الرقیة الشرعیة النبویة

الرقیة الشرعیة النبویة Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from الرقیة الشرعیة النبویة, Alternative & holistic health service, Muridke.
(1)

We Treat all type of Black Magics and Jins problem, Stopping Pregnancy, Marriage Break-up & Marriage Problem, Failure in Business with Quran-o-Sunnah
https://wa.me/923000426249
https://www.youtube.com/channel/UCstEhzVgJoD7pazUOtvnKxg https://islamicherbals.com/


صحیح راسخ العقیدہ روحانی معالجین (شرعی راقی) کی علامات

عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض لوگ چند الفاظ اور طریقے سیکھ لینے سے روحانی معالج بن بیٹھتے ہیں۔ ایسے لوگوں پر وہی مثل صادق آتی ہے کہ ”نیم حکیم خطرۂجان اور نیم ملا خطرۂ ایمان”۔ یہ لوگ اپنا اور معاشرے کا نقصان کرتے ہیں۔ان کے پاس جانے سے ہمیشہ اجتناب کرنا چاہیے۔ تاہم ذیل میں ہم عمومی طور پر چند صفات کی طرف اشارہ کیے دیتے ہیں جو ایک روحانی معالج کے اندر پایا جانا ضروری ہے :

1. سلف صالحین کےمطابق صحیح عقیدہ رکھتا ہوجوتمام صحابہ وتابعین اورتبع تابعین کا عقیدہ تھا اورجو ہر طرح کے شک و شبہ سے محفوظ ہے۔

2. اس کے قول وفعل میں توحید خالص جھلکتی ہو۔

3. اطاعتِ الٰہی کو ہر وقت بجالانے والا ہو جس کی وجہ سے شیطان ذلیل ورسوا ہوتا ہے۔

4. عملیات کاکام صرف رضاے الٰہی کےحصول کےلیے شروع کیا ہو۔

5. عالم دین ہویاکم ازکم حافظ وقاری ہواور جادو گر،جنات اور شیاطین کی چالوں کو سمجھتا ہو۔ دینی مسائل پر عبور رکھتا ہو اور دینی کام سے وابستہ ہو۔

6. تمام حرام اشیا سےپوری طرح اجتناب کرتا ہو۔

7. ہرحال میں زبان سےامر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرنے والا ہو۔ برائی کودیکھ کرخاموش بیٹھتا ہو اور نہ ہی کسی منکر پر خوش ہوتا ہو۔

8. اسلام کےبتائے ہوئےاخلاقیات پر عمل پیرا ہو اوررذائل اخلاق وعادات(جھوٹ، دھوکا، بخل، حرص، حسد اورکینہ وغیرہ) سے دور ہو۔

9. حلال وحرام کی تمیز کرنے اور ا س کے مطابق عمل کرنے والا ہو۔

10. کبائر سےمکمل اجتناب کرنےوالا اور صغائر سے حتی المقدور بچنےوالاہو۔

11. ظاہری وضع قطع میں شریعت کامکمل پابند ہو۔

12. مال کاحریص نہ ہو اوردوسروں کےمال پر نظر نہ رکھتاہو۔

13 . دینی حلقوں اورعلما سے محبت رکھتا ہو۔

14. جنات اورشیاطین کے احوال اور ان کی چالوں کو مکمل جانتا ہو۔

15. جادو ٹونہ اور شیاطین کو بھگانےکا تجربہ اورمہارت رکھتا ہو۔

16. قرآنی اور مسنون عملیات سیکھے اور ہر قسم کے غیر شرعی عملیات ووظائف اور چلہ کشی سے بچتا ہو۔

17 . لوگوں سےہمدردی رکھنےوالا ہو اور سائلین کی حالت سن کر اُنہیں فریبی دھوکا باز یا جعل ساز نہ سمجھتا ہو۔

18. انسانوں کی خوشی کےلیے شرعی احکام توڑنےپررضامند ہونے والا نہ ہو۔

19. یہ عقیدہ رکھتا ہوکہ اللّٰہ کاکلام جن و شیاطین پر اثر کرتاہے اور اس میں کسی تذبذب کا شکار نہ ہو۔

20. ثابت قدم اور پختہ مزاج ہو۔جلدباز، بےصبر اورمتلون مزاج نہ ہوکیوں کہ روحانی علاج ؍عملیات کوشروع کرنا توہر ایک کا اپنااختیار ہے لیکن اسےچھوڑنا نہایت خطرناک ہوتا ہے۔

21. معالج کے لیے شادی شدہ ہونامستحب ہے۔

22. لوگوں میں سے بالخصوص مریضوں کے رازوں کا مکمل امین ہو۔

23. عامل ذہنی اعتبار سے مضبوط الحواس اور جسمانی اعتبار سے بارعب اور طاقتور ہو کیونکہ بسا اوقات مریض سے کشتی وہاتھا پائی بھی ہو جاتی ہے۔

24. عامل اس کام کو دعوت دین کا بہت بڑا ذریعہ سمجھے اور اس کو دینی خاص مشن کے طور پر لے نہ کہ ہوس پرستی اور خود غرضی کا ذریعہ بنائے۔

25. عامل باحیا ہو اور دینی ومعاشرتی اعلیٰ اقدار کا حامل ہو اور نظر بد کے استعمال سے پرہیز کرے جو ہر گناہ کا پیش خیمہ ہے۔

26. لوگوں کی شفا اور عقیدے کی اصطلاح کا بے حد حریص ہو اس طرح ان کو نماز، روزہ، زکوٰۃ اور ذکر واذکار کا پابند بنائے۔

27. اپنے اور لوگوں کے اعمال کا یومیہ بنیاد پر محاسبہ کرے۔

28 . جلوت اور خلوت میں ہمیشہ اپنے مریضوں کے لیے دعا گو ہو۔

29 . اپنا اور اس عظیم مشن کا خیال کرتے ہوئے ہر اس کام کو اختیار کرنے کی کوششیں کرے جو اس کے شایان شان اور لائق احترام ہے اسی طرح ہر اس کام سے اجتناب کرے جو خود اس کی عزت، احترام اور دین کے منافی ہے۔

اَللّٰهُمَّ أَبْطِلْ أَثَرَ عَيْنٍ رَأَتْ جَسَدًا فَشَوَّهَتْهُ، وَرَأَتْ شَعْرًا فَأَسْقَطَتْهُ، وَرَأَتْ فَرَحًا فَأَح...
03/11/2025

اَللّٰهُمَّ أَبْطِلْ أَثَرَ عَيْنٍ رَأَتْ جَسَدًا فَشَوَّهَتْهُ، وَرَأَتْ شَعْرًا فَأَسْقَطَتْهُ، وَرَأَتْ فَرَحًا فَأَحْزَنَتْهُ۔
🤲🏼🤲🏼🤲🏼🤲🏼🤲🏼🤲🏼🤲🏼🤲🏼🤲🏼🤲🏼🤲🏼🤲🏼🤲🏼🤲🏼
اے اللہ! اُس نظرِ بد کے اثر کو زائل فرما دے
جو کسی جسم پر پڑی تو اُسے بگاڑ دیا،
کسی بالوں پر پڑی تو اُسے گرا دیا،
اور کسی خوشی پر پڑی تو اُسے غم میں بدل دیا۔

الرقیة الشرعیة النبویة

کیا آپ جانتے ہیں کہ نظرِ بد اور حسد صرف انسان کو ہی متاثر نہیں کرتے؟بلکہ ان کا اثر جانوروں، پودوں، اور یہاں تک کہ بےجان ...
03/11/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ نظرِ بد اور حسد صرف انسان کو ہی متاثر نہیں کرتے؟
بلکہ ان کا اثر جانوروں، پودوں، اور یہاں تک کہ بےجان چیزوں (جمادات) پر بھی پڑ سکتا ہے! 🔥
📖 اللہ تعالیٰ نے فرمایا
{وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ}
“اور حسد کرنے والے کے شر سے (پناہ مانگتا ہوں) جب وہ حسد کرے۔”
(سورۃ الفلق)
یہ ایک عظیم سورت ہے
کہ اسے صبح و شام کے اذکار میں اور ہر نماز کے بعد دس مرتبہ پڑھا جائے،
تاکہ یہ حسد کرنے والوں اور نظرِ بد کی زہریلی تاثیرات سے ایک محفوظ ڈھال بن جائے
🔹 اور یہی وجہ ہے کہ اللہ کے نبی یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں سے فرمایا تھا
{یَا بَنِیَّ لَا تَدْخُلُوا مِنْ بَابٍ وَاحِدٍ وَادْخُلُوا مِنْ أَبْوَابٍ مُّتَفَرِّقَةٍ}
“اے میرے بیٹو! ایک ہی دروازے سے داخل نہ ہونا بلکہ الگ الگ دروازوں سے داخل ہونا۔”
(سورۃ یوسف: 67)
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نظر بد کی کوئی حد نہیں
یہ انسان، مال، جانور، کھیت، مکان، حتیٰ کہ برکت تک کو متاثر کر سکتی ہے۔

