11/17/2025
لوئر دیر پولیس کی بڑی پیش رفت۔ بچی دعا رحمن صحیح سلامت بازیاب
لوئر دیر پولیس نے مسلسل سرچ آپریشن کے بعد اغواء شدہ بچی دعا رحمن کو صحیح سلامت بازیاب کر لیا ہے اور اسے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان پی ایس پی نے سرچ آپریشن کو خود لیڈ کیا اور تمام کارروائی کی نگرانی کرتے رہے۔
ملزم تا حال گرفتار نہیں، لیکن اس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور پولیس ٹیمیں مختلف مقامات پر کام کر رہی ہیں۔
ڈی پی او لوئر دیر نے عوام کا تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس ملزم کو جلد قانون کے مطابق گرفتار کرے گی۔