Azan homeo clinic

Azan homeo clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Azan homeo clinic, Medical and health, Khory Khoty Parra Kalu Khan, Swabi.

وَاِذَا مَرِضۡتُ فَهُوَ يَشۡفِيۡنِ ترجمہ: اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو وہی اللہ مجھے شفاء دیتا ہے۔اللہ پاک تمام آئے ہوئے...
18/08/2023

وَاِذَا مَرِضۡتُ فَهُوَ يَشۡفِيۡنِ
ترجمہ: اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو وہی اللہ مجھے شفاء دیتا ہے۔
اللہ پاک تمام آئے ہوئے مریضوں کو شفاء کاملہ عطاء فرمائے آمین
کلینک: اذان هومیو کلینک کالو خان پڑا رابطہ نمبر03406977677 / 03177648048
اوقات کار: روزانہ دوپہر 3 بجے تا رات 9 بجے

آئرس ورسی200 ہر گھر کے لئے ضروری دواء ہے۔ تقریبا ہر انسان کو آخری عمر میں ہائی بلڈ پریشر کا مرض لگ جاتا ہے۔ ہر گھر میں...
20/06/2023

آئرس ورسی200 ہر گھر کے لئے ضروری دواء ہے۔
تقریبا ہر انسان کو آخری عمر میں ہائی بلڈ پریشر کا مرض لگ جاتا ہے۔ ہر گھر میں ہائی بلڈ پریشر کا مریض موجود ہوتا ہے۔آئر ورسی 200 ہائی بلڈ پریشر کی دواء ہے۔ہائی بلڈ پریشر دو قسم کے ہوتے ہیں۔
پہلی قسم : وہ جس میں گردن کی دائیں جانب درد ہوتا ہے۔ سردرد ہوتا ہے، جس میں سر کو نیچے کی طرف کرنے سے سر کا درد بڑھ جاتا ہے۔سر کو بالکل سیدھا رکھنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات قے بھی آجاتی ہے۔ شدید گرمی کا احساس ہوتا ہے۔ سردی نہیں لگتی ہے۔ یہ زیادہ تر گرم چیز کھانے سے ہوتا ہے۔ یہ صفراوی مرض ہے۔ جگر میں گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔یہ ٹھنڈی چیزیں کھانے سے کم ہوتا ہے۔اس کی دواء آئرس ورسی 200 ہے۔ آپ کا جب بھی اس قسم کا ہائی بی پی ہو تو اس کا دواء ایک قطرہ نصف کپ پانی میں ڈال کر لینے سے دس منٹ میں ان شاء اللہ آرام آجائے گا۔
الحمد للہ، میں نے بے شمار مریضوں کو اس قسم کے ہائی بی پی میں آئرس ورس 200 دی ہے۔ کبھی ناکامی کا سامنا نہیں ہوا۔ یہ بہت عمدہ دواء ہے۔ آہستہ آہستہ ہائی بی کا مرض ختم کر دیتی ہے۔ مریض کو اپنا عادی نہیں بناتی ۔
دوسری قسم: وہ ہائی بلڈ پریشن جس کی ابتداء کسی غم ، صدمہ ، یا بڑے نقصان سے ہوئی ہو۔اس میں مسلسل بی پی ہائی رہتاہو۔ کبھی کبھی کنپٹیوں پر درد ہوتا ہو۔ اس سے کبھی قے بھی ہوجاتی ہو۔ بہت زیادہ خیالات آتے ہوں۔ناک سے خون بہنا۔ ہر وقت تھکاوٹ طاری رہنا۔بینائی کے مسائل کا سامنا کرنا۔سینے میں تکلیف کا احساس۔سانس لینے میں مشکل کا احساس۔دمہ۔دل کی دھڑکن تیز اور بے ترتیب ہونا۔پیشاب میں خون آنا یا رنگت سرخ ہونا۔سینہ گردن ، کانوں اور سر پر دباؤ۔خون گاڑھا ہونا۔اس قسم کے ہائی بی پی کی دواء نیٹرم میور 200 ہے۔ ہر دس دن بعد ایک قطرہ نصف کپ پانی میں ڈال کر لیتے رہنے سے یہ بالکل ٹھیک ہوجاتا ہے۔ چار ماہ مسلسل لیں۔ پھر صرف بوقت ضرورت استعمال کریں۔
اس قسم کے ہائی بی پی میں بھی نیٹرم میور بہت مرتبہ کامیاب ہوئی ہے۔ بعض صورتوں میں جب مریض کا بہت سالوں سے مسلسل بی پی ہائی ہو تو ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔ مگر ہوجاتا ہے۔ ہاں ، اکثر اوقات پہلی دوسری خوراک سے ہی آرام آجاتا ہے۔