لیکن جو شخص اذکار، تلاوت، اور شرعی حصار کو مضبوطی سے تھام لیتا ہے،
وہ ایسے قلعے میں داخل ہو جاتا ہے جس کی دیواریں شیطان اور حاسد کے شر سے ناقابلِ تسخیر بن جاتی ہیں۔

اور اللہ ہی سب سے بہتر جاننے والا ہے۔
✍🏼 اخوکم راقی عثمان ظفر
الرقیة الشرعیة النبویة

آؤ ذرا حجامہ کے بارے میں ایک بالکل مختلف زاویے سے بات کرتے ہیں ❤️📌 روحانی طور پر متاثرہ شخص چاہے اسے جنات کا اثر (مس) ہو...
02/11/2025

آؤ ذرا حجامہ کے بارے میں ایک بالکل مختلف زاویے سے بات کرتے ہیں ❤️

📌 روحانی طور پر متاثرہ شخص چاہے اسے جنات کا اثر (مس) ہو، جادو ہو، یا نظر و حسد اس کے جسم میں بھاپ جیسی رطوبتیں، بندشیں (عُقَد) اور خفیہ سحر کے اثرات خون اور جلد کے نیچے موجود ہوتے ہیں۔
یہ بات ایک ماہر راقی کے لیے اچھی طرح معلوم ہوتی ہے۔

📌 یہ بات بھی معروف ہے کہ رُقیہ جنات اور شیاطین پر اثر انداز ہوتا ہے،
اور بعض متاثرین ایسے ہوتے ہیں جو حجامہ بالکل نہیں کر پاتے
کیونکہ جن ان کے دماغ اور ارادے پر قابو پا لیتا ہے اور انہیں حجامہ سے روک دیتا ہے۔
کچھ مریضوں پر جب حجامہ کیا جاتا ہے تو کپ( پیالے) خودبخود اڑ جاتے ہیں،
اور بعض اوقات حجام خود بھی تھکن یا کمزوری محسوس کرتا ہے بعض مریضوں کے بعد۔

طریقہ حجامہ اور رقیہ 💌

مثلاً اگر معاملہ سحر کا ہو تو آیاتِ ابطال سحر کو مریض پر، پانی پر پڑھ کر دم کریں،
پھر اس پانی سے جسم کو مسح کریں، اور زیتون کے تیل پر دم کر کے جسم کا مساج کریں۔
📌 رقیہ اور مالش کے بعد حجامہ کا عمل شروع کریں،
اور ساتھ ساتھ آیاتِ عقد (گرہیں کھولنے کی آیات) اور آیاتِ سحر کے زوال کی آیات پڑھتے رہیں،
اللہ سے جادو، نظر اور حسد کے خاتمے کی دعا بار بار کرتے رہیں۔

📌 کوشش کریں کہ حجامہ کا وقت زیادہ سے زیادہ ہو اور کپوں کی تعداد بھی زیادہ رکھی جائے،
اور سر اور کمر پر خاص توجہ دیں،
جبکہ سحرِ مرشوش (چھڑکا ہوا جادو) کے مریضوں کے لیے پاؤں پر حجامہ پر زیادہ توجہ دیں۔
📌 ان شاء اللہ تعالیٰ، آپ کو انتہائی حیرت انگیز نتائج حاصل ہوں گے۔

📌 اس طرح آپ ایسا حجامہ انجام دیں گے جس کا اثر عام حجامہ کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہوگا
اور آپ اس عمل میں سنت کے دو بڑے اسبابِ شفاء کو جمع کر لیں گے
📖 قرآن اور 💧 حجامہ۔
میں_اللہ_عظیم_عرش_کے_رب_سے_دعا_کرتا_ہوں🤲🏼🤲🏼🤲🏼🤲🏼🤲🏼
کہ وہ ہر مصیبت زدہ، ہر مبتلا اور ہر درد برداشت کرنے والے کو شفاء عطا فرمائے

اے اللہ! تو ہی ان کے حال کو جانتا ہے، ان پر اپنی رحمت نازل فرما۔ ☝️

الرقیة الشرعیة النبویة

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں نے سورۃ الزلزال کو بار بار پڑھا،اور میں سو گئیپھر میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ہینڈ ب...
02/11/2025

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے سورۃ الزلزال کو بار بار پڑھا،
اور میں سو گئی
پھر میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ہینڈ بیگوں میں سے ایک بیگ منتخب کر رہی ہوں،
اور جب میں نے ایک بیگ لیا اور اسے کھولا تو اس کے اندر ایک اور بیگ تھا،
اور اس بیگ کے اندر درخت کی ایک چھوٹی سی شاخ اور ایک چھوٹا سا کچھوا تھا۔
میں نے کہا
"یہ میں لے لیتی ہوں"۔
(نوٹ: میں شادی شدہ ہوں۔)

وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ 🌿
آپ کا خواب بہت خوبصورت اور معنی خیز ہے، خصوصاً چونکہ اس سے پہلے آپ نے سورۃ الزلزلة (إذا زلزلت الأرض زلزالها) کی تلاوت کی تھی جو خود حساب، عدل، اور اعمال کے ظاہر ہونے کے بارے میں ایک نہایت گہری سورت ہے۔
آئیے، اس خواب کو امام ابنِ سیرینؒ اور دیگر معتبر مفسرینِ احلام کی تعبیرات کی روشنی میں تفصیل سے سمجھتے ہیں
🌿 اوّلاً
خواب میں سورۃ الزلزال کی تلاوت کی تعبیر (عمومی طور پر)
امام ابن سیرینؒ کے مطابق
جو شخص خواب میں سورۃ الزلزلة پڑھتا ہے یا سنتا ہے،
تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے اپنے اعمال کی حقیقت دکھائے گا، اور وہ انصاف، تقویٰ اور حسابِ آخرت کی طرف متوجہ ہوگا۔

یہ خواب نفس کے بیدار ہونے اور باطنی اصلاح کی علامت بھی ہے۔

بعض مفسرین نے فرمایا
“من قرأ سورة الزلزلة في المنام دلّ على النجاة من الشدائد، وكشف الستر عن الحقائق.”
یعنی “جو شخص سورۃ الزلزال خواب میں پڑھے، اللہ تعالیٰ اسے مصیبتوں سے نجات دے گا اور اس کے لیے حقائق کو آشکار کر دے گا۔”
جن کے اوپر جادو دفن کیے ہوتے ہیں ان کے علاج میں یہ سورۃ اپنی ایک خاص تاثیر اور اہمیت رکھتی ہے
باذن اللہ
پس، خواب میں سورۃ الزلزال کی قراءت اللہ کی طرف سے تنبیہ، صفائیِ باطن، اور خیر کی بشارت ہے۔
اور ایک بات کہ یہ مدفون جادو کو باطل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے باذن اللہ تعالیٰ ☝🏼
🌸 اب آپ کے خواب کی تفصیلی تعبیر

1. بیگ یا ہینڈ بیگ دیکھنا اور چُننا

امام ابن سیرینؒ کے مطابق بیگ یا تھیلا زندگی کے راز، معاملات، یا امانتوں کی علامت ہے۔
بیگ کا چننا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کسی اہم معاملے کا انتخاب کر رہی ہیں یہ زندگی، ایمان یا خاندان کے بارے میں ایک فیصلہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ اللہ آپ کو نئی ذمہ داری یا راز کے لیے منتخب کرے۔
2. بیگ کے اندر ایک اور بیگ ملنا
یہ علامت ہے کہ آپ کے کسی معاملے میں گہرائی یا پوشیدہ خیر چھپی ہے۔
یعنی جو چیز بظاہر معمولی لگتی ہے، اس کے اندر برکت، راز، یا رزق کا ایک دوسرا دروازہ کھلا ہے۔
یہ کبھی کبھار روحانی ترقی یا دعاؤں کے قبول ہونے کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے۔

3. غصن شجرة (درخت کی چھوٹی ٹہنی) دیکھنا

امام ابن سیرینؒ فرماتے ہیں کہ درخت کی شاخ خواب میں اولاد، نسب، یا خیر و برکت کی علامت ہے۔
چھوٹی ٹہنی کا مطلب ہے کسی نئی شروعات ممکنہ طور پر نیک اولاد، نیا رزق، یا نئی امید۔
یہ آپ کے گھر میں بڑھتی ہوئی رحمت کی علامت ہے۔

