
08/15/2022
ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی تباہ کن بارشیں وقفے وقفے سے جاری ہیں۔
جس کے نتیجے میں
بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب اور بالائی پنجاب کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال بنی ہوئی ھے۔
اس وقت مون سون ہواؤں کا ایک کم دباؤ #لوپریشر سسٹم انڈیا کے وسطی علاقوں پر موجود ھے
جوکہ کل سے وطن وعزیز پاکستان میں داخل ہوگا۔
کل سے اگلے تین یا چار دن تک
مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہوں گی۔
جس کے نتیجے میں
سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں
وقفے وقفے سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ھے۔
اس دوران سندھ، بلوچستان، کوہسلیمان، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
محتاط رہیں۔۔۔۔۔۔۔