28/05/2022
Influenzium (انفلوانزینم)
1918 میں سپین سے انفلوانزا شروع ہوا تو یورپ امریکہ بلکہ تقریباۤۤ تمام دنیا اس کی لپیٹ میں آگئ ۔ اس کے بعد تھوڑے تھوڑے وقفے سے یہ وبا نسل انسانی کی تکلیف کا باعث بنتی رہی۔
ہانگ کانگ فلو کی یاد اب تک بہت سے لوگوں کے زہن میں باقی ہو گی۔ دماغ اور جسم میں سختی کا احساس کمزوری تمام جسم میں درد اور ٹھنڈک کا احساس اور بہت کم ہمت اور طاقت ہو۔
سر:(Head)
سر میں درد اور ایسا درد شروع ہو جاۓ کہ جیسے پورے سر میں درد محسوس ہو۔ جیسے سرسام ہو جاۓ۔
آنکھ:(Eye)
آنکھ میں چبھن آنکھوں میں بھاری پن اور سختی محسوس ہو۔ آنکھوں کو ہلانے جلانے سے تکلیف محسوس ہو۔
معدہ:(Stomach)
قے ہو جاۓ بھوک نہ لگے معدہ اور آنتوں میں درد محسوس ہو۔
پاخانہ اور مقعد:
کمزور کر دینے والے دست ۔
دل اور نبض:(Heart And Pulse)
دل کے اعصاب میں تکلیف بلڈ پریشر میں کمی دل کی کمزوری ۔
ہاتھ اور پاؤں:(Hand And Feet)
جوڑوں میں درد جو سرد اور نمی دار موسم میں ہوں۔ ٹانگوں کی وریدوں اور شریانوں میں خون جمع ہو۔