4. سلحفاة صغيرة (چھوٹی کچھوے) کا دیکھنا

ابن سیرینؒ کے مطابق خواب میں کچھوا ایک عالم، حکمت والے انسان، یا علمِ نافع کی علامت ہے۔
چھوٹا کچھوا دیکھنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ آپ کے گھر یا دل میں حکمت، صبر، اور سکون کا بیج بویا جا رہا ہے۔
یہ طہارتِ نیت، تحمل اور علم کی برکت کی علامت بھی ہے۔

5. آپ کا کہنا “هٰذا أَخُذُهُ” (یہ میں لے لیتی ہوں)
یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ اس خیر کو قبول کر رہی ہیں جو اللہ نے آپ کے لیے چُنی ہے۔
یعنی اللہ نے آپ کے دل میں قبولِ حق اور رضا بالقضاء کی کیفیت پیدا کر دی ہے

آپ کا خواب ایک روحانی اشارہ ہے کہ

اللہ تعالیٰ آپ کے لیے باطنی اصلاح، نئی رحمت، اور خیر کا دروازہ کھول رہا ہے۔

سورۃ الزلزال کی قراءت نے آپ کے دل کے پردے ہٹائے، اور خواب میں اس کا اثر ظاہر ہوا۔

بیگ کے اندر بیگ کا مطلب ہے کہ آپ کے معاملے میں چھپی ہوئی برکت ہے جو جلد ظاہر ہوگی۔

درخت کی ٹہنی اور کچھوا دونوں صبر، استقامت، اور رزقِ حلال کی علامت ہیں۔

“یہ میں لے لوں” کہنا اس بات کی نشانی ہے کہ آپ نے اس خیر کو قبول کر لیا جو اللہ نے آپ کے لیے مقدر کی ہے۔
🌿 روحانی اشارہ و نصیحت
خواب کے بعد آپ کے لیے بہتر ہے کہ

سورۃ الزلزال کی تلاوت روزانہ جاری رکھیں۔

سورۃ الواقعة اور سورۃ الطارق کو بھی شامل کر لیں۔
اور یہ دعا پڑھیں
اللّٰهُمَّ اجْعَلْ خَيْرَ أَيَّامِي خَوَاتِيمَهَا وَخَيْرَ أَعْمَالِي خَوَاتِيمَهَا، وَخَيْرَ أَيَّامِي يَوْمَ أَلْقَاكَ.
ان شاء اللہ، آپ کے گھر اور دل میں اطمینان، رزق اور علمِ نافع کی برکت نازل ہوگی۔ 🌸
الرقیة الشرعیة النبویة

🌙 کیا آپ کا بچہ رات کو ڈر کے اٹھ جاتا ہے؟😔 کبھی اچانک چیخ کر جاگتا ہے؟یا نیند میں جھٹکے لیتا ہے، اور آپ بے بسی سے اسے دی...
02/11/2025

🌙 کیا آپ کا بچہ رات کو ڈر کے اٹھ جاتا ہے؟
😔 کبھی اچانک چیخ کر جاگتا ہے؟
یا نیند میں جھٹکے لیتا ہے، اور آپ بے بسی سے اسے دیکھتی رہتی ہیں؟

تو یہ عمل آپ کے لیے رحمت بن سکتا ہے ان شاء اللہ 🌿
اخوکم ✍🏼 راقی عثمان ظفر
✨ عمل

سورۃ الطارق کو ۱۱ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں۔
اس پانی کو ایک اسپرے بوتل میں محفوظ کر لیں۔

💧 ہر رات سونے سے پہلے

بستر پر قلیل مقدار میں پانی چھڑکیں۔

کمرے کے تمام کونوں میں ہلکا سا اسپرے کریں۔

بوتل کو ہمیشہ بیڈروم کی سائیڈ ٹیبل پر رکھیں۔
جب بھی ضرورت محسوس ہو اس عمل کو دہرائیں

ان شاء اللہ،
اللہ کے کلام کی برکت سے گھر کا ماحول سکون، تحفظ اور نورِ ایمان سے بھر جائے گا۔ 🤍

#الشفاء #خوف

الرقیة الشرعیة النبویة

🌿 رُقْيَہُ العَيْنِ وَالسِّحْر (عمل برائے نظرِ بد، حسد، اور جادو)اخوکم ✍🏼 راقی عثمان ظفر 🌼 ہدایاتِ عمل1. وضو کی حالت میں...
02/11/2025

🌿 رُقْيَہُ العَيْنِ وَالسِّحْر (عمل برائے نظرِ بد، حسد، اور جادو)
اخوکم ✍🏼 راقی عثمان ظفر
🌼 ہدایاتِ عمل

1. وضو کی حالت میں کسی پرسکون جگہ بیٹھ جائیں۔

2. اپنا دایاں ہاتھ اپنے سر یا پیشانی پر رکھیں۔

3. نیچے دی گئی تمام دعائیں ہر ایک کو سات (۷) مرتبہ باوضو حالت میں، یقین اور تدبر کے ساتھ پڑھیں۔
4. دورانِ تلاوت اگر کسی قسم کا جسمانی یا روحانی ردِ عمل محسوس ہو، تو عمل روکنے کے بجائے صبر سے مکمل کریں۔

5. عمل کے اختتام پر اپنے جسم پر دم کریں (یعنی ہاتھوں پر تھتکار مار کر جسم پر پھیر لیں)۔
6. بعد از عمل جو کچھ محسوس ہوا مثلاً گرمی، کپکپی، رونا، دل گھبرانا، یا سکون اُس کو نوٹ کریں تاکہ روحانی تشخیص میں مدد ملے۔

🌿 دعائیں (ہر ایک سات مرتبہ)

بِسْمِ اللهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ، وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ۔

أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ الْعَيْنِ وَحَرِّهَا۔

أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ الْعَيْنِ وَبَرْدِهَا۔

أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ الْعَيْنِ وَوَصَبِهَا۔

أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ۔

أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ كُلِّ سِحْرٍ۔

أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ كُلِّ عَيْنٍ حَاسِدَةٍ۔

بِسْمِ اللهِ الْعَظِيمِ الْأَعْظَمِ يُحْرَقُ كُلُّ شَيْطَانٍ مَارِدٍ۔

بِسْمِ اللهِ الْعَظِيمِ الْأَعْظَمِ يُحْرَقُ كُلُّ شَيْطَانٍ عَاشِقٍ۔

بِسْمِ اللهِ الْعَظِيمِ الْأَعْظَمِ يُحْرَقُ كُلُّ خَادِمِ سِحْرٍ۔

بِسْمِ اللهِ الْعَظِيمِ الْأَعْظَمِ يُحْرَقُ كُلُّ سِحْرٍ مَأْكُولٍ۔

بِسْمِ اللهِ الْعَظِيمِ الْأَعْظَمِ يُحْرَقُ كُلُّ سِحْرٍ مَشْرُوبٍ۔

بِسْمِ اللهِ الْعَظِيمِ الْأَعْظَمِ يُحْرَقُ كُلُّ سِحْرٍ صُنِعَ لِلتَّفْرِيقِ بَيْنَ الْأَزْوَاجِ وَتَعْطِيلِ الْعُقُولِ۔

🌺 ممکنہ جسمانی و روحانی ردِ عمل

عمل کے دوران یا بعد میں مختلف قسم کے اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں، جو عموماً روحانی صفائی اور باطنی مزاحمت کی علامت ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں

🔸 جسمانی احساسات

سر یا پیشانی میں بھاری پن یا دباؤ

جسم میں کپکپی، پسینہ یا سردی کی لہر

جسم کے کسی حصے میں شدید یا ہلکا درد

سینے میں جلن یا گھٹن کا احساس

دل کی دھڑکن تیز ہونا

جمائی آنا، آنسو آنا، یا قے کا احساس

آنکھوں میں سرخی، یا اچانک تھکن

🔸 روحانی علامات
غصہ یا بےچینی کا بڑھ جانا
ذہن میں وسوسے یا خوف پیدا ہونا
بوجھ محسوس ہونا یا دل گھبرانا

