Shoaib Zafar

Shoaib Zafar .

06/14/2024
04/30/2021
04/28/2021

کہانی بنانے اور کروانے میں اس قوم کا کوئی ثانی نہیں... روز کوئی نئی کہانی سننے کو ملتی ہے.

ڈاکٹر : بی بی آپ ماسک پہنیں.

بی بی : ڈاکٹر صاحب میں نے سنا ہے کے بڑے ملکوں والوں نے کورونا پھیلانے کے لیے پاکستان میں یہ ماسک بھیجے ہیں جن کے اندر کورونا کا وائرس ہے اور اس لیے حکومت ماسک لگوا رہی ہے کے سب کے اندر وائرس پہنچ جائے. کیا یہ بات درست ہے؟

ڈاکٹر : (خاموشی)

پاکستان میں آکسیجن کی شدید قلت ہو چکی ہے. حکومتی اعدار و شمار کے مطابق آکسیجن کی باقی مقدار صرف 10 فیصد رہ گئی ہے جو کہ ...
04/26/2021

پاکستان میں آکسیجن کی شدید قلت ہو چکی ہے. حکومتی اعدار و شمار کے مطابق آکسیجن کی باقی مقدار صرف 10 فیصد رہ گئی ہے جو کہ آئندہ کچھ دن میں ختم ہو جائے گی. انڈیا میں کورونا وائرس نے جو تباہی مچائی ہے اس کا رخ اب پاکستان کی طرف ہوتا نظر آ رہا ہے.

اللہ ہمیں اس آفت سے بچنے کی ہمت اور عقل عطا فرمائے. آمین.

04/25/2021

سوال: اگر ایک انسان کو ویکسین لگوانے کے بعد بھی کرونا ہو سکتا ہے تو پھر ویکسین کیوں لگائیں

جواب : جو لوگ ویکسین لگواتے ہیں اور ویکسین کی دوسری خوراک کے تین ہفتوں بعد انہیں کرونا ہونے کے چانسز کم ہو جاتے ہیں، شدید کرونا کی چانسز اور کرونا سے اموات کے چانسز صفر فیصد ہو جاتے ہیں

سوال : کیا وہ لوگ ویکسین لگوائیں جنہیں کرونا ہو چکا ہے اور کب لگوائیں

جواب : جن لوگوں کو کرونا ہو چکا ہے وہ ویکسین باکلُ لگوائیں اور صحت مند ہونے کے چار سے دس ہفتوں کے بعد

سوال : کونسی سی ویکسین بہتر ہے

جواب : سب ویکسین ٹھیک ہیں جو میسر ہو وہ لگوا لیں۔کیونکہ سب نے کوویڈ سے بچانا ہے.

سوال : کیا دو ویکسین کو مکس کر سکتے ہیں

جواب : جی ہاں اگر اپ نے ایک خوراک سپوٹنک کی لگوائی ہے تو دوسری کینسیو کی لگوا سکتے ہیں۔تاہم ایک دفعہ ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔

سوال : کیا حاملہ خواتین ویکسین لگوا سُکتی ہیں

جواب : جی ہاں حاملہ خواتین اور ان سے پید ہونے والے بچوں پر ویکسین بری اثرات مرتب نہیں کرتی آیسی خواتین ویکسین لگوا سکتی ہیں

سوال: کیا دودھ پلانے والی مائیں ویکسین لگوا سکتی ہیں

جواب: جی ہاں دودھ پلانے والی مائیں دودھ پلا سکتی ہیں ان کے دودھ کے ذریعے انٹی باڈیز ان کے بچوں کو بھی کرونا سے محفوظ بنا دیں گے

سوال : کرونا کو ہم کیسے ختم کر سکتے ہیں

جواب : دعا کریں اپنے خدا سے
ویکسین لگوائیں
ماسک پہنیں اور دوسرے ایس او پیز کا خیال رکھیں
کرونا کو ہم سب مل کر ختم کر سکتے ہیں جب تقریباً ساٹھ فیصد لوگوں کو ویکسین لگ جائیگی تو کرونا ختم ہو جائگا۔ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔

بشکریہ : پروفیسر ملازم حسین بخاری

04/16/2021

مریضہ : ڈاکٹر صاحب شام سے پیٹ میں اور سینے میں کھچاؤ ہو رھا ہے. عجیب سی طبیعت ہو رہی ہے.

ڈاکٹر : افطاری میں کیا کھایا تھا؟

مریضہ : ڈاکٹر صاحب میں تو کچھ کھاتی بھی نہیں ہوں. ہلکا پہلکا تھوڑا بہت. بس ایسے ہی...

مریضہ کے ساتھ آنے والی عورت : ڈاکٹر صاحب اس نے بہت سارے پکوڑے سموسے, گوشت کھا کر اس کے بعد لسی اور پھر......

مریضہ (غصے سے) : جے توں گل کرنی اے تے علاج وی توں ہی کروا لے فیر.... 😀

04/12/2021

کورونا والے ٹیکے کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی....

COVID Update of Punjab.
04/08/2021

COVID Update of Punjab.

04/08/2021

ساہیوال اور گردونواح کے علاقوں کے لئے خبر ہے کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں کورونا کے لئے مختص تمام آکسیجن بیڈ اور آئی سی یو بیڈز بھر چکے ہیں۔وہاں مزید داخلوں کی گنجائش نہیں ہے۔ کورونا کے مریضوں کی بڑی تعداد کو سہولت دینے کے لئے گورنمنٹ حاجی قیوم ہسپتال میں جو آکسیجن بیڈ مختص کئے گئے تھے وہ بھی بھر چکے ہیں۔ چنانچہ گورنمنٹ حاجی قیوم ہسپتال ساہیوال میں کچھ معمول کی خدمات معطل کر کے مزید بیس آکسیجن بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔مریضوں کی تعداد پہلی دو لہروں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے اور زیادہ تر مریض بہت سیریس حالت میں ایمرجنسی پہنچ رہے ہیں۔ جس تیزی سے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ شاید مریضوں کے لئے مزید آکسیجن بیڈز کی ضرورت ہوگی جس کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ آپ سب سے التماس ہے کہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ بغیر اشد ضرورت کے گھر سے باہر نہ نکلیں۔اگر ایس او پیز کی خلاف ورزی کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو مریضوں کی بڑھتی تعداد کو آکسیجن اور دیگر سہولیات (ہائی فلو آکسیجن مشین اور وینٹی لیٹر) مہیا کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ ہیلتھ کئیر ورکرز (ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس، وارڈ ورکرز) کی ایک بڑی تعداد مارچ 2020 سے وبا کے مریضوں کو سہولیات دے رہی ہے۔ انھیں برن آوٹ سے بچانے کے لئے ایس او پیز کی پیروی کریں۔

ڈاکٹر محمد وسیم
اسسٹنٹ پروفیسر پلمونولوجی
فوکل پرسن کووڈ 19
ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال

Address

Montefiore/Albert Einstein College Of Medicine
New York, NY

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shoaib Zafar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category