ایک ایسی جدید سرجری ہے جس میں پیٹ پر بڑا چیرا لگانے کے بجائے چھوٹے سوراخوں کے ذریعے مخصوص آلات داخل کر کے پتّہ (Gallbladder) نکالا جاتا ہے۔ اس سنگِ میل کو جدید سرجری کے میدان میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں مریضوں کو تیز تر صحت یابی، کم نشانات اور بہتر علاج کے نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