بعض اوقات سکون، راحت اور ہلکا پن محسوس ہونا جو شفاء کی نشانی ہے

نوٹ ‼️ 👇🏼
اگر علامات شدید یا ناقابلِ برداشت ہوں، تو فوراً عمل روک کر کسی ماہر راقي شرعي (قرآنی معالج) سے رجوع کریں۔ تاکہ باقاعدہ تشخیص کا پروسیجر اختیار کیا جائے ۔
الرقیة الشرعیة النبویة
یہ عمل صرف دعائیہ الفاظ اور مسنون اذکار پر مشتمل ہے،

02/11/2025

علاج سحر الربط
عورت کے لئے سحر الربط کی اقسام:

1. ربط المنع یہ اس صورت میں ہوتا ہے جب عورت اپنے شوہر کے ساتھ جنسی تعلق سے بچنے کی کوشش کرتی ہے۔

2. ربط التبلد
اس میں (جن) جو سحر کے ساتھ مقرر ہوتا ہے، عورت کے دماغ کے مرکز احساس میں بیٹھ جاتا ہے۔ جب شوہر اس کے قریب آتا ہے تو جن احساس کو بند کر دیتا ہے، جس کی وجہ سے عورت کوئی لذت محسوس نہیں کرتی اور شوہر کے ساتھ تعاون نہیں کرتی۔

3. ربط النزيف
جب مرد اپنی بیوی کے پاس آنا چاہتا ہے، تو شیطان عورت کو شدید خون بہنے کا باعث بنتا ہے، جس کی وجہ سے مرد جنسی تعلقات قائم کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔

4. ربط الانسداد
جب مرد اپنی بیوی کے پاس آنا چاہتا ہے تو اسے گوشت کی ایک مضبوط رکاوٹ ملتی ہے جسے وہ پار نہیں کر پاتا، جس کی وجہ سے جنسی تعلقات ناکام ہوجاتے ہیں۔

5. ربط التغوير
یہ اس وقت ہوتا ہے جب کوئی مرد کنواری لڑکی سے شادی کرتا ہے اور پہلی رات کو جب وہ جنسی تعلق قائم کرنا چاہتا ہے، تو اسے لڑکی کا پردہ بکارت نہیں ملتا۔ علاج کے بعد جب سحر باطل ہوجاتا ہے تو پردہ بکارت واپس آجاتا ہے۔

علاج سحر الربط کے مختلف طریقے:

1. پہلا طریقہ
-ابطال سحر، طلاق و ارحام کا رقیہ پڑھیں۔(اس رقیہ کی آیات آپکو ہماری ویب سائٹ پر آیات الطلاق والارحام کے موضوع سے مل جائیں گی )اگر سحر کے ساتھ مقرر جن بولتا ہے تو اس سے سحر کی جگہ کے بارے میں پوچھیں، پھر سحر کو نکال کر باطل کریں اور جن کو جسم سے نکلنے کا حکم دیں۔ اگر جن نکل جائے تو سحر باطل ہو جاتا ہے۔ اگر رقیہ پڑھنے پر جن نہیں بولتا تو دیگر طریقے استعمال کریں۔

2. دوسرا طریقہ
- چند مرتبہ درج ذیل آیات کو پانی پر پڑھیں اور اس پانی کو مریض کو پینے اور غسل کرنے کے لئے دیں۔ ان شاء اللہ سحر باطل ہو جائے گا۔
- قَالَ مُوسَى مَا جِئْتُم بِهِ السِّحْرُ إِنَّ اللّهَ سَيُبْطِلُهُ إِنَّ اللّهَ لاَ يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ {81} وَيُحِقُّ اللّهُ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ
- وَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ أَلْقِ عَصَاكَ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ {117} فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُواْ يَعْمَلُونَ {118} فَغُلِبُواْ هُنَالِكَ وَانقَلَبُواْ صَاغِرِينَ {119} وَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ {120} قَالُواْ آمَنَّا بِرِبِّ الْعَالَمِينَ {121} رَبِّ مُوسَى وَهَارُونَ
- وَأَلْقِ مَا فِي يَمِينِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوا إِنَّمَا صَنَعُوا كَيْدُ سَاحِرٍ وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ أَتَى

3. تیسرا طریقہ
- سات سبز بیری کے پتوں کو دو پتھروں کے درمیان اچھی طرح پیس لیں اور پھر اسے پانی والے برتن میں ڈالیں۔ پھر اس پانی میں پتوں کو ہلائیں اور آیت الکرسی اور معوذات پڑھیں۔ مریض کو حکم دیں کہ وہ اس پانی کو پیے اور اس سے غسل کرے۔ ان شاء اللہ سحر باطل ہو جائے گا اور ربط ختم ہو جائے گا۔

4. چوتھا طریقہ
- رقیہ مریض کے کان میں پڑھیں اور پھر اس کے کان میں آیت (وَقَدِمْنَا إِلَى مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاهُ هَبَاءً مَّنثُورًا) سو یا زیادہ بار پڑھیں یہاں تک کہ مریض اپنے جسم کے اعضاء میں سنسناہٹ محسوس کرے۔ یہ عمل چند دنوں تک دہرائیں جب تک مریض سحر کے اثرات سے مکمل طور پر آزاد نہ ہو جائے۔
یہ ہی طریقہ ایک مریض پر اپلائی کیا گیا تو دم مکمل ہونے کے بعد شوہر کا پیشاب آیا جس میں نالی سے ایک پتھر جیسی چیز کا اخراج ہوا اور اسکے اگلے دن دوسال کے بعد دونوں میاں بیوی آپس میں جسمانی تعلق قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ الحمدللہ

5. پانچواں طریقہ
- ایک برتن میں پانی لیں اور اس پر معوذات اور درج ذیل دعائیں پڑھیں:
- اللهم رب الناس اذهب الباس واشف انت الشافى لا شفاء الا شفاؤك شفاء لا يغادر سقما
- بسم الله ارقيك والله يشفيك من كل داء يؤذيك ومن كل نفس او عين حاسد الله يشفيك
- اعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق
- بسم الله الذى لا يضر مع اسمه شئ فى الارض ولا فى السماء وهو السميع العليم
- ان دعاوں کو پانی پر پڑھ کر مریض کو پینے اور اس سے غسل کرنے کے لیے دیں، ان شاء اللہ سحر اور ربط باطل ہو جائیں گے۔

6. چھٹا طریقہ
- ایک صاف برتن لیں اور اس میں پاک قلم سے آیت (قَالَ مُوسَى مَا جِئْتُم بِهِ السِّحْرُ إِنَّ اللّهَ سَيُبْطِلُهُ إِنَّ اللّهَ لاَ يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ) لکھیں اور اس کو کالونجی کے تیل سے مٹا دیں۔ مریض کو اس تیل کو پینے اور اس سے اپنے سینے اور ماتھے کو تین دن تک مسح کرنے کو کہیں۔ ان شاء اللہ سحر اور ربط ختم ہو جائے گا۔

7. ساتواں طریقہ
- ابطال سحر کا رقیہ زعفران یا کسی پاک مائع سے ایک صاف برتن میں لکھیں اور پھر اس کو پانی سے مٹا دیں۔ مریض کو اس پانی کو پینے اور اس سے غسل کرنے کے لیے دیں۔ ان شاء اللہ ربط ختم ہو جائے گا۔
الرقیة الشرعیة النبویة

02/11/2025

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم

"وَلَقَدْ ذَرَأْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرًا مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ ۖ لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لَّا يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ آذَانٌ لَّا يَسْمَعُونَ بِهَا ۚ أُولَٰئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الْغَافِلُونَ"

ترجمہ
"اور یقیناً ہم نے بہت سے جنات اور انسانوں کو جہنم کے لیے پیدا کیا ہے۔ ان کے دل ہیں جن سے وہ سمجھتے نہیں، اور ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے نہیں، اور ان کے کان ہیں جن سے وہ سنتے نہیں۔ یہ لوگ چوپایوں کی مانند ہیں، بلکہ ان سے بھی زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جو غفلت میں مبتلا ہیں۔"

تفسیر:

اللہ تعالیٰ اس آیت میں ایسے لوگوں کی حالت بیان کر رہا ہے جنہیں حق بات سمجھنے کی توفیق نہیں دی جاتی۔ ان کے پاس دل، آنکھیں، اور کان موجود ہیں لیکن وہ ان کا استعمال ہدایت پانے کے لیے نہیں کرتے۔ یہ لوگ ظاہری طور پر جاندار ہوتے ہوئے بھی باطن میں اندھے، بہرے اور گونگے ہوتے ہیں کیونکہ وہ نہ حق دیکھتے ہیں، نہ سنتے ہیں، اور نہ ہی سمجھتے ہیں۔

