Balakot Emergency Update

Balakot Emergency Update balakot emergency update
24hr active
Ambulenc service
road accident shift hospital
any emergency ..

09/13/2025
مانسہرہ ۔۔افسوس ناک حادثہ  بریک فیل ہونے کی وجہ سے جبوڑی اکھوڑی گلی کوٹ میں  جیپ کو حادثہ پیش آیا ۔۔جیپ اکھوڑی گلی سے کن...
09/11/2025

مانسہرہ ۔۔افسوس ناک حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے جبوڑی اکھوڑی گلی کوٹ میں جیپ کو حادثہ پیش آیا ۔۔جیپ اکھوڑی گلی سے کنوگ سرن میں آ گری ۔تین خواتیںن موقع پے جانبحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ریسکیو کی ٹیم اور مقامی افراد زخمیوں اور جانبحق افراد کو مین روڈ اور قریبی ہسپتال پہچانے کے لیۓ سر گرم ۔۔

خاص پیغام عوام تک پہچانے میں مدد کریں پوسٹ کو شیئر کریں ۔شکریہ
09/10/2025

خاص پیغام عوام تک پہچانے میں مدد کریں پوسٹ کو شیئر کریں ۔شکریہ

ایبٹ آباد ڈمپر حادثہ میں زندگی کی بازی ہارنے والی دو ننھی بہنیں  اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسما...
09/10/2025

ایبٹ آباد ڈمپر حادثہ میں زندگی کی بازی ہارنے والی دو ننھی بہنیں اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین 😥😥

ریسکیو 1122 شانگلہ: ڈوبنے والے شخص کی لاش برآمدتاریخ: 9 ستمبر 2025الپوری بیلے بابا خوڑ میں ڈوبنے والے شخص کا جسدِ خاکی ر...
09/09/2025

ریسکیو 1122 شانگلہ: ڈوبنے والے شخص کی لاش برآمد

تاریخ: 9 ستمبر 2025

الپوری بیلے بابا خوڑ میں ڈوبنے والے شخص کا جسدِ خاکی ریسکیو 1122 شانگلہ کی ٹیم نے تلاش کے بعد برآمد کر لیا۔

ریسکیو 1122 شانگلہ کی جانب سے سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا، جو آج صبح 5:30 بجے دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔

ریسکیو ٹیم نے مختلف مقامات پر واٹر سرچ آپریشن کیا۔ بالآخر جسدِ خاکی کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان، ریسکیو 1122 شانگلہ

ہزارہ موٹروے حویلیاں کے نواحی گاوں ملہ وزیراں کے قریب خطرناک حادثہ ٹرالا اور موٹر کار میں تصادم جس کے نتیجے میں 5 افراد ...
09/08/2025

ہزارہ موٹروے حویلیاں کے نواحی گاوں ملہ وزیراں کے قریب خطرناک حادثہ ٹرالا اور موٹر کار میں تصادم جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدہد زخمی جن میں مرید عباس سکنہ گلگت دو خواتین اور دیگر تین سوار جاں بحق ہوئے جن میں ایک جاں بحق ہونے والے مرید عباس,سلیم رضا شامل ھیں😥

بروز منگل 9ستمبر 2025کو خورشید میڈ یکل سنٹر بالاکوٹ میں LRBT ھسپتال عطر شیشہ کی جانب سے ایک فری کیمپ  منعقد کیا گیا ھے ج...
09/08/2025

بروز منگل 9ستمبر 2025کو خورشید میڈ یکل سنٹر بالاکوٹ میں LRBT ھسپتال عطر شیشہ کی جانب سے ایک فری کیمپ منعقد کیا گیا ھے جس میں جنرل مریضوں کو اور آنکھوں کے مریضوں کا مفت معاینہ کیا جایگا اور مفت ادویات بھی دیے جاینگے

انتہائی افسوسناک واقعہپارس A7A کے مقام پر ریچھ کے حملے سے ایک شخص جاں بحقپارس (نمائندہ: میاں محمد ماجد شانگڑی) کے مطابق ...
09/07/2025

انتہائی افسوسناک واقعہ
پارس A7A کے مقام پر ریچھ کے حملے سے ایک شخص جاں بحق

پارس (نمائندہ: میاں محمد ماجد شانگڑی) کے مطابق سابقہ شانگڑیاں بداوا کا رہائشی فضل الرحمان نامی شخص آج ریچھ کے حملے کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق متوفی کی لاش مردہ حالت میں برآمد ہوئی جس پر ریچھ کے حملے کے نشانات واضح ہیں۔ ریچھ نے چہرے پر شدید وار کیے، ایک طرف کا منہ چِھل گیا جبکہ ایک آنکھ بھی ضائع ہو گئی۔

واقعہ کے بعد مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ عوام نے محکمہ وائلڈ لائف اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ریچھ کے حملوں سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو۔

لاش اس وقت تھانہ پارس میں موجود ہے اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔
اللّٰہ پاک مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے آمین😥😥

ریسکیو 1122 مانسہرہگزشتہ روز بالاکوٹ کے علاقے کھیت سراش میں اوور اسپیڈنگ کے باعث ایک ویگن گہری کھائی میں جا گری، جس کے ن...
09/07/2025

ریسکیو 1122 مانسہرہ

گزشتہ روز بالاکوٹ کے علاقے کھیت سراش میں اوور اسپیڈنگ کے باعث ایک ویگن گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک بچہ وفات پا گیا جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ کے کنٹرول روم کو واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور پر ایمبولینسز جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئیں۔ حادثے کے وقت گاڑی میں 18 افراد سوار تھے۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو 1122 اور نجی ایمبولینسز کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کیا گیا، جبکہ شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ ریفر کیا گیا۔

زخمیوں میں سجاول، رفیق، عامر، عبداللہ، زوہان سمیت 10 خواتین شامل ہیں، جبکہ حادثے میں اعظم ولد اکرم وفات پا گئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کے مطابق حادثہ اوور اسپیڈنگ کے باعث پیش آیا۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ دوران سفر احتیاط برتیں اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔😥😥

داتا سے کھیت سراش بالاکوٹ میں شادی کی تقریب میں  شرکت کے لئے آنے والے افراد کی گاڑی کھائی میں جاگری معتدد افراد زخمی ایک...
09/06/2025

داتا سے کھیت سراش بالاکوٹ میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے آنے والے افراد کی گاڑی کھائی میں جاگری معتدد افراد زخمی ایک بچہ جاں بحق

Address

Coney Island Avenue
New York, NY
11235

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balakot Emergency Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category