
06/26/2025
پاکستان یا مسائلستان ؟
پاکستان میں ہر مسئلہ ایک بزنس ہے،
اگر آپ پیسہ کمانا چاہتے ہیں ، تو اپنے ملک میں کسی بھی مسئلے کا حل تلاش کریں ،
جب آپ پرابلم سالور بن جائیں گے تو یقین کریں دولت وارد ہونا شروع ہو جائے گی۔
ہم اوورسیز مل کر ایک “پرابلم سالور” گروپ تشکیل دے رہےہیں ،
جس کا مقصد ملکی مسائل ، اور ان کا حل تلاش کرنا۔
اس میں لوگوں کی ٹریننگ، ٹریولنگ، کونسلنگ کوچنگ، سکل ڈیولپمنٹ اور موونگ ٹو ابراڈ۔جیسےعوامل پہ عمل پیرا ہونگے۔
اگر آپ ہمارے اس گروپ کا حصہ بننا چاہتے ہیں ، تو ابھی تصور کریں کہ آپ کیا کر سکتے ہیں ؟
کیا آپکا کوئی مسئلہ ہے،یا آپ کے پاس کسی مسئلے کا حل ہے، ؟
اگر آپ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو آئیں ،
کسی کا ہاتھ پکڑیں ، کسی کا مسئلہ حل کر دیں ، کسی کو راستہ دکھادیں،
کسی کو ہسپتال تک چھوڑ دیں، کسی کا سہارا بنیں، کسی کو دلاسہ ہی دیں،
کسی کا دکھ ایوانِ بالا تک پہنچا دیں ،
کسی بچے کو سکول تک پہنچا دیں،
کسی بہن بیٹی کو چادر دلا دیں،
کسی کو راستہ دکھا دیں،
کسی کو روشنی دکھا دیں،
کسی کو امید دلا دیں،
کسی کا مان رکھ لیں،
کسی کا کارڈ بنوا دیں،
کسی مظلوم کی داد رسی کر دیں،
کسی کی سفارش کردیں،
کوئی نہ کوئی نیکی شروع تو کریں، یہ دنیا آپ کا ساتھ دے گی،
آپ آغاز تو کریں ، آپ نیکی کی یہ چین چلا کے تو دیکھیں،
اللہ بہت بڑا ہے، دیکھنا آپ کو نوازتا کیسے ہے،
آئیں ہماری اس نیکی کی چین کا حصہ بنیں،
اور اس ملک کو خدا کا تحفہ سمجھ کر اس کی قدر کریں ،اس کو سنوارنے میں ہمارا ساتھ دیں ،
ہمیں ملک کے ہر شہر سے ہر گاؤں سے اچھے لوگ چاہئیں ،
صرفُ مسئلہ کو ہی اجاگر کریں، حل کرنے والے بھی مل جائیں گے ،
حصہ تو ڈالیں، آگ بجھانے والوں میں نام تو لکھوائیں ، بھلے چونچ میں پانی لائیں،مگر اچھائی کا راستہ تو لیں ۔
ابھی فون اٹھائیں ،
ہمارا وٹس ایپ نمبر سیو کریں،
مکمل تعارف کے ساتھ مسئلہ شئیر کریں،
جہاں فرعون آیا، وہاں موسیٰ بھی آئےگا ،آپ کے مسئلے کےلیے لوگ آئیں گے۔
کسی کے ساتھ اچھائی کرو، تو کسی کو اچھائی کاُموقع بھی دو۔
اللہ پاک ضرور ہماری اور ہمارے ملک کی مدد کرے گا،
اللہ ہمیں اچھے عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔
ڈاکٹر صدف بلوچ کلینیکل سائکالوجسٹ ہیوسٹن ٹیکساس امریکہ۔
وٹس ایپ #
+1 (832) 886 7242
Facebook Sadaf Baloch
Instagram @ https://www.instagram.com/drsadaf.tx