1. قلوب، عیون اور آذان
ان کا دل سمجھنے سے قاصر ہے، ان کی آنکھیں حق کو دیکھنے سے عاجز ہیں، اور ان کے کان حق بات سننے سے محروم ہیں۔ اس طرح یہ لوگ ان نعمتوں کے باوجود حقیقت میں غافل رہتے ہیں۔

2. ڈنگروں سے زیادہ بھٹکے ہوئے
اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی حالت کو چوپایوں سے بھی بدتر قرار دیتا ہے، کیونکہ جانور کم از کم اپنی فطری ضرورتوں کو پہچانتے ہیں، جبکہ یہ لوگ باوجود عقل و شعور کے، اپنی دنیا اور آخرت کی بھلائی نہیں پہچانتے۔

3. غفلت میں مبتلا
آخر میں ان لوگوں کو غفلت کرنے والوں میں شمار کیا گیا ہے، یعنی وہ لوگ جو اللہ کی نشانیاں اور ہدایت دیکھنے، سننے اور سمجھنے کے باوجود اس سے غافل رہتے ہیں۔

جادوگر کیسے جادوگر بنتا ہے؟

یہ ایک بہت اہم مسئلہ ہے،
لہٰذا غور سے سنیں 🫵

🔮 زیادہ تر وہ لوگ جو جادو کے راستے پر چل پڑتے ہیں، ابتدا میں جادوگر نہیں ہوتے تھے۔

لیکن وہ
⬅️ جادو کا شکار ہوتے ہیں اور اس میں دلچسپی لیتے ہیں۔ کیونکہ وہ اسکا علاج جادوگر کے پاس تلاش کرتے ہیں اور جادوگر فتنہ و فسادات کا منبع ہے شر وہیں سے پھوٹتا ہے جہاں جادوگر موجود ہے ۔ گھروں میں لڑائی طلاقیں فسادات قتل و غارتگری کے ٹونے کرنے والے اور جادو کے خادم السحر جنات سے تعلق جوڑتے ہیں۔
⬅️ پھر وہ شیطانوں کی موجودگی میں ایک طرح کی طاقت محسوس کرنے لگتے ہیں۔

💥 اور یہی شیطان کی پہلی چال ہوتی ہے تاکہ وہ اس شخص کو اپنے ساتھ تعاون پر مجبور کرے۔

⬅️ پھر وہ شخص دیکھتا ہے کہ جو بھی اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے، 👈 اسے نقصان ہوتا ہے اور وہ خود کو طاقتور محسوس کرتا ہے۔

⬅️ پھر وہ اگلے مرحلے میں کمالات کا دعویٰ کرواتا ہے (کہ تم صاحبِ کرامت ہو)۔
اسے کچھ کرامتیں دکھائی جاتی ہیں، لیکن حقیقت میں یہ سب شیطانی وسوسے ہوتے ہیں، جیسے کہ
_ فلاں شخص تمہارے بارے میں یہ کہہ رہا ہے۔
_ فلاں عورت تمہارے متعلق یہ کہہ رہی ہے۔
_ فلاں کے ساتھ یہ ہونے والا ہے۔
⬅️ اور اسے کچھ غیبی باتیں بتائی جاتی ہیں جس سے وہ خود کو بڑا اور عظیم سمجھنے لگتا ہے۔

⬅️ پھر علاج کے بہانے اسے مزید دھوکہ دیا جاتا ہے 👈 جیسے کہ وہ دیکھتا ہے کہ جیسے ہی وہ کسی پر فاتحہ پڑھتا ہے، وہ فوراً ٹھیک ہو جاتا ہے۔

💥 اسی طرح شیطان اسے آہستہ آہستہ اس راستے پر لے جاتا ہے، قدم بہ قدم۔

⬅️ پھر آخری مرحلے میں:
شیطان اسے کہتا ہے کہ فلاں شخص نے تمہیں نقصان پہنچایا ہے
(اب تم اسے نقصان پہنچاؤ اور اپنا دفاع کرو)۔

💥 اور اگر وہ اس مرحلے تک پہنچ جاتا ہے، تو یہ وہ مرحلہ ہے 👈 جس سے واپسی ممکن نہیں ہوتی۔
⬅️ (یہ وہ راستہ ہے جہاں سے کوئی واپس نہیں آتا)۔

📌 جادوگر بننے کے بعد توبہ کرنے والوں کی تعداد نہایت قلیل ہے۔
📌 جادو کے راستے پر توبہ بہت ہی کم ہوتی ہے۔

اور جان لو کہ...🚨🫵
😱 جادو کا شکار شخص کو جادوگر بنانا 👈 شیطان کا ہر شکار (جادو زدہ )کے ساتھ یہی مقصد ہوتا ہے۔

😱 جادوگر کسی کتاب سے نہیں سیکھتے، بلکہ وہ شیطان سے معاملہ کرتے ہیں۔
😱 شیطان انہیں کہتا ہے کہ یہ عمل کرو، اس وقت یہ کرو... اور اسی طرح۔

شیطان ہی جادو سکھاتا ہے، اور ہمارے ارد گرد زیادہ تر جادوگر اسی طرح بنے ہیں۔

🤲 اے دلوں ❤️ کو پھیرنے والے اللہ، ہمارے دلوں کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ!

الرقیة الشرعیة النبویة

الرقیة الشرعیة النبویة و الحجامہ

02/11/2025

ترقی میں اعتدال کو برقرار رکھنے کے لیے درج ذیل 40 اصول مددگار ثابت ہوتے ہیں

1. مقاصد کا تعین: ترقی کے واضح اور عملی مقاصد مقرر کریں۔

2. معلومات کی تحقیق: مختلف ذرائع سے معلومات حاصل کریں تاکہ سمجھ بوجھ میں اضافہ ہو۔

3. منصوبہ بندی: ترقی کے لیے ایک ٹھوس منصوبہ بنائیں جو قابل عمل ہو۔

4. خوداحتسابی: اپنی ترقی کا مستقل جائزہ لیتے رہیں۔

5. وسائل کی منصفانہ تقسیم: وسائل کو درست اور منصفانہ طریقے سے تقسیم کریں۔

6. تعلیم پر توجہ: علم اور مہارت میں اضافہ کریں۔

7. عملی تجربات: نئے تجربات کو اپنانے سے نہ ہچکچائیں۔

8. تنقید کا سامنا: مثبت تنقید کو قبول کریں اور اس سے سیکھیں۔

9. باہمی تعاون: دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کریں۔

10. فکری تنوع: مختلف خیالات اور نقطہ نظر کو قبول کریں۔

11. صبر و تحمل: ترقی کے راستے میں صبر سے کام لیں۔

12. نظام وقت: وقت کا درست استعمال کریں۔

13. تخلیقی سوچ: نئی سوچ اور طریقوں کو اپنائیں۔

14. ایڈاپٹ کریں: حالات کے مطابق اپنے منصوبے میں تبدیلی کریں۔

15. مثبت رویہ: مثبت سوچ کو فروغ دیں۔

16. جذباتی کنٹرول: جذبات پر قابو رکھیں۔

17. کمیونیکیشن: موثر بات چیت کو اپنائیں۔

18. ذاتی ترقی: خود کو مستقل طور پر بہتر بنائیں۔

19. مشکلوں کا سامنا: چیلنجز کا سامنا کریں اور ہار نہ مانیں۔

20. ریسرچ: نئی معلومات اور ٹیکنالوجی پر نظر رکھیں۔

21. منصوبہ سازی میں شفافیت: اپنی ترقی کے منصوبوں میں شفافیت رکھیں۔

22. عملی مشورے: تجربہ کار افراد سے مشورے لیں۔

23. ایسوسی ایٹ کریں: صحیح لوگوں کے ساتھ وابستہ ہوں۔

24. بہتر صحت: اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

25. خود انحصاری: دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں۔

26. پیشہ ورانہ اخلاقیات: اعلیٰ اخلاقی معیاروں کو اپنائیں۔

27. اجتماعی سوچ: گروپ کی رائے کو اہمیت دیں۔

28. وقت کی پابندی: مقررہ وقت کی پابندی کریں۔

29. منفی اثرات سے بچیں: منفی لوگوں سے دور رہیں۔

30. خود کو چیلنج کریں: خود کو نئی صورتحال میں ڈالیں۔

31. نئی مہارتیں سیکھیں: نئی مہارتوں کی تلاش جاری رکھیں۔

32. حوصلہ افزائی کریں: دوسروں کی حوصلہ افزائی کریں۔

33. مالی منصوبہ بندی: مالی وسائل کی منصوبہ بندی کریں۔

34. عملی فیصلے: ہر فیصلے میں عملی پہلو کو مدنظر رکھیں۔

35. خود اعتمادی: اپنے فیصلوں پر یقین رکھیں۔

36. مقابلے سے سیکھیں: کامیاب لوگوں کی کہانیوں سے سیکھیں۔

37. تنظیم: اپنے وقت اور کام کی تنظیم کریں۔

38. مقصد کی تبدیلی: ضرورت کے مطابق اپنے مقاصد میں تبدیلی کریں۔

39. مثبت اثرات: اپنے اردگرد مثبت اثرات پیدا کریں۔

40. معاشرتی ذمہ داری: اپنی کامیابیوں کو معاشرتی بہتری کے لیے استعمال کریں۔

یہ اصول آپ کو ترقی کے راستے پر اعتدال برقرار رکھنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
الرقیة الشرعیة النبویة

