
29/08/2025
کسان بھائیوں کے لیئے اہم اطلاع
لمپی سکن ڈیزیز کے چند کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یاد رکھیں! یہ بیماری صرف جانور کے جسم پر گٹھلیوں تک محدود نہیں رہتی بلکہ آپ کے پورے ریوڑ کو متاثر کر سکتی ہے۔
لیکن — پریشان ہونے کی ضرورت نہیں! بہترین حل ہے!
اصل والی ترکی کی ویکسین اپنے قیمتی جانوروں کو فورا لگوائے بلکہ ویکٹر کو کنٹرول میں کریں' ۔
✅ جانوروں کے باڑے میں سائپر میتھرین کا سپرے کریں تاکہ مکھی، مچھر اور جوئیں ختم ہوں۔
✅ جانوروں کو کلومیکٹن سی کے انجیکشن لگوائیں تاکہ اندرونی و بیرونی پرجیوی ختم ہوں۔
✅ باڑے کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔
➡️ بڑے باڑوں میں ویکسینیشن بہت مفید ثابت ہوتی ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو مزید روکا جا سکے۔ نوٹ:- اصل ترکی والی ویکسین اور ٹھنڈک (کولڈ چین) چیک کر کے لگوائے یا خود خرید کر لگوائے ۔ مزید نقلی اور جعلی لٹیروں سے ہوشیار رہیں۔ اس وقت صرف جانور ہی نقد کیش بچ گیا ہے برائے مہربانی اپنے قیمتی جانوروں (اثاثہ جات) بچائیں
یہ بیماری ایک جانور سے دوسرے جانور میں مکھی کے ذریعے منتقل ہوتی ہے، اس لیے اگر آپ نے ویکٹر پر قابو پا لیا تو آپ نے بیماری کو آدھے سے زیادہ ختم کر دیا۔
اللہ پاک سب کسان بھائیوں کے جانوروں کو اپنی امان میں رکھے۔ آمین۔