20/06/2024
تحریر تحقیق و تجربہ ڈاکٹر محمد شبیر جنجوعہ نورین ہسپتال اسلام آباد
گیسٹرائٹس، کرانک گیسٹرائٹس،اٹوپک گسٹرائٹس،پین گیسٹرائٹس
یوں تو معدے کی سوزش کی بے شمار وجوہات و اقسام ہیں جن میں درجہ زیل زیادہ دیکھی جاتی ہیں
H. Pylori Gastritis
ری ایکٹو گیسٹروپیتھی
آٹومیمون گیسٹرائٹس
شدید کٹاؤ گیسٹروپیتھی
پیپٹک السر۔
خون کی کمی
ایٹروفک گیسٹرائٹس
معدہ کا کینسر
لیکن ہم یہاں تین قسم کی گیسٹرائٹس پر بات کرتے ہیں ان اقسام کی سوزش کے مریض زیادہ دیکھنے کو ملتے ہیں اور کلینک کا وزٹ کرتے رہتے ہیں
گیسٹرائٹس کی تعریف
گیسٹرائٹس معدے کی پرت یا پہلی سطح سرخ متورم اور سوج جاتی ہے اور ایریٹیٹ ہو جاتی ہے یہ سطح کافی مضبوط ہوتی ہے معدے کا تیزاب اسے نقصان نہیں پہنچاتا۔ لیکن معدے کی انفیکشن جیسے ایچ پائلوری، شراب، ادویات ، تمباکو، سٹریس یا زہنی دباو اور غیر معتدل خوراک معدے کی دیوار یا پرت یا سطح کو نقصان پہنچا دیتی ہے اس وجہ سے معدے میں سوزش ہو جاتی ہے
H. pylori (Helicobacter pylori 1
یہ بیکٹیریا معدے اور چھوٹی آنت کے پہلے حصہ میں انفیکشن کر کے معدے کی سوزش کا سبب بن جاتے ہیں یہ انفیکشن معدے کے السر یعنی پپٹک السر کی سب سے بڑی وجہ یہ ہی انفیکشن ہوتی ہے
علامات
معدے میں درد اور جلن یہ خالی معدہ زیادہ ہوجاتی ہے
جی متلانا ،بھوک میں کمی یا زیادتی، گھبراہٹ اور تیز دھڑکن،اپھارہ،بے چینی،وزن میں کمی ،کندھوں میں دردیں ،زبان کا زائقہ خراب،
زرا سا کچھ کھا پی لینے سے معدہ سوج کر پھول جائے اور گھبراہٹ معدے کا درد جس میں شدید جلن کا احساس زرا سی بد پرہیزی سے گھنتوں جلن رہے رات کا کھانا شدید درد و جلن پیدا کرے
زیادہ تر کیسس میں شدید جلن شدید گھبراہٹ و بے چینی اورشدید درد کا احساس پایا جاتا ہے
پین گسٹرائٹس Pan Gastrititis 2
پینگسٹرائٹس پیٹ کی پوری دیوار کی سوزش ہےیہ ایچ پائلوری انفیکشن، آٹو امیون ڈزیز یا قوت مدافعت کی بیماریوں، الکحل کا زیادہ استعمال، اسپرین اور دیگردردوالی دوائیوں یا کورٹیکوسٹیرائڈز جیسی دوائیوں کے لگاتار سے استعمال کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ معدے کی اوپری پوری تہہ کی سوزش کو پین گیسٹرائٹس کہتے ہیں اس مرض میں انٹرال اور اوکسائنٹک میوکوسا جو کہ انٹرم معدے کے نچلے حصے میں اورفنڈس اپری حصے میں ہوتی ہیں متاثر ہو جاتی ہیں ۔پینگسٹرائٹس کی علامات
پیٹ کا درد عموما یہ اپی گیسٹریک ریجن میں درد ہوتا ہے اس کے ساتھ زرا سی غذٓ کھانے سے اپھارہ گیس ڈکار ہر ویسے بھی معدہ پھولا ہوا بھاری بوجھل اور سوجا ہوا محسوس ہوتا ہے متلی کی سی کیفیت دونوں پسلیوں کے نیچے درد کبھی بھی خوراک کی قے ساتھ ڈکار ، معدہ بھاری اور پھولا ہوا جیسے غذا سے بھرا ہوا اس کیفت سے بھوک کی کمی.زرا سا کھانے کے بعد پیٹ بھرجانا
Atropic Gastritis 3
اٹروپک گیسٹرائٹس
اس قسم کی گیسٹرائٹس میں معدے کے استر یا پرت یا پہلی سطح کی مستقل سوزش اوراستر کا پتلا ہونا شکل و ہیت بدلنا اور معدے کے استر کے خلیے آنتوں کے خلیوں کی نقل کرکے تبدیل ہوجاتے ہیں ۔ ایٹروفک گیسٹرائٹس ماحولیاتی آلودگی، ایچ پائلوری اور دوسرے عوامل کی وجہ سے ہوتی ہے
علامات
چھاتی یا سینے میں درد رہنا، دل میں دھڑکن ، تیز نبض ،متلی،جلد کا رنگ ہلکا پیلا، ایسی چیزیں دیکھنا، سننا یا محسوس کرنا جو وہاں نہیں ہیں، بے چینی، اشتعال انگیزطبیعت ، لڑائی جھگڑا کرنے پر تیاررہنا خاموش رہنا یا کام کاج سے جی چرانا،سستی ، نیند کی خراب عادات۔ رات کے دن سونے اور جاگنے کے چکر کا الٹ جانا، کانوں میں گھنٹی بجنا (ٹنائٹس)
میں نے زیادہ تر کیسس ڈھیل کیے ہوئے ہیں تو اس لیے کتابوں سے ہٹ کر میں نے وہ علامات شکایات اور تکالیف لکھی ہیں جو مریض آ کر ہمیں بتاتے ہیں اب میں ان امراض کی شارٹ کٹ ادویات بتاتا ہوں
گیسٹرائٹس ایکونائٹ بیلاڈونا ارسینک ،اپیس، بیلاڈونا، کیموملا اپی کاک نکس وامیکا،اوگزلیک ایسڈ وغیرہ
ایچ پائیلوری انفیکشن سے گیسٹرائٹس
اس گسٹراٹس کے مریض ان ادویات میں مل جاتے ہیں
انٹم کروڈ اناکارڈئیم ارجنٹم نائٹریکم تھوجا
میرا نسخہ انٹم کروڈ تھری ایکس تھوجا تھری ایکس جہاں خوف وہم نمایاں ہو وہاں انا کارڈئیم اور جہاں پیتھالوجیکل تبدیلی نمایاں ہو وہاں ارجنٹم نائٹریکم
میری تحریر موجود ہے
پین گیسٹرائٹس
نکس وامیکا کاربو ویج پلساٹیلا لائکوپوڈئیم نیٹرم فاس ، رسٹاکس وغیرہ
اٹروپک گیسٹرائٹس
بڑی دوا تین ہیں ابیس ناگرہ انٹم کروڈ اناکارڈئیم اور ارجنٹم نائٹ
دوسری تحریر بھی موجود ہے جس میں شکایات تکالیف اور علامات کے مطابق ادویات بتائی گئی ہیں
ڈاکٹر محمد شبیر جنجوعہ نورین ہسپتال اسلام آباد