02/11/2025

سوال 🚨🚨🚨🚨👇👇👇👇👇
اللّٰہ آپ کو جزائے خیر دے۔ ایک جادوگر کی پہچان بھی بتادیں۔ کیونکہ بہت سارے جادوگر ایسے ہیں جو حافظ بھی ہیں، قاری بھی، امام مسجد بھی اور مفتی بھی۔ صاف ستھرے کپڑے پہنتے ہیں۔ بچوں کو قرآن بھی پڑھاتے ہیں۔ خود کو روحانی معالج بھی کہتے ہیں۔ مگر حقیقت میں جادوگر ہیں۔ کیونکہ انہوں نے مؤکل قابو کیے ہوئے ہیں۔ لوگوں کو انکا ماضی اور مستقبل بتاتے ہیں۔ پیشن گوئیاں کرتے ہیں۔ لاکھوں، ہزاروں روپے مانگتے ہیں۔ اور آپکو جادو سے بہت زیادہ ڈراتے ہیں۔ اور ہر وقت یہ بتاتے رہتے ہیں کہ فلاں رشتے دار نے جادو کیا ہے آپ پر؟
جواب ۔ اخوکم راقی عثمان ظفر
محمد عیسیٰ داود کی کتاب "حوار صحفی مع جنی المسلم" (ایک مسلم جن کے ساتھ انٹرویو) عربی زبان میں ایک دلچسپ اور نادر کتاب ہے جس میں مصنف نے ایک مسلم جن کے ساتھ گفتگو کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کتاب کے اقتباسات میں زیادہ تر ایسی معلومات شامل ہیں جو انسانوں کے لئے غیر مرئی مخلوق یعنی جنات کی زندگی، ان کی عبادات، معاشرت اور دنیاوی و اخروی معاملات پر روشنی ڈالتی ہیں۔
ذیل میں کتاب کے چند مشہور اقتباسات اور نکات درج ہیں
1. جنات کا اللہ کی عبادت کا انداز
"ہم جنات بھی تمہاری طرح عبادت کے پابند ہیں، اور ہم میں سے نیک لوگ وہ ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں اور دیگر احکاماتِ الٰہی کی پیروی کرتے ہیں۔ تاہم ہم جنات میں گمراہ لوگ بھی ہیں جو انسانوں کو نقصان پہنچانے اور انہیں گمراہ کرنے کے درپے رہتے ہیں۔"
2. جنات اور انسانوں کے تعلقات
"ہم جنات اور انسان ایک ہی دنیا میں رہتے ہیں لیکن تمہاری نگاہیں ہمیں نہیں دیکھ سکتیں۔ ہم اکثر انسانوں کے قریب ہوتے ہیں، لیکن تمہیں ہماری موجودگی کا احساس نہیں ہوتا۔ نیک جنات انسانوں کو نقصان نہیں پہنچاتے، جبکہ شریر جنات شیطان کی پیروی کرتے ہیں اور انسانوں کو ایذا پہنچاتے ہیں۔"
3. جنات کے لئے شیطان کا کردار
"شیطان ہمارے اندر فتنہ و فساد پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے، بالکل ویسے ہی جیسے وہ انسانوں کے ساتھ کرتا ہے۔ ہم میں سے بہت سے جنات اس کے دام میں پھنس جاتے ہیں اور وہ شیطان کی فوج کا حصہ بن جاتے ہیں۔"
4. جنات کا مسلمانوں کی مدد کرنا
"کچھ نیک جنات اللہ کے حکم سے مسلمانوں کی مدد کرتے ہیں، خاص طور پر جب وہ جادو یا شیطانی اثرات کا شکار ہوتے ہیں۔ لیکن یہ مدد صرف اللہ کی رضا کے لئے ہوتی ہے، نہ کہ کسی مادی فائدے کے لئے۔"
5. جادو اور جنات کا تعلق
"جادوگر اور شریر جنات کے درمیان ایک خاص تعلق ہوتا ہے۔ جادوگر ہمیں شرک اور کفر کے کاموں میں ملوث کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ہم ان کے لئے کام کریں۔ یہ ایک خطرناک راستہ ہے، کیونکہ ایسے جنات شیطان کے ساتھی بن جاتے ہیں۔"
6. جنات کی عمریں اور زندگی
"ہم جنات کی زندگیاں انسانوں سے کہیں زیادہ طویل ہوتی ہیں۔ بعض اوقات ہم کئی صدیوں تک زندہ رہتے ہیں، لیکن آخر کار ہمارا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔ ہماری موت کا وقت بھی اللہ کے حکم کے مطابق مقرر ہے۔"
7. جنات کا مسلمانوں سے خوف
"ہم نیک مسلمانوں سے خوف کھاتے ہیں جو اللہ کے ذکر میں مشغول رہتے ہیں۔ آیت الکرسی، سورۃ البقرہ، اور قرآن کی دیگر آیات ہمارے لئے آگ کی مانند ہیں۔ جو لوگ اللہ سے جڑے رہتے ہیں، ہم ان کے قریب نہیں جا سکتے۔"
8. جنات کی اقسام
"ہم جنات مختلف اقسام کے ہوتے ہیں۔ کچھ ہواؤں میں رہتے ہیں، کچھ پانی میں، اور کچھ زمین پر۔ شریر جنات مختلف شکلیں بھی اختیار کر سکتے ہیں، خاص طور پر حیوانات کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں۔
9. انسانوں کے لئے نصیحت
"ہم نیک جنات انسانوں کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ شیطانی اعمال سے دور رہیں، اللہ پر بھروسہ کریں اور ہمیشہ اس کے ذکر میں مشغول رہیں تاکہ وہ شریر جنات اور شیطان کے شر سے محفوظ رہیں۔"
10. جنات کی عبادت گاہیں
"ہم بھی اللہ کے گھروں (مساجد) میں جا کر عبادت کرتے ہیں۔ ہماری نمازیں اور اذکار تمہاری طرح ہوتے ہیں، البتہ ہم عام طور پر رات کے وقت عبادات زیادہ کرتے ہیں، کیونکہ دن کا وقت تم انسانوں کا ہوتا ہے۔محمد عیسیٰ داود کی کتاب "حوار صحفی مع جنی مسلم" میں اس موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے کہ انسان کس طرح جنات سے مدد لیتے ہیں اور ان سے کیا کیا کام کرواتے ہیں۔ یہ کتاب شریعت کی روشنی میں صحیح اور غلط حدود کو بھی واضح کرتی ہے۔ جنات سے مدد لینے کا ذکر خاص طور پر جادوگروں، عاملوں اور بعض گمراہ انسانوں کے اعمال کے حوالے سے کیا گیا ہے ۔ چاہے وہ کسی بھی لبادے میں لپٹے ہوئے ہوں ۔