21/11/2022
14/11/2022

(((((مجھے ملئے)))))
ایک ہومیوپیتھک دوائی اپنے ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو اپنا تعارف کیسے کرواتی ہے
تعارف۔
میں اپنا نام تو بعد میں بتاونگی پہلے میں اپنے بارے میں کچھ بتانے کی جسارت کرنا چاہوں گی مجھ میں بہت ساری خوبیاں بھی ہیں اور خامیاں بھی یہ اس لئے بتانا ضروری ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہومیوپیتھک دوائی کی نقصان نہیں ہیں میری روداد سننے کے بعد کوئی بھی عقل مند انسان یہ نہیں کہے گا کہ ہومیوپیتھک دوائی کی نقصانات نہیں ہیں کیونکہ جو جس فائدہ دیتی ہے اگر اس کو بلا وجہ ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جائے تو وہ نقصان بھی دیتی ہے یہ قدرت کا قانون ہے نقصان کی اگر بات کی جائے تو میں ایک ایسا زہر ہوں جس بھی انسان کے اندر میں جاتا ہوں تو نہ میں اس کی شکل رہنے دیتا ہوں اور نہ ہی عقل۔
بہت ساری خوب صورت دوشیزہ مجھ سے واقف نہیں ہوتی اور نہ ہی وہ میرے بارے میں جانتی ہیں لیکن میں ہر وقت ان کے شکار میں رہتا ہوں میرا شکار ہمیشہ نرم ونازک اور بھولی بھالی صورت والے ہوتے ہیں جب میں ان کا شکار کر لیتی ہوں تو اس کے بعد نہ ان کے چہرے پر رونق رہنے دیتی ہوں اور نہ ہی سکون سکون چاہے دل کا ہو یا گھر کا کئی بار میری وجہ سے ایک ہنستا ہوا گھر تباہ ہو جاتا ہے لیکن مجھے کسی سے بھی خوف نہیں ہوتا اور نہ ہی میرے دل میں کسی کے لئے کوئی ہمدردی ہوتی ہے مجھے صرف ایک اچھے ہومیوپیتھک ڈاکٹر کا خوف ہوتا ہے کیونکہ ایک اچھا ہومیوپیتھک ڈاکٹر مجھے کہیں کا نہیں چھوڑتا۔
اگر کوئی مجھے ملنے کے لئے آ جائے تو میں کسی کا انتظار نہیں کر سکتی کیونکہ مجھے وقت بہت آہستگی سے گزرتا محسوس ہوتا ہے ایک ایک پل ایک ایک گھڑی مجھے صدیاں لگتی ہیں۔اگر مجھے کوئی کام سونپا جائے تو میری کوشش ہوتی ہے کہ میں جلدی سے وہ کام مکمل کر دوں اس جلد بازی میں میں بہت جلد تھک جاتا ہوں ایک اور مجھ میں ایک عادت یہ بھی ہے کہ میں بہت ساری قیاس آرائیاں بھی کرتا ہوں کہ اب یہ کام ہونے والا ہے اب اس کی حکومت ہو گی آج یہ کام ہو گا جیسا کہ آج کی بات ہی لے لیں مجھ سے کسی نے پوچھا کہ آج کونسی ٹیم جیتے گئی تو میں نے کہا انگلینڈ جس پر مجھے بڑی بڑی باتیں سننے یکو ملی لیکن میری قیاس آرائیاں اکثر ٹھیک ثابت ہوتی ہیں کئی بار میں محسوس کرتا ہوں کہ میں غلط بیانی کر رہاں لیکن پھر بھی قیاس لگاتا ہوں۔
کئی بار ایساا بھی لگتا ہے کہ جیسے میرے پیچھے کوئی چل رہا ہے اور میری باتیں سن رہا ہے مجھے اپنی زندگی بھی ایک خواب لگتی ہے بے حقیقت لگتی ہے بہت زیادہ غمگینی بھی مجھ میں پائی جاتی ہے اس غمگینی کو مجھت پلساٹیلا کی طرح رونے سے سکون ملتا ہے پلساٹیلا تو رونے کا بہانہ تلاش کرتا ہے کسی کا سہارہ چاہتا ہے لیکن میں ایسا نہیں کرتا میری ساری تکلیفیں سورج طلوع ہونے سے لیکر غروب ہونے تک بڑھ جاتی ہیں ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر کاشی رام میرے بارے میں کچھ یوں لکھتے ہیں کہ مجھ میں بڑے عجیب وغریب احساسات پائے جاتے ہیں جیسا کہ میری آنکھوں،میرے پپوٹوں میں جیسے اندر کی طرف لکڑیاں ہیں یا میری آنکھوں میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں،میرے کانوں سے ناک سے کوئی چیز رینگتی محسوس ہوتی ہے کئی بار تو مجھے ایسا بھی محسوس ہوتا ہے جیسے میری ساری ہڈیاں اپنی جگہ سے ہٹتی محسوس ہوتی ہیں اب میں آپ کو اپنا پورا نام بتاتی ہوں نام کے ایک ایک حرف میں میرا راز چھپا ہوا ہے جیسا کہ ۔میرا پورا نام ہے
((((MEDORRHINUM))))
M .mistakes,time inconfounds present with past
E .exhilaration,night
D .discharge,gnorrhoeal,chronic
O .old gnorrhoea,suppressed
R .rispiration difficult,lying on knee and elbow amel
R .rispirationasthematic,cold damp weather
H .heamorrhoid offensive
I .irritability,reading,while
N .nose pain burning inhiling on
U .unreal every thing seems
M .mouth swalling ,gums heard painfull in socket of a tooth that has out of years

Address

Khory Khoty Parra Kalu Khan
Swabi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azan homeo clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Medical & Health in Swabi

Show All

You may also like