1. جادو (سحر) کے لئے مدد لینا
کتاب میں ذکر کیا گیا ہے کہ شریر انسان اور جادوگر شیطانی جنات سے مدد لیتے ہیں تاکہ دوسروں کو نقصان پہنچا سکیں۔ یہ جادو اکثر حسد، انتقام یا کسی دوسرے مذموم مقصد کے تحت کیا جاتا ہے۔ "شیطانی جنات ان جادوگروں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جو کفر اور شرک کے بدلے میں ان کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ یہ جنات ان لوگوں کے کاموں کو پورا کرتے ہیں، لیکن اس کے بدلے جادوگر کو اللہ کی نافرمانی پر مجبور کرتے ہیں۔"
2. محبت کا جادو (تسخیر)
بعض لوگ جنات کی مدد سے محبت کے جادو کرتے ہیں تاکہ کسی شخص کو اپنی طرف مائل کر سکیں یا اس پر تسلط حاصل کر سکیں۔ یہ عمل ناجائز اور حرام ہے۔
"محبت کے جادو کے لئے عامل مخصوص شیطانی جنات کو بلاتے ہیں جو متاثرہ شخص کے دل و دماغ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہ محبت حقیقی نہیں بلکہ ایک مصنوعی کیفیت ہوتی ہے جس کا انجام اکثر تباہ کن ہوتا ہے۔"
3. خاندانی جھگڑے اور علیحدگی (تفریق کا جادو)
شیطانی جنات کی مدد سے بعض لوگ گھروں میں فساد اور جھگڑے پیدا کرنے کے لئے جادو کرتے ہیں۔ اس کا مقصد میاں بیوی یا دیگر رشتہ داروں کے درمیان علیحدگی اور نفرت پیدا کرنا ہوتا ہے۔
"تفریق کے جادو میں شیطانی جنات کے ذریعے گھر کے ماحول میں نفرت اور بدگمانی پیدا کی جاتی ہے۔ متاثرہ افراد بغیر کسی وجہ کے لڑائی جھگڑے کا شکار ہو جاتے ہیں۔"
4. دولت اور شہرت کے حصول کے لئے مدد لینا
کچھ لوگ جنات کی مدد سے ناجائز طریقوں سے دولت، شہرت یا طاقت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس میں جنات ان کی خواہشات پوری کرتے ہیں، لیکن اس کے بدلے میں کفریہ اور شرکیہ اعمال کرواتے ہیں۔
"بعض جنات انسانوں کو دنیاوی فائدے دیتے ہیں، لیکن اس کے بدلے میں انہیں اپنے دین و ایمان کو بیچنا پڑتا ہے۔ یہ سب شیطان کے دھوکے کا حصہ ہے۔"
5. غیب کی خبریں جاننے کی کوشش
بعض لوگ جنات کی مدد سے مستقبل کی خبریں یا چھپی ہوئی باتیں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ عمل سراسر حرام ہے کیونکہ اللہ کے سوا کوئی غیب نہیں جانتا۔
"جنات مستقبل کی خبریں نہیں جانتے، لیکن وہ ماضی اور حال کی معلومات انسانوں کو دے کر انہیں دھوکے میں رکھتے ہیں کہ وہ غیب جانتے ہیں۔ یہ عمل اللہ کے اختیار میں مداخلت کی ناپاک کوشش ہے۔"
6. دشمنوں کو نقصان پہنچانا
جنات کو بعض اوقات دشمنوں کو جسمانی یا ذہنی نقصان پہنچانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں متاثرہ شخص مختلف بیماریوں یا پریشانیوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
"شریر جنات انسانوں کے جسم میں داخل ہو کر انہیں تکلیف پہنچاتے ہیں یا ان کی عقل و شعور کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ سب جادوگروں کے کہنے پر ہوتا ہے۔
7. گمشدہ چیزیں تلاش کرنا
کچھ لوگ عاملوں کے پاس جا کر اپنی گمشدہ چیزیں تلاش کروانے کے لئے جنات کی مدد لیتے ہیں۔ یہ عمل بھی غیر شرعی ہے کیونکہ اس میں شیطانی طاقتوں سے مدد مانگی جاتی ہے۔
"شیطانی جنات بعض اوقات گمشدہ چیزوں کی جگہ بتا دیتے ہیں، لیکن یہ عمل انسان کو غیر محسوس طریقے سے اللہ پر توکل سے دور کر دیتا ہے۔"
8. پہاڑوں اور خزانوں کی حفاظت کے لئے جنات کا استعمال
بعض لوگ جنات سے مدد لے کر خزانوں کی حفاظت کرتے ہیں یا کسی جگہ کو اپنی ملکیت میں رکھتے ہیں۔ اس عمل میں جادو یا شیطانی قوتوں کا سہارا لیا جاتا ہے۔
"خزانوں پر قبضہ کرنے والے جنات ان لوگوں کی خدمت کرتے ہیں جو کفر کے ذریعے انہیں اپنا تابع بناتے ہیں۔
محمد عیسیٰ داود اس کتاب میں واضح کرتے ہیں کہ جنات کی مدد لینا شرک اور کفر پر مبنی ہوتا ہے۔ یہ عمل انسان کو اللہ کی رحمت سے دور کر دیتا ہے اور شیطان کے جال میں پھنسا دیتا ہے۔ نیک انسانوں کو چاہیے کہ وہ ہر معاملے میں صرف اللہ پر بھروسہ کریں اور جنات یا شیطانی طاقتوں کی طرف نہ جائیں۔
اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں کہ
"اور یہ کہ بعض انسان بعض جنوں سے پناہ مانگا کرتے تھے، تو انہوں نے ان کی سرکشی میں اضافہ کر دیا۔" (سورۃ الجن: 6)
اسلامی تعلیمات کے مطابق، جنات سے مدد لینا جائز نہیں ہے

الرقیة الشرعیة النبویة

الرقیة الشرعیة النبویة
02/11/2025

الرقیة الشرعیة النبویة

کالےجادو کے حوالے سے اک حقیقی واقعہ
جو دوسروں پر جادو کر کے ان کی زندگی تباہ کرتے ہیں...
یہ کہانی لکھنے والی خاتون اپنی آب بیتی لکھتی ہیں کہ کیسے انھوں نے اپنی سوکن پر جادو کروایا، اور پھر اللہ نے انھیں اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو کیسے سزا دی
کہانی سنانے والی خاتون کہتی ہیں کہ.. میں ایک اسکول کی پرنسپل ہوں،اللہ نے مجھے مال، حسن، طاقت اور اولاد سے نوازا
میرے شوہر کا بھی ایک مقام ہے
لیکن جب میرے شوہر نے دوسری شادی کی تو میری زندگی ویران ہو گئی۔
سب لوگ میری سوکن کی دینداری کی تعریف کرتے تھے،
یہی بات مجھے اور زیادہ حسد میں ڈالتی
میں نے دیکھا کہ میرے شوہر بھی اس کی دین داری کی تعریف کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ اللہ سے قریب ہے۔
جب میں اس پر بات کرتی یا کچھ برا کہتی، تو وہ مجھے کہتا:
"اس پر ظلم نہ کرو، وہ اللہ والے لوگوں میں سے ہے"
یہ سن کر میرا دل حسد سے جل اٹھتا تھا میں ڈرتی تھی کہ وہ ماں نہ بن جائے۔
میں نے اپنی ایک کولیگ سے اپنا دل ہلکا کیا، تو اُس نے مشورہ دیا کہ "اُس کا حمل بند کرا دو، اُس پر جادو کروا دو تاکہ وہ طلاق لے لے۔"
شروع میں.. میں نے انکار کیا اور ڈر گئی۔
تو اُس نے کہا:"جب وہ طلاق لے لے تو اس کے حق میں صدقہ دے دینا اور توبہ کر لینا"
شیطان میرے دل پر غالب آ گیا اور میں نے ہاں کر دی۔
ہم علاقے کی مشہور جادوگرنی کے پاس گے۔
میں نے اُس سے کہا "میں نہیں چاہتی کہ میری سوکن حاملہ ہو، اور چاہتی ہوں کہ وہ طلاق لے لے "جب میرا دل اور سیاہ ہو گیا تو میں نے مزید کہا "میں یہ بھی نہیں چاہتی کہ وہ میرے شوہر یا کسی اور سے کبھی ماں بنے
جادوگرنی نے کہا "مجھے اس کی خوشبو یا کوئی ذاتی چیز چاہیے میں نے اپنی بڑی بیٹی اور ساتھی سے مشورہ کیا،ہم نے پلان بنایا کہ بیٹی اپنے باپ سے ملنے اور اُسے ہمارے گھر کھانے پر بلائے
مقصد یہ تھا کہ اس کی کوئی چیز حاصل کی جائے
بیٹی نے اُس کی چادر (اسکارف) حاصل کر لی اور مجھے دے دی میں نے وہ چادر جادوگرنی کو دے دی اس نے کہا:
"وہ کبھی ماں نہیں بنے گی!"
اس نے مجھے کچھ چیزیں دیں کہ جنہیں میں اس جگہ چھڑکوں جہاں وہ داخل ہوتی ہے اور کچھ چیزیں کھانے میں ملاؤں میں نے اُسے اپنے گھر کھانے پر بلایا اور بہت پیار سے کہا:"ہم سب بہنوں کی طرح ہیں، تم آج رات میرے ساتھ کھانا کھاؤ
میں نے وہ سحر اُس دروازے پر چھڑکا جہاں سے میری سوکن داخل ہونے والی تھی اور دوسرا سحر قہوے (کافی) میں ملا دیا
میں خوشی سے پاگل ہو رہی تھی جب میں نے اُسے وہ قہوہ پیتے دیکھا
مجھے لگا جیسے میں نے دنیا جیت لی ہو! لیکن مجھے کیا خبر تھی کہ میں نے اپنا دین، دنیا اور آخرت برباد کر لی ہے
چند دنوں بعد اُسے شدید بلڈنگ شروع ہو گئی
جو تین ہفتے بلکہ ایک مہینے تک جاری رہی اس کی حالت بگڑنے لگی،
شوہر مجھے بتاتا کہ وہ نماز میں روتی ہے،واش روم میں روتی ہے،اور بعض اوقات تو رات کو بے ہوش ہو جاتی ہے۔
میں شوہر سے کہتی "ہاں، یہ سب بلیڈنگ کی وجہ سے ہے
"اور اس کے لیے خود کو فکرمند ظاہر کرتی
اُس کی جسمانی اور ذہنی حالت بگڑتی گئی،ڈاکٹروں نے بتایا کہ رحم میں کینسر نما رسولیاں ہیں
لہٰذا رحم نکالنا پڑے گا لیکن اُس نے آپریشن سے انکار کر دیا
انکار کا سبب یہ تھا کہ اس نے خواب میں دیکھا"ایک کالا کتا اس کے رحم کو چیر رہا ہے خواب کی تعبیر دینے والی نے کہا "تم پر جادو کیا گیا ہے،زیتون کا تیل اپنے پیٹ پر لگا کر خود کو دم کرو شوہر نے مجھے یہ سب بتایا تو میں نے فوراً کالا علم کرنے والی کو بتایا
تو اس نے کہا "اگر اُس نے زیتون کا تیل لگایا تو گانٹھیں کھل جائیں گی اور وہ ماں بن جائے گی اس لیے "پھر سے کھانے میں سحر ملا دو
جو عورت میری سوکن کے خوابوں کی تعبیر بتا رہی تھی،اسی نےاُس پر سحر کیا تھا،اور کہا کہ میرے پاس عصر سے پہلے آؤ،پھر اسے فون کرو اور لمبی بات کرو... تاکہ عصر کی اذکار کا وقت نکل جائے اور میں اس وقت اس پر گانٹھیں لگا دوں
ایسا ہی ہوا،اس دوران اُس تعبیر والی عورت کو گلا بند ہو گیا،ل
اور وہ بول نہ سکی
یوں سحر مکمل ہو گیا
اور سوکن دوبارہ تعبیر کے لیے اس سے رجوع نہ کر سکی
دوسری بار میں نے کھانے میں جادو ملا دیا جس کے بعد اُس کی حالت مزید بگڑ گئی اور شوہر نے مجبوراً اس کا آپریشن کروایا اور رحم نکال دیا گیا لیکن مجھے غصہ تب آیا
جب دیکھا کہ شوہر اُس کی حالت پر غمگین ہے اب میں چاہتی تھی کہ وہ طلاق لے لے تاکہ میری جیت مکمل ہو۔
میں نے کولیگ سے مشورہ کیا
کہ ہم اس پر جادو کا الزام لگا دیں تاکہ شوہر طلاق دے دے
میری بیٹی کی شادی کو ایک سال ہوا تھا
ہم نے منصوبہ بنایا کہ شوہر پر بھی جادو کروا دیں،اور میں وہ عمل گھر کے دروازے کے پاس دفن کر دوں ایسا ہی کیا
پھر میں نے شوہر سے کہا:
"خوابوں کی تعبیر بتانے والی نے کہا ہے کہ تم پر جادو ہے،اور سوکن نے خود کیا ہے
اور اسے جگہ بتائی
شوہر نے درخت کے پاس گڑھا کھودا تو واقعی سحر ملا
یہ اس کے لیے صدمہ اور میرے لیے خوشی کا موقع تھا! شوہر نے بیوی کے بھائی کو فون کیا اور کہا:
"تیری بہن کافرہ، فاجرہ، جادوگرنی ہے…
وہ مجھ پر حرام ہو گئی، تین طلاقیں!"
اس نے سفلی جادو کی تصویریں بھی بھیجیں ۔
میں نے سمجھا کہ میں جیت گئی…
لیکن انجام میرے لیے، بیٹی کے لیے، اور کولیگ کے لیے تباہی تھا۔
اب شوہر کو اُس عورت سے طلاق دیے پانچ سال ہو گئے
میری بیٹی کو طلاق ہو گئی،اور وہ بانجھ ہو گئی،ایسا عجیب مرض کہ اس کے انڈے ختم ہو گئے،
اور وہ اب نفسیاتی علاج لے رہی ہے۔
میری ساتھی کا اکلوتا بیٹا ایک حادثے میں مر گیا اور وہ شدید ذہنی دباؤ کے باعث دماغی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
شوہر کو خواب آتے ہیں کہ اس کا مرحوم والد ناراض ہے،
اور وہ قرآن کی آیت پڑھتا ہے:
"يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَنْ تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ"
معاملہ یہاں ختم نہ ہوا…
مجھے میرے کام سے نکال دیا گیا،ایک بہت بڑی بدنامی ہوئی،سازش کے تحت مجھے تعلیم کے شعبے سے نکالا گیا اور میری عزت خاک میں مل گئی۔
عبرت کا مقام
جو دوسروں کی زندگی برباد کرتا ہے،
اللہ اُس کی دنیا و آخرت برباد کر دیتا ہے۔
جادو حرام ہے،اور اس کا انجام دنیا میں ذلت،آخرت میں جہنم ہے
"ومن يتوكل على الله فهو حسبه
پھر میرا سب سے لاڈلا بیٹا چرس کا عادی ہو گیا اور اب وہ نشے کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہے
رہی میں... تو مجھ پر کام کی جگہ پر الزام ثابت ہو گیا
میں بدنام ہو گئی، اور مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا یہ سب کیسے ہوا۔
پھر میری طبیعت بگڑنے لگی،جب چیک اپ کروایا تو پتہ چلا کہ میں دماغ کے کینسر میں مبتلا ہوں اور کینسر ریڑھ کی ہڈی تک پہنچ چکا ہے اور پورے جسم میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
اس بیماری کی تشخیص اور اسپتال میں داخل ہونے کے بعد میرے شوہر نے دوسری شادی کر لی اور مجھے مکمل طور پر بھول گیا
میں اب اپنے مرض کے آخری مراحل میں ہوں اور صرف درد کم کرنے والی دوائیوں پر زندہ ہوں۔
میں نے اپنی سوکن کو بلانے کا کہا،تو میری بہنیں اسے لائیں
میں نے اسے سب کچھ سچ سچ بتایا،اور اس سے معافی مانگی، یہاں تک کہ اس کے پاؤں چومنے کو تیار تھی
اس نے روتے ہوئے کچھ الفاظ کہے،جنہیں سن کر میری خواہش ہوئی کہ کاش میں سو بار مر جاتی اور یہ الفاظ نہ سنتی
اس نے کہا
"تو نے مجھے ماں بننے سے محروم کر دیا،میرے دین میں مجھ پر ظلم کیا، مجھے میرے شوہر کے گھر سے بدنامی اور جھوٹے جادو کے الزام میں نکالا، اور آج… نہ میرے پاس بچے ہیں، نہ شوہر… صرف تیرے ظلم کی وجہ سے۔
اللہ تجھ پر اپنی رحمت حرام کرے
اللہ تجھ پر اپنی رحمت حرام کرے
اللہ تجھ پر اپنی رحمت حرام کرے…"

یہ واقعہ سبق ہے ہر اُس دل کے لیے جو حسد، جادو یا ظلم کے راستے پر ہے…
انجام ہمیشہ بربادی ہے۔
اللہ ہمیں معاف فرمائے اور دین پر ثابت قدم رکھے
آمین یا رب العالمین

الرقیة الشرعیة النبویة

Address

Muridke

Opening Hours

Thursday 11:00 - 17:00
Saturday 11:00 - 17:00
Sunday 11:00 - 17:00

Telephone

923000426249

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when الرقیة الشرعیة النبویة posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to الرقیة الشرعیة النبویة:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

کالا جادو، جنات، نظربد کا علاج

ہم باذن اللہ تعالی کالے جادو، جنات، نظربد، حسد، شادی میں رکاوٹ، جدائی کا جادو، حمل کا نہ ہونا، امراض کا جادو، محبت کا جادو، پاگل پن کا جادو نیز اور بہت قسم کے جادو کا علاج صرف اور صرف قرآن کریم اور مسنون دعاوں سے شرعی طریقے سے کرتے ہیں